دنیا، نئے وائرس کی لپیٹ میں

دنیا آج کل ایک کے بعد ایک نئی وبا سے جکڑی ہوئی ہے، پہلے سوائن فلو، پھر کرونا، اب بندر پاکس کی وبا نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، تاہم یہ وبائی امراض آج انسان کے لئے نئے ضرور ہیں البتہ دنیا کے لئے یہ نئے نہیں ہیں، مختلف وبا کا مختصر جائزہ 1350 میں طاعون کی وبا نے یورپ کو جکڑ لیا تھا، جس سے تقریباً ایک تہائی آبادی متاثر ہوئی تھی، اس وبا کو بوبونک طاعون کا

Read more

دعا زہرہ کے پیچھے مغرب کا کتنا قصور؟

دعا زہرہ کیس میں مغرب کو مطعون و ملعون ٹھہرانے کی بجائے پہلے اپنے قانون پر بھی نظر ڈالیے کہ بچی کو مستند دستاویزات کے باوجود سترہ سال کا ثابت کر دیا گیا اور پھر نہ عدالت کچھ کر سکی نہ شہلا رضا نہ سندھ نہ کوئی جج، لگتا ہے سب کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے یا وہ شاید اس کیس سے چھٹکارا حاصل کرنا چا رہے تھے۔ یا پھر پولیس اپنے آئی جی کی سبکی پر انتقال لینے پر

Read more

ایک نایاب تاریخی عدالتی فیصلہ

ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے گھر والوں کو قتل کر کے گھر کا سارا سامان اور نقدی لوٹ لی جاتے ہوؤے گھر کو نذر آتش کیا اور مقتولین کے بچوں کو بھی بری طرح زخمی کر کے فرار ہو گئے واردات پر شہر بھر میں طوفان کھڑا ہو گیا لوگ سیخ پا ہو گئے اور ہر کوئی انصاف اور مجرموں کے بدترین انجام کا مطالبہ کرنے لگا ڈاکو چند روز میں پکڑے گئے اور شہر میں قاضیوں کی سب سے بڑی

Read more

غلام ابن غلام

کسی گاؤں میں اگر کوئی امیر لڑکا اجڈ لہجے میں ایک میلے کپڑوں میں چمکتی آنکھوں والے بچے سے مخاطب ہو کر پوچھے کہ اوئے ایڈھے آ (اوئے ادھر آ) جی۔ بچہ قمیض کے دامن کو چھوتا ہوا سامنے آ جاتا ہے ۔ اگلا سوال گاؤں کی ”تہذیب“ والے جانتے ہیں کہ اکثر پوچھا جاتا ہے۔ ”اوئے تسی کون ہوندے او“ ) ( یعنی تمہاری ذات، خاندان کیا ہے؟ تمہاری اپنی پہچان کیا ہے؟ ) بچے کا جواب اور اس

Read more

بلدیاتی انتخابات اور نوجوان

وطن عزیز میں جہاں دیگر بیشمار صلاحیت اور استعداد موجود ہے وہی ان سب میں سے اہم آبادی کا اکثریتی حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہونا ہے۔ ملک کی آبادی کا 64 فیصد حصہ جوانوں پر مشتمل ہے جن کی عمر 30 سال سے کم ہے۔ مگر جس طرح دیگر قیمتی معدنیات اور قدرتی وسائل کو کار آمد بنانے کے لیے کوئی سنجیدہ اور مستقل پالیسی کا فقدان نظر آتا ہے وہی اس قیمتی اثاثے سے بھی بھرپور استفادہ حاصل کرنے

Read more

ہنگامی صورتحال پر قابو پانے کے لئے سیدنا عمر ؓ کے اقدامات ( 3 )

قحط سالی کے موقع پر شرعی حد کے نفاذ پر پابندی: قحط سالی کے موقع پر عمر ؓ نے چوری کی شرعی حد کے نفاذ پر پابندی لگا دی۔ آپ نے یہ اقدام شرعی حد کو موقوف و معطل کرنے کی نیت سے نہیں کیا تھا جیسا کہ بعض لوگ لکھتے ہیں، بلکہ اس کی وجہ یہ تھی کہ چوری کے جرم میں شرعی حد کی تنفیذ کے لئے مطلوبہ شرائط موجود نہ تھیں، آپ کے پیش نظر بات یہ

Read more

بھارت اور اسرائیل: مستقبل کے قاتل

ماہ جون سکھ نسل کشی کی دل گرفتہ یاد دلاتا ہے، اس ماہ کی آٹھ کو بھارت میں آپریشن بلیو اسٹار کے نام پر سکھ برداری پر قیامت ڈھائی گئی تھی بھارتی فوج سکھوں کے گرو ارجن دیو کے یوم شہادت کو کارروائی کے لئے منتخب بھارتی جنرل کلدیپ سنگھ برار کی قیادت میں گولڈن ٹمپل پر دھاوا بولا تھا، 1984 کے ماہ جون میں سکھوں کی عبادت گاہ کا تقدس فوجی جوتوں، بکتر بند گاڑیوں اور ٹینکوں کے ذریعے

Read more

علاقائی سیکیورٹی ڈائیلاگ کا انعقاد

گزشتہ دنوں تاجکستان کے دارالحکومت دو شنبے میں افغانستان کی سیکیورٹی اور مستقبل کے حوالے سے افغانستان کے آٹھ پر وسی ممالک کا ہونے والا علاقائی سلامتی سے متعلق چوتھا ڈائیلاگ اس بات پر دال ہے کہ خطے کے ممالک نہ صرف افغانستان کی سلامتی اور اس کے مستقبل کے حوالے سے کتنے حساس اور بیدار ہیں بلکہ وہ اس صورتحال کے خطے کے ممالک پر ممکنہ اثرات اور مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے کافی سنجیدہ بھی ہیں۔ واضح

Read more

تخلیق میں تضادات نفرت کے لئے نہیں!

اگر ہمارے ملک کی حالت دیکھی جائے تو یوں لگتا ہے کہ انسان ہی انسان کو کاٹنے کا خواہاں ہو چکا معاشرہ انگار بنتا جا رہا ’عدم برداشت عروج پر ہے۔ جس کی ایک بنیادی وجہ آج ہماری اخلاقی تربیت نہ ہونے کے برابر ہے اور پھر کتابیں جو ہماری راہنمائی کریں ان کے لئے ہمارے پاس وقت نہیں۔ جس طرح یہ کائنات مجموعہ اضداد ہے‘ اسی طرح ہماری زندگی بھی اضداد و تضاد کا مرقع ہے۔ نور و ظلمات

Read more

( 3 ) منصورہ احمد، ایک متنازعہ شخصیت، ایک معتبر شاعرہ

منصورہ احمد کی یہ بھی ایک انفرادیت ہے کہ بقول احمد ندیم قاسمی کے ”منصورہ کی بیشتر نظموں کا انجام ایک سوال ہوتا ہے“ اور یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ان کی نظموں کے اختتام پر جو سوال ہوتے ہیں وہ معنی خیز بھی ہوتے ہیں اور قاری کو جھنجھوڑتے بھی ہیں۔ چند سوال کہ جن پر ان کی نظمیں اختتام پذیر ہوئیں ملاحظہ ہوں سوچ رہی ہوں ایسا کیوں ہے؟ ۔ ۔ تم کو لا کے کہاں بٹھاؤں؟

Read more

سب سے پہلے پاکستان

دیس کا شہری اس امر سے واقف ہے کہ ملکی حالات کس قدر تشویش ناک صورت حال اختیار کر چکے ہیں معاشی ناہمواری کی لہر نے اس ملک کی معیشت کو ایسے زخم دیے جو مرہم نہ رکھنے کے باعث ناسور کی شکل اختیار کرتے جا رہے ہیں اور ایسی مہلک اور حد درجہ تشویش ناک صورت حال میں ہر شہری کی حب الوطنی اس بات کی متقاضی ہے کہ ہم انفرادی اور اجتماعی سطح پر ایسا کردار ادا کریں

Read more

علی دوست عاچز: حسن پرست اور عشق کے عمیق شاعر

علی دوست عاجز کا سندھی زبان کے معروف جدید، ترقی پسند، وطن دوست اور جمالیات کے اہم شعراء میں شمار ہوتا ہے۔ طبع میں نفاست کے یہ سمندر شخص نفیس احساسات کا شاعر بھی ہے۔ احساسات کے رنگین اور خوشبودار دھاگوں کو شعر کے تانے بانے میں تشبیہات اور استعاروں کی رنگینیوں سے ایسی شاعرانہ صلاحیت اور مہارت سے بنتے ہیں کہ شعر میں وہ خوبصورت احساس صرف شاعر کے نہیں رہتے پر ہر پڑھنے اور شعر سننے والے کے

Read more

پرندوں جیسے دماغ والے حکمران

میرے دوستوں کو یہ خاموشی کھا رہی ہے کہ آخر ایک بندہ موجودہ حالات پر نہ تبصرہ کرتا ہے، نہ کڑھتا ہے اور نہ ہی خون جلاتا ہے۔ بالآخر سب نے مل کر اکٹھے سوال پوچھا کہ لوگ ذہنی اذیت میں مبتلا ہوتے جا رہے ہیں اور آپ مسلسل خاموش ہیں۔ کیا موجودہ حالات نے آپ پہ کوئی اثر نہیں ڈالا؟ اب اتنے لوگوں کو ایک خانہ بدوش کیا بتائے اور کیا سمجھائے؟ دیکھیں 22 برس کی محنت کے بعد

Read more

مولانا مودودی ؛ تحریک پاکستان اور چند سوال

جماعت اسلامی اور مولانا مودودی رحمہ اللہ کے خلاف یہ بیانیہ کافی عرصے سے چلا آ رہا ہے کہ انہوں نے تحریک پاکستان کی مخالفت کی۔ یہ بات مبنی بر حقیقت ہے کہ مولانا مودودی رحمہ اللہ نے تحریک پاکستان اور قائدین پاکستان کی مخالفت کی۔ یہ مخالفت کوئی عملی سیاسی میدان کی مخالفت نہیں تھی، محض تجویز کی حد تک محدود تھی۔ یہ وہ دور تھا جب جماعت اسلامی کا یا تو وجود ہی ابھی تک ممکن نہیں ہوا

Read more

انتخابی اصلاحات

کسی بھی ریاست کی عمارت اچانک منہدم نہیں ہوتی بلکہ اس کے پیچھے کئی محرکات کار فرما ہوتے ہیں، اگر ان محرکات کا بغور جائزہ لیا جائے تو ایک ریاست کو زمین بوس کرنے میں ملوث کردار بھی بے نقاب ہو جاتے ہیں۔ ہمارے ملک میں بدامنی کے واقعات کا ”کھرا“ بھی بدعنوانی اور بدانتظامی تک جا پہنچتا ہے۔ بدعنوانی اور بدانتظامی کا سدباب کیے بغیر بدامنی ختم نہیں ہوگی۔ قومی وسائل کے درست اور بروقت استعمال جبکہ اہل قیادت

Read more

جب پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہو تو عوام کیا سمجھیں؟

یہ ان دنوں کی بات ہے جب پی۔ ڈی۔ ایم اپنے عروج اور چڑھتی ہوئی جوانی کے تمام تر اداؤں، عشوؤں، غمزوں، شیرین بیانی اور گفتار سے اپنی سحر میں گرفتار دیوانوں کو اپنی جانب متوجہ اور ہمہ تن گوش کیے رکھتے تھے۔ تو عین اسی دوران پی۔ ڈی۔ ایم کا ایک سیاسی نعرہ یا شعار کسی جلسے میں ایک بینر پر لکھ کر مریم نواز ببانگ دہل مجمع کو پڑھ پڑھ کر گوش گزار کر رہی تھیں۔ اور وہ

Read more

لالچ موت سے کم نہیں

ہر کوئی زندگی میں نئی چیزیں اپنے تجربات و مشاہدات سے سیکھتا ہے ’عقلمند لیکن وہی کہلائے گا جو دوسروں کی غلطیوں سے عبرت حاصل کرے۔ جیسے پہیے کو ہر دفعہ نئے سرے سے ایجاد کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی‘ عین اسی طرح اپنا نقصان کروا کے ہی سیکھنا ضروری نہیں ہوتا۔ دوسروں کی کئی گئی غلطیوں سے سیکھنا ہی دانشمندی ہے۔ ایسے ہی بچپن میں ایک کہانی پڑھی تھی ’جو پچپن تک تو ضرور یاد رہے گی کہ اس

Read more

مقدس دو ہزار

نئے وزیراعظم جنہیں عرف عام میں امپورٹڈ وزیراعظم بھی کہا جاتا ہے ان کے اس اعلان سے ایک لطیفہ یاد آ گیا، کہ ایسے افراد جن کی تنخواہ چالیس ہزار سے کم ہے انہیں وزیراعظم کی طرف سے دو ہزار روپے فی کس ادا کیے جائیں گے۔ قصہ کچھ یوں ہے کہ ایک کنجوس شخص اپنے ایک دوست کے ساتھ بازار جا رہا تھا کہ راستے میں اسے ایک چنا پڑا ہوا ملا۔ کنجوس نے اس چنے کو اٹھایا، صاف

Read more

ہیرو کون ہوتا ہے

ہمیں بچپن میں بتایا گیا تھا کہ خاکی وردی میں ملبوس، کڑکتی دھوپ اور کڑاکے کی سردی میں سرحدوں کی حفاظت پر مامور فوجی جوان ہیرو ہوتے ہیں۔ کیونکہ وہ ملک کے لیے قربانی کے جذبے سے ہمہ تن سرشار ہوتے ہیں۔ اس بات میں رتی بھر شک کی بھی گنجائش باقی نہیں۔ بعد ازاں کرکٹ کے کھلاڑی ہمارے ہیرو ہوتے ہیں۔ پھر جیسے جیسے شعور و جوانی کی بلندیوں کی طرف پرواز بھرتے ہیں تو فلموں اور ڈراموں کے فرضی

Read more

پانچواں خط دانیہ کے نام

پیاری دانیہ! بہت دور جا بسی ہو۔ لیکن دل اس لئے خوش اور مطمئن ہے کہ جب بھی بات ہوتی ہے، خوشی تمہاری آواز سے جھلکتی ہے۔ لفظوں میں بولتی ہے۔ اللہ کرے یہ ویسی ملمع زدہ ہنسی اور اطمینان نہ ہو جو بیاہی بیٹیاں، بہنیں اور بہوئیں اس وقت اپنے لہجے اور چہروں پر سجاتی ہیں جب کئی دکھوں کا پردہ رکھنا ہو۔ اگرچہ اب ویڈیو کالز پر شکلیں بھی نظر آتی ہیں اور تاثرات بھی۔ لیکن پھر بھی

Read more

شاردہ پیٹھ – قدیم ادوار کی درسگاہوں میں عظیم درسگاہ

یہ شاردہ پیٹھ ہے، لفظ ( شاردہ) دراصل سنسکرت لفظ شردہ سے نکلا ہے اس کا معنی موسم خزاں سے محبت کرنے والی دیوی کے ہیں اور ہندومت میں اس کا اصلی نام سرسوتی ہے۔ لفظ ( پیٹھ) کا مطلب بیٹھنے کی جگہ ہے یعنی ( سروسوتی دیوی کے بیٹھنے کی جگہ) شاردہ پیٹھ کے آس پاس پورا قصبہ آباد ہے جو شاردہ کے نام سے ہی جانا جاتا ہے، زمانہ قدیم میں شاردہ پیٹھ کو کافی اہمیت حاصل تھی

Read more

ہنگامی صورتحال پر قابو پانے کے لئے سیدنا عمر ؓ کے اقدامات (3)

دارالخلافہ مدینہ میں امدادی سامان کی تقسیم: مدینہ منورہ مسلمانوں کا روحانی مرکز تو ہے، یہ البتہ اس کے ساتھ ساتھ دارالحکومت بھی تھا جب قحط شروع ہوا اور اس میں شدت پیدا ہوئی، تو لوگ ہر طرف سے چل کر مدینہ منورہ آنے لگے چنانچہ امیر المومنین نے چند منتظمین (Administrators) کا تقرر کیا، جو لوگوں کی خبر گیری کر سکیں اور غذائی سامان تقسیم کر سکیں۔ ابن سعد ؓ کی روایت کے مطابق : یعنی رمادہ کے سال

Read more

مائیکروفکشن

رات کے پچھلے پہر میں یک لخت آسمان پر روشنی کے گولوں کو آنکھ جھپکے بغیر، دیکھتی ہی جا رہی تھی۔ میرے چاروں اطراف ہو کا عالم تھا بلکہ یوں کہوں کہ ایک عالم لاہوت تھا تو بے جا نہ ہو گا، مگر میرے اندر تو ایک شور بپا تھا ایسے جیسے کسی سمندر میں سونامی آیا ہو، ایسے جیسے ٹھاٹھیں مارتی لہریں ساحل سمندر سے ایک لمحے کے ہزارویں حصے میں آ کر ٹکراتی ہوں، جیسے ہر طرف بس

Read more

تم بھی خفا ہو، لوگ بھی برہم ہیں دوستو

سیاست کا درجہ حرارت موسم کے درجہ حرارت سے اوپر جا رہا ہے اور اس کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے سیاست ہو یا صحافت معیشت ہو یا ملازمت عدلیہ ہو یا وکیل محفوظ راستہ دینے والے ہوں یا راستے کی تلاش کرنے والے سب کے سب ہی بڑھتے ہوئے سیاسی و موسمی درجہ حرارت کی تپش سے متاثر ہو رہے ہیں جس کے باعث اکثر برہم ہی رہتے ہیں۔ ایک وقت تھا جب جج صاحب دوران سماعت

Read more

کیا پاکستان میں بھی سری لنکا جیسے حالات پیدا ہو رہے ہیں؟

ملک اس وقت جس صورتحال سے گزر رہا ہے اس سے تو لگتا ہے کہ تھوڑے ہی عرصے میں جس طرح سے سری لنکا میں جو عوام نے کیا وہ شاید یہاں پر ہو سکتا ہے کیونکہ عوام کا صبر اب ختم ہو چکا ہے اور ہمارے حکمران ہیں کہ صرف باتوں کی حد تک رہ گئے ہیں کوئی عوام کو ریلیف نہیں ہے اب عوام کی زندگی انتہائی تنگ ہونے لگی ہے۔ ظاہر سی بات ہے جب عوام کو

Read more

روداد سفر (24)

ہماری کالونی میں جہاں اور بہت سے عرب ممالک کے باشندے رہتے تھے وہاں ایک بہت پیارا سا دوست، بھائی نجیب بھی جو بہت ہنس مکھ اور دیکھنے میں پاکستانی۔ بلکہ وہ یہ کہتا کہ مجھے اکثر لوگ پاکستانی ہی سمجھتے ہیں۔ یہ یمن کے شہر تعز ( Taiz ) کے رہنے والے تھے اور یہ بھی بتاتے کہ ہمارے آبا و اجداد کسی دور میں ہندوستان سے ہجرت کر کے یمن میں آباد ہوئے تھے۔ ہماری بلڈنگ کے دوسرے

Read more

افلاس دور کرنے کے لئے ایک اور قرضہ

دنیا میں بعض حوادث آفاقی ہوتے ہیں، جن پر انسان کو کوئی کنٹرول نہیں ہوتا، یا یوں کہیے کہ انسان ان پر آہستہ آہستہ قابو پا رہا ہے، مثلاً زلزلے، سیلاب، آندھیاں، جھکڑ، وبائی امراض یا پڑوس میں کمینی قوم کی ہمسائیگی وغیرہ، لیکن بعض مصیبتیں انسان کی خود پیدا کردہ ہوتی ہیں جن کا بادی النظر کوئی علاج ہی نہیں، مثلاً کسی شخص نے کمرے میں اندر سے کنڈی لگا رکھی ہو اور رونا ہو کہ میں باہر کیسے

Read more

ہنگامی صورتحال پر قابو پانے کے لئے سیدنا عمر ؓ کے اقدامات (2)

انتظامات اور فاروقی کردار : اس عظیم اقتصادی بحران سے نمٹنے کے لئے سیدنا عمر ؓ نے کیا طریقہ اختیار کیا، کیسے انتظام کیا اور کون سے اقدامات اٹھائے۔ یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ بعض اقدامات تو خالصۃ انتظامی نوعیت کے تھے اور بعض امیر المومنین کے ذاتی کردار سے متعلق تھے لیکن جو چیز ان میں مشترک ہے وہ ہے امیر المؤمنین کی حیرت انگریز اور عدیم لمثال انتظامی صلاحیت، اپنی رعیت کے ساتھ پر خلوص محبت اور

Read more

7 جون: غذا کی حفاظت کا عالمی دن

تحریر: نصرت سکندر | ترجمہ: یاسر قاضی 7 جون کا دن، ہر سال اقوام متحدہ کی جانب سے ’عالمی یوم غذائی حفاظت (ورلڈ فوڈ سیفٹی ڈے )‘ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ دور کوئی بھی ہو، خوراک کی زیادہ سے زیادہ حفاظت کو یقینی بنانا، صحتمند زندگی کے لیے بے حد اہم ہے۔ اس سال، اس دن کو ”محفوظ غذا۔ اچھی صحت“ کے ’مرکزی خیال‘ (تھیم) کے تحت منایا جا رہا ہے۔ یہ دن انسانی صحت کے لیے غذائیت

Read more

منصورہ احمد: ایک متنازع شخصیت، ایک معتبر شاعرہ (2)

محترمہ ادا جعفری، کشور ناہید، زہرہ نگاہ، پروین فنا سید، فہمیدہ ریاض اور اسی درجے کی چند اور شاعرات کے قلم کی جنبش جب سست روی کا شکار ہو گئی یا یوں کہیے کہ ان کی شاعری منظر عام پر آنا جب کم ہو گئی تو دلداگان شعر و ادب نے شاعرات کے تخلیقی جوہر کی کمی کا شدت سے احساس کیا ایسے میں اچانک متعدد شاعرات سامنے آئیں۔ ان میں ایک نام پروین شاکر کا بھی تھا جبکہ سارہ

Read more

عربی سے طب تک (5)

خواجہ اسلم میرا ہم جماعت تھا۔ نکلتے ہوئے قد آور نکھرے ہوئے چہرے کے ساتھ سمارٹ نوجوان تھا۔ شکل و شباہت سے زیادہ اس کی شخصیت بڑی متوازن اور پرکشش تھی۔ اس کے چہرے پر ہر وقت مسکراہٹ طاری رہتی تھی۔ ہمارے درمیان بے تکلفی ہی نہیں راز داری بھی تھی۔ ایک دن مجھے کہنے لگا:میرا کیا بنے گا، مجھے ایسے لگتا ہے کہ میرا سب کچھ ڈوب رہا ہے؟ میں نے کہا: ہاں ڈیم میں پانی بھرنا شروع ہو

Read more

مال روڈ مری کی آپ بیتی

میں مال روڈ مری، کہنے کو ایک عام سی سڑک مگر ہونے کو خاص الخاص، مشہور و معروف۔ مجھے پاکستان کے سب سے زیادہ قابل رسائی سیاحتی مقام کی مرکزی شاہراہ ہونے کا شرف حاصل ہے۔ میرا جنم کب ہوا، اس بارے یاداشت ساتھ نہیں دے رہی۔ ہاں آغاز جی پی او چوک سے ہوتا ہے، پھر اتار چڑھاؤ کا شکار ہوتی مری کینٹ کی طرف نکل جاتی ہوں۔ جانتے ہیں سڑک ایک راستہ ہوتی ہے، بالکل زندگی کے راستے

Read more

ایسے نہ کریں پلیز

جگر ٹرانسپلانٹ کے بعد سے میں روزانہ روز اینڈ جاسمین گارڈن اسلام آباد جاتا ہوں تقریباً شام ساڑھے پانچ بجے واک کرنے کے لئے۔ میرے اندازے کے مطابق واک کے لئے اس سے خوبصورت پارک شاید ہی کوئی اور اسلام آباد میں ہو۔ مختلف طرز کے کچے پکے ٹریک بنے ہوئے ہیں۔ جگہ جگہ آرام کے لئے بنچ لگے ہوئے ہیں، پھولدار پودے لگے ہوئے ہیں بہترین کیفے کی سہولت بھی موجود ہے جہاں اسلام آباد کے سب سے اچھے

Read more

اٹھو! اس سے پہلے کہ اٹھا لیے جاؤ

اس موضوع پر میں نے پہلے بھی لکھا ہے۔ میں کوئی صف اول کا لکھاری نہیں کہ میری بات کو پڑھا اور اس پر عمل کیا جائے۔ اپنے پہلے لکھے میں کچھ تبدیلی کے ساتھ دوبارہ اس امید پر لکھ رہا ہوں کہ شاید ”ان کے“ دل میں میری بات اتر جائے۔ مہنگائی اور پاکستان کے روز بروز بگڑتے معاشی اور سیاسی حالات کو سامنے رکھتے ہوئے ایک سیاسی ڈھانچہ کی مستقبل بنیادوں پر اشد ضرورت ہے۔ وہ سیاسی ڈھانچہ

Read more

مبینہ آڈیوز وڈیوز اور لال و لال

ملک کے معروف بلڈر محترمی ملک ریاض کا ”دلی احترام“ ہر مکتبہ فکر، حلقے، ادارے اور جماعت میں پایا جاتا ہے، گو کہ ہمارے ملک میں ان کے علاوہ بھی بہت سے بڑے بلڈر ہیں، لیکن ان میں وہ بات کہاں ”مالوی مدن سی“ محترم ملک صاحب پاکستان کی سیاست اور نظام میں وہی حیثیت رکھتے ہیں، جو ہماری مشرقی اساطیری داستانوں میں ”پارس“ رکھتا ہے، یعنی اس سے چھو جانا ہی ایک حقیر بے قیمت پتھر کو سونے میں

Read more

اقتصادی بحران اور ہنگامی صورتحال پر قابو پانے کے لئے سیدنا عمر ؓ کے اقدامات: (حصہ اول)

مصنف حبشی، عبد الطیف، منیر احمد خان کے طویل ریسرچ پیپر کا خلاصہ ان لوگوں کے لئے کہ جن کا خیال ہے کہ ”ریاست مدینہ نام کی کوئی چیز موجود نہیں تھی بلکہ یہ ایک چھوٹی سی قبائلی بستی تھی“ اور آج کے معاشی بحران، مسائل اور مشکلات سے نکلنے کا راستہ کیا ہو سکتا ہے؟ رسول ﷺکے بعد حضرت ابو بکر ؓ کو آپ کا جا نشین مقرر کیا گیا۔ حضرت ابو بکر ؓ کی وفات کے بعد حضرت

Read more

ایک یوتھن کی سچی کہانی

یکم رمضان سے جس طرح آئین شکنی اور آئین کی پاس داری کے لئے ایک آپریشن کلین اپ شروع ہوا جسے کم از کم ہم تو فطری ابال ہے کہیں گے کیونکہ جب سب کچھ غیر متوقع ہونا شروع ہو جائے تو سمجھ لیں نظام کسی اور کے ہاتھ میں چلا گیا ہے اور اب عمل اور در عمل کا منطق سمجھنا ہی حق و باطل کی جنگ ہے بہت حکومتیں آئیں گئیں مگر اس بار جو حماقتیں اور بونگیاں

Read more

ہوشربا مہنگائی اور عوامی اشتعال

10 اپریل کو ملکی پارلیمنٹ میں مداخلت کر کے جس طریقے سے عوامی منتخب حکومت کا خاتمہ کر دیا گیا۔ جس طریقے سے جمہوریت کا مذاق اڑایا گیا۔ جس طرح قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دے کر عدالت سے ضمانت یافتہ ملزموں کو ملک پر مسلط کیا گیا۔ وہ ملکی تاریخ کا سیاہ ترین باب بن چکا ہے۔ گزشتہ دو مہینوں سے امپورٹڈ حکومت جس طریقے سے ملک کو چلا رہی ہیں۔ ایک طرف نیب

Read more

مفاہمت یا احتساب؟

پاکستان میں جب جنرل مشرف نے آئین توڑ کر اقتدار سنبھالا تو اپنا سب سے بڑا بیانیہ ”احتساب“ اپنایا اور اس بیانیہ کے تحت ایک ادارہ جسے بعد میں نیب کا نام دیا گیا اور احتساب کی سنجیدہ کوششیں کی گئیں مگر مصلحت کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے جنرل مشرف اپنے اس بیانیے سے پیچھے ہٹ گئے کیوں کہ جنرل مشرف کی جڑیں عوام میں نہیں تھیں اور 9 / 11 کے بعد دنیا اور بالخصوص پاکستان کے حالات

Read more

قصور وار کون؟

بات شروع کرتے ہیں 2013 سے جب نون لیگ کو اقتدار ملا اس وقت ملک کے کیا حالات تھے؟ ملک میں دہشتگردی نے ہر طرف دہشت مچا رکھی تھی، لوڈشیڈنگ عروج پر تھی، مہنگائی کا طوفان تھا، ہر طرف بحران تھا، معیشت کا برا حال تھا۔ ن لیگ نے اقتدار میں آتے ہی دوست ممالک سے روابط تیز کیے میاں نواز شریف نے چین کے ساتھ سی پیک شروع کیا، اور ملک میں مختلف ممالک سے سرمایہ کاری شروع ہوئی۔

Read more

ترغیبی خطبہ – موٹیویشنل ٹاک

ہم لوگ خطبہ سننے کے عادی ہیں یہی وجہ ہے کہ ہم ایک کان سے سنتے ہیں اور دوسرے کان سے نکال دیتے ہیں اور اکثر ان خطبوں میں جذبات کو بھڑکانے، انا کو جگانے کے علاوہ ہوتا بھی کچھ نہیں اس لیے ان خطبوں سے سیکھنے کا عمل کب کا ختم ہو چکا ہے۔ اس میں قصور نہ صرف خطیب کا ہے بلکہ سننے والے کا ہے۔ لیکن دونوں اس بات پر متفق ہیں کہ ہم نے کچھ سمجھنا

Read more

تنہا آصف علی زرداری اور پنجاب کی اشرافیہ!

آصف علی زرداری کو بی بی صاحبہ سے شادی سے پہلے کبھی میڈیا والوں نے اپنی ریٹنگ بڑھانے کے لئے ان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈوں کا حصہ نہ بنایا نہ ہی کبھی ان کے خلاف کوئی ایسے پروگرام ہوئے جن پر حکومتی خزانوں سے اربوں لگا کر یہ ثابت کیا جاتا رہا کہ آصف علی زرداری پاکستان کی تباہی کا ذمہ دار ہیں۔ بی بی صاحبہ سے شادی کے بعد مسلسل ان کو مختلف سیاسی کیسوں میں مجرم ٹھہرانے کی

Read more

بھارت اور اسرائیل: مستقبل کے قاتل

ماہ جون میں بچوں کا دن منایا جاتا ہے، جس کا آغاز یکم جوں 1949 میں ہوا، بچوں کا دن منانے کا سلسلہ انٹرنیشنل فیڈریشن آف ڈیموکریٹک ویمن نے جنگ میں ہلاک ہونے والے معصوموں کا سوگ منانے اور زندہ بچوں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے کیا تھا۔ بدقسمتی سے بچوں کے استحصال میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے، خاص طور پر شورش زدہ علاقوں میں بچے بری طرح متاثر ہو گئے ہیں ہالینڈ

Read more

کیا سیاسی بحران ٹل سکے گا؟

کیا پاکستان کا سیاسی بحران ٹل سکے گا؟ یہ وہ بنیادی نوعیت کا سوال ہے جو عمومی طور پر قومی سیاسی و سماجی مجالس سمیت اہل دانش کی علمی و فکری نشستوں میں مباحث کا حصہ ہوتا ہے۔ لوگ اپنی اپنی عملی صلاحیتوں کی بنیاد پر تجزیہ و تبصرہ کرتے ہیں یا آگے بڑھنے کے حوالے سے تجاویز کو بھی سامنے رکھتے ہیں۔ کچھ تجاویز میں دلائل ہوتے ہیں اور کچھ میں خواہشات کا غلبہ ہوتا ہے۔ لیکن ایک بات

Read more

پدرسری پیڑ۔ ایک حقیقی کہانی

کچھ عرصہ پہلے ایک عجیب سی بات سنی۔ مگر ابھی تک دماغ میں گھوم رہی تھی۔ جناب بات تھی ایک ”پیڑ“ جی بالکل ایک پیڑ کی جس نے کسی ”بدکار“ عورت کے چھو لینے کے بعد غیرت میں آ کر پھل دینے سے انکار کر دیا تھا۔ دماغ نے ”منطق“ کے گھوڑے دوڑائے۔ گھوڑوں نے دوڑ دوڑ کر آخر ایک جگہ قیام کیا جہاں اس پیڑ کی جڑیں تھیں۔ جی جناب آخر کار ہم اس پیڑ کی جڑ تک پہنچنے

Read more

صرف ایک زمین

پاپ سنگر مائیکل جیکسن نے سن 1995 میں اپنا ایک گانا ”ارتھ سونگ“ ریلیز کیا جس میں مائیکل جیکسن نے ماحولیاتی آلودگی اور دنیا میں ہونے والی جنگوں کے زمین پر اثرات کے بارے میں اس خوبصورت اور دردناک انداز میں گانا گا کر بیان کیا کہ شائقین کے دل میں اتر گیا۔ شاید یہ پہلا موقع تھا کہ کسی اتنے بڑے سنگر نے اپنے گانے کے ذریعے زمین کے درد کو بیان کیا تھا یہی وجہ تھی کہ منفرد

Read more

حوصلہ افزائی اور شاباشی کی طاقت

سید قاسم علی شاہ پاکستان کے مشہور و معروف موٹیویشنل اسپیکر اور ٹرینر ہے۔ انہوں نے آج سے بیس سال پہلے چند ٹوٹی پھوٹی کرسیوں، ہینگر سے لٹکے ہوئے بورڈ کے ساتھ ایک چھوٹے سے کمرے میں صرف تین بچوں کو فی کس ماہانہ 200 روپے میں ٹیوشن پڑھانے کا آغاز کیا تھا لیکن اس کے عزم، محنت اور جہد مسلسل کی وجہ سے اس کی آواز اس چھوٹے سے ٹیوشن سینٹر سے نکل بین الاقوامی سطح پر گونجنے لگا۔

Read more

نون اور شین کی نورا کشتی کے امکانات

شہباز شریف کے وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد اب تک دو بار پیٹرول کی قیمتوں میں تیس تیس روپے کا اضافہ ہو چکا ہے اور مفتاح اسمعٰیل کہتے ہیں کہ اب بھی حکومت اٹھ روپے پیٹرول پر سبسڈی دے رہی ہے اور بہ زبان خلق پیٹرول کی قیمتیں دو سو ستر یا تین سو روپے تک پہنچ جانے کی شنید ہے۔ اسی طرح بجلی کی قیمتوں میں بھی اٹھ روپے پر یونٹ اضافہ ہو چکا ہے۔ اب جو بات زیر

Read more

مایوسی کا شکار کریں اس کا شکار نہ بنیں

یونانی فلسفی یوکریشس نے وقت کے بارے میں کہا تھا کہ وقت بذات خود کچھ نہیں ہے۔ اس کا مطلب تھا کہ یہ لوگ ہیں کہ جو وقت کو تقسیم کرتے ہیں، اس کی تشکیل کرتے ہیں اور پھر اسے اپنی ضروریات اور تقاضوں کے تحت استعمال کرتے ہیں۔ اس پس منظر میں وقت کی حرکت کے دو مشہور نظریے ابھرے، سیدھی لائن والا یعنی لائنر اور چکر والا یعنی سائیکلک۔ آج بھی تاریخ کو وقت کے ان دو نظریات

Read more

عوام کے انسانی حقوق

کہتے ہیں کہ جس بھیڑیے کے منہ کو انسان کا خون لگ جائے، پھر اسے کسی اور جانور کے خون میں لذت ہی نہیں ملتی۔ بھیڑیوں کے متعلق تو معلوم نہیں لیکن یہ حقیقت ہے جب اقتدار کے حصول کے لئے انسان کے منہ کو انسان کا خون لگ جائے تو وہ چھڑائے نہیں چھوٹتا۔ اپنے آس پاس اور تاریخ انسانی پر نظر دوڑائیے تو اسی خون کی لذت کی ان گنت داستانیں نظر آئیں گی۔ بالادست انسانوں نے ہمیشہ

Read more

عمران خان کی سیاست اور زوال

1996 میں عمران خان نے سیاست میں قدم رکھا، سیاستدانوں کا وتیرہ ہوتا ہے عوام سے لمبے لمبے وعدے کرتے ہیں جو کبھی نہ پورے کر سکتے ہوں، عمران خان نے شروع میں تو اتنی جارحانہ انداز میں سیاست نہیں کی لیکن 2013 کے بعد عمران خان نیازی انتہائی جارحانہ انداز میں سیاست کرنے لگے۔ کنٹینر پر ایسا چڑ گئے کہ وزارت عظمیٰ ملنے کے بعد بھی کنٹینر سے نہ اترے جو قارئین کو ایک واضح مثال سے سمجھا سکتا

Read more

بصارت سے بصیرت تک

شاید ہی اس جہاں میں اب کوئی کوچا ایسا رہا ہو گا جہاں آنکھیں رکھنے والے دیکھتے بھی ہوں گے ۔ دیکھنے والے محسوس بھی کرتے ہوں گے اور محسوس کر کے غلط اور صحیح کے درمیان میزان بھی بنتے ہوں گے۔ ہمارا معاشرہ پتا نہیں کس رخ چل پڑا ہے۔ دل دہلا دینے والے اور روح کو جھنجھوڑ دینے والے واقعات اس معاشرے میں معمول بن گئے ہیں۔ نہ زمین پھٹی اور نہ ہی آسمان خون کے آنسو رویا۔

Read more

چین کا نیو انرجی ایکشن پلان

  چین نے ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے گمبھیر مسئلے کا ادراک کرتے ہوئے ملک میں کم کاربن، محفوظ اور موثر انرجی مکس کی جانب تازہ ترین قدم میں اپنی ہوا اور شمسی توانائی کی پیداواری صلاحیت کو نمایاں طور پر بڑھانے کے لیے اقدامات کا ایک سلسلہ ترتیب دیا ہے۔ اس ضمن میں حال ہی میں چین کے قومی کمیشن برائے ترقی و اصلاحات اور توانائی کے قومی محکمے نے ”نئے عہد میں نئی توانائی کی اعلی معیاری

Read more

ناممکن کو ممکن بنانے والے معذور نوجوان کی کہانی

میاں خرم شہزاد کا تعلق لاہور سے ہے۔ پولیو کا شکار ہیں۔ ایم۔ فل تک تعلیم حاصل کی ہے۔ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میں سترہویں گریڈ کے افسر ہیں۔ خصوصی خدمت ٹیم آف سپیشل پرسنز کے نام سے ایک این۔ جی۔ او چلا رہے ہیں۔ 2018 ء میں معذور افراد کی خدمت کے حوالے سے ”انسپرائرنگ سول ایوارڈ“ حاصل کر چکے ہیں۔ خصوصی خدمت کے نام سے ایک یوٹیوب چینل بھی چلا رہے ہیں۔ خرم کے والد صاحب سٹور چلاتے ہیں۔

Read more

نو جوان سرکاری ملازم کی آپ بیتی

پلیٹ میں موجود دال کے ساتھ روٹی کا نوالہ بناتے ہوئے کسی سوچ میں گم تھی کھانے کی ٹیبل پر موجود بابا کی آواز نے مجھے چونکا دیا۔ جی بابا! کھانا کیوں نہیں کھا رہی کب سے دیکھ رہا ہوں آخر کس سوچ میں ہو؟ کسی سوچ میں نہیں بابا بس یوں ہی۔ آج کل تم سویرے واک پر بھی نہیں جا رہی سب خیر تو ہے بابا نے تفتیشی انداز سے پوچھا۔ بس تھکن کی وجہ سے میں نے

Read more

کم آمدنی کے وسائل اور ناقابل تسخیر دفاع

ملک کو بہترین دفاعی قوت بنانا ہر ریاست کی اولین ترجیحات میں شامل ہوتا ہے، خطے کی صورتحال دیکھ کر یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی بہت سے خطرات ہیں، جس سے نمٹنے کے لئے ریاست کو بجٹ کی کثیر رقم مختص کرنی پڑتی ہے، جس کے متعلق بہت سی قیاس آرائیاں ہیں، کچھ لوگ کہتے ہیں کہ مسلح افواج کا کل بجٹ ستر فیصد ہے جبکہ کچھ اس اعداد و شمار کو 80 فیصد

Read more

عمران خان: شخصیت ، کارکردگی اور عزائم (1)

عمران خان صاحب نے اپنے کل کے انٹرویو میں کہا ہے کہ ’پاک فوج نے اگر صحیح فیصلے نہ کیے تو ملک تین ٹکڑے ہو جائے گا‘ یہ ایک ایسے اقتدار کے جانے سے آپے سے باہر ہو رہے ہیں جو مسلط شدہ تھا، اور اب دوبارہ فوج کو پیغام دے رہے ہیں کہ اگر انہیں اقتدار میں نہ لایا گیا تو خدانخواستہ ملک ٹوٹ جائے گا؟ حیران کن بات ہے کہ اقتدار کے لیے عمران خان ملکی سالمیت کے

Read more

عمران خان کو حد میں رکھنے کی ضرورت اور ٹی ٹی پی سے مذاکرات

لانگ مارچ کا بڑا شور تھا اور عمران خان بڑھکیں لگا رہے تھے کہ وہ 20 لاکھ لوگ اسلام آباد لے کر آئیں گے۔ تحریک انصاف کی تمام قیادت یہ دعوے کر رہی تھی کہ پچیس مئی کو پورا ملک جام کر دیا جائے گا اور حکومت کی گردن پر انگوٹھا رکھ کر انتخابات کی تاریخ لی جائے گی۔ لیکن پھر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خوف سے پنجاب کی پی ٹی آئی کی لیڈر شپ لانگ مارچ

Read more

پاکستانی جمہوریت کی ناکامی

میرے ایک مضمون پر ایک صاحب نے تبصرہ کرتے ہوئے سوال کیا کہ طاقتور قومیں ہم جیسے کمزور ملکوں پر جمہوری نظام کے نفاذ کے لئے زور کیوں ڈالتی رہتی ہیں جب کہ وہ خود غیرجمہوری حکومتوں سے دنیا بھر میں یاری لگاتے اور سودے بازی کرتی پھرتی ہیں۔ ان صاحب کا مزید گلہ یہ بھی تھا کہ جمہوریت کے نفاذ کے یہ مطالبے ہمارے جیسے ملکوں کی تاریخ اور عوام کے مزاج کے برعکس ہیں۔ ہمیں جمہوریت کا تجربہ

Read more

آخر کب تک؟

وہی پرانی کہانی ہے۔ وہی پرانی باتیں ہیں۔ خزانہ خالی ہے۔ ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہے۔ آئی ایم ایف سے قرض نہ لیا گیا تو معاشی صورتحال بگڑ سکتی ہے۔ یہ سب باتیں کوئی نئی نہیں جب سے ہوش سنبھالا ہے۔ ہر آنے والی حکومت سے یہی سنتے آئے ہیں کہ سابقہ حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے قومی خزانہ خالی ہو چکا ہے جب پی ٹی آئی کی حکومت اقتدار میں آئی تو اس نے بھی

Read more

عمران خان بے نظیر بھٹو سے سیکھ لیں

اگر کوئی شخص کسی خوفناک خوش فہمی یا تباہ کن حماقت کی بنیاد پر یہ سمجھنے لگا ہے کہ عمران خان ہر قسم کی طاقت اور اقتدار کے حصول کے مواقع سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور ان کا سیاسی مستقبل ختم ہو چکا ہے تو پھر یہ بات یقینی ہے کہ وہ شخص پاکستان کی تاریخ سیاست اور گرد و پیش کے سماجی مزاج سے مکمل طور پر نا واقف ہی ہے۔ عمران خان کی سیاست سے اتفاق یا اس

Read more

عدم برداشت اور ہمارے رویے

غالباً سن دو ہزار چودہ کی یہ بات ہے کہ میں فیسبک پر کسی خاتون کی سیاسی پوسٹ پر سخت تنقید کر رہا تھا انہی دنوں میں نے نئی نئی تحریک انصاف جوائن کی تھی۔ میری سیاسی و جذباتی وابستگی تحریک انصاف سے تھی۔ تحریک انصاف کا ورکر زیادہ پرجوش اور جذباتی اس لیے بھی ہوتا ہے کیونکہ اس جماعت کے زیادہ تر فالورز نوجوان ہیں عمران خان نئی نسل میں زیادہ مقبول ہیں تو ظاہر سی بات ہے نوجوانوں

Read more

تہاڑ میں دھاڑ

کہتے ہیں کہ جنگل میں مور ناچا کس نے دیکھا لیکن اسی جنگل میں اگر شیر دھاڑے تو اس کی دھاڑ سے جنگل کے سبھی پرند، چرند، گزند اپنی اپنی راہ لینے میں عافیت سمجھتے ہیں۔ صیاد کی چالاکی اگر شیر کو دام میں پھنسانے میں کامیاب ہو بھی جائے پھر بھی دل میں خیال رہتا ہے کہ اگر شیر پھندا توڑنے میں کامیاب ہو گیا تو میرا کیا بنے گا۔ اسی لئے شیر واحد جانور ہے جس کا شکار

Read more

بلوچستان کی انوکھی خوبصورتی دکھانے میں جاذب سیموئیل کا کردار

بلوچستان جو رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے۔ اس کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے جس میں اس کی خوبصورتی سرفہرست ہے۔ بلوچستان تاریخی اور سیاحتی مقامات کا گہوارہ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس صوبے کو قدرتی خوبصورتی سے مالا مال فرمایا ہے۔ مگر بدقسمتی سے لوگوں کے ذہن میں یہ غلط تاثر پایا جاتا ہے کہ یہ صوبہ سیاحت کے لئے محفوظ نہیں ہے۔ اس وجہ سے بہت کم لوگ

Read more

والدین کا مقام و مرتبہ

اسلام تہذیب و آداب اور آپس میں ایک دوسرے کے حقوق ادا کرنے کی تعلیم دیتا ہے۔ اللہ رب العزت نے انسانوں کو مختلف رشتوں میں پرویا ہے، ان میں کسی کو باپ بنایا ہے تو کسی کو ماں کا درجہ دیا ہے، اور کسی کو بیٹا بنایا ہے تو کسی کو بیٹی کی پاکیزہ نسبت عطاء کی ہے، غرض رشتے بنا کر اللہ تعالیٰ نے ان کے حقوق مقرر فرما دیے ہیں، ان حقوق میں سے ہر ایک کا

Read more

اصل فنکار اور زندگی

آج تک ہم یہی سمجھ نہیں پائے کہ فنکار کون ہوتے ہیں؟ ٹی وی ڈراموں فلموں میں کام کرنے والوں کو ہم فنکار کہتے ہیں۔ جن کی زندگی سے جڑی ہر خبر ہمارے لئے انٹرٹینمنٹ ہے۔ انہوں نے کب کہا کیا کھایا۔ ان کا رہن سہن کیسا ہے۔ کس کا بریک اپ کب ہوا اور کون کس وقت رشتہ ازدواج سے منسلک ہوا۔ ان کے افیئرز یہاں تک کے سب کچھ یہ سب سوشل میڈیا پر ہر روز گردش کرنے

Read more

شہباز شریف اور احسن اقبال کے نام

محترم جناب شہباز شریف اور احسن اقبال صاحب! 1۔ حکومت کی آمدن کم اور اخراجات بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے ہر مالی سال خسارے میں رہتا ہے، اس ذیل میں بہت سارے سرکاری ادارے بھی ہیں جہاں بجٹ کا ایک خطیر حصہ مہیا کیا جاتا ہے لیکن آمدن نہ ہونے کے برابر ہے، انھی محکموں میں ایک محکمہ تعلیم بھی ہے، چند ایک اقدامات کر کے اس محکمہ سے ہی اس سے متعلقہ اخراجات پورے کیے جا سکتے

Read more

علی آکاش: انسانیت اور محبتوں کا سفیر شاعر

شاعری وہ بھی غیرمعمولی، غیر روایتی، منفرد، جدت سے بھرپور، عوام کے احساسات کی عکاس، انسانیت کے جذبات کی ترجمان اور محبتوں اور روشن خیالی کی رنگینیوں کی سفیر شاعری ہر کسی کے ناں بس کی بات ہے اور ناں ہی ہر کسی کے حصے میں آتی ہے۔ علی آکاش ان شعراء میں سے ہے جس کے پاس ایسی شاعری خود چلی آتی ہے۔ علی آکاش الہامی شاعر نہیں جس پر شاعری نازل ہوتی ہو مگر اس انسانی سماج میں

Read more

عمران خان کا قصور کیا؟

عمران خان آخر کیوں عالمی طاقتور کو برا لگتا ہے کیونکہ عمران خان اس نظریہ کی پیروی کر رہا ہے جس نظریہ پہ پاکستان بنا تھا۔ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو عمران خان اس لئے بھی برا لگتا ہے کیونکہ عمران خان عالمی طاقتوں کی نہیں سنتا بلکہ اپنی عوام کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کرتا ہے۔ عمران خان جب اقتدار میں آیا تب سے ہی خان کی خلاف محاذ آرائی شروع ہو گئی تھی۔ امریکہ جو سازشوں کی

Read more

” عربی سے طب تک“ قسط۔ 2

سکول اگرچہ واپڈا کے زیر انتظام، واپڈا کے ملازمین کے بچوں کے لئے تھا مگر ارد گرد کے دیہات کے طلبا کو بھی داخل کر لیا جاتا تھا۔ چنانچہ یہاں طلبا کی نصف تعداد دیہات کے طلبا کی تھی۔ سکول میں کچھ اساتذہ معمولی معمولی باتوں پر دیہاتی طلبا کو چھڑی سے پیٹ ڈالتے تھے۔ ماسٹر شیر محمد ایسے ہی ایک استاد تھے۔ ضلع جہلم کے قصبہ ’رہتاس‘ کے رہنے والے تھے۔ مڈل تک تعلیم حاصل کر رکھی تھی۔ غالباً

Read more

بچوں کے لیے گرمیوں کی چھٹیاں کیسے موثر بنائیں

گرمیوں کی چھٹیوں کی آمد جہاں بچوں کے لیے باعث مسرت ہوتی ہے، وہیں بہت سے والدین کے لیے پریشانی کا سبب۔ ایسے گھرانے جہاں پر دونوں والدین ملازمت پیشہ ہوتے ہیں، ان کی پریشانی سمجھ آتی ہے۔ لیکن وہ گھرانے جن میں والدین میں سے کسی ایک یا دونوں کا زیادہ وقت چھٹیوں کے دوران گھر پر گزرتا ہے ان کا پریشان ہونا اس طرف واضح اشارہ ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں سے دور بھاگنا چاہ رہے ہیں۔

Read more

برطانیہ میں محمود ہاشمی جرنلسٹ ایوارڈز

دنیا بھر میں تارکین وطن کو اپنی شناخت، زبان، کلچر اور ثقافت جیسے چیلنجز کا سامنا ہوتا ہے۔ نئے ملک میں آباد ہونے کے بعد وہاں کی زبان کو سمجھنا تو اپنے سروائیول یا بقا کے لیے مجبوری بن جاتا ہے، البتہ نئے ملک کی تہذیب، کلچر، ثقافت اور مذہبی رسم و رواج کو اپنانا بڑا کٹھن اور اور دیر پا عمل ہوتا ہے۔ بعض کمیونٹیز، بالخصوص پڑھے لکھے گھرانوں میں یہ عمل قدرے آسان ہوتا ہے اور ان کے

Read more

کچھ نوجوانوں کے نام

اگر آپ یہ چاہتے ہیں کہ جس طرح خود غلامی کی زندگی جئے اور غلامی کی موت مریں، اسی طرح آپ کی آئندہ نسلیں بھی غلام پیدا ہوں اور غلامی کی لعنتی زندگی میں اپنی عمر بسر کر لیں تو پھر جس طرح سے گزر رہی ہے، ٹھیک ہے۔ یہ تو فقط احساس پر منحصر ہے۔ قوموں کی زندگی میں انقلاب ہمیشہ نوجوانوں کے ہاتھوں سے رونما ہوا کرتا ہے بشرطیکہ ان نوجوانوں کی تربیت درست خطوط پر ہو جائے،

Read more

جد و جہد آزادی کشمیر اور آفتاب حریت یاسین احمد ملک

ابتداء آفرینش سے ہی دنیا میں ایسے نامی گرامی انسان آئے جن کا ڈنکا چہار دانگ عالم میں بجتا تھا ان میں شہنشاہ بھی ہوئے، بادشاہ بھی ہوئے، سپہ سالار اور جرنیل بھی ہوئے، شاعر اور ادیب بھی ہوئے، مشہور امراء اور تاجر بھی گزرے، مصلح، دانشور، سیاستدان، انقلابی لیڈر اور آزادی و حریت کا پرچم بلند کرنے والے بھی گزرے، ان میں سے اکثر قصہ پارینہ ہو گئے اور کچھ کا نام رہتی دنیا تک باقی رہے گا۔ دنیا

Read more

صوبہ بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات

بلدیاتی انتخابات 2022 صوبہ بلوچستان کے نچلی سطح کے سیاسی نظام میں کامیابی کا سنگ میل ہیں، اس کامیابی کو اجاگر کرنا انتہائی اہم ہے۔ ان انتخابات نے منتشر اور منقسم سوچ کی حامل قوتوں کو ناکامیابی سے ہمکنار کیا ہے، خاص طور پر وہ قوتیں جو صوبہ بلوچستان کو الگ کرنے کی خواہاں ہیں، ان کٹھ پتلی قوتوں کو حالیہ بلدیاتی انتخابات میں سبکی کا سامنے ہوا ہے، کیونکہ ٹرن آؤٹ کے حساب سے بلدیاتی انتخابات 2022 صوبہ بلوچستان کی

Read more

کیا سزا واقعی یاسین ملک کو ہوئی ہے؟

کشمیر کی آزادی کے زبردست حامی، مقبوضہ کشمیر کے معروف سیاستدان اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ 56 یاسین ملک کو بھارتی عدالت نے مختلف کیسوں میں 2 بار عمر قید اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ انہیں یہ سزائیں ”یو اے پی اے“ اور انڈین پینل کوڈ کی دفعات 120 B، 124 A کے تحت سنائی گئیں۔ ان پر لگائے جانے والے الزامات میں دہشت گردی کے لئے چندہ جمع کرنا، کشمیر میں بھارت مخالف

Read more

کیا جتھوں کی لشکر کشی سے مطالبات منوائے جا سکتے ہیں

عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد اور نئی حکومت کی تشکیل کے بعد سے لے کر اب تک کے حالات و واقعات اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی جلسوں پریس کانفرنسز میں کی گئی تقاریر اور استعمال کی گئی زبان اور ان کے اعتماد کا اگر جائزہ لیا جائے تو ایک بات تشویشناک حد تک واضح ہوتی جا رہی ہے کہ سپریم کورٹ سمیت اسٹیبلشمنٹ میں کہیں اندر سے اب بھی عمران خان کو کمک کی فراہمی مسلسل جاری

Read more

نئے مصنف کے نام ایک خط

پیارے مصنف:۔ مجھے کل ہی معلوم ہوا ہے کہ تم ہماری برادری میں نئے نئے وارد ہوئے ہو۔ تمہارا لکھا ہو مضمون جمیل نے لا کر دکھایا، پڑھ کر خوشی ہوئی لیکن چند گزارشات میں کرنا چاہتا ہوں جیسے کہ تمہیں معلوم ہے ہمارے ملک میں مشورہ اور نصیحت بالکل مفت ملتی ہے۔ اس لیے ہر کوئی مشورہ اور نصیحت دیتا ہوا نظر آتا ہے اور شاید مشورہ مفت ہے اس لیے اس پر عمل بھی کوئی نہیں کرتا اور

Read more

ہوشربا مہنگائی:عوام کو ریلیف دیں!

مہنگائی 15.67 فیصد کی تاریخی حدوں کو چھو رہی ہے یہ شرح ادارہ شماریات نے حالیہ ہفتہ میں رپورٹ کی ہے نئی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد تاحال ملک میں ہوشربا مہنگائی کا سلسلہ ایک تسلسل کے ساتھ جاری ہے اس مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے ابھی تک حکومت کی جانب سے کوئی روک نہیں لگائی گئی۔ حالیہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بڑے اضافہ نے مہنگائی کو ایک مہلک بحران میں تبدیل کر دیا ہے

Read more

پاکستان ریلوے کے پینشنر اور ملازمین کی بیوائیں تا حال اپنے واجبات سے محروم

پاکستان ریلوے وہ ادارہ ہے جو معاشی طور پر ملک عزیز کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ پاکستان ریلوے ملک میں نقل و حمل کا سب سے بڑا ذریعہ ہے جو کہ آمد و رفت کی صورت میں پاکستانی عوام کی 70 فیصد سے زیادہ ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ یہ سب سے زیادہ آرام دہ، پرسکون اور محفوظ ترین سفر مہیا کرتا ہے۔ اگر چہ موجودہ جدید دور میں اسے نقل و حمل کا برق رفتار

Read more

کیا شرم سے ڈوب مرنے کا وقت آ گیا ہے؟

ہم نے کئی بار سڑکوں پر ٹائر جلتے دیکھے۔ آنسو گیس کی شیلنگ، بہیمانہ گولیوں کی بوچھار، بچوں کی گود میں ماؤں کا قتل، لاٹھیوں کی بوچھاڑ، عوام اور ریاست کی رسہ کشی، جلاؤ گھیراؤ، اور سر بکف ”مردان حر“ ۔ کئی بار دیکھا کہ جن عوام کے حفظ و امان کا حلف ریاست کے مستکبرین اٹھاتے رہے ہیں، اسی عوام پر زمین تنگ کرنے کی ریت بھی نبھاتے رہے ہیں۔ مگر عوام ہر حال میں ناموس رسالت کے نام

Read more

نئے دور کے نئے مسائل

پیچھے بیٹھ کر مشاہدہ کرنا سیکھیں۔ ہر چیز ہر بات پر ردعمل دینے کی ضرورت نہیں ہوا کرتی ہے۔ ہماری صحت چاہے جسمانی، ذہنی یا روحانی ہو اس کی حفاظت اور نشوونما کی مکمل ذمہ داری صرف اور صرف ہمارے اپنے اوپر ہی آتی ہے چوں کہ آج دنیا میں بہت سے لوگ محسوس کرتے ہیں کہ سب کچھ ان ہی کے بارے میں لکھا اور بولا جا رہا ہے، کیوں کہ سوشل میڈیا نے لاکھوں لوگوں کے لیے ایسی

Read more

شوکت خانم ہسپتال: جدید طرز علاج کا ایک شاہکار

پچھلے دنوں میری ایک آنٹی، جو کہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں، کے ساتھ بحیثیت اٹینڈنٹ شوکت خانم ہسپتال میں وقت گزارنے اور ان کے سسٹم کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔ اس دوران جو کچھ میں نے دیکھا اور محسوس کیا اس کی روداد کچھ یوں ہے۔ آغا خان ہسپتال کے متعلق یہ سنا ہے کہ وہاں جا کر مریض ذہنی طور پر مطمئن ہو کر ہی ریکور ہونا شروع خر دیتا ہے۔ یہی معاملہ شوکت خانم

Read more

سکندر اعظم بچپن سے بادشاہ بننے تک

الیگزینڈر دی گریٹ دنیا جسے سکندر اعظم کے نام جانتی ہے 356 قبل مسیح میں یونان کی ریاست مقدونیہ کے شہر پیلا میں پیدا ہوا۔ دنیا سکندر کو صرف ایک عظیم ترین حکمران، بادشاہ اور سپہ سالار کے طور پر تو ضرور جانتی ہے لیکن دنیا کے بہت کم مورخین نے سکندر کی پیدائش اور بچپن کے بارے میں لکھا۔ مورخین نے دنیا کو یہ نہیں بتایا کہ بچپن میں وہ بچہ جو صرف کتابوں کی طرف رجحان رکھتا تھا،

Read more

فوج کی غیر جانبداری اور بے جا اعتراضات

روایتی سیاستدانوں کے خلاف عوام کی مایوسی کو دیکھ کر اسٹیبلشمنٹ کے اندر سے چند آئیڈیلسٹ شخصیات نے ایک خواب دیکھا اور یہ خواب ایک بہتر پاکستان کا تھا جس کی تعبیر کے لئے عوام کے ایک طبقے میں مقبول ہوئے لیڈر عمران خان کو چنا گیا۔ اس لیڈر کی الیکشن میں کامیابی کے بعد ایک ہائبرڈ نظام کے ذریعے بھرپور مدد فراہم کی گئی۔ پارلیمنٹ میں اکثریت نہ رکھنے کے باوجود اس کو ہر بحران سے نکلنے میں مدد

Read more

مسلم لیگ نون اوورسیز کے زیر اہتمام یوم تکبیر

28 مئی کا دن پاکستان کی تاریخ کا ایک ایسا سنگ میل ہے جب وطن عزیز نے اقوام عالم خصوصاً اسلامی دنیا میں ایک نئی تاریخ رقم کی تھی۔ 1998 میں 28 مئی کے دن پاکستان نے بھارت کی جانب سے پانچ ایٹمی دھماکوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بلوچستان کے علاقے چاغی کے پہاڑوں میں چھ دھماکے کر کے اپنی جوہری طاقت کا کامیاب مظاہرہ کیا۔ پاکستان ایٹمی دھماکے کرنے کے بعد مسلم دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت

Read more

مرد مسلمان اور اقبال

علامہ محمد اقبال اپنی نظموں میں اسلامی نقطہ نظر سے فنی آزادی، فلسفیانہ زیبائی اور معنوی بیداری کو باہم پیوست کر کے مرد مومن میں ہونے والے شعور ازل کے عناصر کی تقطیر کرتے ہیں۔ مرد مسلماں ایک ایسا نظم ہے جس میں ایک سیدھا سا سوال اٹھایا گیا ہے کہ ایک اچھے انسان اور اچھے مسلمان کے درمیاں کیا فرق ہے؟ ہمارے معاشرے نے اپنی پیشرفت کے دوران مختلف اخلاقی اصول پیش کیے ہیں جن کا بنیادی جواز یہ

Read more

میرے پاس نہ آؤ

سلیم ہوٹل کی لابی میں بیٹھا اس کا انتظار کر رہا تھا۔ دو گھنٹے گزر چکے تھے۔ ایک پل کے لیے بھی اس کی نگاہیں مرکزی دروازے سے نہیں ہٹی تھیں۔ سگریٹ پر سگریٹ پھونکے جا رہا تھا۔ جوں جوں وقت گزر رہا تھا نا امیدی بڑھتی جا رہی تھی۔ یہ ہوٹل بھی کچھ عجیب سا لگ رہا تھا۔ لوگ آ کر تھوڑی دیر اردگرد موجود صوفوں پر بیٹھتے اور پھر چلے جاتے۔ بہت سے لوگ جو کسی کا انتظار

Read more

سکول سے باہر دیکھیں گے

سکول سے ایک بار باہر نکل پھر دیکھوں گا۔ ہر کمزور انسان کی یہ سب سے کمزور دھمکی ہوتی ہے۔ بچپن میں سکول میں جب بھی لڑائی ہوتے دیکھی جس کی خوب دھلائی ہو رہی ہوتی وہ روتا جاتا اور ساتھ کہتا جاتا سکولوں بار نکل فر ویکھاں گے (سکول سے ایک بار باہر نکل پھر دیکھوں گا)۔ مارنے والا اس کو اور مارتا جاتا کہ پہلے تو سکول کے اندر دیکھ لے پھر باہر دیکھیں گے۔ اور ہم نے

Read more

نا اسلامی، نا جمہوریہ، پاکستان

پاکستان واحد ملک ہے جو ایک نظریہ پر قائم ہوا اور لا الا اللہ کے منشور سے پروان چڑا۔ مذہب دھرم سب سے پہلے انسانیت کی بات کرتے ہیں بعد میں عقیدہ کی۔ آج ہم شام، عراق، فلسطین، کشمیر کے لئے حق کی آواز اٹھاتے ہیں مگر ہماری سنوائی نہیں آخر کیوں؟ پاکستان کے چند جابر حکمرانوں نے انسانیت کی بے حرمتی کی وہ مثالیں قائم کر دی ہیں جن کی دنیا میں کوئی نظیر نہیں۔ قائد اعظم محمد علی

Read more

معیشت، ریاست اور عوام

آپ اسے ازلی بدقسمتی کہیں یا سوچی سمجھی سازش کہ جمہوریت کے نام پر قائم ہونے والی پہلی اسلامی ریاست اسلامی جمہوریہ پاکستان آج تک حقیقی جمہوریت اور آزادانہ حقوق کو ترس رہی ہے۔ آزاد ریاست کا خواب اب تک ایک خواب ہی ہے جسے جب جب شرمندہ تعبیر کرنے کی کوشش کی گئی تب ہی اس پر شب خون مارا گیا اور حکومتی ایوانوں پر قبضہ کر لیا گیا۔ میں اپنی تحریر کسی مارشل لا کی تشریح کی نظر

Read more

اصلاحات میں رکاوٹ، عوامی انقلاب کو دعوت

کہنے اور پڑھنے کو تو یہ صرف ایک جملہ یا ایک سلوگن ہے مگر حقیقت میں قوموں اور ریاستی تاریخ کا نچوڑ ہے اور ریاست پاکستان کے مقتدر حلقوں کے لیے ایک پیغام ہے جسے ریاست کے دوراندیش لوگ جتنا جلد سمجھ جائیں اتنا ہی جلد ہمارا سفر آگے کی جانب شروع ہو سکتا ہے ہماری ریاست اس وقت جس قسم کے مسائل کا سامنا کر رہی ہے وہ صرف اور صرف مقتدر طبقہ کی عوام الناس کو ”کمی کمین“

Read more

انتہا پسند بھارتی سیاست اور مسلمان

حریت رہنما یاسین ملک کی بھارتی عدلیہ کے سامنے پیشی سے قبل ہی اندازہ تھا کہ اس کی سزا کا فیصلہ بھی کسی کٹرپن ہندوتوا نظریے کی روشنی میں ہی ہو گا۔ بھارت میں نریندر مودی اور بی جے پی جیسی انتہا پسند تنظیم کے برسر اقتدار میں آنے کے بعد صرف کشمیر ہی نہیں، دیگر ریاستوں میں بھی مسلمانوں کی مشکلات زندگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ روز نت نئے تنازعات نکل کر سامنے آرہے ہیں۔ جو کبھی حجاب

Read more

آنکھوں کے دام اور خواب

عرصہ تین چار سال سے سیاسی کشمکش ایسے جاری ہے جیسے دو متحارب ممالک کے درمیان سرحد پر کبھی جھڑپیں شروع ہو جاتی ہیں تو کبھی ان کے بڑے ہمارے نیوٹرلز کی طرح بیچ بچاؤ کروا کے عارضی فائر بندی کروا دیتے ہیں۔ ماضی میں، 126 دن کے دھرنے سے لے کر اب تک سیاست کا لاڈلا جب بھی کھیلنے کو چاند مانگتا، اس کی گود میں سورج، چاند، ستارے ڈال دیے جاتے تھے۔ تمام سیاسی پیر، پنڈت اور بابے

Read more

پنجاب کی پگ

گرمی کا موسم شروع ہوتے ہی ملک میں سیاسی گرما گرمی کا بھی آغاز ہو چکا تھا۔ جو ابھی بھی عروج پر ہے۔ اس گرمی کے ساتھ سیاسی گرمی بھی شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ ہر کوئی ایک دوسرے کے خلاف الفاظ کے نشتر چلانے سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔ اب لگتا ہے موسم ٹھنڈا ہو یا گرم، جب تک نئے الیکشن کا اعلان نہیں ہو جاتا، تب تک ملک سیاسی اور معاشی عدم استحکام کا شکار رہے

Read more

پتر اینھاں چوں کسے وی نئیں ہونا

کافی دیر کے بعد آنے والی بس مسافروں سے کھچ کھچ بھری ہوئی تھی۔ مجھے پہلے ہی کافی دیر ہو چکی تھی، میں مزید انتظار کا متحمل نہیں ہوسکتا تھا کیونکہ مجھے ہائی وے پولیس میں بھرتی کا انٹرویو دینے کے لیے بر وقت پہنچنا تھا، لہذا میں اسی بس میں سوار ہوگیا۔ بس میں نا صرف تمام سیٹس پہ سواریاں براجمان تھیں بلکہ درمیانی راہداری میں بھی بہت سے مردو زن مسافر کھڑے تھے۔ ایسے میں پانچ، چھے نوجوانوں

Read more

ملک خداداد کے جھوٹے ناخدا اور مسائل

پاکستان آج جن حالات سے گزر رہا اس مقام تک پہنچنے میں ہم نے ایک قوم کے طور پر بڑی محنت کی ہے۔ غور کریں تو ایک وجہ ہر مشکل کی جڑ نظر آتی ہے اور میری نظر میں ہماری وہ خوبی ہے بلا کا جھوٹا ہونا۔ شاید ہی دور حاضر کی کوئی قوم اس میں ہماری ہمسر ہو۔ ہم اپنی ذات تک سے جھوٹ بولتے ہیں مثال کے طور پر ہم میں سے کتنے ایسے ہوں گے جو سچ

Read more

یاسین ملک؛ کشمیر اور عالمی رویہ

حریت پسند رہنماؤں کو سزا دینے سے تحریک آزادی تیز ہوسکتی ہے، روکی نہیں جا سکتی۔ میں کوئی بھیک نہیں مانگوں گا، کرلیں جو آپ کی خواہش ہے۔ لیکن میرے کچھ سوالوں کے جواب دیں۔ گزشتہ اٹھائیس سالوں میں میرے خلاف کوئی ایک ثبوت آپ ایسا پیش کر سکتے ہیں، جہاں میں نے کوئی غیر قانونی یا دہشت گردوں کی مالی معاونت میں کردار ادا کیا ہو؟ یہ سوال تحریک آزادی کشمیر کے حریت رہنما یاسین ملک نے دہلی عدالت

Read more

مضبوط ملک کے غیر محفوظ باشندے

اسلام کے نام پر بننے والا ہمارا ملک جس کے قیام کا مقصد ہی ہمارے مذہب اور اسے ماننے والوں کی حفاظت تھا، جسے ہماری حفاظت اور ہمارے عزت و وقار کی خفاظت کے لیے قائم کیا گیا تھا، آج افسوس کے ساتھ ہم اس مضبوط ملک کے انتہائی غیر محفوظ باشندے ہیں۔ ہماری حفاظت کے نام پر قائم ہونے والے ملک میں نہ تو ہماری عزت محفوظ ہے اور نہ ہی ہماری قیمتی جانوں کی کوئی وقت ہے۔ وہ

Read more

سید سلطان احمد اجمیری اور سید فخرالدین بلے

ممتاز مذہبی و روحانی اسکالر اور معروف صحافی و ادیب سید سلطان احمد اجمیری فطرتاً درویش صفت اور فقیرانہ مزاج کی حامل شخصیات میں شمار کیے جاتے ہیں۔ اگر انہیں بے حد وسیع المطالعہ اور وسیع المشاہدہ تسلیم کیا جائے تو ان کی شخصیت کے بہت سے پہلووٴں کو سمجھنا قدرے آسان ہو سکتا ہے۔ مثال کے طور پر وہ حد درجہ کم گو ہونے کے باوجود مذاہب عالم۔ مذہب اسلام۔ تاریخ اسلام اور تصوف۔ عالمی ادب کے ہی نہیں

Read more