اب آگے بڑھنا ہے

بلاشبہ پچھلی حکومت عوام کی خدمت کرنے میں ناکام رہی انتظامی حوالے سے بھی اس کی کارکردگی صفر تھی مہنگائی اس کے دور میں دن دگنی رات چوگنی ترقی کرتی قبضہ گروپوں اور سینہ زوروں نے اودھم مچا رکھا تھا۔ پنجاب میں گویا اندھیر نگری چوپٹ راج کا منظر تھا رشوت اور کمیشن خوری عام تھے۔ بغیر پیسے کے معمولی سے معمولی کام بھی نہیں ہوتا تھا آئی ایم ایف کی شرائط سے بھی زیادہ پر عمل درآمد ہوتا۔ اسٹیٹ

Read more

اور کہا مرشد نے

جتنا تمہارے ذہن پر پڑنے والا امیج واضح ہو گا، اتنی منزل آسان ہوگی۔ میں نے سوال کیا! میں کیسے خود پر پوزیٹو پریشر ڈالوں؟ جولیان نے کہا! اس کے بہت سے طریقے ہیں، جیسے سب لوگوں کے سامنے اگر اعلان اپنے عزم، عہد اور ارادے ظاہر کرنا ہو۔ اپنے ہر جاننے والے کو بتاؤ کہ آج سے یہ کرو گے۔ ایک بار جب تمہارا گول لوگوں تک پہنچ گیا، تو تم پر ایک پوزیٹو پریشر بن گیا کہ اتنے

Read more

بیانیہ اور اندھی تقلید

بیانیہ بنیادی طور پر تو واقعات کی ترتیب کو کہتے ہیں لیکن سیاست میں بیانیہ سے مراد کسی سیاسی جماعت کا کسی خاص موضوع پر کوئی خاص موقف ہے جو کسی خاص وقت تک ہی قابل عمل ہوتا ہے۔ بیانیہ ہمیشہ ہی عملی جدوجہد سے زیادہ خطرناک اور موثر ہوتا ہے۔ بیانیہ ایسی اقوام میں زیادہ بکتا ہے جہاں عمل کی بجائے جذباتیت زیادہ پائی جائے۔ جہاں نعروں سے کسی کی شخصیت کا مکمل ادراک حاصل کرنے کی کوشش کی

Read more

پاکستان میں ”شیم ڈیموکریسی“ ایسے ہی چلتی رہے گی

پاکستان میں شریف، بھٹو خاندان حکمرانی کی بحالی ہوئی ہے۔ نون لیگ کی چوتھی، پیپلز پارٹی کی پانچویں بار اقتدار میں واپسی ہوئی ہے، سندھ میں پیپلز پارٹی کا مسلسل دور حکومت 15 ویں سال میں داخل ہو چکا ہے۔ پنجاب میں شریف خاندان کے اقتدار کو 21 سال ہو گئے۔ ایسا کیوں ہے کہ اقتدار میں یہ صرف دو خاندان ہی گھوم پھر کر آرہے ہیں؟ 1970 سے بھٹو، 1985 سے شریف خاندان حکمران بنا، جب سے یہ دو

Read more

عمران خان کے دور حکومت پر ایک نظر

پاکستان کے بائیسویں وزیراعظم عمران خان نے وطن عزیز پر 3 سال 8 ماہ حکومت کی۔ انہوں نے بطور وزیراعظم بہت سے اچھے، بہت سے برے اور بہت سے کام کیے جبکہ بہت سے کام انہوں نے سرے سے کیے ہی نہیں یا وہ کر نہ پائے۔ خادم ریاست مدینہ کے دعوے دار عمران خان نے اسلام فوبیا کے حوالے سے بہترین اقدامات کیے، ان کے دور میں پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوا، اوورسیز پاکستانیوں نے ریکارڈ زرمبادلہ بھیجا،

Read more

ماہ رخ چوہان: 23 سال کی عمر میں سی ایس ایس کرنے والی لڑکی

کامیابی انہی لوگوں کے قدم چومتی ہے جو محنت، صبر اور استقامت کے ساتھ زندگی کے کسی بھی میدان میں نکل کر جدوجہد کرتے ہیں اور مستقبل میں کچھ کر گزرنے کی تمنا رکھتے ہیں۔ اور بے شک محنت اور کمٹمنٹ جہد مسلسل کرنے والوں کو ان کی منزل مقصود تک پہنچا دیتی ہے۔ پاکستان کے ضلع گجرات کی تحصیل کھاریاں کے محلہ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی 23 سالہ ماہ رخ چوہان نے بھی رواں سال سی ایس

Read more

اہل ادب کے مزاروں کے کتبے (مزاح)

فقۂ ادب میں اہل ادب جیتے جی مر کر دیکھتے رہتے ہیں اور پھر مر کر جینے کی باتیں بھی کرتے ہیں۔ بھلے غالب بخوف رسوائی اپنے مزار کی بجائے دریا میں غرق ہونے کو ترجیح دیں مگر مردہ جب بدست زندہ ہو تو زندہ لوگ اسے دبا کر چل دیتے ہیں اور بعضے قبر پر کتبے بھی لگا دیتے ہیں۔ شعرا، ادبا اور دیگر شناسان سخن کے مزاروں پر یقیناً ایسے ہی کتبے جچتے ہوں گے ۔ ، 1۔

Read more

سوشل میڈیا کے فوائد و نقصانات

اکیسویں صدی میں ذرائع ابلاغ نے بہت ترقی کی ہے۔ تیز رفتار انٹرنیٹ کی آمد سے الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا نے بھی بہت ترقی کی۔ ہم اپنا پیغام دنیا کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک بآسانی سیکنڈوں میں پہنچا سکتے ہیں گویا کہ دنیا ایک گلوبل ولیج بن گئی ہے۔ سوشل میڈیا کے بہت سے فوائد ہیں مثلاً ہر شخص کو اظہار رائے کی مکمل آزادی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس کے نقصانات بھی ہیں

Read more

فساد کا سرچشمہ

عوام میں خلش و کاوش، افسردگی و پژمردگی، پریشانی اور دل گرفتگی بڑھتی جا رہی ہے۔ اقتدار کے جبری حصول کے خاطر جو کھلواڑ کیا جا رہا ہے اس نے دنیا کے سامنے قوم کے سر شرم سے جھکا دیے ہیں۔ ایک ایسے معاملے کا ذکر بڑی ہولناک، عمیق اور تباہ کن انا پرست کی توسط سے، آتش فشاں ہلاکت کے کنارے پر پہنچ چکا جو ملک و قوم کے لئے قطعی طور پر اچھا نہیں، اس عمل سے مملکت

Read more

عوام کی جیت

چوہدری یاور اپنے علاقے کا ایم پی اے تھا اور پچھلے 15 سال سے اس علاقے کی نمائندگی کر رہا تھا۔ سیاست اس کو وراثت میں ملی تھی۔ اس سے پہلے اس کے والد اور دادا بھی اس علاقے کی نمائندگی کر چکے تھے۔ وہ علاقے کا با اثر زمیندار بھی تھا اور اس کو اپنی برداری کی اک کثیر تعداد کی حمایت حاصل تھی۔ بلدیاتی انتخابات کا اعلان ہو چکا تھا۔ چوہدری یاور نے اس مرتبہ اپنے بیٹے چوہدری

Read more

ہم خودکشی کیوں کرتے ہیں؟

انسانی جسم میں نا جانے دل کیوں ایک اضافی چیز لگتا ہے۔ جہاں ایک طرف دماغ بھی کسی بھی انسان کے لیے بہت اہم ہے، جس سے زندگی گزارنے سے متعلق معیاری سوچ جنم لیتی ہے اور انسان درست اور غلط میں فرق کرتا ہے۔ دوسری جانب دل جذبات سے معمور، انسان کو کبھی خوشی اور کبھی خوش فہمی میں مبتلا رکھتا ہے، کبھی کسی کا دلدادہ اور کبھی کسی کا سامنا کرنے کے نام سے بھی بھڑک اٹھتا ہے۔

Read more

اصل نشانہ قبلۂ اوّل، مسجد اقصی ہے

مشرق وسطی میں واقع غاصب ریاست اسرائیل دنیا کا واحد ملک ہے جس کا قیام ظلم و جبر، قبضہ و غصب اور قتل و غارتگری سے ہوا ہے۔ اب اس ریاست کی افواج، پولیس، دفاعی عملے اور ادارے، وزیر و منتری، سپاہی و سنتری، حکمراں و قائدین اور خواص و عوام سب کے سب اگر ظلم و نا انصافی، قتل و غارتگری اور دوسروں کے ملکیت کو قبضہ کرنے کی بات کریں اور اسے عملی جامہ بھی پہنائیں ؛ تو

Read more

کیا ساگر کا یہ آخری خط ریاست پڑھنے کی زحمت گوارا کرے گی؟

میرا نام ساگر ہے اور آج اس خط لکھنے کے بعد میرا اس دنیا سے کوچ کرنے کا ارادہ ہے۔ میرے اس عمل کے لئے کوئی بھی ذمہ دار نہ ٹھہرایا جائے کہ میرا اپنا دل اس دنیا سے بھر گیا ہے، شاید یہ دنیا میرے لئے نہیں بنائی گئی ورنہ میں یہاں کچھ نہ کچھ تو کر ہی لیتا۔ فوٹوگرافی میرا کریز تھا مگر مجھے فلمیں بنانے کا بھی شوق تھا، اداکاری بھی کی اور یو ٹیوب کے لئے

Read more

نواز اور عمران ایک دوسرے کی ضد

نواز شریف اور عمران خان ایک دوسرے کی ضد ہیں۔ نواز شریف وزیر اعظم ہوں یا نہ ہوں وہ نماز، روزہ، ذکر و اذکار اور محفل میلاد کے پابند ہیں۔ آج بھی نواز شریف کی لاہور کی رہائشگاہ جاتی امراء اور لندن میں ہر جمعرات شریف فیملی کے افراد اکٹھے ہو کر ذکر و اذکار کی محفل منعقد کرتے ہیں۔ جبکہ عمران خان کی وزیراعظم بننے سے قبل کبھی عوام نے ان کو نماز پڑھتے کی بھی تصویر نہیں دیکھی۔

Read more

ڈئیر سیاستدانو، آپ کے حامیوں کی سیاسی تربیت ضروری ہے!

اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہوتا ہے اور اختلاف کرنے میں کوئی قباحت بھی نہیں کیونکہ اس اختلاف کے نتیجے میں ایک مثبت رائے قائم ہونے کی امید ہوتی ہے جس کے بل بوتے معاشرے میں ترقی بھی ہوتی ہے اور رواداری بھی قائم ہوتی ہے لیکن اگر اختلاف میں جھوٹ اور گالیاں دی جانے لگیں تو یہ ہی اختلاف معاشرے کے لئے زہر قاتل بن جاتا ہے اور معاشرے کا توازن بگڑ جاتا ہے۔ جب معاشرے کا توازن بگڑتا

Read more

عمران خان کا بیانیہ کیا ہے

انسان ہر کہانی کا اختتام دیکھنا یا پڑھنا چاہتا ہے لیکن بعض کہانیاں واضح اختتام لیے ہوئے نہیں ہوتیں بلکہ ان کا اختتام ایک نئی شروعات کا پیش خیمہ محسوس ہوتا ہے۔ یہ معلق اختتام یقیناً پڑھنے اور دیکھنے والے کو تجسس میں مبتلا کر دیتا ہے۔ لیکن اقتدار کی کہانیوں کے عنوان کتنے ہی دلکش کیوں نہ ہوں لازم نہیں کہ ان کا اختتام بھی دلنشین ہو۔ اقتدار کی کہانی کا اختتام واضح ہو اور اختتام میں معروف کردار

Read more

نئی حکومت نئے چیلنجز

عمران خان کی حکومت کے خاتمہ کے بعد شہباز شریف کی قیادت میں نئی حکومت منتخب ہو گئی ہے۔ یہ ایک مخلوط حکومت ہے جس میں دس سے زیادہ سیاسی جماعتیں اس مخلوط حکومت کا حصہ ہیں۔ یہ حکومت بھی نہ صرف مخلوط حکومت ہے بلکہ عددی تعداد میں ایک کمزور حکومت بھی ہے جو محض دو ووٹوں کی بنیاد پر کھڑی ہے۔ عمومی طور پر پاکستان کا بنیادی مسئلہ ایک مضبوط سیاسی حکومت ہے جو نہ صرف عددی تعداد

Read more

جینیٹک کونسلنگ: اہمیت اور مسائل

پاکستان میں بچوں کی شرح اموات اتنی زیادہ ہے کہ ممالک کی درجہ بندی کی فہرست میں پاکستان سے زیادہ شرح صرف چند افریقی ممالک کی ہے جبکہ کئی افریقی ممالک کی شرح پاکستان سے بھی کم ہے۔ حالیہ اعداد و شمار کے مطابق اس میں سے پچاس فیصد بچے ایسے جینیٹک امراض کی وجہ سے مرتے ہیں جو کزنز سے شادیوں کی وجہ سے ان بچوں میں منتقل ہوتی ہیں۔ پاکستان کے اکثر علاقوں میں خاندان میں شادی کرنے

Read more

پاکستان! ترقی معکوس کا جاری سفر

نو اپریل کی جاتی گھڑیوں میں جہاں ایک ڈرامے کا اختتام ہوتا نظر آیا وہیں ایسے ہی ایک دوسرے ڈرامے کے تیار ہوتے سانچے کے خد و خال ابھرنا شروع ہو گئے جو آنے والے ہفتوں اور مہینوں میں اپنی مکمل کاسٹ کے ساتھ عوام کی تفریح کے لیے پیش کر دیا جائے گا اور وقت کے ساتھ ساتھ اس کے رنگ نکھر کر اس کو اتنا توانا بنا دیں گے کہ وہ نیا نکور ڈرامہ حقیقت کا روپ اختیار

Read more

سیاسی اختلاف اور اخلاقی گراوٹ

ملکی سیاسی گہما گہمی اس قدر عروج پر ہے کہ ہم رمضان المبارک جیسے مہینے کا تقدس تک بھول گئے ہیں، اقتدار کی بھوک عہدوں کی لالچ نے عوام کے منتخب کردہ نمائندوں کو آپس میں دست و گریباں کر رکھا ہے، رہی بات عوام کی وہ سوشل میڈیا کے محاذ پر لفظی جنگ میں دھکیلے جا چکے ہیں۔ میں سیاسی منظر نامے یا سیاسی وابستگی پر کوئی بحث یا مقدمہ نہیں لایا ہوں، ہر انسان خود مختار ہے وہ

Read more

نون لیگ، پیپلز پارٹی اور خان صاحب

اس وقت سابق صدر زرداری واحد ایسے سیاستدان ہیں جو وکٹوں کے دونوں سائیڈ پر کھیل رہے ہیں۔ اور امپائر اگر ان کے ساتھ نہیں ہے تو بہر کیف غیر جانبدار بھی نہیں ہے۔ ایم کیو ایم کے ساتھ اتحاد پیپلز پارٹی کا ہے، مولانا فضل الرحمان ہمیشہ سے صدر زرداری کے قریب رہے ہیں۔ جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ سابق صدر زرداری جب چاہیں شہباز شریف صاحب کے پاؤں کے نیچے سے زمین مطلب ہے حکومت کھینچ

Read more

قصہ ہفتے کی چھٹی کا

ہفتے کے روز بوجھل قدموں کے ساتھ سرکاری دفتر کی جانب جاتے راستے میں آنے والے مناظر بہت اداس کردینے والے تھے۔ ہر چیز سے اک سوگوار کیفیت کا نزول ہو رہا تھا۔ دفتر آئے ساتھیوں کو دیکھ کر یوں گماں ہوتا تھا جیسے کئی سالوں بعد ملے ہوں۔ چہروں پر اداسی اور فکر مندی کے گہرے سائے لہراتے وہ تمام ساتھی جو سابقہ وزیر اعظم کے رقعے کو شک کی نگاہ سے دیکھ کر پھبتیاں کس رہے تھے اب

Read more

با ادب با ملاحظہ ہوشیار

ذہانت کے اپنے آداب ہوتے ہیں۔ ان آداب کی کنجی نظم و ضبط ہے۔ امور کو بروقت انجام دینے سے بہتر کوئی ذہانت نہیں ہو سکتی۔ حمایت کرنی ہو یا مخالفت، تنقید کرنی ہو یا تعریف، دوستی نبھانی ہو یا دشمنی ہمیشہ بروقت اقدام کیجئے۔ وہ کسان ہی نہیں جو فصل کو اس کے اپنے موسم میں کاشت نہیں کرتا۔ جو بیج وقت پر نہ بویا جائے وہ شجر سایہ دار کیسے بنے گا۔ آج لوگ سڑکوں پر ہیں۔ ان

Read more

سیاسی اختلاف کے آداب

آپ کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو سکتا ہے لیکن سمجھ یہ نہیں آتی، اس بات کو زندگی اور موت کا مسئلہ کیوں بنا لیا جاتا ہے۔ اپنے متعلق کہوں تو بھئی بات سیدھی سی ہے، ہمدردیاں ساری تو صرف اور صرف پاکستان کے لیے ہیں۔ سیاسی جماعتیں ہزار آئیں جائیں اپنی بلا سے۔ اپنا تعلق تو کسی سیاسی جماعت سے پیدا ہی تب ہوتا ہے جب وہ پاکستان کے لیے بہتر محسوس ہو رہی ہو ورنہ کچھ

Read more

ماؤنٹین ہیریٹیج ٹورازم سیاحت کا نیا دریچہ

حالیہ سانحہ مری جس میں بیس کے قریب سیاح برف اور بدانتظامی کے باعث ہلاک ہوئے سے یہ بات کھل کر سامنے آ گئی ہے کہ اگر بہتر اور حقیقت پر مبنی منصوبہ بندی نہ کی گی تو سیاحت عذاب جاں بن جاتی ہے۔ اطلاعات اور انکوائری رپورٹ کے مطابق اس غفلت میں کئی اداروں کو ذمہ وار قرار دیا گیا ہے جس سے اداروں کی نام نہاد کارکردگی کی قلعی اتر گئی ہے نیز ٹورازم کے لئے ہماری سنجیدگی

Read more

تربیت بچوں کا کھیل نہیں ہے

27 مارچ 2022 اتوار کی صبح لاہور کے ایک نجی مارکی میں ایجوکیشنل ریسورس ڈویلپمنٹ سنٹر (ERDC) کے زیر اہتمام ”Parenting Without Spoiling“ کے عنوان سے سیمینار میں شرکت کا موقع ملا۔ سیمینار سے کراچی کے معروف ایجوکیشنل سائیکالوجسٹ اور ای۔ آر۔ ڈی۔ سی کے بانی سلمان آصف صدیقی نے خطاب کیا۔ میرا اس سیمینار میں شرکت کا مقصد والدین کے تاثرات کا جائزہ لینا تھا۔ دوران گفتگو والدین کے چہروں کے بدلتے آثار اس بات کو ظاہر کرتے تھے

Read more

ذہنی معذور

”آپ نے کتنے قتل کیے ہیں؟“ رپورٹر نے سوال کیا۔ ”تین“ طاہرہ کا جواب جذبات سے عاری اور سرد تھا ”کیوں“ شاہد کو پہلے کسی مجرم کا انٹرویو کرنے کا کوئی اتفاق نہیں ہوا تھا۔ اسے صحافت کا امتحان پاس کیے ابھی صرف ایک ماہ ہوا تھا۔ ”کیونکہ وہ سب اسی لائق تھے، ہا ہا ہا ہا“ طاہرہ کے چہرے پہ سختی تھی، شاہد نے جب اسے اپنی طرف گھورتے ہوئے پایا تو اسے اپنی کمر پہ پسینہ رینگتا ہوا

Read more

پانی، مسکراہٹوں کا پاسباں

قرطاس کائنات پر جب انسانیت کا ظہور ہوا وہ پانی کے ان خواص سے ناآشنا تھی جو اس کی شخصیت کی تہہ میں پنہاں خوشی کو لذت کے پر لگا کر سکون کی وادی کی معطر فضا میں محو پرواز کرنے کی صلاحیت سے لبریز تھے۔ مگر جوں جوں انسانیت کی نسل بڑھتی گئی توں توں خواص سے آشنائی کی لہر شدت پکڑتی گئی۔ بیسویں صدی کے آخری عشروں میں اس لہر نے وجود کی شکل اختیار کرتے ہوئے عالم

Read more

عمرکوٹ قلعہ سندھ میں سومرہ دور سے بھی قدیم ہے

سندھ کے عمرکوٹ شہر اور قلعہ کی قدامت کے بارے میں مورخین کی متنازعہ رائے پائی جاتی ہیں۔ مورخین کی متنازعہ رائے نے شہر اور قلعہ کی اصل تاریخ کو الجھا دیا ہے۔ کچھ مورخین عمرکوٹ شہر اور قلعہ کو سندھ میں سومرہ دور کے حکمران عمر سومرو سے منسوب کرتے ہیں۔ عمر بادشاہ کی نسبت سے شہر اور قلعہ کو سندھ میں سومرا دور ( 1353 ء۔ 1050 ء) میں تعمیر کردہ بتاتے ہیں۔ کچھ اس رائے سے اختلاف

Read more

جہالت بمقابلہ جہالت

آج کل پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم سے وابستہ سیاسی جماعتوں کا مقابلہ ہے ہی، لیکن ایک لحاظ سے جہالت اور شخصیت پرستی کا بھی دور دورہ ہے۔ چاہے سیاسی کارکنوں کا تعلق پی ٹی آئی، پی پی پی یا نون لیگ سے ہو ہر ایک بحث و تمحیص کے لامتناہی سلسلے میں جھگڑے نظر آتے ہیں۔ نون لیگ، پی پی اور دوسرے جماعتوں کا المیہ یہ ہے کہ باوجود کئی دفعہ برسر اقتدار رہنے کے وہ عوام

Read more

ٹچ سکرین جنریشن

خوف ناک بات یہ ہے کہ موجودہ نوجوان نسل کی اکثریت نیم پاگل ہے۔ یہ بچے تخلیقی صلاحیتوں سے عاری، ڈپریشن، خود اعتمادی کی کمی، سستی اور کاہلی، جسمانی اور دماغی کمزوری کا شکار ہیں۔ یہ دماغی اور جسمانی دونوں لحاظ سے سٹنڈ گروتھ ( نامکمل نشوونما ) کا شکار ہیں۔ یہ وہ نسل ہے جو سن ننانوے یا سن دو ہزار کے آس پاس پیدا ہوئی۔ سن دو ہزار آٹھ میں پوری دنیا میں عالمی مالیاتی بحران آیا تھا۔

Read more

عزت نفس مجروح نہ کریں

ہمارے ہاں رمضان کا آغاز مساجد میں تراویح اور ملک میں مہنگائی سے ہوتا ہے۔ یہ برسوں پرانی روایت ہے لہذا اس سے انحراف ممکن نہیں۔ دوسری طرف عوامی تاثر یہ ہے کہ رمضان کا احترام ہم سے زیادہ کوئی نہیں کرتا۔ جبکہ اللہ جانتا ہے یہاں احترام سے رمضان کوئی نہیں کرتا۔ ادھر رمضان آتا ہے ادھر ہمارے لوگوں کے اندر کا مسلمان فوراً چھلانگیں مارتا باہر نکل آتا ہے۔ ہر کوئی شیطان مارنے کے چکر میں ایک دوسرے

Read more

خان کا اصل جرم: آگے کیا؟

عمران خان نے 1992 میں ورلڈ کپ جیتنے پر جو تقریر کی، اس نے ثابت کیا تھا کہ اس میں ”میں“ کا مادہ حد سے زیادہ ہے۔ اور یہ بھی کہ اس میں جیت کو مدبرانہ طریقے سے سنبھالنے کا ظرف نہیں ہے۔ اس کے ٹھیک تیس سال بعد اس نے یہ ثابت کیا کہ اس میں ہار برداشت کرنے کا بھی حوصلہ نہیں۔ نہ صرف یہ بلکہ یہ بھی ثابت کیا کہ وہ آج بھی اپنی ذات سے اوپر

Read more

عمران خان کا مستقبل

بظاہر سب کو یہ لگ رہا ہے کہ خان کا بیانیہ دن بدن مقبول ہو رہا ہے۔ اور خان کا ووٹ بینک بھی بڑھ رہا ہے۔ لیکن کیا خان کو اس ووٹ بینک سے فائدہ اٹھانا نصیب ہو گا یا نہیں۔ یہ ہنڈرڈ ملین ڈالر کا سوال ہے۔ دوسرا مسئلہ مخلوط حکومت کے ساتھ نظر آ رہا ہے۔ کہ چل سکے گی یا آپس میں لڑ کر ٹوٹ پھوٹ جائے گی۔ اس سوال کا جواب تو ایک دوست پیر صاحب

Read more

طوفان نوح کا ماخذ اور زمانہ قبل از تاریخ

دریافت شدہ آثار کے مطابق، طوفان نوح وادی دجلہ اور فرات میں یعنی بابلی تہذیب کے بنیادی علاقوں میں آیا تھا، تازہ تحقیق کے مطابق ان ہی علاقوں میں تاریخ کے کسی دور میں آئے ایک بڑے سیلاب کے آثار (sediments) تلچھٹ کی ایک آٹھ سے بارہ فٹ موٹی تہہ کی شکل میں پائے گئے ہیں، یہ سیلاب میسوپوٹیما یعنی شام و عراق کے علاقوں میں آیا تھا جس کا ذکر مشہور بابلی دیومالائی رزمیہ داستان ”گل گامش“ میں بھی

Read more

صبا گل (خواجہ سرا) کے گھر ہماری افطار پارٹی

صبا گل کا نام ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے معتبر ناموں میں سے ایک ہے۔ کمیونٹی صبا گل کو ماں کہ کر پکارتی ہے۔ انڈس ہومز، ٹرانس الائنز اور تڑپ کی بانی و صدر ہیں۔ دس اپریل کی صبح ہمیں صبا جی کی کال آتی ہے۔ کہتی ہیں ثاقب بھائی آج کا روزہ آپ نے ہمارے غریب خانے میں کھولنا ہے ناں نہیں چلے گی۔ میں نے درخواست کی کہ میں چل نہیں سکتا میرے لیے کہیں بھی آنا جانا عذاب

Read more

خلا کی کھوج کا ایک اور اہم سنگ میل

ابھی حال ہی میں سولہ تاریخ کو چین کے انسان بردار خلائی مشن شینزو۔ 13 کے تینوں خلا باز کامیابی سے زمین پر واپس لوٹ آئے ہیں۔ شینزو۔ 13 کے تینوں خلا بازوں زائی زی گینگ، وانگ یا پھنگ اور ای گوانگ فو نے اپنا چھ ماہ کا خلائی سفر انتہائی کامیابی سے مکمل کیا اور خلائی تحقیق کے شعبے میں ایک اور سنگ میل کا اضافہ کیا ہے۔ خلائی کیپسول نے دونگ فینگ لینڈنگ سائٹ پر کامیاب لینڈنگ کی

Read more

ناشپاتی کی افادیت

ناشپاتی دنیا بھر میں کھایا جانے والا لذیذ اور زود و ہضم پھل ہے۔ اس کی تقریباً تین ہزار 3000 سے زیادہ اقسام ہیں۔ جن کی شکل سائز اور ذائقہ ایک دوسرے سے مختلف ہے۔ اس کا نباتاتی نام (Pyrus) پائرس ہے۔ جو اقسام دنیا بھر میں زیادہ کاشت کی جاتی ہیں ان کے نام مندرجہ ذیل ہیں۔ 1۔ (Forelle pear) 2۔ (Bosc pear) 3۔ (Bartlett pear) 4۔ (Taylors Gold pear) 5۔ (Anjous pear) 6۔ (Asian pear) 7۔ (Comice pear)

Read more

کاف کہانی

ڈھول سپاہی بدنام ہو گیا تھا۔ جس بیٹے کو نمبردار بنایا اس کی ہٹ دھرمی اور اس کے مشیروں کی فوج ظفر موج نے دھما چوکڑی مچا دی۔ لوگ بیٹے کی نمبرداری پر شاکی تھے۔ کسی کو دودھ کے ریٹ بڑھنے کا مسئلہ تھا تو کوئی چارے اور گنے کی کم قیمتیں ملنے پر ناراض نظر آتا تھا۔ کسی کی بکریاں دن دیہاڑے چوری ہو جاتی تھیں۔ کسی کے پانی کی باری پر کوئی دوسرا پانی لگا لیتا۔ بس ہر

Read more

کیلنڈر میں دس اپریل کی تاریخ

کیلنڈر کا 100 واں دن دس اپریل کہلاتا ہے جس کے بعد سال میں 265 دن رہ جاتے ہیں۔ اپریل کی دس تاریخ نیوکلیئر ٹیسٹ کے حوالے سے نمایاں مقام حاصل کرچکی ہے۔ یہ محض اتفاق تھا یا کوئی اور وجہ کہ سوویت یونین، امریکہ اور فرانس نے اپنے نیوکلیئر ٹیسٹ کے لیے مختلف پانچ برسوں میں دس اپریل کے دن کو ہی منتخب کیا۔ ترتیب کے مطابق سوویت یونین نے دس اپریل 1957 ء، امریکہ نے دس اپریل 1963

Read more

پاکستان یا سیاسی بحران کا مرکز

اگر بات کی جائے پاکستان کی موجودہ سیاسی منظر نامے کا تو سیاسی بحران کا تناؤ بہت بہت نمایاں نظر آتا ہے۔ یہ سیاسی بحران پاکستان کی سیاست میں کوئی نئی بات نہیں اگر ہم ملکی تاریخ پر نظر ڈالیں تو گزشتہ کئی دہائیوں سے پاکستان میں یہ سیاسی بحران چلتا آ رہا ہے۔ اس سیاسی بحران سے اگر کوئی سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے تو وہ ہے ہمارا جمہوری نظام۔ اگر بات کی جائے 1971 کی سیاسی بحران

Read more

پنجاب اسمبلی: آج جمہوریت شرمندہ ہے

متحدہ اپوزیشن کی طرف سے وفاق نیشنل اسمبلی میں عمران خان کے خلاف پیش کی جانے والی تحریک عدم اعتماد کے بعد پنجاب اسمبلی میں بھی عدم اعتماد اپنے انجام کو پہنچ چکی ہے۔ جس کے نتیجے میں اپوزیشن لیڈر اور وزیراعظم شہباز شریف کے صاحب زادے حمزہ شہباز پنجاب کے 21 ویں وزیر اعلی منتخب ہوئے ہیں۔ میاں شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے بعد ، پھر ان کے صاحب زادے حمزہ شہباز کے پاکستان کے سب سے بڑے

Read more

عمران خان اور نئی حکومت

پاکستان بننے کے بعد اگر پاکستان کی خارجہ پالیسی پر نظر دوڑائی جائے تو اس میں بہت سے اتار چڑھاؤ آئے ہیں۔ اس وقت عمران خان کے دورہ روس کے بعد حالات تبدیل ہوئے اگرچہ عمران خان کی حکومت اب نہیں رہی مگر نئی حکومت اور عوام کے لئے بہت سے سوالات چھوڑ گئی۔ کچھ مبصرین کے نزدیک عمران خان ایک آزاد خارجہ پالیسی چاہتے تھے۔ جبکہ کچھ کے نزدیک عمران خان امریکی کیمپ سے نکل کر روسی کیمپ میں

Read more

دلیل اور تلوار

کنٹینر پر کھڑے ہینڈسم نے تقریر میں کہا کہ ملک تباہی کے دہانے پر آ چکا ہے، دنیا میں پاکستان کی حیثیت ایک فقیر کی سی ہو چکی ہے اور پچھلے چالیس سالوں میں میرے وطن کو دونوں ہاتھوں سے بڑی بے رحمی سے لوٹا گیا ہے اور اب ہمیں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کے لئے کئی گنا توانائی کی ضرورت ہے۔ معیشت، صحت اور سماجیات اپنی آخری سانسیں لے رہی ہیں۔ اگر آج ہم نے ملک کو نا

Read more

نوجوانوں کی حالت زار

اس موضوع پہ کچھ بھی لکھتے ہوئے میری حالت عجیب تھی اور افسوس ہو رہا تھا، کیونکہ میں خود بھی ایک نوجوان ہوں تو جہاں اس موضوع پہ بات کرتے ہوئے حالت غیر ہو رہی ہے وہاں بحیثیت نوجواں نوجوانوں کی موجودہ حالت زار سے بھی وقف ہوں، میں اپنے اس موضوع میں نوجوان نسل کی خودکشی کی طرف بڑھتے ہوئے رجحان اور ڈپریشن میں مبتلا ہونے کی وجوہات پہ بات کروں گا، اس موضوع میں نوجوانوں کا پسند کی

Read more

نفرت سے بھرا سوشل میڈیا: عمران، مودی اور ٹرمپ کی سیاست

بنی اسرائیل نے اپنی جانوں پر ظلم کیا، اللہ تعالیٰ نے انہیں ایک انوکھی سزا دی، فاقتلوا انفسکم، ”اپنے کو آپس میں قتل کرو“ تفسیر طبری میں ہے کہ ”وہ اٹھے، اپنے ہاتھ میں خنجر لیے، ان پر ایک بڑا اندھیرا چھا گیا تو انہوں نے ایک دوسرے کو مارنا شروع کر دیا۔ یہاں تک کہ ان میں سے ستر ہزار مارے گئے۔“ ایک روایت میں ہے کہ قاتل و مقتول دونوں گروہوں میں سے جو بھی مارا گیا وہ

Read more

دو بیلوں کی لڑائی میں مینڈک کا قتل

دو بیل تالاب پر پانی پینے آئے، سکون سے پانی پی رہے تھے کہ ایک نے ایسے چھیڑ خوانی شروع کردی، کچھ دیر تو دوسرا خاموشی سے ٹھہرا رہا لیکن تھوڑی دیر بعد اس کے بھی تیور بدلنے لگے۔ یہی تماشا وہاں مینڈکوں کا ایک خاندان دیکھ رہا تھا، خاندان کے بزرگ نے تمام نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ یہاں سے چلو، ایسا نہ ہو ان کا عتاب ہم پر نازل ہو اور ہم کچلے جائیں۔ خاندان کے ایک جذباتی

Read more

ملک میں انارکی کیوں؟

گزشتہ دو ہفتوں سے مملکت خدا داد پاکستان میں انارکی پھیلی ہوئی ہے۔ نہ وفاقی کابینہ ہے اور نہ ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں حکومت۔ پہلے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ انارکی کسے کہتے ہیں۔ انارکی یونانی زبان کا لفظ ہے۔ جس کا مطلب without authority بغیر اختیار کے ہیں۔ یعنی ملک حکومت کے بغیر، حکومت کی عدم موجودگی یا عدم شناخت کی وجہ سے ملک میں افراتفری کا پیدا ہونا۔ کسی ملک میں انارکی پھیلنے کی

Read more

وزیراعظم پاکستان

اگر دیکھا جائے تو اس وقت شہباز شریف صاحب کی وزیراعظم بنے اور بیٹے کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنوانے کی خواہش تو پوری ہو گئی ہے۔ لیکن یہ خواہش انتہائی برے وقت میں پوری ہوئی ہے۔ جن حالات کا سامنا موجودہ وزیراعظم کو کرنا پڑا سکتا ہے۔ شاید پاکستان کی تاریخ میں ایسے حالات کا کسی وزیر اعظم نے سامنا نہیں کیا ہو گا۔ ابھی تک وزیراعظم صاحب کو اس بات کا ادراک نہیں ہوا ہو گا کہ انہوں نے

Read more

دین کی ضرورت، مگر کیوں

انسان کا اس کائنات میں وجود پانا آنا فانا اور جلد بازی کا اظہار ہے نہ کہ الل ٹپ اسے دنیا میں اتارا گیا ہے۔ ابتدا انسان کے وقت تو فرشتوں نے اس کا اظہار کیا تھا کہ انسان زمین میں فسادات کا ذمہ دار ہے۔ لیکن بنانے والے نے انسان کو ایسی صلاحیت عطا فرمائی جو کہ فرشتوں میں ناپید تھی اور خود خالق ان فرشتوں کے ساتھ ہم کلام ہوئے کہ میں جو کچھ جانتا ہوں وہ تم

Read more

جمہوریت کو چلنے دیں

وطن عزیز پاکستان ایک جمہوری پارلیمانی نظام کا حامل ملک ہے۔ بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کی انتھک جدوجہد اور جمہور کے ووٹ کی پرچی سے پاکستان معرض وجود میں آیا۔ قیام پاکستان کے بعد بانی پاکستان نے کئی مواقعوں پر اپنی تقاریر اور گفتگو میں ملک کے لئے مستقبل میں جمہوری نظام ہی تجویز کیا۔ قائد کے دنیا سے رخصت ہونے کے بعد قائد کے دیرینہ ساتھی اور ملک کے پہلے وزیراعظم نواب زادہ لیاقت علی

Read more

انسانی ایجادوں میں ایک طبقاتی نظام بھی ہے

ہم روزانہ کی بنیاد پر کئی نفسیاتی کیفیات سے گزرتے ہیں۔ جن میں سے ایک کسی بھی چیز کی محرومی ہے۔ انسان تاریخ کے مختلف ادوار میں مختلف مراحل سے گزرا ہے۔ اس نے کئی ایسی ایجادات کی ہیں جس نے ہر ایک کی زندگی آسان کی ہے، زرعی پیداوار میں اضافہ کر کہ آسان خوراک مہیا کی ہے اور شکار کی مشقت سے نجات دلائی ہے۔ صنعتی ترقی نے انسان کی زندگی آسان کی ہے۔ آج کی سفری سہولیات

Read more

سو جوتے مارنے کی کہانی

یہ قصہ آج سے کم از کم پچیس سال پہلے کا ہے۔ جو گھر کا سر پرست اور ان بچوں کا باپ اکثر سنایا کرتا تھا۔ اس وقت لوڈ شیڈنگ اکثر ہوتی تھی اور دیہاتوں کے لئے بجلی صحیح معنوں میں ایک عیاشی سمجھی جاتی تھی۔ اور جن شہری علاقوں کے فیڈرز دیہی آبادیوں کے ساتھ ہوتے، تو ان کو بھی زیادہ تر بجلی کی گمشدگی کا سامنا کر کے اس پر فاتحہ پڑھنی پڑتی۔ ڈھلتی شامیں تو بیشتر تاریکی

Read more

’’آخری‘‘ اُمّید کا قتل

جانتے ہو یہ دیوانگی، جنون، سحر زدگی کیوں ہے؟ کیوں کہ ہجوم کو ایک جاں لیوا امید دلائی گئی تھی اور بتایا گیا تھا کہ یہ ان کی آخری امید ہے۔ اس وقت بھی کچھ لوگ منع کر رہے تھے کہ ایسا مت کرو، ”آخری“ امید کبھی مت دلاؤ کیونکہ امید اگر آخری ہو تو اس کے بعد صرف مایوسی بچتی ہے۔ یہ آخری کا لفظ نکال دو مگر اس وقت یہی تو وہ جادوئی لفظ تھا جس سے کام

Read more

کپتان کے انداز حکومت کا پوسٹ مارٹم۔ آخری حصہ

اپنی محدود استعداد و صلاحیت اور طاقت کو قبول نہ کرنا تکبر کی نشانی ہے۔ عمران خان کو یہ معلوم تھا کہ بڑے بڑے قدیم کرپٹ سیا ست دانوں کو کیفر کردار تک پہچانے کے لیے جوڈیشل سسٹم میں تبدیلیاں کرنی پڑیں گی، سوراخوں اور چور دروازوں کو بند کرنا پڑے گا اور یہ سب کرنے کے لیے موزوں حکمت عملی، قابل ٹیم اور متعلقہ اختیارات درکار ہوتے ہیں۔ اس ضمن میں عمران خان نے احتساب کے عمل کو عملی

Read more

عمران خان کی سیاسی غلطیاں

خان صاحب سلیبریٹی تھے اور سیلیبریٹ کبھی بھی اچھے سیاست دان ثابت نہیں ہوئے۔ سلیبریٹی کے ساتھ لوگ ضرور ہوتے ہیں لیکن سیاست ایک الجھی ہوئی چیز ہے۔ سیلیبریٹ سمجھتے ہیں کہ لوگ ہر حال میں اس کے ساتھ ہیں لیکن ایک اچھا سیاستدان ہواؤں کا رخ اپنی طرف موڑے رکھنے کی کوشش کرتا ہے۔ کیا خان صاحب یہ سمجھتے تھے کہ آزاد خارجہ پالیسی رشین بلاک کے زیر سایہ رہ کر تشکیل دی جا سکتی ہے۔ تو یہ سوچ

Read more

خدارا جمہوریت کو پنپنے دیں!

حضور ایسا نہ کریں، جمہوریت کو پنپنے دیں، اسے کسی دو، تین، چار جماعتوں کی اجارہ داری نہ بنائیں، غلطیاں کس سے نہیں ہوئیں، کس نے نہیں کیں، وقت نے مگر سب کو کچھ نہ کچھ مثبت ضرور سکھایا، ملک کی بڑی سیاسی پارٹیوں کا تحریک انصاف کے ورکرز کو ” کھڈے لائن“ لگانا کسی طور بھی دانشمندی نہیں، پاکستانی جمہوریت کی طرح، تحریک انصاف بھی ارتقائی دور سے گزر رہی ہے، عاجزانہ گزارش ہے جس طرح باہمی اختلاف جمہوریت

Read more

رجیم چینج۔ قوم کو نیا وزیراعظم مبارک ہو

گزشتہ رات جب قومی اسمبلی میں عدم اعتماد پر ووٹنگ جاری تھی۔ ابھی پریس گیلری میں ہی تھا کہ گاؤں سے دوست سہیل اصغر کا میسج ملا۔ اس میسج میں وہی دیکھا، جو شاید اس وقت ہر پاکستانی کا دل محسوس کر رہا تھا۔ جس میں لکھا تھا کہ یار آج دل ٹوٹ سا گیا ہے۔ عمران خان اب وزیراعظم پاکستان نہیں رہے۔ کس طرح ہمارے منتخب کیے ہوئے وزیراعظم کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے ۔ 8 مارچ

Read more

روداد سفر حصہ 16

ہم نے رہائش کے لیے ایک چھوٹا سا ایک فلیٹ کرائے پر لیا تھا جو پانچوں منزل پر تھا، جس میں میں اور میری بیوی رہتے تھے۔ دو چھوٹے چھوٹے کمرے ایک واش روم، ایک بڑا کچن اور ایک چھوٹا سا ہال تھا۔ پورے گھر میں میں نے کارپٹ بچھائی تھی۔ یہ فلیٹ ہول سیل مارکیٹ سے بہت قریب تھا اور یہ کالونی ہول سیل مارکیٹ کے بالکل سامنے، شاید پانچ سات منٹ کے پیدل فاصلے پر۔ اور اس کالونی

Read more

امریکی مداخلت یا سامراجی غلامی

گزشتہ تین ہفتوں سے پاکستان کے سیاسی منظرنامے پر ایک ہیجان کی کیفیت طاری ہے، اور ملکی سیاسی معاملات میں امریکی مداخلت کے چرچے ہو رہے ہیں۔ ہفتہ 9 مارچ کی شب تحریک عدم اعتماد کے ذریعے معزول ہونے والے وزیراعظم عمران خان نے اپنے خلاف متحدہ اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد اچانک انکشاف کیا کہ ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ایک خطرناک بیرونی سازش کا حصہ ہے۔ اگلے ہی روز اتوار

Read more

سادگی اپنی، اوروں کی عیاری بھی دیکھ

پاکستان کو ایسا ہمسایہ ملا ہے کہ اس کی دوستی پر اعتبار نہیں اور دشمنی میں مزہ نہیں۔ اس میں نہ خلوص ہے کہ ایک شریف کا دل موہ لے اور نہ مردانگی کہ ایک ”بہادر“ سے بے ساختہ داد تحسین لے۔ اس ہمسائے کے منہ تو رام رام ہے لیکن بغل میں چھری ہے، آزادی سے پہلے اس چھری کا بے محابا استعمال ہوتا رہا تھا، آزادی کے بعد یہ چھری، ایسی بے دریغی سے چلتی رہی کہ اس کا

Read more

عمران حکومت کا اختتام

بالآخر متحدہ اپوزیشن تحریک انصاف کی حکومت کو نمبرز گیم میں مات دے کر اقتدار سے الگ کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ مگر اس طرح نمبرز پورے پورے کرتے کرتے مسلم لیگ نون بڑی خاموشی سے اپنے بیانیہ سے الگ ہو گئی جو ”ووٹ کو عزت دو“ اور سویلین بالادستی کا تھا۔ نواز شریف کے مخالفین کا یہ موقف سچ ثابت ہوا کہ یہ بیانیہ اسٹیبلشمنٹ کو انڈر پریشر کر کے اپنے لئے ریلیف لینا تھا اور یہ ریلیف صرف

Read more

عمران خان خطرناک بن رہا ہے

عمران خان کے پہلے جلسوں میں تقریر شاندار ہوا کرتی تھی۔ نواز سے لے کر زرداری تک لوگوں کو لتاڑتے تھے۔ گالیوں سے لے کر جھوٹے الزامات تک لفظوں کے وار کرتا تھا۔ قوم یوتھ سن کر تالیاں بجاتی تھی۔ گویا، ان کو محسوس ہوتا تھا کہ خان انتہائی سمجھ دار ہے، اس کو چیزوں کا پتہ ہے اور آتے ہی ملک میں شہد کی نہریں جاری کر دے گا۔ خان کہتا تھا، جب ایک روپیہ گرتا ہے تو ملک

Read more

تہذیب و اخلاقی اقدار کی شہادت

آپ نے اکثر و بیشتر بازاروں، میلوں ٹھیلوں میں بھگدڑ مچتے تو دیکھی ہوگی، بھگدڑ مچنے سے ان کا دل و دماغ کی کیا حالت ہوتی ہے لیکن اس کا خیال کسی نے بہت کم کیا ہو گا کہ بھگدڑ مچتی کیسے ہے؟ اس کا ایک طریقہ بڑا آسان ہے، ایک شخص بھاگنا شروع کر دیتا ہے، بھاگتا چلا جاتا اور چلاتا ہے کہ ”آ گئے آ گئے“ ، اس کے پیچھے اور لوگ بھاگنا اور ”آ گئے آ گئے

Read more

امریکی سازش اور حکمت عملی

سپر پاور کی سرشت میں یہ شامل ہوتا ہے کہ ساری دنیا اس کی مرضی کے مطابق چلے۔ فی زمانہ یہ قوت اور بدمست ہاتھی امریکہ ہے جو ساری دنیا پر تہذیبی، سیاسی، معاشی اور فوجی غلبہ چاہتی ہے اور اس کے لئے اس کی باقاعدہ منصوبہ بندی ہے اور ایک ہمہ پہلو لائحہ عمل رکھتی ہے۔ طاقت کا استعمال اس کا ایک کھلا مظہر ہوتا ہے وگرنہ وہ زندگی کے تمام تر دائروں میں نفوذ کر کے منظم انداز

Read more

افسران کی اقسام (حصہ دوم)

لیڈیز افسر : آج تک نسوانی حسن مردوں کے دلوں پر راج کرتا آیا ہے۔ اردو غزل محبوبہ کے حسن کی کہانیوں سے بھری ہوتی ہے۔ عورت کا راج گھر میں بھی مسلم ہے۔ ہوم منسٹر کی اجازت کے بغیر کوئی پرندہ گھر میں پر بھی نہیں مار سکتا ہے۔ سیاست ہو کہ سول سروس اب ہر جگہ لیڈیز چھائی ہوئی ہیں۔ ہم بھی عورتوں کے حقوق کے علمبردار ہیں اور عورت کے سماجی اور معاشی حقوق کے قائل ہیں۔

Read more

نکوہش بجا مجھے اپنی ذات پر

چھوٹی سی عمر میں مجھے بھی کیا خوب زندگی ملی۔ جسے ہر وقت دیکھ دیکھ کر تنہائی میں رہنا ہی سب سے اچھا لگتا ہے۔ روزمرہ زندگی کے کام نہ کرنے ہوتے اور ازدواجی زندگی کے فرائض ادا نہ کرنے ہوتے رشتے ناتے اگر نبھانے نہ ہوتے تو شاید میں کسی معاشرے کا حصہ نہ ہوتا کیونکہ یہ ساری ذمہ داریاں بنیادی زندگی کا احساس اور اہمیت کے حامل ہیں۔ اسی بنیاد پر معاشرے میں دوسری چیزوں سے ہماری تقسیم

Read more

سینیئر شاعر و طبلہ نواز۔ غلام محمد عرف ’گلامو وفا‘ سے ملاقات

پچھلے دنوں 18 مارچ کو، رات گئے کراچی آرٹس کونسل میں ہونے والے ایک ادبی فیسٹیول میں کئی رنگارنگ زبانوں کا مشاعرہ منعقد ہوا، جس میں، میں قطعی طور پر مدعو نہیں تھا، لیکن یوں سر راہ سندھی کے نامور شاعر، نور چشم احمد سولنگی (جو اس مشاعرے میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کر رہے تھے ) نے اس مشاعرے میں شرکت کے لئے اصرار کیا۔ میں احمد کو انکار نہ کر سکا اور مجبوراً وہاں جا نکلا اور مشاعرے کے پنڈال میں ایک کونے میں جا بیٹھا۔

Read more

گھر کا نہ گھاٹ کا: افسانہ

مقصود بھائی سے ہماری کوئی دور پرے کی رشتہ داری نہ تھی۔ ان کی ماں ہماری چچیری یا پھپیری بہن ہوتی تھیں۔ اس رشتے سے ہم مقصود بھائی کے ماموں ہوتے تھے۔ مقصود بھائی عمر میں ہم سے چھ ماہ بڑے رہے ہوں گے، اس لئے ہم لہذاھ انہیں مقصود بھائی کہتے تھے۔ اور سچی بات تو یہ ہے کہ مقصود بھائی نے بھی ہم سے آپ جناب ہی رکھی ہوئی تھی اور خاصا لحاظ کرتے تھے۔ یوں بھی ہماری ان کی دوستی تھی نہ بے تکلفی۔ جیکب آباد میں رہتے تھے اور کبھی کسی شادی بیاہ کے موقعے پر کراچی آتے تو ملاقات ہو جاتی، جو چند گھنٹوں سے زیادہ نہ ہوتی۔ مگر انٹرنس پاس کرنے کے بعد جب مقصود بھائی کو تلاش معاش کی سوجھی تو وہ کراچی آئے اور کئی ہفتے ہمارے ہاں ہی رہے۔ بس یہیں سے ہماری ان کی دوستی یا رشتہ داری کا آغاز ہوا۔ مگر جب مقصود بھائی کو کہیں منزل مقصود نہ ملی تو وہ با دل ناخواستہ جیکب آباد لوٹ گئے۔

Read more

چہروں کے ’گل‘ ہزارہا ناچیں نگاہ میں ”۔ نامور شاعر اور عالم، مقصود گل کا 72 واں یوم پیدائش

آج سندھ کے منفرد مزاحمت نگار اور رومان نویس شاعر، عالم، دانشور، مترجم، حضرت سچل سرمست رحہ کے شارح، کالم نویس، بچوں کے ادیب اور اپنی ذات میں ادارہ ساز اور شخصیت ساز شیریں مزاج شخص، ’مقصود گل‘ ( 1950 ء۔ 2015 ء) کی سالگرہ کا دن ہے، جو آج سے 72 برس قبل، اس حسین سرزمین سندھ کے لاڑکانے ضلع کے خوبصورت شہر رتودیرو میں، اپنے دور کے منجھے ہوئے سندھی شاعر، استاد، تعلیم دان، صحافی اور سماجی کارکن، قاضی عبدالحی ”قائل“ سرشاری کے گھر، 15 اپریل 1950 ء کو سنیچر کے روز پیدا ہوئے، جو ہجری تقویم کے لحاظ سے 27 جمادی الثانی 1369 ہجری کی تاریخ تھی۔

Read more

میٹاورس

ڈی سینٹرا لینڈ میں ٹہلتے اوتار کا ایک منظر۔ یہ تصویر کمپیوٹر مانیٹر سے لی گئی ہے جس میں عمیق تاثرات کو نہیں دیکھا جا سکتا

اپنی الگ دنیا بنانے اور بسانے کا خواب کم و بیش ہر انسان میں ہی پایا جاتا ہے۔ فکری طور پر اب تک مفکر، لکھاری اور ہدایتکار کسی دوسری دنیا کے تخیلات کو لفظوں اور مناظر میں پرو کر قارئین، سامعین اور ناظرین کو پیش کرتے تھے۔ یہ پیشکش سامعین کے ذہنوں پر تو نقش چھوڑتی تھی مگر حقیقی زندگی میں براہ راست اس کا اثر نہیں تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ پیش کردہ دنیا کا حقیقی دنیا سے کسی قسم کا تعامل اور اس کے پس منظر میں کوئی تبدیلی بھی ممکن نہ تھی۔

Read more

مہنگائی کا طوفان اور حکومت کو درپیش چیلینجز

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تو چلی گئی مگر موجودہ حکومت کے لئے بہت سارے چلینجز چھوڑ کر گئی ہے جس کی وجہ سے شہباز شریف کو اب پہلے سے بھی زیادہ چوکنا رہ کر عوام کی خدمت کرنی ہے تاکہ لوگوں سے پی ٹی آئی حکومت کے درد دکھ ختم ہو سکیں، کیونکہ پی ٹی آئی نے گزشتہ ساڑھے تین سالوں میں عوام کو صرف لوٹا ہے کوئی ریلیف تو ملا نہیں ہے اس لیے عوام اب بھی پریشان حال ہے کہ آیا موجودہ حکومت انہیں ریلیف دے پائے گی بھی یا نہیں۔

Read more

کیا ای کامرس پاکستان میں معیشت کی بہتری کا سبب بن سکتی ہے؟

تکنیکی انقلاب نے انسانوں کے باہمی تعامل اور ان کی روزمرہ زندگی کے نقطہ نظر کو مکمل طور پر تبدیل کر دیا ہے۔ لوگ اور مشینیں ضرورت سے زیادہ رفتار کے ساتھ انٹرنیٹ کے ذریعے ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں، اور ہم گلوبلائزیشن کی طرف جا رہے ہیں۔ پاکستان ایک ابھرتا ہوا آئی ٹی سیکٹر ہے جس میں موبائل، انٹرنیٹ اور کمپیوٹر استعمال کرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

Read more

سیاسی سرکس اور عام آدمی

پاکستان اس وقت انتہائی نازک مراحل سے گزر رہا ہے۔ گزشتہ ایک مہینے سے ملکی سیاسی صورتحال عدم استحکام کا شکار ہے۔ ایک طرف سو کالڈ جمہوری تحریک سرگرم العمل ہے تو دوسری طرف ساڑھے تین سال تحت پر بیٹھنے والے عوامی سمندر کا سماں پیدا کر رہے ہیں۔ اس دوران کوشش کرتا رہا کہ اپنے خیالات ایک تحریر کی صورت میں قلم بند کر سکوں مگر امتحانات اور نجی مصروفیات نے یہ موقع نہ دیا۔ خیر ملک میں پچھلے

Read more

کہیں دیر نہ ہو جائے

اسے انسان کی بدقسمتی کہا جائے یا المیہ کہ جیسے جیسے انسان نے اپنا ارتقائی و شعوری ترقی کا عمل طے کیا ہے وہ زندگی کی حقیقی خوشیوں اور اطمینان قلب سے محروم ہوتا چلا گیا۔ دل و دماغ کی کشمکش، وقت آئندہ کا خوف، ان دیکھے وسوسوں اور خدشات نے اس کو ایک ایسی دنیا میں دھکیل دیا ہے جہاں وہ چاہ کر بھی آسان راستہ نہیں چن سکتا۔ مشکل راستوں پر قدم رکھنے کا متمنی اور نت نئی

Read more

غداری کی منطق

یہ کہانی پاکستان کے قیام کے فوراً بعد شروع ہوتی ہے جب صوبائی خودمختاری، چھوٹی قوموں کے حقوق کے تحفظ اور جمہوریت کے لیے جدوجہد کرنے والوں کو غدار قرار دیا گیا۔ جن میں سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کے علمبردار صحافیوں شامل تھے۔ انسانی حقوق کے تحفظ، آمرانہ حکومتوں کی مخالفت، آئین پر یقین رکھنے اور امن کی بات کرنے والوں کو پاکستان مخالف قرار دیا گیا۔ پاکستان کے قیام کے بعد دو پشتون قوم پرست رہنماؤں خان

Read more

پاکستانی سیاست کی سمت

پاکستان میں گزشتہ مہینہ سیاسی طور پر تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ اس میں بہت سے کام تاریخ میں پہلی بار ہوئے ہیں۔ ان میں سر فہرست ایک وزیراعظم کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عہدے سے ہٹانا ہے اور ایک سویلین وزیر اعظم اور ان کے وزرا کے خلاف آئین اقدامات ہیں۔ اب وہ صحیح ہیں یا غلط، وہ ایک الگ اور لمبی بحث ہے۔ میری اس تحریر کا مقصد صحیح یا غلط کی بحث چھیڑنا نہیں بلکہ سیاست

Read more

اپوزیشن نے حکومت گرانے کا اتنا بڑا رسک کیوں لیا

پاکستان کی تاریخ نے خود کو ایک بار پھر دہرایا، ایک اور وزیر اعظم بغیر مدت پوری کرے ڈنڈا ڈولی کر کے گھر بھیج دیا گیا۔ تاہم، اس بار وزیر اعظم کے گھر بھیجے جانے پر جمہوریت پسند احباب کی جانب سے بہت زیادہ دکھ کا اظہار اور احتجاج نہیں کیا گیا۔ جس کی بڑی وجہ وزیراعظم اور اس کی حکومت پر منتخب ہونے کا الزام ہے۔ دوسری جانب حکومت گرانے کے لیے بھی آئینی راستہ اختیار کیا گیا تھا۔

Read more

انیس سال آٹھ مہینے اور چار دن بعد لکھا گیا خط

ماں جی! مینہ برس رہا ہے، ٹھنڈی ہوا چل رہی ہے اور دل جل رہا ہے۔ اب تو یہ بھی پتا نہیں چلتا کہ دل کیوں جل رہا ہے لیکن بس جل رہا ہے۔ بہت دیر کھلے آسماں تلے بارش میں بھیگتا رہا مگر بارش کے ساتھ وجود میں اترتی ٹھنڈک تو دل کی آگ کو بڑھاتی ہی چلی جا رہی تھی، اس لیے میں کمرے میں آ بیٹھا۔ ماں جی بیتے برسوں میں ایسا کوئی دن کوئی لمحہ نہیں

Read more

آئین: کاغذ کا ٹکڑا

ہم وہ بدقسمت قوم ہیں جو ہر اس شخص کو ہیرو مانتی ہے جو کسی نہ کسی شکل میں آئین اور قانون کی دھجیاں بکھیرے۔ آپ کو یہ مشاہدہ کرنے کے لیے نہ تو زیادہ دور جانے کی ضرورت ہے، نہ ہی کوئی بڑی تحقیق کی ضرورت ہے۔ آپ کسی بھی سگنل پر دیکھ لیں جو موٹر سائیکل سوار یا کار سوار سگنل توڑ کر نکل جائے باقی گاڑیوں والے آپ کو اس کی بہادری کے گن گاتے دکھائی دیں

Read more

اقتدار کا ہما

پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے تین دفعہ وزارت اعلیٰ کے منصب پر براجمان ہونے والے، خادم اعلیٰ پنجاب کے لقب سے مشہور میاں محمد شہباز شریف اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہو گئے۔ گو کہ جس دن وزیراعظم منتخب ہوئے اسی دن ان پر اور ان کے صاحبزادے وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار حمزہ شہباز شریف پر منی لانڈرنگ کیس میں فرد جرم عائد ہونا تھی جس میں طویل رخصتی کی درخواست منظور کرلی گئی ہے۔

Read more

لہو وجود ریاست اور پاکستان کا ہٹلر

میرے بچو! میرا نام پاکستان ہے اور میں دنیا کی واحد ایٹمی قوت والی اسلامی ریاست ہوں۔ میں آبادی کے لحاظ سے دنیا کی پانچویں اور اسلامی دنیا کی دوسری سب سے بڑی ریاست ہوں۔ میں آج آپ کی عدالت میں اپنا اور اپنے ورثا کا مقدمہ پیش کر رہی ہوں جو موجودہ دور کے ہٹلر اور اس کی فاشسٹ جماعت کے نام ہے۔ مجھے اور میرے عوام کو 2008 میں لگ بھگ دس سال کی بدترین آمریت کے بعد

Read more

روایت اور جدت سے ہم آہنگ ” شبیر نازش”

دور جدید میں جہاں مادے اور تکنیک کے غلبے نے انسان کے مقتضیات کے اور ان کے تعینات تبدیل کیے وہیں روایات جدت سے تکرار کے باعث اجنبیت کی شکار معلوم دیتی ہیں۔ شاعری کے میدان میں جدید اور روایتی شاعری میں امتزاج کی کمی نظر آتی ہے مگر آج بھی ایسے شاعر موجود ہیں جو دونوں اسلوب کو ضروری اور اہم سمجھتے ہیں۔ آج کے دور میں اس بات کا فقدان ہے کہ روایات اور جدت کے رشتے کو

Read more

ایک اور وزیر اعظم

آخر کار جناب شہباز شریف نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔ ان کو پاکستان کے تئیسویں وزیر اعظم بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ ان سے پہلے یہ اعزاز حاصل کرنے والے بائیس وزرائے اعظم میں سے کسی ایک کو بھی اپنی آئینی مدت پوری کرنے کا موقع میسر نہیں آیا۔ اس کو تاریخ کا ستم کہیں یا بدقسمتی کی داستان کہ مملکت پاکستان کا کوئی بھی وزیر اعظم مدت کی نیا کو

Read more

نئی حکومت اور جیلنجز

نئی حکومت مختلف سیاسی جماعتوں پر مشتمل ہونے کی وجہ سے کئی ایک سنجیدہ چیلنجز کا سامنا کر سکتی ہے۔ جن میں سے کچھ کا جائزہ لینے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس حکومت کو سب سے پہلے جس چیلنج سے نبرد آزما ہونا ہے وہ حکومت سازی ہے۔ مختلف سوچ اور منشور رکھنے والی سیاسی جماعتوں پر مشتمل ہونے کی وجہ سے وزارتوں کی تقسیم پر پسند نا پسند کے معاملات کو سلجھانے کے لئے انتہائی معاملہ فہمی کی ضرورت

Read more

تاریخ برقرار: ایک اور حکومت اپنی مدت پوری کرنے میں ناکام ہوئی

کیا ہے یہ سلسلہ؟ کیسا ہے یہ نظام کہ جہاں 70 سال سے زائد کی تاریخ میں کوئی ایک حکومت بھی اپنی مدت پوری کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی؟ پاکستان میں سیاسی حکومت کا حال پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم جیسا ہے۔ جس طرح پاکستان کی کرکٹ ٹیم مختصر طرز کے میچوں میں تو اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتی ہے لیکن ٹیسٹ میچ میں جہاں زیادہ دیر ٹھہرنا ہوتا ہے یہ عموماً جلد ہی ڈھیر ہو جاتی ہے۔ بالکل

Read more

یہ وقت کس کی رعونت پہ خاک ڈال گیا

وقت کبھی کسی کا نہیں ہوا، اور یہ آج ایک بار پھر ثابت ہو گیا۔ وزیراعظم عمران خان کی حکومت تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے نتیجے میں زمین بوس ہو گئی۔ عمران خان وزیراعظم سے سابق وزیراعظم بن گئے۔ عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کا عندیہ سب سے پہلے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک سال قبل یعنی 22 جنوری 2021 کو اپنے اعلان کردہ تحریک عدم اعتماد کو عملی

Read more

پر سکون ذہن

پرسکون ذہن کے بغیر زندگی کا کوئی مزہ نہیں اور پر سکون ذہن مثبت سوچ کے بغیر نہیں ہو سکتا۔ مثبت سوچ بالغ نظری اور عالی فکر کے بغیر پیدا ہی نہیں ہو سکتی۔ بلندی خیالی اور عالی ظرفی، بہترین کتابوں کے مطالعہ کی عدم موجودگی میں ناپید ہے۔ مثبت ذہنی حالت کے حصول کے لیے لازم ہے کہ ہم دوسرے انسانوں سے ہمدردی اور رواداری کا جذبہ ہمہ وقت اپنے من میں رکھیں۔ دوسروں کے لیے ہمدردی کا جذبہ

Read more

ایک اور خط بنام وزیراعظم شہباز شریف

جناب وزیر اعظم! آپ جانتے ہیں کہ پچھلے کچھ دنوں سے ایک خط کا چرچا اس قدر رہا کہ تقریباً ایک صدی سے بدون ”توشہ سفر“  کرتی شعور میں کم اور قدرتی وسائل سے مالامال جغرافیائی خطے کی مالک قوم اپنی بے روزگاری، مہنگائی، محرومی یہاں تک کہ ہر طرح کے سماجی، معاشرتی اور ذاتی مصیبتوں کو بھول کر اس ایوان کو دیکھنے لگی جس کے آج آپ وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں۔ اسی خط نے مجھے آپ کو خط لکھنے

Read more

سیاسی مشورے

پاکستانی سیاست اس وقت فیصلہ کن موڑ پر ہے اور جس طرح کے حالات وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے کامیاب ہونے کے بعد پیدا ہوئے ہیں، ایسے میں ملک کے لیے دعا ہی کی جا سکتی ہے۔ علاوہ ازیں، اگر سیاست دان بھی ذاتی مفاد اور اناء کو قربان کر کے ملک کے لیے اقدامات کریں گے تو بہتری کی گنجائش اب بھی موجود ہے۔ فوج کی اگرچہ کہیں نہ کہیں مداخلت موجود ہوگی لیکن ظاہری

Read more

امتحان سے انعام تک

رمضان المبارک کا مہینہ اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ رواں دواں ہے۔ گھر گھر میں سحر و افطار کے دسترخوان بچھے ہیں، گلی گلی میں رحمتوں کی برسات ہو رہی ہے، چار سو نیکی کی فضا چل رہی ہے۔ ہمارا ملک اس وقت تاریخ کے اس خطرناک موڑ پر کھڑا ہے جہاں معاشی، معاشرتی اور سیاسی مسائل مگر مچھ کی طرح اپنا خوفناک منہ کھولے ہوئے کھڑے ہیں لیکن اس پرفتن اور اعصاب شکن ماحول کے باوجود رمضان المبارک

Read more

میرا دوست انسانی ڈی این اے کو تبدیل کرنا چاہتا ہے

بی بی سی چینل کے لیے کام کرنے والی ایلس رابرٹس نے کئی ماہ تک مختلف لیبارٹریوں میں تجربات کر کے انسانی ارتقا میں رہ جانے والی کمی بیشیوں پر تحقیق کی۔ اس نے جاننے کی کوشش کی کہ انسانی جسم میں وہ کون سی کم سے کم تبدیلیاں ممکن ہیں جس کی بدولت انسان کم بیمار ہو اور اس کے مختلف اعضا کی صلاحیتیوں میں اضافہ ہو۔ اس نے ریڑھ کی ہڈی، کان، دل، پاوٴں اور آنکھ کی ساخت

Read more

تحریک انصاف کی استعفوں کی سیاست

عمران خان صاحب نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد سے جو جارحانہ حکمت عملی اختیار کررکھی ہے وہ ان کے جنونی مداحین کو یقینا بہت بھائی ہے۔سوال مگر یہ اٹھتا ہے کہ اس کے بعد کیا کرنا ہے۔دھرنے اور مظاہرے 2014ء کے برس بھی تحریک انصاف کے کام نہیں آئے تھے۔”پانامہ پیپرز“ کے منکشف ہونے کا انتظار کرنا پڑا۔وہ دھماکے کی صورت منظر عام پر آئے تو ریاستی ادارے بھی متحرک ہوگئے۔سپریم کورٹ کے ہاتھوں نواز

Read more

جنات کا سردار اور اقتدار کی شہزادی کی کہانی

جب ہم سب چھوٹے تھے تو کمپیوٹر اور موبائل فون نہیں تھے۔ فیس بک، چیٹنگ یا رات کو ڈیٹنگ والی لمبی لمبی موبائل فون کالز کا زمانہ نہیں تھا۔ ہم سب سکول کے بعد گلیوں محلوں کی دھول مٹی میں کھیل کود کر دوپہر گزارتے۔ شام کو بڑوں کی ڈانٹ اور استادوں کے ڈنڈے کے خوف سے تختیوں اور کاپیوں پر سکول کا کام کرتے جسے بعد میں ہوم ورک کہا جانے لگا۔ رات ہوتی تو بچے بڑی بوڑھیوں، نانیوں

Read more

اب کیا ہو گا؟

حکومت آئینی طریقے سے ختم کی جا چکی ہے، نئی حکومت کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا چکے ہیں۔ اس تحریر کی اشاعت تک پاکستان میں نئی حکومت بن چکی ہو گی۔ یہ پہلی دفعہ ہوا ہے کہ کوئی حکومت عدم اعتماد کے ذریعے ہٹائی گئی، جب کہ اس سے پہلے تمام تر حکومتیں مارشل لاء یا عدالت کے ذریعے ہٹائی گئیں۔ ایسا پہلی دفعہ ہوا ہے کہ عدالت نے فیصلہ آئین کے مطابق دیا اور نظریہ ضرورت کو

Read more

شکر ہے ٹائر تو بچ گیا!

ہمارے گاؤں میں گنا ٹریکٹر ٹرالی پر لوڈ کر کے شوگر مل کی طرف لے جایا جاتا ہے، اس دوران گاؤں میں لیبر کے مواقع پیدا ہو جاتے ہیں۔ ایک دفعہ ایسا ہوا کہ گنا لوڈ ہو چکا اور ٹرالی کو کھیت سے باہر نکالنے کا موقع آیا تو ٹریکٹر کا کرینک شافٹ اور کلچ سسٹم بیکار ہو گیا اور ٹریکٹر کو مجبوراً وہیں روکنا پڑا۔ ایک سادہ لوح انسان وہاں کھڑا یہ دیکھ رہا تھا تو ٹریکٹر مالکان کو

Read more

ترازو کا دوسرا نام

جب ترازو کا لفظ یا شکل میرے ذہن میں آتی ہے تو براہ راست وہ میرے پہلو میں  تحقیق کی شمع کو روشن کرتی ہے- اور وہ میری تحقیق کی نگاہ سے ہرگز اوجھل نہیں ہوتی کیونکہ ترازو کا تعلق بنیادی طور پر کسی بھی معاشرے کے ساتھ کسی نہ کسی رنگ کے ساتھ جڑا ہوتا ہے- اس وقت میرے ملک کے بڑے بڑے جاگیردار , سیاستدان,  قانون دان,  لیڈر  اور  ججوں کے ہاں بھی اس ترازو کی گونج اور

Read more

کچھ بڑی بات تھی ہوتے جو مسلمان بھی ایک

اس سال بھی آسٹریلیا میں مسلمانوں نے دو مختلف دنوں میں آغاز رمضان کیا ہے۔ ان حالات میں قیاس یہی ہے کہ عید بھی دو مختلف دنوں میں منائی جائے گی۔ برسوں سے یہی ہو رہا ہے اور شاید آئندہ بھی ایسا ہی ہوتا رہے جب تک کہ ہمارے علما اور ائمہ مساجد اکٹھے بیٹھ کر کوئی متفقہ لائحہ عمل اختیار نہیں کر لیتے۔ عید الفطر مسلمانوں کے لیے سال کا سب سے پر مسرت دن ہوتا ہے۔ یہ مسرت

Read more

موجودہ سیاسی منظر نامے پر عوامی نظر

شروعات میں سب یہی کہتے ہیں کہ ہم یہ کر دیں گے، ہم وہ کر دیں گے، ہم سے زیادہ عوام کی فکر کسی کو نہیں اور ہماری بیچاری ستائی عوام ان سہانے خوابوں کی بھینٹ خود چڑھ کر ان خوابوں کی تکمیل کا انتظار کرتی رہتی ہے۔ کچھ ایسا ہی پاکستان تحریک انصاف نے عوام کے ساتھ کیا، پاکستان کو ریاست مدینہ ثانی بنانے کا خواب دکھا کر عوام کو جس کرب سے گزارا گیا، شاید ہی اس کی

Read more