آغوش: الخدمت فاؤنڈیشن کا کفالت یتیم پروجیکٹ

جب سے یہ کائنات وجود میں آئی تب سے لے کر لمحۂ موجود تک معرکہ خیر و شر جاری ہے اور تا ابد جاری و ساری رہے گا۔ لیکن یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ خیر ہمیشہ شر پر غالب رہا ہے اور برائی کو شکست ہوئی ہے۔ ہمارے ہاں خیر و شر کی ایک تشریح معاشی آسودگی اور بدحالی ہو سکتی ہے۔

Read more

بچوں میں نیند کی کمی کےمضر اثرات اور حل

بچے تو ویسے سارے ہی اچھے ہوتے ہیں لیکن کچھ بچے پورے گھر کی جان ہوتے ہیں۔ ان کی چھوٹی چھوٹی شرارتیں گھر کے تناؤ کو فوراً خوشگوار ماحول میں تبدیل کر دیتی ہیں۔ کسی پریشانی میں ان کا اپنی چمکتی معصوم آنکھوں کے ساتھ اپنے والدین سے لپٹ جانا ، انہیں پرسکون کر دیتا ہے۔ لیکن کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ یہی بچے بہت چڑچڑے ہو جاتے ہیں، بات بات پر رونا، اپنے بہن بھائیوں سے چیزیں چھیننا اور نہ ملنے پر گلا پھاڑ کر رونا شروع کر دینا، پہلے تو والدین کو سمجھ ہی نہیں آتا کہ اس خوش مزاج بچی یا بچے کو اچانک ہو کیا گیا ہے ۔ اس کے مسلسل چڑچڑے پن سے وہ خود اور تمام گھر والے پریشان ہو جاتے ہیں۔

Read more

دو خلیوں سے ایک صحت مند بچہ کیسےبنتا ہے

اس نئی زندگی کو سہارا دینے کے لئے ماں کے پورے جسمانی نظام میں غیر معمولی تغیرات وقوع پذیر ہوتے ہیں۔ ان گنت افعال اور کیمیائی عوامل پر مشتمل یہ متاثر کن آرکیسٹرا نو ماہ تک اپنا کورس جاری رکھتا ہے۔ حمل کے بائیسویں دن جرثومہ کے ایک مخصوص خلیے میں جب پہلی دفعہ خودکار دھڑکن جنم لیتی ہے تو طے ہو جاتا ہے کہ دل کی قیام گاہ اسی مقام پر ہو گی۔ ساتویں ہفتے میں دل کے چار خانے تشکیل پاتے ہیں اور اسی دوران گردے، جگر، پھیپڑے اور آنتوں کی کونپلیں پھوٹ رہی ہوتی ہیں۔ آٹھویں ہفتے میں قدم رکھتے رکھتے ننھے جنین کے بدن کے ایک حصے میں چہرے کی بنیاد پڑتی ہے۔ جبکہ دسویں ہفتے میں اس سے جڑی دم غائب ہو جاتی ہے۔

Read more

کیا طاقتور ہونا اچھا نہیں ہے؟

طاقتور ہونا اگر اچھا نہیں ہوتا تو ہمارے وطن عزیز کی مقتدر قوتیں اپنے آئینی کردار تک محدود رہتیں اور طاقت کی راہداریوں پر اپنے پہرے دار بٹھانے کا تردد نہ کرتیں۔ طاقت سول ہو یا عسکری اس کی فطرت میں ارتکاز کا رجحان پایا جاتا ہے۔ ہمارے جمہوریت پسند دانشور خواہ مخواہ محکمۂ زراعت کے پیچھے پڑے رہتے ہیں۔ وطن عزیز زرعی ملک ہے اور اگر یہاں پر محکمہ زراعت پردے کے پیچھے رہ کر ملک کے وسیع تر

Read more

شاملو کی کامیابی کا دیسی فارمولہ

ہال کھچاکھچ بھرا ہوا تھا۔ تل دھرنے کو بھی جگہ میسر نہیں تھی۔ طلبا و طالبات اور ان کے محترم اساتذہ سب اپنی اپنی نشستوں پر براجمان ملک کے مایہ ناز موٹیوشنل اسپیکر کی متاثر کن باتیں سننے میں مگن تھے جو کبھی اسٹیفن کووے کے تو کبھی نپولین ہل کے نادر کتابی اقتباسات سے حوالہ دے دے کر ان کے اندر کے سوئے جن کو جگانے اور انہیں کامیابی کی منزل کی طرف گامزن کرنے کے لئے سر توڑ

Read more

صحافی اجے کمار للوانی کا خون بھی رائیگاں جائے گا؟

صحافیوں کے لئے نویں نمبر پر خطرناک ملک قرار دیے جانے والی مملکت میں ایک اور صحافی کو قتل کر دیا گیا۔ سندھ سے تعلق رکھنے والے نجی اردو اخبار سے وابستہ 31 برس کے اجے کمار للوانی کو سکھر میں ایک دکان کے اندر بیٹھے قتل کیا گیا، پولیس تفتیش کاروں کی ٹیم تشکیل دی جا چکی لیکن تادم تحریر ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی، پاکستان صحافت کے حوالے سے دنیا کے خطرناک ترین ممالک

Read more

عورت کو بااختیار کیسے بنایا جائے؟

ہر پاکستانی اس بات سے واقف ہے کہ عورت کو بااختیار بنانے کے لیے صرف نیک نیتی کافی نہیں ہے۔ اور ان لوگوں پریقین کرنا مشکل ہے جو عورت کے اختیار کی بات کو صرف میڈیا کی حد تک کرتے ہیں، ان کی عملی زندگی میں اس بات کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا ہے۔ یہ بات حقیقت ہے کہ ہر کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے۔ اس کے برعکس عورتیں اپنے اختیارات کے لیے مارچ

Read more

قائداعظم کی نوجوانوں سے امیدیں

ملک کا مستقبل نوجوانوں کی معیار سوچ اور فکر پر منحصر ہوتا ہے ، یہ جتنی بامقصد اور بلند ہو گی ملک ترقی کی منازل اتنی تیزی سے طے کرے گا ، بصورت دیگر تنزلی اور پستی کی راہ لے گا۔ یہی وجہ ہے کہ قائداعظم محمد جناح کو نوجوانوں سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ تھیں۔ تقریباً آپ اپنے ہر خطاب میں نوجوانوں کو کوئی نہ کوئی نصیحت یا پیغام ضرور دیتے تھے۔ نوجوانوں میں ملک و قوم کی خدمت

Read more

پاک بھارت تعلقات کے مثبت اشارے

23مارچ 2021کی صبح اُٹھ کر اس دن کے ’’نوائے وقت‘ ‘ میں چھپا یہ کالم سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے لئے لیپ ٹاپ کھولنے کے بعد اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر گیا تو ایک ’’خبر‘‘ نے مجھے چونکادیا۔ مذکورہ خبر بھارت سے چلائی The Print کی ویب سائٹ پر موجود تھی۔بھارت کے ایک محنتی اور نامور صحافی شیکھرگپتا اس ادارے کے مدارالمہام ہیں۔ ’’انڈین ایکسپریس‘‘ جیسے دھانسو روز نامے کے مدیر رہے ہیں۔انٹرنیٹ کی ایجاد کے بعد موصوف نے بتدریج

Read more

آہ! پروفیسر کعبی بھی آسودۂ خاک ہوئے

گجرات کی ممتاز علمی و ادبی شخصیت، میرے استاد اور کولیگ، سابق صدر شعبۂ اردو پروفیسر منیرالحق کعبیؔ بہل پوری 23 مارچ 2021ء کو رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔ یہ خبر سن کر دل بہت دکھی ہوا۔ میری بدقسمتی و بے خبری کہ مجھے شام کو پتہ چلا اور میں دوپہر دو بجے ان کی نماز جنازہ میں بھی شریک نہ ہو سکا۔ ان کے ساتھ گزارے پل بہت شاندار اور ہمیشہ یاد رہنے والے ہیں۔ انہوں نے

Read more

یوم پاکستان، لاہور کی دھرتی اور اساتذہ کی فریاد

23 مارچ 2021ء کے دن میں اپنے پنجاب بھر سے آئے اپنے ساتھی اساتذہ (ایس ایس ایز اور اے ای اوز ) کے ساتھ وزیراعلیٰ آفس کے سامنے ڈیوس روڈ پر کھلے آسمان کے نیچے طوفان بادو باراں سے نبرد آزما یہ سوچ رہا تھا کہ آ ج سے اکیاسی سال پہلے اسی دن اسی شہر لاہور میں ہم سے چند کلومیٹر کی دوری پر ہمارے آباء و اجداد آنکھوں میں حسیں سپنے سجائے، دلوں میں جوش و ولولے بسائے،

Read more

قطار توڑنے والے معاشرے کو کیسے نقصان پہنچاتے ہیں؟

انسان کا وجود ایک کامل نظام کے تحت وجود میں آیا۔ انسان کے اندر کچھ احساسات اور جذبات کو کچھ اس طرح پیدا کیا گیا کہ وہ احساسات اور جذبات انسانی فطرت میں شمار کیے جانے لگے۔ اسی فطرت کی بنیاد پر انسان کسی بھی عمل کا ردعمل دینا شروع ہوا۔ وقت کے ساتھ ساتھ ایسی تبدیلیاں رونما ہوتی رہیں کہ جن کی وجہ سے انسانی فطرت کو پورا کرنے کے انداز بدلتے رہے اور مسلسل بدل رہے ہیں۔ ہر

Read more

ماہ مارچ میں صرف فوجی مارچ

ابن انشاء کے نقش پا ڈھونڈتے ڈھونڈتے ایک دفعہ چین کا سفر بھی درپیش ہوا۔ جاپان والی لمبی مسافت سے ڈرتے ہوئے مستنصر حسین تارڑ صاحب کی طرح ’منہ ول جاپان دے‘ کی نیت کر کے بنکاک ہی سے سفر کا رخ موڑ لیا۔ خوش قسمتی سے ساتھ والی سیٹ پہ ایک ایسے صاحب براجمان تھے جو بڑی بڑی کمپنیوں میں انتظامی امور کے صاحبان کی ٹریننگ کا فریضہ انجام دیتے تھے۔ سارے راستے ان سے بہت ہی مفید اور

Read more

ملتان میں ہوا قتلِ آم

جن کے باغات تھے انہوں نے بیچ دیے۔ جنہوں نے خریدے ان کی مرضی وہ وہاں پلازہ بنائیں، ہاؤسنگ سوسائٹی بنائیں یا فائیو سٹار بیت الخلاء۔ تم کون؟ ”میں ایک عام شہری (*خوامخوہ) اچھا تو میں کہہ ریا تھا یہ ماحولیات کا ایشو ہے۔ پہلے بھی پاکستان گلوبل وارمنگ سے متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔ ایسے میں یہ قتل آم؟ دوسرا ہمارا چونسا، لنگڑا، سندھڑی، دوسہری، انور رٹول اور فجری بین الاقوامی شہرت یافتہ اور دنیا میں پہلے نمبر کا

Read more

عدالتی فیصلے اور بلوچستان حکومت

بڑی تعداد میں فیصلوں کے باوجود کل صوبائی کابینہ نے 184 نئی اسکیمات منظور کر لیں جن کو سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹریز ڈویلپمنٹ عبدالرحمن بزدار اور صبور کاکڑ نے شامل کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ ایڈووکیٹ جنرل صاحب بھی مبارکباد کے مستحق ہیں کہ جنہوں نے ان اسکیمات کو شامل کرنے میں آئین پاکستان کے آرٹیکل 84 کا حوالہ بھی دیا۔ کیا کہنے لیگل opinion کے اور لیگل ٹیم کے؟ ارباب اختیار کے بقول نئی اسکیمات کسی بھی وقت

Read more

تپ دق (ٹی بی) کا عالمی دن

ایک وقت تھا جب کینسر کے بعد ایڈز دنیا کی سب سے خطرناک بیماری سمجھی جاتی تھی لیکن جب تپ دق کے مریضوں کی شرح اموات حد سے بڑھ گئی تو عالمی ادارہ صحت نے تپ دق کو سب سے مہلک بیماری قرار دے دیا۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں موت کی وجہ بننے والی دس اہم بیماریوں میں کورونا کے علاوہ تپ دق بھی ہے۔ سن 1882ء میں امریکہ اور یورپ میں اچانک موت کے سائے

Read more

پاکستان کس قسم کا زرعی ملک ہے؟

حقیقت تو یہ ہے کہ پاکستان سولہ آنے ایک زرعی ملک ہے۔ دوسری تیسری کی معاشرتی علوم کی کتاب میں بھی یہی پڑھا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے۔ اب بچے پوچھتے ہیں کہ پاکستان کس قسم کا زرعی ملک ہے، جہاں کبھی گندم تو کبھی چینی، کبھی ٹماٹر تو کبھی پیاز درآمد کرنے کی زحمت آئے دن اٹھانی پڑتی ہے؟ اب بچوں کو کیا بتائیں کہ پاکستان کب زرعی ملک بنا اور کس قسم کا زرعی ملک ہے؟ جہاں

Read more

میڈیکل ڈیتھ اسکواڈ

تعلیم کے بعد صحت کسی بھی ریاست کا اہم شعبہ ہوتا ہے۔ جبکہ اس شعبے کو اگر خدمت کے لحاظ سے دیکھا جائے تو اس کا کوئی ثانی نہیں اور اگر بزنس کے لیے دیکھا جائے تو بھی اس کا کوئی نام البدل نہیں۔ اور کسی بزنس ایکسپرٹ کا کہنا ہے 5 ایسے کاروبار ہیں جو دنیا کے ختم ہونے تک چلیں گے جن میں دوسرے نمبر پر میڈیکل فیلڈ آتی ہے۔ جبکہ اس میں کوئی شک نہیں پاکستان میں

Read more

مشورہ کس سے کرنا چاہیے؟

یہ واحد چیز ہے جو آج کے دور میں مفت اور ہر جگہ سے مل جاتی ہے۔ بادی النظر میں یہی سب سے اہم اور قیمتی بات ہے جو کسی بھی شخص کا مقدر سنوار بھی سکتی ہے اور بگاڑ بھی سکتی ہے۔ اسی لئے تو اسے امانت سے تعبیر کیا گیا ہے۔ لیکن مشورہ لینا اور دینا اب اتنا پیچیدہ عمل نہیں رہا ، سمجھ آئے یا نہ آئے، معاملے کی نزاکت کا فہم ہو یا نہ ہو ،

Read more

سائنس کی دنیا سے

1۔ ہارورڈ یونیورسٹی کے امیونالوجسٹس کے خیال میں کورونا وائرس میں وقوع پذیر ہونے والی تبدیلیوں یا میوٹیشنز کے باوجود ویکسین کا استعمال وائرس کے خلاف اجتماعی قوت مدافعت کا ہدف حاصل کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ 2۔ برطانیہ کا ایک شخص ایچ آئی وی سے مکمل چھٹکارا حاصل کرنے والا دنیا کا دوسرا فرد بن گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس کے جسم میں زندہ وائرس کی موجودگی کا کوئی ثبوت حاصل نہیں کیا جا سکا۔ 3۔ ماہرین

Read more

یوں تو ساکھ داغدار نہیں ہوگی

ہمارے سماج میں عورت کی عزت حقیقی معنوں میں بالکل بھی نہیں کی جاتی۔ اس سماج میں بس اپنی ماں، بہن، بیٹی یا بیوی کی عزت کی جاتی ہے۔ وہ بھی اس ڈر سے کیونکہ ان ہستیوں کے بدنام ہونے سے آپ کی اپنی ساکھ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اسی لیے حقیقی معنوں میں عورت کی عزت تو کی ہی نہیں جاتی۔ ہماری معاشرتی ذہنی سوچ کی سطح کے مطابق، دوسری خواتین صرف ایک تحفہ ہیں۔ میں کسی ایک

Read more

چین اور عوام کی مرکزیت پر مبنی انسانی حقوق کے تحفظ کا معاملہ

چین ایک بڑا ملک ہے جہاں ایک ارب چالیس کروڑ سے زائد لوگ بستے ہیں۔ ثقافتی تنوع کے اعتبار سے آپ اسے ایک خوبصورت گلدستہ قرار دے سکتے ہیں جس میں ہر رنگ کے پھول کی ایک الگ اہمیت ہے۔ ملک کے مختلف صوبوں اور علاقوں میں بسنے والی قومیتیں آپس میں اتفاق و اتحاد اور ہم آہنگی کی خوبصورت منظر کشی کرتی ہیں۔ اس کی ایک بڑی وجہ چین کی تیز رفتار ترقی سے سامنے آنے والے خوشحالی کے

Read more

کیا نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں؟

وطن عزیز میں ماشاء اللہ نوجوانوں کی آبادی کل آبادی کے ساٹھ فیصد سے تجاوز کر چکی ہے۔ ہر سیاسی و مذہبی جماعت حصول اقتدار کے لئے نوجوانوں کے جوش اور توانائی پر انحصار کرتی ہے۔ ہم آج جب اپنے تعلیمی اداروں کے اندر اور باہر اپنے نوجوانوں کا مشاہدہ کرتے ہیں تو ہمارا سر فخر سے بلند ہو جاتا ہے البتہ ان نوجوانوں کا دیدار ممکن نہیں ہے کیونکہ ان کے سر اپنے سمارٹ فونوں کی سکرین کی جانب

Read more

کیا انسان کی فطرت بدل سکتی ہے؟

کیا انسان کی فطرت بدل سکتی ہے؟ ہماری دنیا میں اس سوال کا جواب زیادہ تر یہی ہوتا ہے کہ نہیں، فطرت کبھی نہیں بدل سکتی۔ لیکن روحانی طور پر اس کا جواب مختلف ہے۔ اصل میں ہر انسان کو قدرت نے دو مختلف فطرتیں دی ہیں۔ پہلی فطرت کا نام ہے طبیعت۔ جو جسمانی یا ظاہری فطرت ہوتی ہے۔ اور دوسری فطرت کا نام ہے روحانی فطرت جو باطنی یا اصلی فطرت ہوتی ہے۔ پہلی فطرت جسے ہم جسمانی

Read more

کورونا سے نئے معاہدات

پاکستان کے ایک طاقتور ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کو قابو میں کرنے کے لئے کورونا سے کامیاب مذاکرات کے بعد ایک تحریری معاہدہ کیا ہے جس سے اس بات کی امید ہو چلی ہے کہ پاکستان میں اگر کورونا کو ختم نہ بھی کیا جا سکا تب بھی اتنا ضرور ہو سکے گا کہ اس کے پھیلاؤ میں ہوش اڑا دینے جیسا اضافہ نہیں ہو سکے گا جس کے تحت روزانہ 50 سے زائد افراد سفر

Read more

بھارتی فوج کے کالے کرتوت

کچھ عرصہ قبل ہم سب کی نظر سے بھارتی استانی کا ایک کلپ گزارا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں بچوں کو بھارتی سینا میں نہ جانے کی ترغیب دیتی ہوں کیونکہ بھارت کی سرکار اپنی فوج کی تربیت کے لئے کوئی بھی اقدام نہیں کر رہی ہے، ان کے مطابق کارگل کی جنگ میں اسلحہ تو دور کی بات یونیفارم تک پورا نہیں تھا، انہوں نے روتے ہوئے بتایا کہ ان کا بیٹا بھی اس جنگ کا حصہ تھا جس کے پاس لڑنے کے لئے بندوق تو دور کی بات، پاؤں میں پہنے کے لئے بوٹ تک نہ تھے، ننگے پاؤں پہاڑوں پر چڑھ کر بہت سے بھارتی فوجی تو زخمی پاؤں کے سبب جنگ لڑ نے سے قاصر تھے پھر باقی کی کمی ناقص کھانے نے پوری کر دی تھی، کارگل وار کے حوالے سے بھارتی سابق جنرل بخشی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیں گردن سے دبوچ لیا تھا۔ بھارتی بٹالین کے جوان واش روم جانے تک سے گھبراتے تھے، یہ حال ہے اس فوج کا جو پاکستان فوج سے دفاعی بجٹ اور اعدادی اعتبار سے کہیں زیادہ ہے۔

Read more

23 مارچ پر پریڈ نہیں آئین پڑھائیں

ایک کہانی سناتا ہوں۔

کیونکہ اب کہانی سننے والا شہریار اور کہانیاں سنانے والی شہرزاد، دونوں خود کہانی میں ڈھل چکے ہیں۔ اس لیے آپ کو ہی سنا رہا ہوں۔

پہلے 23 مارچ کی یاد میں ایک دن منایا جاتا تھا۔ وہ یوم پاکستان تو بالکل نہیں ہوتا تھا، اسے یوم جمہوریہ کے طور پر منایا جاتا تھا۔ وہ دن 23 مارچ 1956 کی یاد میں منایا جاتا تھا، اس دن پاکستان کا پہلا آئین نافذ ہوا تھا، اور پاکستان حقیقی معنی میں تاج برطانیہ کے تسلط سے آزاد ہوا تھا۔

Read more

نادرا کے قومی شناختی چیتھڑے سے زیادہ ہماری اوقات نہیں

یادش بخیر! آج یک شنبہ کو معاصر اخبارات کے ڈھیر کا جائزہ لیا تو نگاہ ”پاکستان“ اور ”اوصاف“ کے اولین صفحات پر جا ٹھہری۔ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور عالمی مالیاتی اداروں کی دل داری کے حوالے سے شائع ہونے والی شہ سرخیوں نے ہمیں خامہ فرسائی پر مجبور کر دیا۔

مملکت خداداد ماشاء اللہ اسلامی اور الحمدللہ جمہوری پاکستان کی موجودہ ”مدنی“ حکومت جس طرح ہمارے ”مربی“ آئی ایم ایف کے سامنے لیٹتی چلی جا رہی ہے ، اس پر اسے مبارک باد نہ دینا کم ظرفی ہو گی۔

Read more

پولیس اور عوام

میں اسلام آباد پولیس کی مصالحت کمیٹی کی ممبر ہوں۔ میرا اور اسلام آباد پولیس کا ساتھ سن 2009 سے ہے۔ جب ہم اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ایف ایم ریڈیو میں بطور آر جے کام کرتی تھیں۔ ہم پولیس کے مورال کو بلند کرنے، لوگوں کو قانون کی آگہی دینے اور ٹریفک قوانین کی پاسداری پر ریڈیو پروگرام کرتے تھے۔

تب سے اب تک ایک سوال ہے جو ہمیشہ دماغ کو جھنجھوڑتا ہے کیا وجہ ہے پولیس اچھے اقدام اور قربانیوں کے باوجود عوام میں اپنا مقام حاصل نہیں کر سکی ، جس کی وہ حق دار ہے؟

Read more

آزاد جموں وکشمیر سے ”آزاد“ کا لفظ ختم کرنے کی تحکمانہ تجویز!

تقریباً تین ہفتے قبل وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر صد راجہ محمد فاروق حیدرخان کا ایک بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ مجھے کہا گیا کہ آزاد جموں وکشمیر سے ”آزاد“ کا لفظ ختم کر دیا جائے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ ہم نے آزاد کشمیر کے لوگوں کی عزت کا خیال رکھا تشخص پر حرف نہیں آنے دیا، وزیراعظم آزاد کشمیر کے عہدے کے معیار و مرتبے پر کبھی سمجھوتہ نہیں

Read more

پاکستان: صدارتی نظام اور نظام خلافت

اس وقت وطن عزیز ایسی صورتحال سے دوچار کہ ہم نہیں جانتے کہ اپنے مسائل کا حل کس کے ہاتھ پر تلاش کریں۔ کچھ ایسی بد قسمتی اور مسخ شدہ نظام کے تحت حکومتوں پر حکومتیں بنی ہوئی ہیں۔ ہر کسی بادشاہ پر ایک اور سلطان تخت نشین ہے اور عوام کو ہر ایک میر جعفر کے بعد میر صادق کا سامنا ہے۔ ہر کوئی یہاں اپنی اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنائے بیٹھا ہے۔ کسی کو نہیں پتا کہ

Read more

بدامنی کے ذمہ دار کون

موجود دور میں پوری دنیا ہی سنگین حالات سے دوچار ہے۔ امن کہیں نظر نہیں آتا۔ ایک تو کرونا کی وبا نے دنیا کو پریشان کر کے رکھا ہوا ہے۔ دوسرے کوئی بھی میڈیا اٹھا کے دیکھ لیں چاہے وہ پرنٹ میڈیا ہو، الیکٹرانک یا سوشل میڈیا، جرائم اور قتل و غارت سے بھرے پڑے ہیں۔ پیار و محبت ا ور بھائی چارے کی جگہ نفرت نے لے لی ہے بے سکونی اور بدامنی نے پورے معاشرے کو اپنی لپیٹ

Read more

قائد اعظم یونیورسٹی: مجید ہٹس کے مجید صاحب

ہم ہمیشہ توپ و تفنگ کے عقب، سینما و فلم کی چکاچوند روشنیوں اور کھیل کے میدان میں نازو انداز دکھاتے کھلاڑیوں میں ہیروز ڈھونڈتے ہیں۔ ہیروز تو وہ بھی ہیں جنہوں نے تمام عمر اس معاشرے کی گلیاں صاف کرنے میں گزار دیں۔ جنہوں نے علم بانٹا، معاشرے کی تربیت کی اور پھر مسکراتے چہرے کے ساتھ زندگی کی تلخیاں جھیلتے آنکھیں موند گئے۔ گزشتہ روز قائد اعظم یونیورسٹی کے مجید ہٹس کے روح رواں حاجی عبدالمجید صاحب کے

Read more

پہلوی حکومت کا دوسرا دور

اگر ہم تاریخ میں استبدادی حکومتوں کا جائزہ لیں تو معلوم ہوگا کہ کسی بھی استبدادی حکومت کی ایک طبیعی عمر ہوتی ہے۔ آشفتہ حالات کے اندر استبدادی حکومت عوام کی ہمدرد ا اور خیر خواہ بن کر برسر اقتدار آتی ہیں جس کو استبدادی حکومت کا بچپن کہا جا سکتا ہے کیونکہ اس زمانے میں مشکلات زیادہ ہوتی ہیں اور مستبد حکمران کو اپننے قدم جمانے کے لیے بہت کوشش کرنا پڑتی ہے۔ جب استبدادی حکومت مکمل طور پر

Read more

چھانگے مانگے سے مانگے تانگے تک

ایک تلخ، لائق مذمت اور قابل مرمت امر ہے کہ ہماری چوہتر سالہ سیاسی تاریخ چھانگا مانگا اور مانگا تانگا سے آگے نہ بڑھ پائی ہے۔ چھانگا مانگا محض جیو پولیٹیکل ماڈل نہیں بلکہ survival of the fittest کا مظہر ہے۔ دستور میں اقتدار اعلیٰ عوام کے پاس جبکہ یلغار اعلیٰ کا سر چشمہ اسٹبلشمنٹ ہے۔ ہر دو تین سال کی ننھی منی مقبوضہ جمہوریت ہمیشہ ہی دس سالہ آمریت کا راہ ہموار کرتی گئی۔ دور ایوبی سے پنپنے والے

Read more

نائی کو باربر کھا گیا

ڈھول کی تھاپ پر۔ دیگوں کی آواز۔ لوگوں کی خوش گپیاں۔ اور اس سب ہلے گلے میں ایک آواز بلند ہوتی ہے چری اڑی۔ بو کاٹا۔ اور بچہ رونے لگتا ہے پر بڑے اس کے گھر والوں کو مبارک باد دیتے ہیں۔ اینٹی سیپٹک کے طور مٹی کے چولہے سے جلی لکڑی کی سوا (راکھ) اٹھا کرمل دی جاتی ہے۔ لو جی رسم ختنہ ادا ہوئی مبارک ہو۔ کریدتے ہو جو اب راکھ جستجو کیا ہے۔ استاد سخن غالب صاحب

Read more

خوشی

20 مارچ خوشی کا عالمی دن تھا۔ جو خاموشی سے گزر گیا۔ ہم اتنے مصروف ہو گئے ہیں کہ ہماری زندگی کا اہم ترین عنصر جو اتنا ہی ضروری ہے جیسے آکسیجن ہم اس کو یکسر بھولتے جا رہے ہیں۔ اگر ہماری زندگی میں خوشی جیسا جذبہ ناپید ہوتا جائے تو اس جگہ کو پر کرنے کے لیے نفرت، حسد، کینہ اور ذہنی تناو جیسے منفی جذبات آ گھستے ہیں بالکل جیسے ہمارے معاشرے میں ایک متھ ہے کہ خالی

Read more

خاموش بد دعا

آج دفتر پہنچنے میں دیر کیوں ہوئی۔ فراز کو دفتر میں داخل ہوتے ہی میں نے پہلا سوال کیا۔ اس کے چہرے کے تاثرات ہی کچھ ایسے تھے۔ ہاں یار راستے میں بھیڑ جمع ہو گئی تھی۔ اس نے ٹالنے والے انداز میں کہا۔ میں نے بھی سوچا ابھی جانے دیتا ہوں دوپہر میں بات کروں گا۔ کھانے کے وقفے پہ اپنا اپنا کھانے کا ڈبہ لئے ہم کیفے پہنچے۔ فراز کو بے دلی سے کھانا کھاتے دیکھ کر مجھے

Read more

نئی پابندیاں شرعی ہیں یا غیر شرعی؟

تازہ ترین شائع ہونے والی خبر کے مطابق حکومت نے ایف اے ٹی ایف کی جانب سے گرے لسٹ سے نکالنے کی شرط جس کے تحت تمام مساجد کاریکارڈ طلب کیا گیا تھا، جس پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔ مساجد کے منتظمین کو چندے کے حصول، زیر ملکیت دکان یا گھر کی تفصیلات دینے کا حکم دیا گیا ہے۔ حکومت سندھ نے صوبے بھر کی تمام مساجد کے ذرائع آمدن معلوم کرنے کے لیے فارم جاری کردیے ہیں۔

Read more

بہار اور سیاحت کا پاکیزہ تصور

انسان پیدا ہوتے ہی فطرت کے اسرار ہائے سربستہ جاننا شروع کرتا ہے۔ شاید انسان کا اس دنیا میں آتے ہی چیخنا، چلانا اور اپنے ہاتھ پاؤں مارنا اسی بات کے غماز ہیں۔ انسان کو قدرت نے یہ صلاحیت ودیعت فرمائی ہے کہ وہ آفاق و انفس میں مخفی رازوں سے ہمیشہ پردہ اٹھانے کی کوشش کرتا رہے۔ یہی صلاحیت آگے چل کر انسان کو کہیں محقق اور سائنس داں بنا دیتی ہے اور کہیں سیاح، غواص اور کوہ پیما۔

Read more

جہنم سے اللہ بچائے پر جنت؟

جہنم بارے سوچ کر تو ویسے ہی روح بھی کانپ جاتی ہے، اللہ مجھے اس سے تو حفظ و امان میں رکھے مگر جب جنت سے متعلق سوچتا ہوں تو بہت پریشاں ہو جاتا ہوں۔ ٹھیک ہے وہاں دودھ اور الکحل سے پاک شراب یعنی مشروب کی نہریں ہوں گی، حوریں اور غلمان ہوں گے مگر عبادت کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی کیونکہ دنیا میں تو ہم عبادت جہنم کی آگ اور عذاب سے بچنے اور جنت کے حصول

Read more

کھلاڑی سرکار اور معجزے کی منتظر قوم

سب کچھ الٹا شروع ہو جائے تو پھر کسی کو دوش دینے کی قطعاً ضرورت نہیں رہتی، جہاں آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہو تو وہاں کسی چیز کا درست نظر آنا ناممکنات میں سے ہوتا ہے۔

ہمارے یہاں نظام بھی عجب ہے، یہاں کا دستور بھی نرالا ہے، رسم و رواج بھی انوکھے ہیں اور روایات سے یکسر دور اپنی لاٹھی گھمائے چلے جا رہے ہیں اور لاٹھی سے یاد آیا کہ یہاں جس کے پاس لاٹھی ہے اسی کا سکہ رائج ہے۔

Read more

بیک بنچرز اور زندگی کا سفر

انسانی زندگی کو ہر شخص اپنی سوچ کے مطابق بیان کرتا ہے ۔ کوئی اسی زندگی کو اتنے مختصر الفاظ میں بیان کر دیتا ہے جیسے یہ ایک ڈراؤنا خواب ہو اور بعض لوگ ایسے پرلطف انداز سے انسانی زندگی کا نقشہ کھینچتے ہیں کہ اس سے محبت بلکہ عشق ہو جاتا ہے۔ لیکن اسی زندگی کا سنہرا دور بچپن کا ہی ہوتا ہے اور مجھے یقین ہے کہ میری اس بات سے 99 فیصد لوگ متفق ہوں گے۔

Read more

زرداری بڑا کھلاڑی

پی ڈی ایم حکومت گرانے اور عمران خان سے استعفے لینے نکلے تھے، لیکن اپنی منزل پر پہنچنے سے پہلے ہی ڈھیر ہو گئے ہیں، میاں نواز شریف پچھلے اپنے اقتدار کے ادوار میں جو آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے بارے میں لائحہ عمل اپنائے رہے، اب ایسا لگتا ہے کہ آصف زرداری نے ان سب باتوں کا بدلہ لے لیا ہے، آصف علی زرداری نے اپنے ایک بیان اور ایک ہی وار سے پی ڈی ایم کو انجام کے قریب پہنچا دیا ہے، پیپلز پارٹی کے بدلتے رویے کو لوگ چاہے مفاد پرستی سے تعبیر کریں یا کسی مبینہ ڈیل سے موسوم کریں، سچ یہ ہے کہ پی ڈی ایم کی صف لپیٹی جا چکی ہے، خاص طور پر مولانا فضل الرحمان کو سمجھ نہیں آ رہی کہ کدھر جائیں؟ ان کی تمام منصوبہ بندیاں منہ کے بل گری پڑی ہیں۔

Read more

ثنا داؤد: ایک سچے عشق کی لازوال کہانی

جب میں یہ کالم لکھ رہا تھا تو میری آنکھوں ں سے برابر آنسو بہہ رہے تھے ، لیکن کالم مکمل ہوتے ہوتے بہنے والے آنسو میری آنکھوں کے کونوں میں جم چکے تھے اور ان خشک اور جمے ہوئے آنسوؤں کو میں نے اپنے دونوں ہاتھوں کی شہادت کی انگلیوں کے پوروں سے مل کر صاف کیا ۔

Read more

بے چارے غدار

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ 1999 میں گھر کو ٹھیک کرنے کے کام میں پیش رفت ہونے جا رہی تھی۔ جس کے تحت ہمسائیوں کے مابین اعتماد کی فضا کو تقویت بھی ملنا شروع ہوئی تھی۔ مینار پاکستان کے نیچے خطے کے سب سے بڑے اور پاکستان مخالف ملک کو لا کر پاکستان کی نظریاتی اساس منوائی گئی تھی۔ جو کہ پاکستان کی ایک بہت بڑی کامیابی تھی۔ دونوں ممالک کے درمیان اعلان لاہور ہوا، اہم امور پر بڑی

Read more

کیا پی ڈی ایم ابھی باقی ہے؟

وقت بہت ظالم ہے۔ جو لوگ حکومت گرانے نکلے تھے ، آج وہ خود کو بچانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔ جو انگلیاں حکومت کی طرف اٹھتی تھیں، آج وہی انگلیاں ایک دوسرے کی طرف اٹھتی دکھائی دے رہی ہیں۔ یہ دنیا مکافات عمل ہے ، کوئی حساب لے نہ لے ، وقت اس کا حساب ضرور لیتا ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن کو آپ نے دیکھا ہو گا کہ وہ کس طرح سے پی ڈی ایم

Read more

اندھیرا، طلسمی چادر اور گرگٹ

آپ دنیا کی تمام عورتوں کو برقع پہنا دیں، پھر بھی حساب اپنی آنکھوں کا دینا ہوگا۔ ۔ سعادت حسن مٹو اندھیرے اور روشنی کے درمیان گرگٹ آ گیا تھا۔ میں صرف اتنا جانتا تھا کہ گرگٹ رنگ بدلتا ہے۔ لیکن کیسے؟ اس وقت میرے چہار اطراف گرگٹ تھے اور میں انہیں رنگ تبدیل کرتا ہوا دیکھ رہا تھا۔ میں نے سنا تھا، گرگٹ اپنا رنگ جلد کے اندر مخصوص خلیوں میں رنگوں کے کرسٹلز کی ترتیب کو اوپر نیچے

Read more

پاکستانی سیاست کے ”میں بیمار آں“

اس خاکدان ارضی پر بے شمار قوتوں نے مختلف ادوار میں اپنی فتوحات کے جھنڈے گاڑھے اور پھر آنے والے نئے فاتح کے لیے جگہ خالی کر دی۔ یہاں کبھی اہل روم کا ڈنکہ بجا، کبھی اہل یونان کا طوطی بولا، کبھی بنی اسرائیل نے اپنی حماقتوں کا ثبوت دیاتوکبھی بنی اسماعیل نے زینت بڑھائی۔ کبھی عجمیوں نے محفل سجائی، کبھی مصریوں کے زور بازو کو آزمایا گیا، کبھی تاتاریوں کی وحشت نظر آئی توکبھی عرب جلوہ افروز ہوئے، کبھی

Read more

حسینؑ : اسلام محمدی اور یزیدی اسلام کے بیچ خون کی لکیر

علامہ طالب جوہری جمادات، نباتات، حیوانات اور انسان کا فرق بیان کر رہے تھے۔ کہہ رہے تھے جمادات اپنی جگہ پر قائم رہتے ہیں جیسے کہ پتھر، ان میں کسی قسم کی کوئی کمی بیشی نہیں ہوتی، کہنے لگے ان میں ایک نشوونما کا عنصر شامل کر لیا جائے تو نباتات بن جاتے ہیں یعنی کہ درخت پھلتا پھولتا ہے۔ پھر بولے اس میں اگر چلنے پھرنے کی صفت آ جائے تو حیوانات بن جاتے ہیں چلتے پھرتے ہیں، کھاتے

Read more

چک داتار سنگھ ریلوے اسٹیشن

پاکپتن سے ڈھلتے سورج کے تعاقب میں ایک چھوٹی سی سڑک نکلتی ہے۔ پاکپتن سے کراچی جاتی صد سالہ بوڑھی ریلوے لائن بھی اسی سڑک کے ساتھ ساتھ بچھی چلی جاتی ہے۔ آس پاس گندم کے سرسبز کھیت لہرا رہے ہیں۔ کھیتوں سے ریل گاڑی چھک چھک کرتی گزرتی ہے تو ذرا فاصلے سے یوں دکھائی پڑتا ہے گویا کسی بچے کی کھلونا گاڑی سبز مخملی قالین پہ پھسلتی چلی جا رہی ہو۔ بھٹوں کی چمنیوں سے دھوئیں کے مرغولے

Read more

سوئی اٹک گئی

”سوئی اٹک گئی“ بولا جانا اردو میں ایک محاورے کی شکل تو اختیار کر گیا لیکن آج کل بہت ہی کم لوگ اس بات سے واقف ہوں گے کہ اس محاورے کی پیدائش کب اور کیسے ہوئی۔ مجھے اس کی تاریخ پیدائش کا درست علم تو نہیں لیکن اندازہ یہی ہے اس کی عمر ڈیڑھ دو سو برس سے شاید ہی کچھ زیادہ ہو۔ جانتے تو کافی نو جوان بھی ہوں گے لیکن نو عمر اس آلے کی ایجاد سے

Read more

23 مارچ قرارداد پاکستان اور اصل حقائق

23 مارچ 1940 ء کو لاہور کے منٹو پارک میں آل انڈیا مسلم لیگ کے تین روزہ سالانہ اجلاس کے اختتام پر یہ تاریخی قرارداد منظور کی گئی تھی۔ اس کی بنیاد پر مسلم لیگ نے برصغیر میں مسلمانوں کے لئے ایک علیحدہ وطن کے حصول کے لئے تحریک شروع کی پھر 7 برس بعد اپنا مطالبہ منظور کرانے میں کامیاب رہی۔ شیربنگال ابوالقاسم فضل الحق قائداعظم کے قریبی رفیق جنہوں نے تحریک پاکستان اور مسلم لیگ میں نمایاں اور

Read more

ارتقائے شعور

انسان کی وجود کا ہونا تاریخ کی ابتداء سے بھی پہلے کی بات ہے۔ بیس لاکھ سال پہلے بھی آپ کو انسان کی وہی مانوس خصوصیات مل جاتی، جو کہ آج بھی ہے۔ جیسا کہ بچوں کے لئے فکر مند مائیں، بے فکر کھیلتے کھودتے بچے، بوڑھے بزرگ جو صرف نصحیت حد تک رہ گئے ہو اور سماجی پابندیوں سے الجھتے ہوئے نوجوان جو کہ ہر جگہ مقامی حسینہ کو متاثر کرنے کے لئے بے چین ہو اور اقوام کے دانا بزرگ، جنہوں نے سب کچھ دیکھ کر ایک زمانے میں محسوس کیا ہو۔

Read more

مجھے سائیکل کیوں یاد آئی؟

ایک زمانہ تھا جب بچوں کو سائیکل سیکھنے کا بڑا شوق ہوتا تھا۔ سائیکل کو باقاعدہ سواری کے طور پر اہمیت دی جاتی تھی۔ سائیکل کو مختلف چیزوں سے سجایا سنوارا جاتا تھا۔ اپنوں کی طرح اس کا خیال رکھا جاتا تھا۔ اس کی حفاظت کی جاتی تھی لیکن پتا نہیں زمانے کے ارتقائی بہاؤ میں ہم راستے سے بھٹک گئے ہیں یا سائیکل ارتقاء کے راستے میں کسی موڑ پر ہمارا ساتھ چھوڑ گئی ہے۔

سوچتا ہوں کہ جن چیزوں کے ساتھ ایک زمانہ گزارا ہو ، کیا وہ بھی چیزیں بھی قابلِ تلف ہو جاتی ہیں؟ ہم بدل جاتے ہیں یا پھر چیزوں کی وقعت ختم ہو جاتی ہے۔

Read more

بچوں میں تمباکو نوشی کا رجحان

پاکستان کا شمار دنیا کے ان 15 ممالک میں ہوتا ہے۔ جہاں تمباکو کی پیداوار اور استعمال سب سے زیادہ ہے۔ پاکستان میں ہر سال ایک لاکھ ستر ہزار سے زائد افراد تمباکو نوشی کے باعث مر جاتے ہیں۔ ایک سروے کے مطابق تمباکو نوشی کا شکار 13 فیصد سے زائد ایسے بچے ہیں، جن کی عمریں 13 سے 15 سال کے درمیان ہیں جبکہ 6 فیصد خواتین سگریٹ پینے کی عادی ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر 1200 بچے تمباکو

Read more

سینیٹ الیکشن: سچ، سیاسی اور اخلاقی اقدار کی ہار

سینیٹ الیکشن کی وجہ سے کچھ ہفتوں سے اسلام آباد کا سیاسی درجہ حرارت کافی عروج پر ہے۔ آئندہ دنوں میں یہ درجہ حرارت بڑھتا ہے یا کم ہوتا ہے۔ یہ حزب اختلاف اور حکومتی حکمت عملی پر منحصر ہے۔ مملکت خداداد میں اقتدار کے حصول کے لئے سیاسی جوڑ توڑ، رسہ کشی اور سازشیں نئی بات نہیں ہے۔ اس سب کا آغاز پاکستان کے معرض وجود میں آنے کے کچھ عرصہ بعد ہی شروع ہو گیا تھا۔ آغاز ہی

Read more

غریبوں کی بستی

میرا تعلق اس معاشرے سے ہے جہاں دن میں آگ کم اور دھواں زیادہ ہوتا ہے۔ جہاں پر لوگ اپنے بچوں کے خوابوں کی ہانڈیاں چڑھا کر سارا دن اس دھوئیں کی نذر کر دیتے ہیں جس سے بھوک مٹانے والی ہانڈی تیار نہیں ہو سکتی۔ سورج نکلتے ہی یہ اللہ کے بندے حلال رزق کی خاطر نہ سردی کی شدت کو دیکھتے ہیں اور نہ ہی گرمی کی تپش کا خیال کرتے ہیں۔ بس بچپن سے لے کر بڑھاپے

Read more

دو انتہاؤں کے درمیان پستی مظلوم خواتین

جیسے ہی مارچ کا مہینہ شروع ہوتا ہے، عورت مارچ کو لے کر معاشرے میں گرما گرمی اور بحث مباحثے شروع ہو جاتے ہیں۔ جس میں ایک طرف مذہبی اور نیم مذہبی طبقہ عورت مارچ کے چند نعروں کو بنیاد بنا کر طنز و تشنیع کے تیر چلانا شروع کر دیتا ہے، دوسری طرف عورت مارچ کے حامی بھی اپنے موقف میں شدت اختیار کرتے چلے جاتے ہیں۔ بظاہر دونوں ہی طبقات معاشرے کی پسی ہوئی خواتین کے نمائندے نہیں

Read more

کیا پی ڈی ایم دم توڑ چکی؟

عمران خان خوش قسمت ہیں جنہیں پی ڈی ایم کی صورت میں ایک ایسی اپوزیشن ملی جو آج تک یہ طے نہیں کر پائی کہ انہیں حکومت کو ٹف ٹائم کیسے دینا ہے؟ اپوزیشن میں شامل مختلف الخیال جماعتیں روز اول سے ہی ایک پیج پر نہ آ سکیں۔ پھر چاہے انتخابی دھاندلی کے خلاف چلائی جانے والی احتجاجی تحریک ہو، عوامی ایشوز پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی بات ہو، چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کا معاملہ

Read more

ہمارا تصورِ ذات کیسے بنتا ہے(آخری قسط)

ہم ذکر کر چکے ہیں کہ ذات کو لاحق خطرات سے نپٹنے کے دو طریقے ہو سکتے ہیں۔ ایک یہ کہ ان تکلیف دہ واقعات اور خطرات سے پیدا ہونے والے منفی جذبات سے نمٹا جائے۔ Emotional Focused Coping اور دوسرا طریقہ یہ کہ اس خطرے سے براہ راست دو ہاتھ کیے جائیں جس کو ہم Problem Focused Coping کہہ سکتے ہیں۔ اس آخری قسط میں ہم یہی دیکھیں گے کہ ہم خطرات سے براہ راست کس طرح نپٹ سکتے

Read more

‏اس شہر خفتگاں میں کوئی تو اذان دے

ہمارے پیارے آقا محبوب خدا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ظلم اور برائی کے خاتمے کے لیے ہمیں تین درجاتی فارمولا عطا فرمایا ، اس پر عمل کر کے ہم اپنے معاشروں میں امن و امان اور محبت و آشتی کو فروغ دے سکتے ہیں۔ وہ فارمولا تھا کہ جب معاشرے میں ظلم و زیادتی اور برائی ہوتے دیکھو تو اسے روکو اگر طاقت رکھتے ہو۔ اگر طاقت نہیں رکھتے تو زبان سے اسے برا بھلا کہو۔

Read more

کورونا ویکسینیشن سنٹرز حکومت سندھ کی توجہ چاہتے ہیں

کویڈ 19 کی وبا ملک میں آئے ایک سال سے زیادہ ہو گیا، پہلی، دوسری اور اب تیسری لہر کا سامنا ہے، گزشتہ سال ماہ رمضان میں بھی وبا عروج پر تھی اور حالات بتا رہے ہیں کہ شاید امسال بھی ماہ رمضان میں اس میں شدت آ جائے گی۔ سوال یہ ہے کیا تینوں بار ہمیں کسی نئے قسم کے کورونا کا سامنا رہا یا پھر کورونا ملک سے چلا گیا اور پھر دوبارہ آیا؟ یقیناً ایسا نہیں ہے

Read more

پاکستان نیوی میں گزارے سنہرے دن

فوج کی خاکی وردی کو دیکھ دیکھ اپنی آنکھیں کھولیں اور ہوش سنبھالا تو یہ وردی جنون بن چکی تھی۔ میٹرک پاس کرتے ہی والد صاحب سے فرمائش کر دی کہ فوج میں کیڈٹ جانا ہے۔ والد صاحب مجھے لے کر سلیکشن سینٹر گئے۔ جہاں پر میری عمر کا حساب لگایا گیا تو عمر پندرہ دن زائد نکلی اور انکار ہو گیا۔ دل ٹوٹ گیا۔ بہت دن اداس رہا کہ کیا کروں۔

Read more

روحانیت سے ڈپریشن کا علاج ممکن ہے

ہمارے معاشرے میں خودکشی کیوں اتنی عام ہوتی جا رہی ہے؟ کوئی دن ایسا نہیں جاتا جس میں کسی خاتون یا مرد یا کسی نوجوان لڑکے یا لڑکی کی خودکشی کی خبر نہ آتی ہو۔ وہ چیز جو عموماً  انسان کو خودکشی پر مجبور کرتی ہے اسے ڈپریشن کہتے ہیں۔ ڈپریشن کیا ہوتا ہے؟ ڈپریشن کہتے ہیں ایسے دکھ کے شدید احساس کو جس میں آپ کسی صدمے یا حادثے کی وجہ سے تنہائی اور افسردگی کا شکار ہو جائیں،

Read more

یوم خفت

عصر حاضر میں مختلف نسبتوں سے دن منانے کا چلن عام ہو چکا ہے۔ لگتا ہے عنقریب سال کے 365 دن کم پڑ جائیں گے اور ایک ہی دن کو کئی نسبتوں کا بوجھ اٹھانا پڑے گا۔ مجھ سمیت میرے چند احباب کو یونیورسٹی کی جانب سے ایک تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہوا۔ وہ تقریب بغیر کوئی وجہ بتائے مقررہ وقت سے چند گھنٹے پہلے مؤخر کر دی گئی۔ مجھ سمیت کچھ دوست جو مختلف مصروفیات اس

Read more

سیکس، نکاح اور ہم جنس پرستی

سیکس آج کے جدید دور میں اہم موضوع ہے، انسانی جسم جب سن بلوغت کو پہنچتا ہے تو سیکس بھی اس کی بنیادی ضروریات میں شامل ہو جاتا ہے۔ جس طرح بھوک لگتی ہے تو اسے مٹانے کے لئے ہم کھانا کھاتے ہیں۔ اسی طرح جب جسم میں گرمائش ہو اور سیکس کی شدت دماغ میں پڑ جائے تو جسمانی سکون کے لئے سیکس کرنا ہونا ہے۔ سیکس کا بھوک کی طرح کوئی ٹائم نہیں ہوتا۔ ہمارے مشرقی معاشرے میں

Read more

فاروق بھائی (ڈاکٹر سید احمد فاروق مشہدی) کی کچھ یادیں

پیارے بھائی پروفیسر ڈاکٹر سید احمد فاروق مشہدی کا 5 جنوری 2021 کو انتقال ہو گیا تھا۔ میں نے ان کی یاد میں ایک تفصیلی مضمون پہلے بھی لکھا تھا۔ آج میں ان کے ”ہم سب“ میں شائع ہونے والے مضامین کا مطالعہ کر رہا تھا جو کتابی شکل میں شائع کروانے کا ارادہ ہے، ان شاء اللہ۔ دوران مطالعہ دل بھر آیا، آنکھیں آنسوؤں سے بھر گئیں۔ مرحوم بھائی سے محبت اور پھر ان کی زندگی کے خاتمے کا

Read more

عورت مارچ کرنے والی خواتین کیا چاہتی ہیں؟

سوشل میڈیا پر دو ایسی وڈیوز گردش کر رہی ہیں۔ جس میں جوان جوڑے سرعام آپس میں بغلگیر ہوتے دکھائے گئے ہیں۔ ان کا مقصد ایک دوسرے کو شادی کے لئے پرپوز کرنا تھا۔ ایک اور وڈیو میں ایک نوجوان لڑکی بڑی بے باکی کے ساتھ ہم جنس پرستی کی حمایت میں دلائل دے رہی تھی۔ یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کیا عورت مارچ اور میرا جسم میری مرضی کے نام پر اس طرح کی حرکتیں جائز قرار دی

Read more

مجھے کورونا ہو گیا ہے

اس وقت جب آپ یہ کالم پڑھ رہے ہیں ، مجھے کورونا کا شکار ہوئے پورے سات دن ہو گئے ہیں۔ شروع کے دو سے تین دن خاصے مشکل تھے۔ بخار اور جسم درد نے بستر سے لگا دیا مگر چوتھے دن کے بعد صحت ٹھیک ہونا شروع ہو گئی۔ پہلے چند دن تو میں نے اس بخار اور درد کو نارمل سمجھا مگر کچھ خیرخواہ دوستوں کے مشورے سے گیارہ مارچ کو کورونا ٹیسٹ کروایا جو پوزیٹیو آ گیا اور یوں میں نے خود کو آئسولیٹ کر لیا۔ اب ایک ہفتہ ہو گیا ہے ، بند کمرے میں زندگی کے شب و روز گزار رہا ہوں۔

Read more

عائشہ چندریگر فاؤنڈیشن: ابھی کچھ لوگ باقی ہیں

گزشتہ دنوں اپنے بہنوئی کی علالت کے باعث ان کی تیمارداری اور پھر ان کے انتقال کی وجہ سے اپنے گھر سے زیادہ تر دور ہی رہا، کل جب گھر آیا تو دیکھا ایک پلا (کتے کا بچہ ) گھر کے سامنے پڑا تکلیف سے چلا رہا تھا۔ وہ بار بار اٹھنے کی کوشش کرتا تھا لیکن درد کی شدت اور کمزوری کی وجہ سے لڑکھڑا کے گر جاتا تھا۔ ہم نے اسے کسی طرح پانی اور دودھ پلایا تو تھوڑا سا فرق پڑا لیکن اب بھی وہ درد کی شدت سے تڑپ رہا تھا پیچھے کی ٹانگ میں ایک زخم بھی موجود تھا۔ وہ اپنے وجود میں باقی بچی تمام طاقت کو اکٹھا کر کے اٹھنے کی کوشش کرتا اور درد سے تڑپ کر گر جاتا۔ نہ جانے وہ کب سے اسی حالت میں پڑا تھا۔

Read more

خوشیاں کیسے ملتی ہیں؟

روز ازل سے ابد تک کچھ فیصلے اٹل ہیں، کچھ تصویریں مکمل اور کچھ نامکمل ہیں، کچھ رویے بولتے ہیں،  کچھ صرف محسوس ہوتے ہیں، کچھ باتیں طے ہیں اور کچھ کی گتھی سلجھائی جا رہی ہے۔ ان سب حالات، واقعات اور وسائل کے اندر رہ کر ایک انسان کو اپنی زندگی گزارنا ہوتی ہے۔ اگر ہم آفاقی اور زمینی حقیقتوں کو سمجھ جائیں گے تو کامیاب ورنہ ناکام کہلائیں گے۔

Read more

عوامی مسائل پر توجہ کون دے گا؟

پاکستان میں یوں تو سیاست ہمیشہ سے ہی سیاسی مفادات کے گرد گھومتی رہی ہے مگر بیچ میں کہیں کہیں عوامی مسائل اور تکالیف بھی ملکی سیاست کا اہم اور بنیادی موضوع بنتی رہی ہے، ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کی سیاست ایک دوسرے کے خلاف تو ہوتی رہی لیکن دونوں جماعتیں عوامی مسائل کو بھی اپنے سیاسی بیانیوں میں شامل رکھتی رہی ہیں، کیونکہ وہ جانتی ہیں کہ سماجی جمہوریت کی بنیاد ہی معاشرے کے ہر فرد کی برابری کی بنیاد پہ معاونت کرنا ، ان کے مسائل کو اجاگر کرنا اور ان کے فوری اور دیرپا حل کی جانب اقدامات اٹھانے میں مضمر ہے۔

Read more

وزیراعظم صاحب اور حلال ہارس ٹریڈنگ

زیادہ دن نہیں گزرے سینیٹ الیکشن میں ہم نے بڑا معرکہ دیکھا۔ جہاں اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کو سینیٹ کی سیٹ پر یوسف رضا گیلانی صاحب کی جیت کی صورت میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی وہاں اس الیکشن کے رزلٹ پر حکمران جماعت کو بھی بڑا جھٹکا لگا۔ اس کے ساتھ ساتھ اس غیر متوقع نتیجے نے ہمارے وزیراعظم صاحب کو بھی یہ موقع عطا کر دیا کہ وہ ہماری قوم کے بگڑے اخلاق سدھاریں اور ہمیں یہ باور کروائیں کہ ہم اخلاقی لحاظ سے کس درجہ پست قوم بن چکے ہیں۔

Read more

ہمیں سیاست کی نہیں خدمت کی ضرورت ہے

بیس تیس برس پہلے سیاست بڑی محتاط تھی مگر اب بہت ”دلیر“ ہو گئی ہے۔ اس نے تمام ”جھاکے“ ایک طرف رکھ دیے ہیں اور میدان عمل میں خوب اچھل کود کر رہی ہے۔ اسے یہ فکر نہیں کہ عوام کیا سوچیں گے؟

یہ جو سینیٹ کے انتخابات میں ہو چکا ہے ، اس سے یہ اندازہ لگانا چنداں مشکل نہیں کہ ہماری سیاست اور سیاسی جماعتیں عوامی مفاد میں کس قدر سنجیدہ ہیں۔ سوال یہ ہے کہ اب جب جیتنے والے لوگ ایوان میں پہنچے ہیں تو ان سے یہ امید کی جا سکتی ہے کہ یہ غریب عوام کے لیے کچھ کریں گے؟ نہیں بالکل نہیں۔ یہ پہلے بھی جو تھوڑا بہت کرتے تھے وہ عوام کو نفسیاتی طور سے مطمئن کرنے کے لیے ہی کرتے تھے ، انہیں ان سے کوئی ہمدردی تھی اور نہ ہی ہے۔ یہ لوگ محض اقتدار کے لیے جوڑ تور کرتے ہیں اور پیسے کے حصول کو ممکن بناتے ہیں۔

Read more

جذبات، قلم اور میں

لفظوں کو جوڑنے سے لے کر لکھاری بننے تک کا سفر کن مراحل کو طے کر کے مکمل کیا جاتا ہے۔ یہی داستاں چند لفظوں کی مالا میں پرو کر ورق کی زینت بنانے کی ایک کوشش۔ یہ راہ خود سے آگاہی کی ہے۔ قلم کا رشتہ آپ کو ہر چیز سے بھی قریب کر دیتا ہے۔ آپ ہر شے کو الگ زاویے سے دیکھنے لگتے ہیں۔ اس سے نت نئے پہلو سامنے آتے ہیں۔ پھر آپ اس کو اپنے

Read more

اکیسویں صدی میں جینے والے پرانے لوگ

بیس لاکھ سال پہلے آپ کو انسان کی وہی مانوس خصوصیات مل جاتی ہیں جو کہ آج بھی ہے۔ جیسا کہ بچوں کے لئے فکر مند مائیں، بے فکر کھیلتے کھودتے بچے، بوڑھے بزرگ جو صرف نصحیت حد تک رہ گئے ہوں اور سماجی پابندیوں سے الجھتے ہوئے نوجوان جو کہ ہر جگہ حسیناؤں کو متاثر کرنے کے لئے بے چین ہوں۔ قدیم انسان بھی اس طرح زندگی گزرتا تھا۔ رشتے نبھانا، دوستیاں رکھنا، اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنا اور

Read more

اظہار محبت جرم ہے

دل کے احساس سے بندھے لفظوں کا شمار کریں تو سب سے زیادہ برتا جانے والا لفظ محبت ہی ہو گا۔ زندگی کی تعمیر سے جڑے عورت مرد کی حقیقی محبت سے لے کر کائنات کے ہر رشتے کی سچائی اور اساس اسی لفظ سے مشروط ہے۔ خوش قسمت ہوتے ہیں وہ لوگ جن کے دلوں میں محبت کی کلی کھلتی ہے اور پھر کھلی ہی رہتی ہے۔ اس کی خوشبو نہ صرف ان کے مزاج اور فکر کو معطر

Read more

خواتین کے حقوق یا آزادی

1975 ء میں پہلی مرتبہ اقوام متحدہ نے خواتین کا عالمی سال منایا بعد میں 1977 ء میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اس دن کو باقاعدہ منانے کی منظوری دی جس کے بعد سے اقوام متحدہ کے رکن ممالک ہر سال 8 مارچ کو خواتین کا عالمی دن منانے لگے۔ اس دن کو منانے کا مقصد خواتین کو ان کے بنیادی حقوق کی آواز بلند کرنا ہے لیکن اب خواتین کا عالمی دن عورت آزادی مارچ میں تبدیل

Read more

حافظ آباد کی خصوصی شیرنی کی کہانی

نام: رخسانہ بھٹی تعلیم: 1۔ بی اے 2۔ ڈاکٹر آف ہومیوپیتھی این۔ جی۔ او: بانی و صدر ریسپیکٹ فار سپیشل پرسنز رہائش: حافظ آباد (سوئیانوالہ) خاندانی پس منظر: والد صاحب لائیو سٹاک ڈاکٹر تھے۔ والدہ صاحبہ گھریلو خاتون تھیں۔ خاندان دو بہنوں اور چار بھائیوں پر مشتمل ہے۔ ایک بھائی پاکستان آرمی میں افسر ، دوسرے ویٹنری ڈاکٹر، تیسرے بھائی پی ٹی سی ایل جبکہ چوتھے بھائی ایس او ایس میں اکاؤنٹس افسر ہیں بڑی بہن گورنمنٹ سکول ٹیچر ہیں۔

Read more

سینٹ انتخاب: اعتزاز احسن کا نوحہ

سینٹ ہماری منہ زور اشرافیہ کا کلب ہے جہاں کوئی انتخاب آج تک ایماندارانہ اورشفاف نہیں ہوا۔ فلسفی، قانون دان اور سندھ ساگر کے داستان گو اعتزازاحسن بتاتے ہیں کہ سینیٹ کے قیام سے آج تک ایک بھی الیکشن شفاف نہیں ہوا۔ سینٹ میں پہلے دن سے ہی 25% سنیٹرز صرف دولت کی بنیاد پر آتے ہیں۔ اب اس میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ہمیں اس ایلیٹ کلچر سے جان چھڑانی چاہیے۔ اس میں نرا گھپلا، رشوت، پیسہ چلتا

Read more

تم اللہ تعالیٰ کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟

جب کوئی انسان پیدا ہوتا ہے تو فطرت کی جانب سے اس کے دماغ میں ہزاروں لاکھوں ”سافٹ ویئرز“ ڈال دیے جاتے ہیں جو اس کی عمر کے ساتھ ساتھ دنیا میں پیش آنے والی ضرورتوں کے مطابق اجاگر سے اجاگر تر ہوتے چلے جاتے ہیں۔ ابتداً اسے یہ شعور دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی غذا کیسے اور کہاں سے حاصل کرے گا اور اپنی راحتوں اور مشکلات کا اظہار کیسے کرے گا۔ بے شک تم اللہ تعالیٰ کی

Read more

میری بہن جو مجھ سے بچھڑ گئی

وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا، اسی طرح زندگی کا رشتہ جہان فانی سے کب ٹوٹ جائے، اس کا علم بھی کسی کو نہیں، لیکن دل میں یادیں اور دماغ پر اپنوں سے بچھڑنے کا غم جاتا نہیں، بہت درد و تکلیف کے ساتھ تاحیات رہتا ہے، 11 مارچ 2020 وہ دن تھا جب میری اکلوتی بہن مجھ سے ملے بغیر روٹھ کر اس دنیا میں ہم سب کو تنہا کر کے اپنے خالق حقیقی سے جا ملی، یقینی طور

Read more

فرضی کرامتوں کی بنیاد ہر فرقے بنانے والے

میرا تعلق ایک قدامت پسند خاندان سے ہے۔ علم کے نام سے یہ خاندان ناآشنا ہے۔ برسوں سے ہمارا خاندان پڑھے لکھے جاہل اور گنوار لوگ پیدا کر رہا ہے۔ پڑھے لکھے بھی میں ترس کھا کر کہہ رہا ہوں ورنہ ان کا کتابوں سے کیا لینا دینا، یہ تو عقیدت پسند لوگ ہیں ، سنی سنائی اور کہانیوں پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں۔ مذہبی طور پر بہت سی خوش فہمیوں کا شکار ہیں۔ ان کی بدقسمتی سمجھ لیں

Read more

اخلاقیات کی سیاست کے دعوے داروں کا طرزعمل

کہتے ہیں کہ چھٹی صدی (قبل مسیح) کو تاریخ عالم میں بڑا اہم سمجھا جاتا ہے۔ اس میں اصلاح مذہب زرخیزی کی ایک عالمگیر تحریک شروع ہوئی اور یہ دور تاریخ عالم کے چند نہایت حیرت ناک ادوار میں شمار ہوتا ہے۔ کنفیوشس پانچ سو اکیاون قبل مسیح میں پیدا ہوئے۔ ایک مؤرخ کے بقول ”دنیا میں جتنے بڑے بڑے مصلحین اخلاق گزرے ہیں، ان میں صرف کنفیوشس ہی ایسا رہنما ہے جس نے پیغمبری کا دعویٰ نہیں کیا، وہ

Read more

سائنس کی دنیا سے کچھ نئی اور دلچسپ خبریں

1۔ ناسا کی خلائی گاڑی ”پرزروینس روور“ مریخ کی سطح پر کامیابی سے لینڈ کر گئی ہے اور اس نے سرخ سیارے کی غیر معمولی تصاویر بھیجنا شروع کر دی ہیں۔ 2۔ یوکے میں اپنی نوعیت کی ایک منفرد تحقیق میں نوجوان صحت مند لوگوں کو کورونا وائرس سے متاثر کرنے کی منظوری دی گئی ہے جس سے وائرس کے خلاف نئی ادویات کی تیاری میں مدد ملنے کی امید ہے۔ 3۔ ایک تحقیق کے مطابق فائزر کی کورونا وائرس

Read more

بلوچستان میں شاہراہوں پہ موت کا رقص

12 مارچ 2020 کو بلوچستان یوتھ اینڈ سول سوسائٹی کی جانب سے کراچی پریس کلب سے لانگ مارچ کا آغاز کیا گیا تھا۔ جس کا بنیادی مقصد انسانی زندگیوں کو بچانے کے لیے اور بلوچستان میں قومی شاہراہوں (جنہیں آج سے تیس سال پہلے کے ٹریفک کے حساب سے ترتیب دے کر بنایا گیا تھا) کی بہتری کے لیے آواز اٹھانا تھا۔ پاک چائنہ اکنامک کوریڈور کے بھی انہی تیس سال پرانی قومی شاہراہوں سے منسلک ہونے اور قوانین پر

Read more

عورت آزادی مارچ اور خواتین کے حقوق

اسلام وہ واحد مذہب ہے، جس نے خواتین کو 14 سو سال پہلے حقوق دیے، عزت، تحفظ، مقام، رتبہ، اہمیت اور ساتھ ساتھ حق و ملکیت وراثت سے حصہ بھی دینے کا حکم دیا۔ دور جاہلیت میں بچی پیدا ہونے پر زندہ دفنایا جاتا تھا۔ مگر اسی عورت کو جو مرتبہ ملا تاریخ اس پر رشک کرتی ہے۔ ماں جس کا نام لیتے ہی دل کو سکون مل جاتا ہے۔ اللہ پاک نے ماں کے قدموں میں جنت رکھی ہے۔

Read more

سکوں محال ہے قدرت کے کار خانے میں

عصر حاضر کو تحقیق و ترقی اور تہذیب و تمدن کا دور کہا جاتا ہے۔ نت نئی ایجادات اور دریافتوں نے آج کے انسان کے حوصلے بہت بلند کر دیے ہیں اور وہ پہاڑوں کی بلندیوں اور سمندر کی گہرائیوں کو ناپنے کے بعد آفتاب و ماہتاب پر کمند یں ڈالنے کی کوشش میں لگا ہوا ہے۔ مہینوں کی مسافت کو گھنٹوں میں طے کر لینا ایک معمولی بات ہے۔ سوشل میڈیا نے اب گھر گھر میں اسٹار اور سلبریٹیز

Read more

سینیٹ انتخابات کے بعد کا منظرنامہ

سینیٹ کے انتخابات کا حال سب کے سامنے ہے۔ ایک گروپ کو ڈاکٹر حفیظ شیخ کی فکر تھی دوسرے کو یوسف رضا گیلانی کی۔ دیگر کی کوئی فکر، نہ جدوجہد، نہ لینا نہ دینا۔ جس کا نتیجہ یہ سامنے آیا کہ اسلام آباد کی دو سیٹوں پر حکومت کا فیورٹ امیدوار شکست کھا گیا اور پی ڈی ایم کے فیورٹ کے گلے میں پڑے ہار۔ انہیں کے ساتھ حکومت کی امیدوار خاتون کے گلے میں پڑے ہار اور پی ڈی

Read more

عورت معمار ہے

محبت انسان کا ایک بنیادی اور فطری جذبہ ہے۔ انسانی وجود، رشتوں اور تعلقات میں یہ جذبہ بڑے جمال اور حسن کے ساتھ اپنا ظہور کرتا ہے۔ خدا اور بندے، اولاد اور والدین، دوست اور اقربا کے رشتوں کی ساری خوبصورتی نہ صرف اس جذبہ کی عطاء کردہ ہے بلکہ ان رشتوں کو زندگی کے ہر امتحان میں اگر کوئی سرخرو کرتا ہے تو بلاشبہ یہی محبت کا جذبہ ہے۔ محبت کے رشتہ کی ایک اور لطیف شکل وہ ہے جو آغاز شباب میں دل کے صحرا پر پہلی پھوار کی طرح برستی ہے۔

Read more

یونیورسٹیوں میں لسانیت پرستی کا مسئلہ

نظام تعلیم کا مطالعہ کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ ماضی میں اساتذہ اور درسگاہوں کو حصول علم کا بہترین ذریعہ مانا جاتا تھا۔ ان تعلیمی اداروں کی بدولت انسان نے مختلف شعبۂ زندگی میں ایسی ترقی حاصل کی جسے دنیا آج بھی تسلیم کرتی ہے۔ ماضی میں ثابت ہونے والے اکثر حقائق کو آج کے اس جدید دور میں بھی رد نہیں کیا جا سکتا۔

Read more

تعلیم کو عزت دو

ملک و قوم کی ترقی کا انحصار آنے والی نسلوں کی تعلیم و تربیت پر ہوتا ہے۔ جو قومیں تعلیم کو فوقیت دیتی ہیں وہ کامیاب ہوتی ہیں۔ تاریخ ایسی باتوں سے بھری پڑی ہے۔ خلافت امیہ اور عباسیہ کے دور میں جب بغداد میں علوم و فنون عروج پر تھے اور اندلس کے بازار کتابوں سے بھرے ہوئے تھے تو اس وقت مسلمان عروج پر تھے اور اہل یورپ و امریکہ پتھر کے دور میں رہ رہے تھے۔

Read more

بدعنوانی ہماری ثقافت ہے

بدعنوانی سے ہمارا چولی دامن کا ساتھ ہے ، اس بات پہ غصہ نہ ہوں کہ میں نے سب کو بدعنوان کہہ دیا ہے۔ ابھی ایک چھوٹی سی مثال سے یہ ثابت ہو جائے گا۔ ہمارے ہاں نومولود سب سے پہلے بدعنوانی کا سامنا کرتا ہے۔ وہ شہد جس سے ہم نومولود کو گھٹی دیتے ہیں،  ہم اس کے خالص پن کے بارے میں پُریقین نہیں ہوتے ہیں۔ یوں بدعنوانی ہماری گھٹی میں شامل ہو جاتی ہے۔ آپ کو اس

Read more

ہندوستانی معاشرے میں فرقہ واریت اور بنیاد پرستی کی تاریخ

انگریزوں کے 1757 میں ہندوستان کے مشرقی علاقوں پر قبضہ کر لینے اور برصغیر بھر میں اثر و رسوخ کے آغاز سے ہندوستان کے سماجی، ثقافتی، مذہبی اور سیاسی ڈھانچے میں اور لوگوں کے طرز فکر میں کافی تبدیلیاں رونما ہوئیں۔ انگریز کے دور میں ہماری ثقافتی اقدار تیزی سے تبدیل ہوئیں، ہزاروں سال پرانا (کامیاب) دیہاتی سماج بھی تبدیل ہوا اور شہریت کو تہذیب سے جوڑ دیا گیا۔ یہ دو الگ الگ سماجوں کا ملاپ تھا۔ دونوں نے ایک

Read more

اے خدا! میں شرمندہ ہوں

شرم بھی انسان کا کیسا عجیب زیور ہے جسے آ جائے وہ جھک جاتا ہے اور جسے نہ آئے اسے جھکا دیا جاتا ہے۔ اللہ کے سامنے انسان کو شرمندہ ہونا بھی چاہیے۔ وہ خدائے برحق ہے اور ہم خطا کار انسان جن کے پاس کرنے کو گناہ کے علاوہ کوئی کام بھی نہیں ہے۔ گناہ کیا ہے؟ یہ ایسا عمل ہے جو ناپسندیدہ ہے۔ لیکن یہ ناپسندیدگی کا اختیار اللہ نے اپنے پاس رکھا ہے۔ وہ پسند ناپسند کرنے

Read more

نظام کی اجتماعی نماز جنازہ ضروری ہے

اللہ تعالیٰ نے جب نافرمانی کی پاداش میں ابلیس کو ملعون اور مردود قرار دیا تو اس پر لعنت برسانے کو حج کا حصہ بنا دیا ، اب لاکھوں حجاج کرام ہر سال تین مقامات پر شیطانوں کو کنکریاں مار کر لعنت برسانے کے عمل کی تکمیل کرتے ہیں اور اس طرح اس کے ”مزید“ ملعون ہونے کی تجدید بھی ہوتی رہتی ہے۔ ایرانی قوم جب اپنے شاہ (رضاشاہ بہلوی) کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی جو اس خطے میں امریکی

Read more

مان کر چلنے میں عافیت ہے

کچھ زیادہ پرانی بات نہیں ، محض پانچ برس قبل ہی کی بات ہے جب جدید مواصلاتی ذرائع ہونے کے باوجود روایتی خط و کتابت سے بات چیت کا ایک سلسلہ شروع ہوا۔ بات خوشاب کے مضافاتی علاقوں سے گھومتی ہوئی جب دانائے راز کی ذات تک پہنچی تو ایک بات ضمناً وہاں لکھی تھی،  آج موقعے کی مناسبت سے یاد آ گئی۔ خط کا متن تو کچھ اور تھا لیکن اس میں سے ایک اقتباس کچھ ہوں تھا کہ:

Read more

ہمارا تصورِ ذات کیسے بنتا ہے(قسط 6)

ذات کی تشکیل کے بعد ہم نے دیکھا کہ زندگی کی راہیں کس قدر آسان ہو جاتی ہیں۔ آپ کو معلوم ہوتا ہے کہ آپ ہاکی اچھی کھیل سکتے ہیں لہٰذا آپ ہاکی کھیلتے ہیں اور ایک اچھے کھلاڑی کے طور پر ابھرتے ہیں۔ اسی طرح آپ کو علم ہوتا ہے کہ آپ کی دلچسپی بیالوجی میں نہیں بلکہ ریاضی میں ہے ، سو آپ ریاضی میں ماسٹرز کرنے کا ارادہ کرتے ہیں۔ اسی طرح ذات کی تشکیل کے بعد

Read more

عروج پہ پہنچنے والے دو کرداروں کی ایک جیسی کہانی

کہتے ہیں عروج پہ پہنچے شخص کا زوال اس وقت شروع ہو جاتا ہے جب وہ اپنے عروج کو اپنا حق سمجھتے ہوئے اسے اپنا ذاتی کمال سمجھنا شروع کر دے، جب وہ اپنے ان مخلص ساتھیوں، ہمدردوں کو دوام حاصل ہوتے ہی چھوڑنا شروع کر دے اور ابن الوقت لوگوں کو ان کی جگہ دینا شروع کر دے۔ جرمنی میں نازی ازم کا بانی اڈولف ہٹلر تھا، وہ بینیتو مسولینی کے نظریات سے متاثر تھا۔ اس نے 1889 میں

Read more