عورت کی کئی شناختیں : ایک نفسیاتی اور سماجی الجھن کا تجزیہ

عورت کو زندگی میں بیک وقت کئی کردار نبھانے پڑتے ہیں۔ اس کی زندگی محض ایک کردار تک محدود نہیں رہتی؛ وہ بیک وقت ماں، بیوی، بیٹی، پروفیشنل، طالبہ، دوست، اور بعض اوقات ان سب کرداروں کا امتزاج بھی ہوتی ہے۔ یہ شناختیں اگرچہ ظاہری طور پر مضبوط اور مکمل ہونے کا احساس دیتی ہیں، لیکن ان کے باطن میں ایک مسلسل کشمکش، بوجھ اور تشویش بھی پائی جاتی ہے۔ ایک ایسا ذہنی دباؤ جو معاشرتی توقعات، جذباتی تقاضوں، اور

Read more

کشمکش۔ افسانہ

جنازہ اٹھنے کی دیر تھی، لوگ آہستہ آہستہ گھروں کو لوٹ گئے، وہ بھی گھر چلی آئی۔ اب وہاں بیٹھ کر افسوس کرنے سے اسے کیا ہی مل جانا تھا؟ اس کا ذہن کچھ کام نہیں کر رہا تھا۔ وہ کب سے کمرے کے دروازے کی طرف دیکھ رہی تھی۔ کمرے میں اندھیرا تھا، سب لوگ سو چکے تھے۔ اس نے سب کے اطمینان بھرے چہروں کو کس قدر حسرت سے دیکھا اور پھر تنگ آ کر اپنی چارپائی سے

Read more

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام: بدعنوانی، غیر منصفانہ تقسیم، اور پائیدار متبادل کی ضرورت

پاکستان کی وفاقی حکومت نے مالی سال 2025۔ 26 کے بجٹ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام) کے لیے 716 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے۔ یہ پروگرام، جو 2008 میں غربت کے خاتمے کے لیے شروع کیا گیا، ملک کا سب سے بڑا سماجی تحفظ کا پروگرام ہے، جس کا مقصد غریب خاندانوں کو نقد امداد فراہم کرنا ہے۔ تاہم، اس پروگرام پر بدعنوانی، غیر منصفانہ تقسیم، اور اس کی محدود تاثیر

Read more

فطرت روٹھ گئی ہے

کہا جاتا ہے کہ انسان فطرت کا حصہ ہے، مگر جب انسان خود کو فطرت سے ماورا سمجھنے لگے تو بگاڑ جنم لیتا ہے۔ درختوں کی چھاؤں، پہاڑوں کی خاموشی، ندیوں کا بہاؤ، ہواؤں کا نرماہٹ بھرا لمس۔ یہ سب کبھی ہمارے ماحول کا حسن ہوا کرتے تھے۔ آج یہی فطرت اجنبی ہو چکی ہے، جیسے کوئی ناراض ماں، جو اپنے بچوں کی نافرمانی پر خاموش احتجاج کر رہی ہو۔ ہم نے زمین کو صرف ایک ”وسیلہ“ سمجھا، محبت کا

Read more

تنقیدی جائزہ: ”اپنا گریباں چاک“ از جسٹس ڈاکٹر جاوید اقبال

مصور پاکستان علامہ محمد اقبال کے صاحبزادے جسٹس (ر) ڈاکٹر جاوید اقبال اپنے روشن خیال نظریات، بے باک انداز گفتگو اور تحقیقی اور تعمیری افکار کی بدولت علمی و فکری دنیا میں بہت مقبول تھے۔ ان کی آپ بیتی ”اپنا گریبان چاک“ چھپی تو ان کی شہرت میں بہت اضافہ ہوا۔ یہ آپ بیتی سنگ میل پبلی کیشنز لاہور سے 2002 ء میں شائع ہوئی۔ آپ بیتی لفظ کے معانی ”سرگزشت“ یا ”جگ بیتی“ کے ہیں۔ آپ بیتی اصل میں

Read more

”فیل می“ ایک سماجی برائی

ہمارے سماج کو بہت سی سماجی برائیوں کا سامنا ہے لیکن سوشل میڈیا کے عروج اور موجودہ منظر نامے میں سب سے بڑی بیماری ”Feel Me“ ہے۔ یہ ایک نفسیاتی الجھن ہے جو ہر طبقے کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ اس بیماری کی علامات نہ صرف ہمارے ناخواندہ طبقے میں نظر آتی ہے بلکہ پڑھے لکھے طبقے میں بھی کافی حد تک اس کے آثار اب دکھائی دے رہا ہے۔ یہ بیماری

Read more

اور اب قطر نشانے پر ہے

وہ جو کہتے ہیں کہ کسی بھی لڑائی میں سب سے پہلی ہلاکت سچائی کی ہوتی ہے۔ موجودہ اسرائیلی جارحیت نے اس مقولے کو گزشتہ پونے تین برس میں ایک بار نہیں بیسیوں بار سچ کر دکھایا ہے۔ پہلا جھوٹ جنوبی اسرائیل پر حماس کے حملے کے دو روز بعد نو اکتوبر دو ہزار تئیس کو سامنے آیا جب اسرائیلی اسٹیبلشمنٹ نے کہا کہ حماس کے حملہ آوروں نے چالیس بچوں کے سر قلم کر دیے اور کئی عورتوں کو ریپ

Read more

زندگی کے کھوئے ہوئے رنگ: ٹیکنالوجی کے دور میں ایک بھولا ہوا سبق

اتوار کی سہ پہر کو میں اپنا فون گھر چھوڑ آیا۔ اس لیے نہیں کہ میں غلطی سے بھول گیا تھا، بلکہ میں نے جان بوجھ کر ایسا کیا تھا۔ یہ ایک چھوٹا سا عمل تھا، مگر اپنے اندر ایک گہرے احساس اور ایک تلخ سچائی کا پیغام لیے ہوئے تھا۔ میں نے محض ایک آلہ یا ڈیوائس گھر نہیں چھوڑا تھا، بلکہ اُس ڈیجیٹل قفس سے چند گھنٹوں کی رہائی حاصل کی تھی جس میں ہم سب اپنی مرضی

Read more

ذہنی امراض کی صورت حال، وزیرستان کے تناظر میں

سابقہ قبائلی اضلاع، خصوصاً لوئر وزیرستان میں جاری بدامنی، غیر یقینی حالات اور دہشت گردی کے مسلسل اثرات نے ذہنی صحت کے بحران کو وبائی شکل دے دی ہے۔ پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر (PTSD) یہاں کی آبادی میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ لوگ شدید ذہنی اذیت، بے چینی اور ڈپریشن کا شکار ہو چکے ہیں۔ اس کا اندازہ بڑے شہروں جیسے پشاور اور ڈی آئی خان میں سائیکاٹری کلینکس پر وزیرستان سے تعلق رکھنے والے مریضوں کے ہجوم

Read more

گمشدہ لوگوں کے قصے

ساز اگروال کی کتاب ”سندھ :اسٹوریز فرام اے لوسٹ ہوم لینڈ“ (سندھ: گمشدہ وطن کے فسانے ) آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی طرف سے 2013 میں شائع کی گئی ہے۔ یہ کتاب ہندستان میں ایک مختلف نام ”سندھ: اسٹوریز فرام اے وینشڈ مدرلینڈ“ ( سندھ : غائب کردہ مادرِ وطن کے فسانے ) کے نام سی چھپی۔ مس اگروال کے بقول، آکسفورڈ پاکستان نے انہیں کہا کہ ’سندھ کو تاحال غائب نہیں کیا گیا۔‘ اس لیے پاکستانی ایڈیشن کے لیے انہوں

Read more

کیا آپ کی بیگم کھانا اچھا بناتی ہیں؟

ابھی کچھ عرصہ قبل ہی کی بات ہے ایک تحقیق سامنے آئی کہ حسین بیویوں کے شوہروں کو ہارٹ اٹیک کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں وہ اس دنیا فانی سے جلد کوچ کر جاتے ہیں۔ ابھی عید گزری ہے، قربانی کی عید۔ گوشت سے لت پت ہم پاکستانی مسلسل شدید گرمی میں گوشت ٹھونسے جا رہے ہیں کیوں؟ خوراکی مزاج میں بھی ہوس آ گئی ہے حالانکہ اس گوشت کو بھی ہمارے جسمانی گوشت کے ساتھ قبر کے کیڑے مکوڑوں

Read more

صحیح راستہ کیا ہے؟

ہم سب کی خواہش ہوتی ہے کہ صحیح راستے پر سفر کیا جائے، خاص طور پر دوسرے لوگوں کے ساتھ معاملات میں۔ یہ لین دین یا تو انفرادی سطح پر ہو سکتا ہے یا پھر خاندان، برادری یا قوم کی سطح پر۔ سوال یہ ہے کہ صحیح راستہ کیا ہے؟ اس سوال کا جواب دینے سے پہلے منزل کی بات کرتے ہیں۔ ایک صالح زندگی کے مقاصد کیا ہونے چاہئیں؟ ایک مثالی معاشرے کے ہمارے خواب کیا ہیں؟ ایک مثالی

Read more

پیش بین (اٹلی کی ایک ترجمہ کہانی)

  افسانہ: لوئیجی پراندیلو ترجمہ: جاوید بسام نینو میندولا اپنے فارم  سے واپس آ رہا تھا، جب گاڑی سڑک کے کنارے سان بیاجیو کے چھوٹے گرجے پر پہنچی تو اس نے پہاڑی پر واقع قبرستان کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا، تاکہ جان سکے کہ وہاں کیا ہو رہا ہے اور قبرستان کے نگراں نوچو پمپینا کے بارے میں بلدیہ کو جو شکایات موصول ہوئی ہیں ان میں کتنی سچائی ہے۔ نینو میندولا تقریباً ایک سال سے بلدیہ کا کونسلر

Read more

”رف رف رفتن“ کا راشد جاوید

فنکار غبارے میں ہوا کی طرح آسمان پر سفر کرتا ہے۔ تحریر کا وزن اس کے تخلیقی سفر کا اعادہ کرتا ہے۔ راشد جاوید بھی جس غبارے میں سوار ہیں اس کی ہوا خاصی مضبوط اور گرہ سخت ہے۔ اس کا اندازہ مجھے ”رف رف رفتن“ پڑھ کر ہوا۔ اس سے قبل ان کے پنجابی کے دو افسانوی مجموعے ”مٹی اتے لیک“ اور ”جنگل اگی چپ“ منظر عام پر آ چکی ہیں۔ اس کے علاوہ انگریزی کہانیوں کا مجموعہ ”Fructured

Read more

لاوارث شہر کا مقدمہ

تحصیل جلالپور پیر والہ رقبے اور آبادی کے لحاظ سے ضلع ملتان کی ایک بڑی اور پسماندہ ترین تحصیل ہے جو دہائیوں سے پسماندگی اور بنیادی سہولیات کی کمی کا شکار ہے یہاں کے لوگ کئی عرصے سے کئی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں جن میں سب سے بڑا اور سنگین مسئلہ صاف پانی کی فراہمی کا ہے صاف پانی کی ناقص فراہمی اور خراب سیوریج سسٹم کے سبب تحصیل جلالپور پیر والہ میں صحت کے مسائل میں بے

Read more

فٹنس اور متوازن غذا کی اہمیت

جسمانی تندرستی یا فٹنس اور متوازن غذا کا انسانی صحت سے گہرا تعلق ہے یہ دونوں پہلو ایک صحت مند اور فعال زندگی کی بنیاد ہیں آج کے تیز رفتار دور میں جب مادی آسائشوں نے/ ہمارے طرز زندگی کو سست بنا دیا ہے فٹنس اور متوازن غذا کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے ان کی اہمیت کو سمجھنا اور انہیں اپنی روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنانا صحت مند رہنے کے لیے ناگزیر ہے۔ جسمانی فٹنس

Read more

شیخ خلیفہ بن زائد النہیان مسجد : جدید فنی تعمیر کا عظیم شاہکار

شیخ خلیفہ بن زائد النہیان مسجد العین، ایک ایسا شاہکار ہے جو نہ صرف اسلامی فنِ تعمیر کا مظہر ہے بلکہ یہ متحدہ عرب امارات کے ثقافتی ورثے اور روحانی شناخت کی علامت بھی ہے۔ یہ مسجد العین شہر کی سب سے بڑی عبادت گاہ ہونے کے ساتھ ساتھ پورے ملک کی ممتاز ترین مساجد میں شامل ہے۔ مسجد کا نام متحدہ عرب امارات کے دوسرے صدر اور ابوظہبی کے سابق حکمران شیخ خلیفہ بن زائد النہیان کے نام پر

Read more

ماں کی بے بسی اور تعلیم یافتہ اولاد کی بے مہریاں

ابھی پچھلے دنوں ہی کی یہ داستان ہے ایک ایسی حقیقت کی جو ہمارے معاشرتی ڈھانچے میں گہری جڑیں پکڑے ہوئے ہے، ایک ایسی کہانی جو آنکھوں کو نم کر دیتی ہے اور دلوں کو جھنجھوڑ دیتی ہے۔ کہانی ہے ایک سابق وائس چانسلر کی اہلیہ کی، ایک ایسی خاتون جو بظاہر ایک معزز اور پڑھے لکھے خاندان کا حصہ تھیں، جن کے بیٹے اور بیٹیاں معاشرے میں اونچے مقام پر فائز تھے۔ ایک بیٹا امریکہ سے تعلیم یافتہ، ایک

Read more

مکمل اور متوازن غذا پر ماہانہ کتنا خرچہ آتا ہے؟

روزانہ مغزیات کی تین قسمیں بدل بدل کر کھانا (جس کو ہم عرفِ عام میں ڈرائی فروٹ کہتے ہیں ) اس کا ایک دن کا خرچہ اندازہً دو سو سے تین سو روپے تک آئے گا۔ پھلوں یعنی فروٹ کا اوسط روزانہ خرچہ سو سے دو سو روپے تک آئے گا۔ بیجوں یعنی سیڈز کا روزانہ کا سو روپے۔ دو انڈے تقریباً پچاس سے اسی روپے تک۔ چکن دو سو روپے۔ کافی چالیس سے اسی روپے۔ دالیں، لوبیا، چنا بدل

Read more

بچپن کا سودا: چائلڈ لیبر ڈے پر ایک نوحہ

دنیا بھر میں ہر سال 12 جون کو چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن (World Day Against Child Labour) منایا جاتا ہے۔ اس دن کا مقصد بچوں سے مشقت لینے کے خلاف آواز بلند کرنا، ان کے حقوق کا شعور اجاگر کرنا، اور حکومتوں و معاشروں کو متوجہ کرنا ہے کہ معصوم ہاتھ قلم، کھلونے اور خوابوں کے لیے ہوتے ہیں، نہ کہ محنت، پسینے اور محرومی کے لیے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا صرف ایک دن منانے سے

Read more

صلیبیں اپنی اپنی، قسط نمبر 44 : عہد و پیماں

” جو شخص اچھی بیوی پاتا ہے تو سمجھو اس کو اچھی چیز ملی۔ یہ خداوند کی طرف سے تحفہ ہے۔ “ امثال 18 : 22 پادری پال نے کئی ہفتے پہلے سے مریم کی شادی کے سلسلے میں انتظامات کرنے شروع کر دیے تھے۔ انکل شاہد اور آنٹی چاہتی تھیں کہ شادی کی رسومات سینٹ فلپس چرچ میں ہوں جو اُن کا فیملی چرچ تھا، مگر انہوں نے مریم کی خواہش کا احترام کیا، جسے پادری پال سے خصوصی

Read more

قربانی سے منسوب ایک قدیم قصہ – مکمل کالم

ہندؤوں کی قدیم کتاب رگ وید میں، جسے ہندو مت کی بنیادی کُتب میں شمار کیا جاتا ہے، ایک کہانی ہے، پہلے وہ کہانی پڑھتے ہیں، باقی بات بعد میں۔ قصہ کچھ یوں ہے کہ راجہ ہریش چندر کی کئی بیویاں ہونے کے باوجود کوئی بیٹا نہ تھا، جس کی وجہ سے وہ خاصا پریشان رہتا تھا۔ ایک رات اُس کے محل میں کسی درویش نے قیام کیا، ایسے دانا شخص کو رِشی کہا جاتا ہے، رِشی کے مشورے پر

Read more

امیر حسین جعفری کا جشن صحت

(نوٹ : یہ مضمون ایک سال پیشتر نو جون دو ہزار چوبیس کو کینیڈا کی فیمیلی آف دی ہارٹ کی ایک تقریب میں پڑھا گیا تھا۔ ) اگر آج میں اس کا چشم دید گواہ نہ ہوتا تو مجھے بالکل یقین نہ آتا کہ ذاتی منافقت اور عداوت اور ادبی چشمک اور رقابت کے اس دور میں اتنے زیادہ لوگ کسی شاعر سے نہ صرف ٹوٹ کر اتنی زیادہ محبت کر سکتے ہیں بلکہ اس محبت کا سب کے سامنے

Read more

غربت کی لکیر کے نیچے سسکتی انسانیت اور مولانا طارق جمیل کے آنسو

ورلڈ بینک کی حالیہ ہوش ربا رپورٹ کے مطابق 47 فیصد لوگ غربت کی سطح سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں، مطلب آدھی آبادی انتہائی کسمپرسی کی زندگی جی رہے ہیں، معیار زندگی کے افسانے، تعلیم کا معیار، صحت اور صاف پانی ایسے مسائل تو ایک طرف کر دیں، جب زندگی ہی ڈانواں ڈول ہو تو ضروریات زندگی کی بھلا کیا اہمیت؟ اب اس طرح کے سماج میں خوبصورتی کیسے پنپ سکتی ہے؟ انصاف اور ہمواری رویے کیسے پروان

Read more

سہیل وڑائچ پر کیچڑ کون اچھال رہا ہے

نیا پاکستان بنانے کے لیے جنرل باجوہ، جسٹس ثاقب نثار اور عمران خان صاحب کی ایک تکون قائم کی گئی تھی، یاد ہے؟ جنرل فیض حمید اس تکون کے پہرے دار تھے۔ وہ تعمیر کے طریقے بھی بتاتے تھے۔ نئے پاکستان کی تعمیر کے لیے بجری سیمنٹ کی بجائے کیچڑ سے کام لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ سب سے پہلے پاکستان تحریک انصاف سے چن چن کر ان ہستیوں کو چلتا کر دیا گیا جو سیاسی وضع داری، رکھ رکھاؤ

Read more

بجٹ سازوں کے لگائے ہوئے زخم

ہمارے وزیرِخزانہ جناب محمد اورنگزیب نے شدید احتجاجی آوازوں کے درمیان کمال عرق ریزی سے نئے مالی سال کا بجٹ پیش کیا ہے جس کی گتھیاں سلجھانے میں ایک برس لگ ہی جائے گا اور پھر خوش رنگ وعدوں، دعووں اور عنایتِ خسروانہ کا ایک ہنگام بپا ہو گا۔ بجٹ سازی جس کا پاکستان کی تشکیل اور معاشی تعمیر میں بہت اہم کردار ہے، ہم نے اِسے محض ”ایک کارِ زیاں“ بنا کے رکھ دیا ہے۔ ہم اپنے معزز قارئین

Read more

اولاد کی قاتل ماں

دنیا میں صرف ایک رشتہ ایسا ہوتا ہے جو بنا کسی لالچ کے، بنا کسی مشروط محبت کے، انسان کے وجود کو پروان چڑھاتا ہے۔ وہ رشتہ ”ماں“ ہے۔ ماں کی آغوش وہ پہلی درسگاہ ہے جہاں بچے نے ہنسنا، رونا، بولنا، جینا سیکھا۔ مگر جب یہی آغوش مقتل بن جائے، جب محبت کے مقدس ترین نام پر دھبہ لگے، جب ممتا کا رشتہ اپنے ہی وجود سے نفرت کرنے لگے تو سمجھ لیجیے ہم صرف زمانے کے نہیں، زمانوں

Read more

بجٹ 2025 اور اہم نکات

  پاکستان کا مالی سال 2025۔ 26 کا بجٹ 17.57 ٹریلین روپے کا ہے، جو معاشی اصلاحات، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی ریلیف کے وعدوں کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ اس کا تنقیدی جائزہ لینے کے لیے درج ذیل نکات پر غور کیا جا سکتا ہے : اہم نکات PSDP (Public Sector Development Programme) کے تحت 1150 ارب روپے مختص صوبائی ترقیاتی منصوبوں کے لیے 650 ارب روپے توانائی کا شعبہ مختص رقم: 300 ارب روپے حکومت نے بجلی اور

Read more

ڈراما ”چاند گرہن“ کا خلاصہ

  ناول کا مرکزی کردار لال حسین شاہ ہے۔ جو کہ ایک سیاست دان ہے۔ ڈرامے کی کہانی لال حسین شاہ کے بنگلے سے شروع ہوتی ہے وہاں ایک میز پر دو ٹیلی فون رکھے ہیں دو ملازم کرسیوں پر بیٹھے کاغذ قلم سامنے رکھے فون پر الیکشن ایجنٹوں کی طرف سے نتائج نوٹ کر رہے ہیں۔ اور ملازم آپس میں باتیں کر رہے ہوتے ہیں کہ پولنگ سٹیشن کے نتائج اچھے نہیں آئے اس کا مطلب شاہ جی ہار

Read more

بہو اور نوکر میں فرق ہوتا ہے

میں صبح سے کام پہ لگی تھی، مہمان بس آنے ہی والے تھے۔ بیس پچیس لوگوں کا اکیلے کھانا بنانا آسان تو نہیں لیکن بن ہی جاتا ہے۔ کہ یہ تو تقریباً روز ہی کا کام ہے۔ چاروں نندیں اپنے شوہروں اور بچوں کے ساتھ ہر اتوار کو آتیں۔ ساس کا فرمان ہے کہ دامادوں کو ہاتھ میں رکھنے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ انھیں کھلا کھلا کر مارو۔ اتوار کی چھٹی پہ وہ اپنے ماں باپ سے ملنے

Read more

بجٹ اور حقائق :عدد کون اتنے شمارے ترے

  ”بجٹ“ کا خوف ہر سال کروڑوں پاکستانیوں کی جان جکڑے رکھتا ہے اس کی آمد ہو گئی ہے۔ اس وقت کروڑوں پاکستانی مہنگائی اور بجلی بلوں سے ادھ موئے ہو رہے ہیں۔ اناپ شناپ ٹیکس ان کی مالی حالت اور پتلی کر رہے ہیں۔ انور مسعود نے بجٹ کی حقیقت انتہائی خوبصورت انداز میں پیش کی ہے۔ بجٹ میں نے دیکھے ہیں سارے ترے انوکھے انوکھے خسارے ترے اللے تللے ادھارے ترے بھلا کون قرضے اتارے ترے گرانی کی

Read more

جنگ کا بیوپار اور بنیے کا پوسٹ کارڈ

منٹو اپنے ہی رنگ کا لکھنے والا تھا۔ امرتسر کے شرارتی لڑکے کی ابھی مسیں نہیں بھیگی تھیں کہ 1919 ءکا جلیانوالہ باغ ہو گیا۔ پنجاب میں مارشل لا لگ گیا۔ امرتسر کی سرکش گلیوں میں رینگنے پر مجبور کیے گئے محکوم ہندوستانیوں کی آنکھوں میں بے بسی کے انگارے سلگتے تھے لیکن سروں میں آزادی کی ہوائیں چلنے لگی تھیں۔ ریٹائرڈ مگر دل پھینک سب جج غلام حسین کے سات سالہ لڑکے نے اردو زبان کے پرچے میں بار

Read more

مذاق ہی مذاق میں گزری عید

عید گزری ہے لیکن حسب معمول اپنے ساتھ کچھ نئے واقعات، تجربات اور مشاہدات بھی لیتی آئی۔ ماضی میں ہم اخبارات کی مدد سے گزری عید کے واقعات و معمولات سے آگاہ ہوتے کیوں کہ عیدین کی چھٹیوں کے بعد اخبارات ایک طرح گزری چھٹیوں کا ضمیمہ ہوا کرتے تھے۔اب یہ معمول بدل چکا ہے اور خبروں سے وقتی دوری کی نعمت سے بھی ہم محروم ہو چکے ہیں۔ سوشل میڈیا سب کچھ ساتھ ساتھ نشر کرتا رہتا ہے اور

Read more

عبدالرحمان پیشاوری’ عجب چیز ہے لذتِ آشنائی‘

میں  اپنے ایک کالم میں عبدالرحمان پیشاوری کا ذکر کر چکا ہوں جس نے چھبیس سال کی عمر میں، علی گڑھ کالج کو الوداع کہا اور ترکوں کے شانہ بہ شانہ ’جنگِ بلقان‘  لڑنے ایک صدی پہلے کے قسطنطنیہ جا پہنچا۔ برادرِ عزیز محترم ’خلیل طوقار‘ کو میں پاکستان میں ترکی کا غیررسمی سفیر کہا کرتا  ہوں۔ وہ گزشتہ تین سال سے پاکستان میں ’’یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ‘‘ سے منسلک، خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ کمال کی اُردو بولتے ہیں۔

Read more

نوزائیدہ بچّوں کے مزید عام مسائل، ان کی گھریلو دیکھ بھال (حصّہ دوم)

پچھلے مضمون میں ہم نے نوزائیدہ بچّوں کے کچھ مسائل پر گفتگو کی تھی۔ آج ہم کچھ مزید مسائل پر بات کریں گے۔ 4۔ پاخانے یا اسٹول کی تعداد و نوعیت: ‎ نوزائیدہ بچّوں میں اسٹول یا پاخانے کی نوعیت اور رنگ بڑے بّچوں کے مقابلے میں مختلف ہوتی ہے۔ ابتدائی چند دنوں کے دوران پاخانے عام طور پر سیاہ یا سبز رنگ کے اور چپ چپے ہوتے ہیں اور نوعیت میں نرم ہوتے ہیں۔ زندگی کے پہلے ہفتے کے

Read more

نہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہو جائے

پچھلے دنوں بورے والا جم خانہ میں میری کتاب حیات ورق ورق کی تقریب رونمائی تھی۔ یہ کتاب میں نے اپنی اہلیہ کی شدید خواہش اور اس کے اصرار پر اس کی رحلت کے بعد لکھنا شروع کی اور اس پر مجھے تاحیات افسوس اور پچھتاوا رہے گا، کہ میں نے اس کی زندگی میں اس کی ایک معصوم سی خواہش کو پرکاہ برابر بھی اہمیت کیوں نہ دی۔ شاید ہمارے خالص مردانہ معاشرے میں یہ ایک عمومی رویہ ہے

Read more

صرف ایک گھنٹہ خود کے لیے

یقیناً قدرت کی عطا کردہ نعمتوں کا کوئی شمار نہیں۔ یہ زندگی، کائنات، رشتے، رزق سب اسی کی بخشش ہے۔ لیکن انسان کی فطرت ہے کہ وہ اکثر ان چیزوں کی قدر تب جانتا ہے جب وہ اس سے روٹھ جاتی ہیں، یا دور ہو جاتی ہیں۔ دولت کی فراوانی میں اس کی قدر کا احساس کم ہی ہوتا ہے، مگر جب ہاتھ خالی ہو جائیں تو ایک ایک پائی کی اہمیت سمجھ آتی ہے۔ پیار کرنے والے جب ہمارے

Read more

انسانی ماؤں کا جذباتی آنول کو کاٹنا

ڈاکٹر سارہ علی کا ڈاکٹر خالد سہیل کو خط صبح کے دس گیارہ بجے کا وقت تھا میں اپنی واک اور ناشتے سے فارغ ہو کر اپنا لیپ ٹاپ کھول کر کام کر رہی تھی اور بہت الگ سا احساس ہونا شروع ہوا شاید اس لیے کہ میں اپنے جسم کی طرف زیادہ متوجہ تھی کیونکہ میں پریگننٹ تھی اور ایک ہفتہ پہلے ہی اپنے گائناکولوجسٹ سے چیک کروا کے آئی تھی اور اس نے مجھے آگاہ کیا تھا کہ

Read more

کیا ہماری نانیاں اور دادیاں ان پڑھ تھیں؟

ڈاکٹر ثمینہ اعوان صاحبہ نے ایک بار پھر اپنی شاندار بصیرت کا ثبوت دیتے ہوئے ایک ایسے موضوع کا انتخاب کیا ہے جو ہماری تہذیبی و سماجی گہرائیوں میں پیوستہ ہے۔ ان کی تحریر کا محور پنجاب کے وہ دیہی علاقے ہیں جہاں کی زندہ و جاوید خواتین، ماؤں، نانیوں، دادیوں، خالاؤں، چاچیوں، ممانیوں اور پھوپھیوں کے روپ میں، ہمارے معاشرتی اور معاشی ڈھانچے کی اساس بنی ہوئی ہیں۔ یہ وہ ہستیاں ہیں جنہوں نے صدیوں پرانی روایات کا بوجھ

Read more

سندھ کا تعلیمی بحران۔ ایک معروضی جائزہ

سب سے نقصان دہ طریقوں میں سے ایک تعلیمی عہدیداروں اور اساتذہ کی سیاسی تقرریاں ہیں۔ وزراء، وائس چانسلرز، اور اساتذہ اکثر قابلیت کے بجائے وفاداری کی بنیاد پر تعینات کیے جاتے ہیں۔ ایک قابلِ ذکر کیس میں سندھ کے ایک سابق وزیرِ تعلیم پر 23,000 غیر قانونی تقرریوں کا الزام لگا، جو بدانتظامی کے سابقہ ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ گیا۔

Read more

آٹیزم یا آٹیزم اسپیکٹرم ڈس آرڈر

آٹیزم (Autism) یا آٹزم اسپیکٹرم ڈس آرڈر (ASD) ایک اعصابی و ارتقائی بیماری ہے جو بچوں میں ابتدائی عمر ہی سے ظاہر ہونے لگتی ہے۔ یہ بیماری فرد کی سماجی مہارتوں، بول چال، رویے اور سیکھنے کی صلاحیت پر اثر انداز ہوتی ہے۔ آٹیزم کو ”اسپیکٹرم“ کہا جاتا ہے کیونکہ یہ مختلف افراد پر مختلف طریقے سے اثر انداز ہوتا ہے، کسی کو معمولی دشواریاں ہوتی ہیں تو کسی کو شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ آٹیزم کی علامات

Read more

راجہ گدھ کا موضوعاتی مطالعہ اور تجزیہ

1۔ تعارف اور کہانی کا خلاصہ مشہور کتابوں کا مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ ان کو سمجھا کم جاتا ہے اور انہیں سجاوٹ اور دکھاوے کے لیے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔ ایک کتاب کے لیے ایک عام رائے خواہ وہ غلط ہی کیوں نہ ہو، بن جائے تو تبدیل نہیں ہو سکتی۔ کچھ ایسا ہی معاملہ راجہ گدھ کے ساتھ ہوا۔ راجہ گدھ سب سے پہلے 1981 میں شائع ہوا اور اپنی پہلی اشاعت سے ہی مقبول ہو گیا۔

Read more

دادا، دادی سے پیارا کوئی نہیں، مگر

شادی کے بعد بچوں کی پیدائش، ان کی پرورش و تربیت انسان کے اندر ایک نئی امنگ اور طاقت پیدا کر دیتی ہے۔ اپنے بچوں کی صحت، خوش گوار زندگی اور روشن مستقبل کے لیے وہ اپنی ساری توانائی اور اسباب اس کی منزل مقصود کو آسان بنانے میں صرف کر دیتے ہیں۔ پھر وقت آپ کی محنت کے ثمر دکھاتا ہے بچے اونچا اڑنے کے لیے پر پھیلا چکے ہیں۔ آپ نے اڑان بھرنے کے لیے انہیں راستہ دکھایا،

Read more

خواب، محبت اور زندگی 29

اپنے اصل شوق کی جستجو: فنون لطیفہ انٹر کے امتحانات کی تیاری کے لئے ہر مضمون کے لئے میں نے صرف چار یا پانچ دن پڑھائی کی تھی اور توقع کے مطابق میری سیکنڈ ڈویژن ہی آئی تھی۔ اس لئے امی کی ساری بھاگ دوڑ کے باوجود مجھے کسی میڈیکل کالج میں داخلہ نہ مل سکا۔ صرف ایک آپشن بچا تھا کہ میں مشرقی پاکستان جا کے داخلہ لے لوں لیکن امی مجھے اتنی دور بھیجنے کی ہمت نہیں کر

Read more

آئی ایم ایف: اشرافیہ کی عیاشیوں کا محافظ

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) دنیا کے مالیاتی نظام کا ایک اہم ستون ہے، جسے عالمی تعاون، مالی استحکام، تجارت کی آسانیاں، روزگار کے مواقع، اور غربت کے خاتمے جیسے نیک مقاصد کے لیے بنایا گیا ہے۔ یہ ادارہ کسی بھی ملک کو تب مالی امداد دیتا ہے جب وہ ادائیگیوں کے توازن کے سنگین مسئلے یا مالی بحران کا شکار ہو جائے۔ لیکن یہ امداد اتنی آسانی سے نہیں ملتی۔ اس کے ساتھ پالیسیوں کی ایک لمبی

Read more

”رقصِ وجداں“ : ساحر راہُو کا آٹھواں مجموعۂ کلام

ساحر راہُو دورِ حاضر کے سندھی زبان کے نمائندہ شاعر ہیں اور غزل کی صنفِ سُخن ان کی پہچان ہے۔ ان کی شاعری کے 7 مجموعہ ہائے کلام اس سے پہلے شائع ہو کر ادبی حلقوں میں مقبولیت پا چکے ہیں۔ جن میں سے ایک مجموعۂ کلام اردو میں بھی ہے۔ ان کی طبع شدہ شاعری کی کتب کی تفصیل کچھ یوں ہے : 1۔ خواب کھتُھوریٔ چند (خواب، خوشبو اور چاند) 2۔ سانوری شام (سانولی شام) 3۔ ”نینڑ سجدے

Read more

ذاتی مشاہدات کی روشنی میں فریضہ حج کے حوالے سے کچھ تاثرات اور تجاویز

سال 2012 میں مجھے فرائض حج کی سرگرمیوں کو عملی طور پر دیکھنے کی سعادت نصیب ہوئی۔ اس تناظر میں میرے لئے مقدس مقامات کی زیارات کے ساتھ ساتھ یہ سفر ایک یادگار مطالعاتی دورہ بھی ثابت ہوا۔ خاص طور پر دو حوالوں سے تو یہ سفر کافی یادگار رہا۔ ایک تو یہ کہ اس سال فرائض حج کی ادائیگی کے دوران کوئی نا خوشگوار سانحہ پیش نہیں آیا تھا، دوسرا یہ کہ عربی، انگریزی اور فارسی زبانوں سے واقفیت

Read more

خیالی محبت اور حقیقی المیہ: پیرا سوشل ریلیشن شپس کی نفسیاتی گتھیاں

پیرا ریلیشن شپ (Para۔ relationship) خود کوئی ”بڑی ذہنی بیماری“ نہیں ہے، لیکن یہ ایک نفسیاتی مظہر (psychological phenomenon) ہے جو بعض اوقات ذہنی صحت کے مسائل سے جُڑا ہو سکتا ہے، خاص طور پر اگر یہ حد سے بڑھ جائے۔ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک افسوسناک خبر وائرل ہوئی۔ ثنا یوسف، جو ایک معروف ٹک ٹاک انفلوئنسر تھیں، جسے عمر نامی ایک نوجوان نے گولی مار کر قتل کر دیا۔ عمر اس سے دوستی کا خواہاں تھا، لیکن

Read more

پرما کی اٹھارہویں سالگِرہ پہ فینی کے محبت بھرے خطوط (20)

  زندگی میں ہم اکثر صحت پر اتنی توجہ نہیں دیتے جتنی ہمیں دینی چاہیے۔ ہم یہ سنتے ہوئے بڑے ہوتے ہیں کہ جان ہے تو جہان ہے مگر پھر بھی ہم اس بات پر کان نہیں دھرتے جو غلط ہے۔ زندگی کی بھاگ دوڑ میں سب سے زیادہ ہماری صحت متاثر ہوتی ہے اور ہمیں اس وقت احساس ہوتا ہے جب یا تو ہم اپنی صحت خراب کر چکے ہوتے ہیں یا ایسی عادتوں کا شکار ہو جاتے ہیں

Read more

مرد کی ازلی بدمعاشی اور عورت کشی

ایک سترہ سالہ پھول جیسی نہتی لڑکی کا دن دہاڑے ملک کے صاف ستھرے اور بظاہر پرامن شہر اور دارالحکومت میں بے دردی سے قتل ہوتا ہے۔ دنیا بھر سے لوگ اس کی مذمت کرتے ہیں۔ میڈیا سمت ہر ذی شعور غم زدہ خاندان کی ڈھارس باندھتا ہے اور انصاف کا مطالبہ کرتا ہے۔ اسی دوران ایک عورت دشمن سوچ جو ایسے کسی موقع کو ہاتھ سے جانے نہیں دیتی سامنے آتی ہے اور کہاں کہاں سے منطقیں لاکر یہ

Read more

مَیں نے سندھ طاس معاہدہ طے پاتے دیکھا

یوں تو ہمارے داخلی اور خارجی چیلنجز ایک سے ایک ہوشربا ہیں، مگر بھارت کی موجودہ اَندھی قیادت نے جو روش اختیار کی ہے، اُس میں سندھ طاس معاہدے کی معطلی بہت زیادہ فساد بپا کر سکتی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ جس طرح 6 اور 7 مئی کی درمیانی رات پاکستان سے چھیڑ چھاڑ اُس کے لیے عبرت کا سامان بن گئی ہے، اِسی طرح پاکستان کا پانی بند کرنے کی کوشش اُس کے پورے وجود کو ہلا کے

Read more

8 جون سمندروں کا عالمی دن

میدانی علاقوں میں رہنے کی وجہ سے پاکستان کی اکثریت کو سمندروں اور اس کے ماحول کے بارے میں بہت کم معلومات میسر ہیں۔ حالیہ پاک بھارت جنگ میں جب بھارتی میڈیا نے لاہور کی بندرگاہ پر قبضہ کرنے جھوٹی خبر چلائی تو پہلی بار سوشل میڈیا پر پنجاب اور دیگر میدانی علاقے کے لوگوں نے حیرت میں سمندر کے حوالے سے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔ بہت سے پاکستانیوں کو شاید یہ بھی نہ پتہ ہو کہ پاکستان کے

Read more

پروفیسر خورشید احمد: زندگی اور خدمات

پروفیسر خورشید احمد ( 1932۔ 2025 ) پاکستان کے ایک نامور ماہرِ معاشیات، فلسفی، اور سیاستدان تھے جن کی خدمات نے علم، اسلامی معیشت اور عوامی خدمت کے شعبوں کو محیط کیا۔ آپ گزشتہ دنوں طویل علالت کے بعد 93 سال کی عمر میں برطانیہ میں وفات پا گئے۔ آپ کا شمار ان مایہ ناز مفکرین میں ہوتا ہے جنہوں نے اسلامی اقتصادیات کو باقاعدہ ایک علمی شعبہ بنانے میں بنیادی کردار ادا کیا۔ جماعت اسلامی میں آپ کی قیادت

Read more

لائف انشورنس

کراچی کی سڑکیں دھیرے دھیرے شام کے رنگ میں ڈھل رہی تھیں۔ شہر کے ہر گوشے میں انسان اپنی اپنی کہانیوں کے پیچ و خم میں گم تھے۔ ہر چہرہ اپنی ایک داستان سناتا، ایک ایسی کہانی جو خوف اور امید کے دو دھاری تلوار کی مانند دل پر لٹکی تھی۔ عمران اپنی دکان کی شیشے سے باہر جھانک رہا تھا۔ ٹریفک کی ہلچل اور راہگیروں کے بے ترتیب سائے دھند میں ملتے جا رہے تھے، جیسے ہر کوئی اپنی

Read more

خواب، محبت اور زندگی 28

انٹر سائنس کے دوسرے سال میں مجھ پر اس تکلیف دہ حقیقت کا انکشاف ہوا کہ میری افتاد طبع سائنس کے مضامین سے میل نہیں کھاتی، میں ٹھہری شعر و ادب کی دلدادہ۔ مجھے آرٹس پڑھنا چاہیے تھا لیکن امی کی مجھے ڈاکٹر بنانے کی خواہش آڑے آ گئی تھی۔ سائنس کے مضامین لے تو لئے تھے لیکن پڑھنے کا دل نہیں چاہتا تھا۔ ویسے بھی میں کبھی بھی پڑھاکو طالبعلم نہیں رہی تھی۔ مجتبیٰ صاحب نے ایک دفعہ میرے

Read more

جبر کی گہرائیوں میں : نفرت، خود سوزی اور پاکستان کا سماجی المیہ

”تجزیہ ذات اور ذات کی آگہی پیدا کرنے کی غرض سے دو سل قبل میں نے نو سال کے ایک عزیز بچے سے پوچھا“ آپ کس چیز سے محبت کرتے ہیں ”؟“ اپنے والدین سے۔ ”گڈ“ ”اور آپ کس چیز سے نفرت کرتے ہیں؟“ ”ہندو سے اور کافر سے“ ”ہندو کون ہوتا ہے؟“ ”پتہ نہی“ ”اور کافر کون ہوتا ہے؟“ ”پتہ نہی“ عید کی چھٹیوں میں اس مکالمے کے دوسرے حصے نے مجھے سن کر کے رکھ دیا ہے۔ پھر

Read more

سنا ہے وہ لوٹ آئے گا

کورٹ روم میں بیٹھی اس لڑکی کی آواز میں وہ یقین نہیں تھا جو اکثر عورتیں طویل تماشے کے بعد لاتی ہیں بلکہ ایک تھکا ہوا اقرار تھا جیسے کسی نے بہت چیخا ہو، بہت سہ لیا ہو، اب لفظ بھی ہار گئے ہوں۔ ”سر۔ خلع چاہیے مجھے۔“ رات کے آخری پہر جب خاموشی تنہائی کا کفن اوڑھ لیتی ہے تو کچھ آنکھیں ایسی بھی ہوتی ہیں جنہیں نیند کی بجائے یادیں جگاتی ہیں۔ ایک ادھورا لمس، ایک بے نام

Read more

آخری دستخط

مُجھے ڈائریکٹر میانی صاحب قبرستان کا چارج سنبھالے بائیسواں دن تھا۔ دفتر میں قدم رکھا تو عہدے کی مناسبت سے ایک غمگین کلرک نے سلام کیا۔ سلام دعا کے بعد میں نے پوچھا: ”یہاں بورڈ لگا ہے کہ درخواستیں دو دن میں نمٹائی جاتی ہیں، کیا واقعی ایسا ہوتا ہے؟“ کلرک نے کندھے اچکاتے ہوئے کہا، ”سر، یہاں تو کبھی کوئی درخواست آئی ہی نہیں۔“ میں نے کہا، ”اس عبارت کو مٹا کر لکھوا دو کہ سائلین سے ملاقات کے

Read more

دعاؤں سے غزہ میں جنگ بندی کی امیدیں

کل رات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک بار پھر غزہ میں جنگ بندی اور انسانی امداد بحال کرنے کی قرار داد مسترد کردی۔ یہ قرار داد پاکستان سمیت سلامتی کونسل کے دس منتخب رکن ممالک کی طرف سے پیش کی گئی تھی۔ سیکورٹی کونسل کے 15 میں سے 14 ارکان نے قرار داد کی حمایت کی البتہ امریکی ویٹو کی وجہ سے یہ قرار داد منظور نہیں ہو سکی۔ پاکستان، الجزائر، ڈنمارک، یونان، پاناما، جنوبی کوریا، سیارا لیون

Read more

آکاس بیل

باجی پہلے مجھے مہندی لگائیے! ایک بچی ہمک کر بولی، دوسری اٹھلائی، نہیں پہلے مجھے! میری خالہ زاد غزل کی شادی کی تقریبات زور شور سے جاری تھیں، رات بھی کافی حد تک بھیگ چکی تھی، شادی شدہ خواتین، لڑکیوں اور بچیوں نے اسے گھیر رکھا تھا۔ وہ تھی کہ اپنے کام میں مصروف ہر اک کی خواہش پر مسکرا دیتی اور سامنے بیٹھی لڑکی کے نرم گداز ہاتھوں کے دونوں اطراف، گوری چٹی کلائیوں، حد یہ کہ مخملیں پاؤں

Read more

انا پرست سیاستدان

پاکستانی سیاست میں انا پرستی کی جڑیں بہت گہری اور پرانی ہیں۔ اکثر سیاستدان اپنی ذات کو قوم کے مفاد سے بلند تر سمجھنے لگتے ہیں۔ یہ رویہ نہ صرف جمہوری اداروں کو کمزور کرتا ہے بلکہ عوام کے مسائل کو بھی نظر انداز کر دیتا ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں ہمیں کئی مثالیں ملتی ہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں شخصی حکمرانی اور ”میں ہی سب کچھ ہوں“ کا تاثر ابھرا۔ جنرل ضیاء الحق کے دور میں یہ

Read more

حرکت کا سائنسی تصور ( 17 )

دنیا کی تمام چیزیں ایٹموں سے مل کر بنی ہیں۔ ایٹموں کو کیمسٹری کے دوری جدول کی شکل میں بیان کیا جاتا ہے۔ دوری جدول میں ایک سو سے زائد ایٹموں کی فہرست ملتی ہے۔ ہر ایٹم اپنی منفرد خصوصیات کے حوالے سے دوری جدول میں ترتیب دیا گیا ہے۔ روزمرہ زندگی میں ہمارا واسطہ چند ہی ایٹموں سے پڑتا ہے۔ زیادہ تر اشیاء ایٹموں کے مختلف پیچیدہ نظاموں سے بنی ہیں جنہیں کمپاؤنڈز یا مالیکیولز کہتے ہیں۔ مالیکیولز کا

Read more

معتبر سندھی شاعر، عالم و محقق ڈاکٹر عطا محمّد حامی

پچھلے دنوں 3 جون 2025 ء کو سندھی زبان کے قادر الکلام شاعر، معتبر عالم، محقق، معلم، سیاستدان، سماجی کارکن، سچل سرمست کے شارحین میں سے ایک اہم شارح اور مترجم، پروفیسر ڈاکٹر عطا محمد ”حامی“ کے انتقال کو 43 برس مکمل ہوئے۔ ان کی یاد میں ”حامی یادگار کمیٹی“ کی جانب سے اس شام سچل اکیڈمی خیرپور کے آڈیٹوریم میں ان کی برسی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں مقامی ادباء و شعرا نے ان کے فن، فکر اور

Read more

نوزائیدہ بچّوں کے مزید عام مسائل ان کی گھریلو دیکھ بھال (حصّہ اوّل)

نوزائیدہ بچّوں میں کچھ مسائل بہت عام ہیں جو اکثر والدین کے لئے پریشانی کا باعث بنتے ہیں۔ ان میں کچھ مسائل بہت معمولی ہوتے ہیں اور ان کے لئے کوئی خاص علاج کی ضرورت نہیں ہوتی اور ان کا غیر ضروری علاج نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ لیکن کچھ مسائل بہت سنگین ہوتے ہیں اور کبھی کبھی جان لیوا بھی ثابت ہو سکتے ہیں اگر ان کا بر وقت علاج نہ کیا جائے۔ آج ہم انہی مسائل پر بات

Read more

خواب، محبت اور زندگی 27

وہ خوبصورت خاتون جو میری بہن بھی ہو سکتی تھی جیسا کہ پہلے ذکر ہو چکا ہے 1965 میں میرے میٹرک کرنے کے بعد ہم عزیز آباد کے ایک کشادہ گھر میں منتقل ہو گئے تھے۔ عزیز آباد کی موجودہ حالت دیکھ کر کوئی یقین نہیں کرے گا کہ ایک زمانے میں یہ کتنا صاف ستھرا اور خوب صورت علاقہ ہوتا تھا۔ کئی سال بعد اس کی وجہ شہرت ایم کیو ایم کا ہیڈ کواٹر ہونا بنی۔ ایک تعمیراتی کمپنی

Read more

دیر یوتھ جرگہ کا قیام اور تیمرگرہ میڈیکل کالج بچاؤ تحریک کی کامیابی کا سفر

  کرپشن کسی بھی معاشرے کے لئے کسی ناسور سے کم نہیں جو اداروں کو بگاڑنے میں اول درجے کا کردار ادا کر رہی ہے۔ بدقسمتی سے کرپشن کی جڑیں اس ملک کے ہر ادارے میں مضبوط ہوتی جا رہی ہیں اور ادارے تباہ ہوتے نظر آرہے ہیں۔ کوئی معمولی سا کام بھی بغیر رشوت کے نہیں ہوتا۔ اور یہ سلسلہ نیچے سے اوپر لیول تک مختلف پیمانے پر جاری رہتا ہے۔ اسی طرح کرپشن اور بدعنوانی کا ایک واقعہ

Read more

مقتولہ ثنا یوسف بمقابلہ خدائی فوج دار

کچھ روز پہلے ایک بہت پیاری زندگی سے بھرپور ہنستی مسکراتی ثنا یوسف کے قتل کی خبر نے پورے ملک پہ چھائی ہوئی اداسی اور یاسیت بھری فضا کو مزید سوگوار کر دیا۔ نہ ہمارے ملک میں ہونے والا ظلم و زیادتی اور جبر کا یہ واقعہ پہلا ہے نہ ہی اس سترہ سالہ بچی کی المناک موت پر رد عمل دینے والے ذہنی پیچیدگیوں میں مبتلا کچھ لوگوں کا بے رحمانہ، کانٹے دار طعن و تشنیع سے بھری بے

Read more

غزہ اور عالمی ضمیر ایک بے حسی کا المیہ

غزہ کی پٹی پر جاری خونریزی اور تباہ کاری نے انسانیت کے اجتماعی ضمیر پر ایک سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ یہ محض ایک علاقائی تنازعہ نہیں بلکہ عالمی اخلاقیات بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی پاسداری کا امتحان بن چکا ہے۔ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ایک عظیم انسانی المیہ ہے جسے عالمی برادری کی بڑی حد تک خاموشی اور بے حسی کا سامنا ہے۔ ناقابل بیان انسانی بحران غزہ میں صورتحال ناقابل برداشت ہے۔

Read more

ڈاکٹر طاہرہ کاظمی کی پہلی فکشنل کتاب ”ناگہانی تا ناگہانی“ کا تعارف

ڈاکٹر طاہرہ کاظمی جو گزشتہ چار دہائیوں سے خواتین کے طبی اور سماجی مسائل کی نبض پر ہاتھ رکھے ہوئے ہیں، اپنی بیباک کالم نگاری پر مشتمل چھ کتابوں اور پنجابی نظموں کے مجموعے ”جتی“ کے بعد ، اب فکشن کی دنیا میں ”ناگہانی تا ناگہانی“ کے ساتھ وارد ہوئی ہیں۔ یہ کتاب محض ایک مجموعہ نہیں، بلکہ ان کے فکری و تخلیقی سفر کا ایک نیا، چونکا دینے والا موڑ ہے۔ ڈاکٹر طاہرہ کاظمی کے فکشن کا اسلوب ایک

Read more

مریم نواز ہیلتھ کلینک: مسائل، امیدیں اور خدشات

مشترکہ ہندوستان میں مغربی طریقہ علاج کی تاریخ 1600 کی ہے، جب پہلے ڈاکٹر ایسٹ انڈیا کمپنی کے پہلے بحری بیڑے کے ساتھ سرجن کے طور پر ہندوستان پہنچے۔ 1757 میں ایسٹ انڈیا کمپنی نے ہندوستان میں اپنی حکمرانی قائم کی جس کی وجہ سے سول اور ملٹری سروسز کی ترقی ہوئی۔ بنگال میں 1764 میں کمپنی کے فوجیوں اور ملازمین کو طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے ایک طبی شعبہ قائم کیا گیا۔ ہندوستان کا پہلا ہسپتال مدراس جنرل

Read more

ہیٹ سٹروک

میں سینٹ لوئیس یونیورسٹی، میزوری میں ایمرجنسی میں کام کر رہی تھی کہ کال آئی ہیلی کاپٹر سے ایک سترہ سالہ لڑکا کسی چھوٹے اسپتال سے ٹرانسفر کیا جا رہا ہے، ہیٹ سٹروک سے حالت نازک ہے۔ جولائی کا مہینہ تھا۔ اسکولوں میں گرمی کی چھٹیاں ہو گئی تھیں اور یہ لڑکا کسی فارم پر کام کر رہا تھا۔ دوپہر کھانے پر نہیں آیا تو ڈھونڈنے پر بے ہوش ملا۔ گرمی کی شدت سے جسم کا درجہ حرارت 108 ڈگری

Read more

جب عورت کی ’نہ‘ جرم بن جائے : ثنا یوسف اور ان سیل ذہنیت کا المیہ

ثنا یوسف چترال سے تعلق رکھنے والی ایک باہمت، تخلیقی اور خودمختار نوجوان لڑکی تھی، جو سوشل میڈیا پر سرگرم تھی اور ایک با اثر ڈیجیٹل کریئیٹر کے طور پر ابھر رہی تھی۔ مگر بدقسمتی سے، اس کی زندگی کا اختتام ایک ایسے المیے پر ہوا جو صرف ذاتی سانحہ نہیں بلکہ ایک گہری سماجی بیماری کی علامت ہے۔ ثنا کو ایک 23 سالہ نوجوان، عمر نے صرف اس لیے قتل کر دیا کہ اس نے اس کی دوستی کی

Read more

ادھوری کہانیوں کا آسیب: انسل کا بیانیہ

رات کی تاریکی میں اسلام آباد کے پوش علاقے میں ایک لرزہ خیز چیخ گونجی اور ثنا یوسف کی سالگرہ کا دن اس کے لیے موت کا پروانہ بن گیا۔ ایک ایسا واقعہ جس نے نہ صرف ایک لڑکی کی زندگی نگل لی بلکہ معاشرتی گہرائیوں میں چھپی ایک بیماری کو بھی سطح پر لے آیا۔ آئی جی اسلام آباد کے بیان نے ایک ایسے ناسور کی نشاندہی کی ہے جو مغرب میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب

Read more

فرد فرد مجموعہ خیال

میں نے اپنے دیرینہ شناسا اور ایک عرصہ سے دوست ڈاکٹر ساجد علی کی کتاب ”فرد فرد مجموعہ خیال“ آخر کار پڑھ ہی ڈالی۔ اتنی دیر بعد کیوں؟ وجہ یہ کہ کچھ مضامین پہلے سے پڑھے ہوئے تھے۔ پھر یہ کہ اس سے پہلے اور بعد میں بھی کتابیں موصول ہوئیں جن میں فیاض باقر جو ہیں تو پی ایچ ڈی ہی لیکن ساتھ ڈاکٹر نہیں لکھتے کہ باہر کے ملکوں میں رواج نہیں، کی انگریزی کتاب تھی جو بھیجے

Read more

دنیا کی واحد خاتون مسلمان سربراہِ مملکت متحدہ جمہوریہ تنزانیہ کی صدر سامیہ صولوحو حسن

  سامیہ صولوحو حسن کا تعارف چند روز قبل گوگل پر کچھ دیکھ رہا تھا تو تنزانیہ کی خاتون صدرِ مملکت سے مبینہ طور پر پیرس ائرپورٹ پر پیش آنے والا ایک ناخوشگوار واقعہ توجہ کا مرکز بن گیا۔ میں نے بھی چاہا کہ اس پر قلم اٹھاؤں لیکن جب مزید چھان بین کی تو خبر جھوٹی نکلی۔ گویا ثابت ہوا کہ سماجی رابطوں اور یوٹیوب کی ہر ایک خبر یا ویڈیو درست نہیں ہوتی۔ البتہ ایک فائدہ ضرور ہوا

Read more

ڈاکٹر خالد سہیل اور مقدس مجید کی کتاب ”نئے خواب، نیا نصاب“ پر تبصرہ

  آپ کو ”مسٹر چپس“ ناول کا یہ فقرہ ضرور یاد ہو گا: ”Youth and age often combine well۔“ اس کا ایک بہترین ثبوت ہمارے پاس ڈاکٹر خالد سہیل اور مقدس مجید کی مشترکہ کاوش ”نئے خواب، نئے نصاب“ کی صورت میں ہے۔ ڈاکٹر خالد سہیل پاکستانی نژاد کینیڈین ماہر نفسیات، تھیراپسٹ، مصنف، شاعر اور سیاح ہیں۔ زیر نظر کتاب ان کے اور ایک پاکستانی نوجوان طالبہ مقدس مجید کے درمیان خطوط پر ہونے والی گفتگو کا مجموعہ ہے۔ یہ

Read more

کارل مارکس کا تخلیقی سفر (تخلیقی اقلیت سے ایک باب)

  حال ہی میں شائع ہونے والی کتاب: ”تخلیقی اقلیت“ ، ڈاکٹر خالد سہیل کی انگریزی تصنیف: CREATIVE MINORITY کا اُردو ترجمہ ہے۔ ’تخلیقی اقلیت‘ میں منتخب تخلیقی شخصیات، جن میں فلسفی، سائنسدان، ادیب، شاعر، فنکار اور انقلابی رہنما شامل ہیں، جامع مضامین لکھے گئے ہیں۔ ان مضامین میں ان کے نظریات، فکر، اور فلسفے کا گہری نظر سے مطالعہ کیا گیا ہے۔ کتاب کے مصنف ڈاکٹر خالد سہیل نے بطور نفسیات دان ان معتبر شخصیات کا نفسیاتی تجزیہ بھی

Read more

سوشل قربانی

عید قربان ایک بار پھر سے قریب ہے۔ مرتے کیا نہ کرتے، ہم بھی منڈی جا پہنچے۔ پوری منڈی میں بکرا اور بکرے کا مالک دونوں ہی سب کی نگاہ ”ناز“ کا مرکز تھے۔ میں نے دونوں کو خوب تول کر دیکھا لیکن یہ فیصلہ کرنا مشکل تھا کہ ان دونوں میں زیادہ قیمتی کون ہے؟ ہر کوئی اپنے بکرے کی خوب مارکیٹنگ کر رہا ہوتا ہے۔ قیمت پوچھی تو بتایا گیا کہ ڈیڑھ لاکھ۔ ہمیں حیرت زدہ دیکھ کر

Read more

جدید سائنسی معاشروں میں دینی جماعتوں کا مستقبل؟

اس امر میں کوئی شبہ باقی نہیں رہا کہ ہماری مملکت کی ساخت، معیشت و سیاست کی حرکیات اور سماج کی ہیت بدل گئی یعنی ہمارا اجتماعی شعور روایتی طرز تمدن کو پیچھے چھوڑ کر ڈیجیٹل عہد کی نئی وسعتوں میں داخل ہو گیا، ٹیکنالوجی کی ترقی نے جنگ اور فن حکمرانی کو اتنا پیچیدہ بنا دیا کہ اقوام عالم کے مابین تعلقات کی نوعیت کے تعین کے علاوہ جمہوریت، آمریت اور استبدادیت کے مابین خط امتیاز کھنچنا دشوار ہو

Read more

معلومات کا سیلاب اور علم کی پیاس

  آج کا انسان ترقی کی معراج کو پہنچ چکا ہے۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں روز بروز ہونے والی نت نئی ایجادات جہاں انسانی زندگی کو سہل سے سہل بناتی جا رہی ہیں۔ وہیں ٹیکنالوجی کی جدید ترین ایجادات اور آلات کی بدولت معلومات تک رسائی بھی بہت آسان ہو گئی ہے۔ یہ سب کچھ آج انسان کی ایک انگلی کے کنٹرول میں ہے۔ انسان کی انگلی کی ذرا سی جنبش سے اس کے سامنے سکرین پر معلومات

Read more

جناب شیخ کا نقشِ قدم

پہلی ملاقات ایک ادبی کانفرس کے دوران میں ہوئی۔ وہ سٹیج پر تشریف فرما تھے اور میں سامعین میں موجود تھا۔ کچھ استثنا کے ساتھ یہ صورت ہنوز برقرار ہے۔ کئی تقاریب میں ہم اکٹھے جاتے ہیں۔ وہ سٹیج پر براجمان ہوتے ہیں اور میں انھیں سامعین میں بیٹھ کر دیکھ دیکھ جیتا ہوں۔ گزشتہ کئی برسوں سے ایک ہی ادارے میں کولیگ کی حیثیت سے انھیں بہت قریب سے دیکھنے کا موقع ملا ہے۔ وہ جہاں دیدہ، زیرک، معاملہ

Read more

پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والی 5 شخصیات

27 مئی 1998 ء کی شام سورج اپنی تمام رعنائیاں سمیٹ کر مارگلہ کے پہاڑوں کی اوٹ میں غروب ہو رہا تھا۔ سائے تیزی سے بڑھ رہے تھے۔ دن کے اجالے تاریکی میں ڈوب رہے تھے۔ شہر اقتدار میں قومی سلامتی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جا رہے تھے۔ مجھے ڈاکٹر کیو خان لیبارٹریز سے انجنیئر فاروق کی کال موصول ہوئی کہ ڈاکٹر عبدالقدیر آپ سے فوری طور پر ملنا چاہتے ہیں۔ میں سینئر صحافی سہیل عبدالناصر مرحوم کے

Read more

نئے صحافی کیا پڑھیں

بہت سے نوجوان یہ خواہش رکھتے ہیں کہ وہ ایک نام ور صحافی بنیں اور نام کے ساتھ بہت سارے پیسے بھی کمائیں۔ اس سلسلے میں وہ مدد اور تعاون کی درخواست بھی کرتے ہیں اور اپنی تحریریں بھی ارسال کرتے ہیں۔ یہاں میں اپنی چند گزارشات نئے صحافیوں کی خدمت میں پیش کرنا چاہوں گا۔ ایک اچھے صحافی یا میڈیا میں کام کرنے والے کسی بھی کارکن کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ وہ خود اخبارات پڑھنے کی

Read more

بجٹ سے جڑی توقعات اور خدشات

جون کے مہینے کا آغاز ہو گیا ہے۔ دفاتر میں ہم مالی سال 2024۔ 25 کے مالیاتی گوشوارے بنانے اور حساب کتاب کرنے میں مصروف ہیں۔ عمومی طور پر جون کے آخر میں وفاقی اور صوبائی حکومتیں نئے سال کے بجٹ پیش کرتی ہیں۔ بجٹ محض کسی حکومت کی آمدن اور اخراجات کا گوشوارہ نہیں ہوتا، یہ حکومت بلکہ ریاست کی معاشی ترجیحات اور حکمت عملی کا عکاس ہوتا ہے۔ بجٹ سے ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ حکومت تعلیم، صحت،

Read more

لال گولی، نیلی گولی، پستول کی گولی، انسل اور ثنا!

”مجرم ثناء یوسف سے بار بار رابطہ کرتا رہا لیکن ثناء یوسف انکار کرتی رہی۔ اس سے قبل ملزم ثناء یوسف کے گھر آیا لیکن آٹھ گھنٹوں تک انتظار کے باوجود ملاقات نہ ہو سکی۔ 29 مئی کو ثناء کی سالگرہ کے روز بھی ملاقات کی کوشش کی گئی لیکن ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ وقوعہ کے روز ملزم نے ملاقات کی کوشش کی لیکن ناکامی کی صورت میں اس نے گھر میں گھسنے کی منصوبہ بندی بنائی اور پھر

Read more

شیخ مجیب الرحمان کے ساتھ قید سی آئی ڈی کے جاسوس راجہ انار خان کی یادداشتیں

راجہ انار خاں ریٹائرڈ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، سپیشل برانچ پنجاب پولیس پاکستان کی بنتی بگڑتی سیاسی تاریخ کے چشم دید گواہ ہیں۔ انہوں بہت اہم جگہوں پر تعینات رہ کر اپنے فرائض سرانجام دیے۔ جتنا عرصہ شیخ مجیب الرحمٰن مغربی پاکستان کی جیلوں میں قید رہ کر اپنے خلاف غداری کے مقدمے کا سامنا کرتے رہے، اس دوران راجہ انار خاں بطور انٹیلی جنس افسر ایک مشقتی کے روپ تمام عرصہ جیل میں ان کے ساتھ رہے۔

”تھانیداری“ ملنے پر میں رو رہا تھا
پہلی تقرری گجرات میں ہوئی
سہالہ میں ٹریننگ انسٹرکٹر کو پانی کا جگ دے مارا
جب میں چوہدری ظہور الٰہی کے بھتیجے چوہدری تجمل حسین کو پکڑ کر تھانے لے آیا
مونگی دی دال والا تھانیدار
جنرل بختیار کے قہقہے
چوہدری فضل الہی کے بھتیجے کی گرفتاری
1965 ء کی جنگ میں میرا حصہ
آرمی کی دو مربعے زمین پر قبضہ میں نے چھڑوا کر دیا
جب میں نے اپنے ایس پی کو تھپڑ دے مارا
جیل میں شیخ مجیب الرحمٰن کے ساتھ بطور سیکورٹی افسر
شیخ مجیب الرحمن محب وطن یا غدار
ڈھاکہ میں سرنڈر کے روز میں پھوٹ پھوٹ کر رو دیا
شیخ مجیب الرحمٰن کانپ رہے تھے
شیخ مجیب الرحمٰن کی چشمہ بیراج آمد
شیخ مجیب الرحمٰن چشمہ سے سہالہ
ذوالفقار علی بھٹو کی شیخ مجیب الرحمٰن سے ملاقات
شیخ مجیب الرحمٰن نے کہا انار خاں! تم میرے ایس پی ڈھاکہ ہو گے

Read more

مجھے چپ رہنے کا کہتے ہیں لیکن قوم ترقی کرتی جا رہی ہے

کچھ دن پہلے ہمارے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر صاحب نے استاد کی عظمت کو سراہا اور ساتھ میں یہ بھی کہا کہ آج میں جو کچھ بھی ہوں اپنے اساتذہ کی بدولت ہوں ،مزید کہا کہ تعلیمی اداروں کو تنقیدی ریسرچ کے اندر اپنا کردار ادا کرنا چاہے۔ مگر میرے کچھ سوال ہیں جو میں نہایت ادب سے آپ کی خدمت میں پیش کرنا چاہتا ہوں۔ آج کل کے معاشرتی و سیاسی ماحول میں اگر کوئی فرد سچ

Read more

تنہا۔ سابق مشرقی پاکستان پر لکھا گیا اثر انگیز ناول ( 10)

اس نے خود سے کہا۔ ”شریر جانے مٹی کیوں ہوا جار ہا ہے اور من بھی کیسا اجڑا، اجڑا ہے؟ کسی کام کے کرنے پر طبیعت ہی مائل نہیں۔“ یوں کام کرنے کی اسے کوئی ضرورت نہ تھی۔ اس گھر میں تھوک کے حساب سے نوکر تھے۔ پر رسوئی گھر کا بیشتر کام اسے ہی کرنا پڑتا تھا۔ اس کا سسر ڈاکٹر جو چند سال قبل بنگال کا وزیر صحت تھا کھانے پینے اور برتنوں کی صفائی میں کچھ زیادہ

Read more

رف رف رفتن

سچا تخلیق کار وہ ہوتا ہے جو تحسین و تعریف سے مبرا ہوتا ہے، جو اپنی تخلیق سے محبت کرتا ہے، اور فن پارے کی تخلیقی جہتوں و عصری تقاضوں کو مکمل کرتا ہے۔ چاہے وہ فن پارہ کسی بھی صورت میں ہو۔ افسانوی مجموعہ ”رف رف رفتن“ کا مطالعہ مکمل ہوا، جس کے مصنف ” راشد جاوید احمد“ ہیں راشد صاحب سنجیدہ نقاد اور تخلیق کار ہیں۔ ان معدودے چند افراد میں شامل ہیں جو علمی و ادبی سرگرمیوں میں

Read more

ایک افریقی سیاسی راک اسٹار کی تقریر (حصہ اول)

اردو صحافت میں افریقہ کا ذکر ہوتا بھی ہے تو انسانی اسمگلنگ، خانہ جنگی، قحط سالی اور پسماندگی کے حوالے سے ہوتا ہے۔ کبھی کبھار منڈیلا، نکروما، لوممبا یا سنکارا جیسے انقلابیوں کا مختصر ذکر بھی ہو جاتا ہے مگر آج کا افریقہ کیا سوچ رہا ہے اور وہاں کیا تبدیلیاں انگڑائیاں لے رہی ہیں۔ ہم میں سے اکثر اس کی کھوج کے بارے میں سوچتے بھی نہیں۔ اس پس منظر میں ان دنوں سوشل میڈیا پر افریقی نوجوانوں کی آنکھ

Read more

افسانوی مجموعہ ”پہلی چپ کا شور“

افسانہ نگار :ماہ جبین آصف تبصرہ نگار: شاہانہ جاوید ہوئی تاخیر تو کچھ باعث تاخیر بھی تھا، ہماری دوست ماہ جبین کے افسانوں کی کتاب ”پہلی چپ کا شور“ کو چھپے دو سال ہونے کو آرہے ہیں، پچھلے سال گھر کی شفٹنگ کی تو ان کی کتاب کسی کارٹن میں لاپتہ ہو گئی، اور ہم مسنگ کتاب کے مجرم ٹھہرے، گھر کی سیٹنگ، اور نئی جگہ کے مسائل کتاب مل کر ہی نا دی، جبکہ ہمارا وعدہ تھا کہ اس

Read more

فکری تنوع، روشن خیالی اور نشاۃ ثانیہ۔ کیا اور کیسے

آج فیس بک پر ہمارے محترم دوست جناب جمشید اقبال کا فکری تنوع اور روشن خیالی اور اس کے رول ماڈل کے حوالے سے ایک شذرہ پڑھنے کو ملا۔ جمشید صاحب نے حسبِ معمول انتہائی بصیرت افروز اور فکر انگیز تجزیہ پیش کیا اور اس پر قارئین کو بھی دعوتِ اظہار دی ہے۔ اس موضوع پر کچھ کہنے سے پہلے ہم واضح کرتے چلیں کہ اگرچہ جمشید ہمارے بہت اچھے اور مہربان دوست ہیں، مگر ان کی کچھ باتوں سے

Read more

ڈاکٹر ناصر عباس نیر کے لیکچر پر تاثرات

ڈاکٹر ناصر عباس نیر کے لیکچر پر تاثرات ”اردو ناول کی عالمی منظرنامے میں غیر موجودگی: حقیقت یا خیال؟“ تاریخ: 30 مئی 2025 (حسینہ معین ہال) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی ”اردو ناول کی عالمی منظرنامے میں غیر موجودگی: حقیقت یا خیال؟“ کے موضوع پر ڈاکٹر ناصر عباس نیر کا لیکچر اردو ادب کے عالمی تشخص کے حوالے سے ایک نہایت بصیرت افروز اور فکری اہمیت کا حامل بیان ہے۔ اس میں انہوں نے نہ صرف اردو ناول کی موجودگی

Read more

کوکھ سے جڑے روگ کی کہانی

وہ ایک پرکشش جسم کی حامل خاتون تھی جسے سجنا، سنورنا پسند تھا۔ اسے اچھا لگتا تھا کہ اس کا شوہر اس کے پہنے گئے کپڑوں کی تعریف کرے، اس کے ہونٹوں کی لپ اسٹک کو دیکھ کر پاگل ہو جائے اور اس کے جسم پر فدا رہے لیکن اب اسے یہ بوسے کسی بنیے کے قرض کی طرح وبال لگ رہے تھے جن کی ادائیگی میں شاید وہ خود خرچ ہو جائے لیکن قرض نہ اترے۔ اسے اس قربت

Read more

اصغر ندیم سید کی افسانوی نثر کا اجمالی جائزہ

ادبی دنیا میں شاہ جی کے نام سے پہچانے جانے والے اصغر ندیم سید کا پہلا بڑا حوالہ ڈراما نگاری ہے مگر محض ڈراما نویسی تک محدود کرنے سے ان کے مقام و مرتبے کی تصویر مکمل نہیں ہو پاتی۔ اس مختصر مضمون میں شاہ جی کے ناولوں اور افسانوی مجموعے کا اجمالی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ آدھے چاند کی رات ”آدھے چاند کی رات“ اصغر ندیم سید کا اولین ناولٹ ہے جو پہلی بار 1993 ء میں منظرِ

Read more

بچپن میں شادیوں کے لیے ملاؤں کی مہم جوئی

مولانا فضل الرحمان اور دیگر ممتاز مذہبی لیڈروں نے ملک میں بچوں کی شادیوں کی ممانعت کرنے والے قانون کی مخالفت کی ہے۔ اب جمعیت علمائے اسلام (ف) نے خیبر پختون خوا میں بچوں کی شادیوں کے ’حق‘ کے لیے احتجاجی ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے اسلامی نظریاتی کونسل نے بھی 17 مئی کو قومی اسمبلی سے قانون منظور ہونے کے بعد اس قانون کی مخالفت کی تھی اور صدر آصف زرداری سے مطالبہ کیا تھا کہ

Read more

بھٹو، بے نظیر اور نواز شریف: ایٹمی پروگرام کے بانیوں پر کیا بیتی؟

ستائیس مئی 1998 کی رات ہم نے روزنامہ نوائے وقت کے دفتر میں جاگ کر گزاری تھی۔ جس طرح بارہ اکتوبر 1990 کو نواز شریف کی حکومت کے خاتمے سے حوالے سے نام ور افسانہ نگار اشفاق احمد نے بارہویں شریف کا نام دیا تھا اسی طرح ہم نے بھی ستائیس اکتوبر کے رت جگے کو ستائیسویں کی رات قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ اس مرتبہ ستائیسویں کی رات عیسوی کیلنڈر کے حساب سے آئی ہے۔ ایٹمی دھماکے

Read more

نواز شریف سنٹر آف ایکسیلینس: چھوٹے بچوں کا جم خانہ

خبر عام ہوئی کہ پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اپنے بیٹے یوسف کو ایک سرکاری سکول میں داخل کروا دیا ہے۔ اس پر وی لاگز ہوئے۔ ہیڈ لائنز اور ٹی وی پروگراموں میں یہ اقدام ڈسکس ہوا۔ وزیر تعلیم کی پذیرائی بھی ہوئی اور کئی حلقوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے سیاسی سٹنٹ بھی قرار دیا۔ مجھے تجسس ہوا کہ آخر ایک وزیر نے یہ ”کڑوا گھونٹ“ کیسے پی لیا۔ یہ تجسس مجھے اس تعلیمی

Read more

عالمی یوم سائیکل

دنیا بھر میں 3 جون کو عالمی یوم سائیکل منایا جاتا ہے۔ اس دن کا مقصد یہ ہے کہ لوگوں کو سائیکل چلانے کے فائدوں کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔ سائیکل ایک سادہ، سستی اور ماحول دوست سواری ہے جو نہ صرف سفر کا آسان ذریعہ ہے بلکہ صحت کے لیے بھی بہت مفید ہے۔ سائیکل چلانے سے جسمانی ورزش ہوتی ہے، دل مضبوط ہوتا ہے، وزن کم ہوتا ہے اور انسان چُست رہتا ہے۔ یہ گاڑیوں کے مقابلے

Read more

اہل غزہ: سامنا ہم تمہارا کریں کس طرح

فلسطینیوں کا مطالبہ بڑھتا جا رہا ہے کہ ہم پر ایٹم بم پھینک دو، تاکہ ہمیں اس اذیت ناک زندگی سے نجات ملے، غزہ میں موت بہت بڑی نعمت ہے۔ قبر والوں کی قسمت پر ناز کیا جاتا ہے کہ وہ جنت کے میوے کھا رہے ہوں گے اور ہم ایک نوالے کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں۔ کاش ہم بھی شہید ہوچکے ہوتے۔ غزہ کے گلی کوچوں میں موت کا عفریت رقص کناں ہے۔ غزہ میں زندہ وہ

Read more