ادب برائے؟

ایک زمانے میں جب کمیونسٹ پارٹی میں ہوا کرتے تھے تو ادب برائے ادب اور ادب برائے زندگی یا ادب برائے مقصد یا ادب برائے نظریہ کی پرانی بحث کبھی پڑھنے کو مل جاتی، کبھی سننے کو تو کبھی اس ضمن میں کچھ کہنے کو۔ نظریہ نظریہ کی تکرار، پیچھے امام کے اللہ اکبر کہنے والوں کی قسم کے احباب ویسے ہی کیا کرتے جیسے طالبان بعد میں شریعت شریعت کی یا ان سے پہلے تبلیغی جماعت والے پورا کا

Read more

سِرل کے سُورج کے گِرد سات چکر

سال 2017 کے پانچویں مہینے کے 29 ویں دن ہمارے اکلوتے بیٹے سِرل (یوسف) بینجمن نے کائنات کا حصہ بنتے ہی زمین کے ہمراہ سورج کے گرد گردش کا آغاز کر دیا اور یوں امسال 2024 میں مئی کی 29 تاریخ کو اُس نے سورج کے گرد گردش کرتے ہوئے سات چکر مکمل کرلئے ہیں۔ ہمارے لئے یہ ماہ و سال، یہ لمحات اور یہ تجربہ یادگار، بابرکت، پُررونق اور پُر فضل رہے ہیں۔ ہم سِرل کی ساتویں سالگرہ پر

Read more

وحشت غزال اور نیوٹرینو: کائنات (6)

ہم وجود کی صرف ایک سطح پر رہتے ہیں، لیکن یہاں اور بھی بہت کچھ ہے۔ حقیقت کی یہ پوشیدہ جہتیں ہر طرف موجود ہیں۔ بہت دور، نوری برسوں سے بھی پرے۔ ہمارے پیروں کے نیچے۔ اور یہاں تک کہ آپ کے اور میرے اندر۔ ہم ایٹموں سے بنے ہیں۔ آپ کی آنکھ میں ستاروں اور معلوم کائنات کی تمام کہکشاؤں سے زیادہ ایٹم موجود ہیں۔ آپ کی چھوٹی انگلی کی نوک سے بڑی کسی بھی ٹھوس چیز کے لیے

Read more

جنگِ تربوز

آج ہم آپ کو ”جنگِ تربوز“ کے بارے میں بتائیں گے۔ اس جنگ کا ذکر آپ کو ”مطالعۂ وطن“ کی کسی کتاب میں نہیں ملے گا۔ اس لیے کہ یہ جنگ ہماری سرزمین پر نہیں لڑی گئی تھی۔ یہ جنگ امریکہ اور پانامہ کے مابین ہوئی تھی اور اس کا محرک تیل نہیں، تربوز تھا۔ یہ پندرہ اپریل، اٹھارہ سو چھپن عیسوی کی ایک شام کا واقعہ ہے۔ پانامہ کے بازار سے ایک امریکی گزر رہا تھا۔ بیچارے نے تھوڑی

Read more

انڈیا پاکستان دوستی کیوں ضروری ہے؟

کُچھ روز قبل پاکستان کی سرکردہ کاروباری شخصیات نے عارف حبیب کی سربراہی میں وزیرِ اعظم پاکستان سے ملاقات کے دوران بھارت سے تعلقات بہتر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ تاجر برادری کے مطابق چین سمیت پوری دنیا بھارت سے تجارت کر رہی ہے تو پاکستان کے لیے ایسا کرنے میں کون سی قباحت ہے۔ 2019 میں آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد پاکستان نے ہندوستان کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کو کم کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان

Read more

آبادی کا بم اور ہم

پاکستان اس وقت دنیا میں آبادی کے لحاظ سے پانچواں بڑا ملک ہے۔ انڈیا چائنا امریکہ اور انڈونیشیا آبادی میں ہم سے زیادہ ہیں۔ مگر ان تمام ممالک نے اپنی بڑھتی ہوئی آبادی کی شرح کنٹرول کر لی ہے اس وقت انڈیا میں آبادی بڑھنے کی شرح 0.7 فیصد امریکہ میں 0.4 فیصد، چائنا میں۔ 0.0 فیصد جبکہ پاکستان میں یہ شرح 1.86 فیصد ہے۔ آبادی بڑھنے کا ہمارا سابقہ ریکارڈ بھی نہ صرف قابل افسوس بلکہ تباہ کن ہے۔

Read more

منٹو کی ہیرا منڈی سے سنجے بھنسالی کی ہیرا منڈی تک

مغل دور میں شاہی قلعہ کے دیوان عام اور روشنائی دروازے کے سامنے ایسے لوگوں کا محلہ تھا جو شاعری، گانے بجانے اور ناچنے میں مہارت رکھتے تھے۔ شاہی قلعہ اور محل کی ہمسائیگی کی وجہ سے اس محلے کو شاہی محلہ کہا جاتا تھا۔ اس دور میں اس محلے کے رہائشیوں کا قلعہ اور شاہی محل میں بہت آنا جانا تھا، اور ان کو شاہی محل اور امراء قلعہ کی سرپرستی حاصل تھی۔ محلے کے لوگ ہی صرف قلعہ

Read more

حرکت کا سائنسی تصور۔ حصہ چہارم

نئی فزکس میں بنیادی تصور فورس یا خارجی قوت کا تصور ہے۔ نیوٹن کے تین قوانین حرکت دراصل کسی بھی مظہر میں شامل عمل خارجی قوتوں کو درستی سے معلوم کرنے کا کام کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ دوسری اہم چیز تمام اشیاء کو ذرات پر مبنی قرار دینا ہے۔ جیسے کشش ثقل کے قانون کے لئے یہ فرض کیا جاتا ہے کہ تمام ذرات جو کچھ کمیت رکھتے ہیں ان کے درمیان کشش کی قوت پائی جاتی ہے جو

Read more

تعلیمی شفافیت اور ہم

پاکستان میں خواندگی کی شرح مختلف صوبوں میں مختلف ہے۔ مجموعی طور پر خواندگی کی شرح تقریباً 6 1 فیصد ہے، جس میں مردوں کی شرح 70 فیصد اور عورتوں کی شرح 50 فیصد کے قریب ہے۔ پاکستان میں تعلیمی اداروں کی تعداد ہزاروں میں ہے، جن میں سرکاری اور نجی دونوں شامل ہیں۔ سرکاری سکولوں کی تعداد زیادہ ہے لیکن ان کی حالت عام طور پر بہتر نہیں ہوتی جبکہ نجی سکولوں میں معیار تعلیم زیادہ بہتر ہوتا ہے مگر

Read more

چاؤ چترال کا

چار بجے ہم ریسٹ ہاؤس سے نکل آئیں۔ اب میں نے چترال کے ناک نقشے پر توجہ مرکوز کی۔ کوہ ہندوکش کے بلند و بالا پہاڑوں میں چاروں طرف سے گھری ہوئی یہ وادی اپنی چند خصوصیات کی بنا پر ہر سیاح کی توجہ فوراً اپنی طرف کھینچ لیتی ہے۔ شور مچاتا کف اڑاتا دریائے چترال شہر کے بیچوں بیچ بہتا ہے۔ چُیو پل پر کھڑے ہو کر شہر کا نظارہ کریں یا کسی اور جگہ سے شاہی مسجد کے بلند و بالا مینار اس کا مغلیہ طرز تعمیر اس کے شاندار گُنبد سنگ مر مر اور سرخ اینٹیں آپ کو متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی مشابہت شاہی مسجد لاہور سے جوڑیں گے۔ کسی اونچی جگہ کھڑے ہو جائیں تو پچیس ہزار فٹ سے بھی بلند تر ترچ میر کی برف سے ڈھنپی چوٹی خوبصورت اور منفرد نظر آتی ہے۔

Read more

ٹرانا منع نہیں

میں یوٹیوب چینلز بلکہ مین سٹریم ڈیجیٹل چینلز تک کے ٹاک شوز ایک عرصہ سے نہیں دیکھ یا سن رہا۔ کبھی کبھار پروگرام ”بیٹھک“ اس لیے دیکھ لیتا ہوں کہ اس میں ایک تو اپنا وجاہت مسعود ہوتا ہے دوسرے باقی لوگ بھی لہوری ہیں دلچسپ اور ایک سندھی لباڑی بھی لیکن اب یہ پروگرام بھی پانچ دس منٹ دیکھ کے چھوڑ دیتا ہوں کہ کسی کا کہا کبھی درست ثابت نہیں ہوا۔ مگر کل ایسے ہی پہلے میں نے

Read more

بیٹے کی پیدائش سے بے خبر باپ

ہمارے پدرانہ نظام کے معاشرے میں آج بھی بیٹی کی پیدائش کو بہت بڑا بوجھ سمجھا جاتا ہے۔ حالاں کہ والدین کے لیے ان کی محبت اور جذباتی لگاؤ بیٹوں سے کہیں زیادہ بڑھ کر ہوتا ہے۔ بیٹے کی خوش خبری نے تمہارے مرجھائے ہوئے چہرے کو بھی خوب تازگی بخش دی۔ اس وقت ہمارے گھر میں صرف ہمارا خاندان ہی رہائش پذیر تھا۔ ڈاکٹر ارشد اور ڈاکٹر نورین اپنا ذاتی کلینک شروع کر چکے تھے۔ اور کلینک کے اوپر

Read more

سقوط ڈھاکہ اور مجیب الرحمٰن

حال ہی میں تحریک انصاف کی جانب سے شیخ مجیب الرحمٰن کو ہیرو بنا کر پیش کیا جا رہا ہے، اور عمران خان خود کو مجیب الرحمٰن ثانی بنا کر پیش کر رہے ہیں، یہ بات اپنی جگہ اہمیت کی حامل ہے کہ کیا عمران خان واقعی ہی مجیب الرحمٰن بن سکتے ہیں، لیکن اس مقام پہ اس بحث سے غض بصر کرتے ہوئے اپنے قلم کو مجیب الرحمٰن کے سقوط ڈھاکہ میں کردار تک محدود رکھیں گے۔ دوسرے عوامل

Read more

سابقہ پورن سٹار کو ’خاموشی اختیار کرنے کے عوض پیسے دینے‘ کے مقدمے میں اگر ٹرمپ قصوروار پائے گئے تو کیا ہو گا؟

اگر مسٹر ٹرمپ کسی بھی معاملے میں قصوروار پائے جاتے ہیں تو وہ پہلے سابق امریکی صدر بن جائیں گے جنھیں مجرمانہ سزا سنائی گئی ہو اور اس کے ساتھ ساتھ وہ کسی بڑی پارٹی کے ایک مجرم کے طور پر وائٹ ہاؤس کے لیے انتخاب لڑنے والے پہلے امیدوار بھی ہوں گے۔

Read more

القادر ٹرسٹ: عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس سے ملک ریاض کا کیا تعلق ہے؟

گذشتہ چند دنوں سے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف زیرِ سماعت القادر ٹرسٹ کیس عوامی سطح پر بحث کا موضوع بنا ہوا ہے اور اس کی بنیادی وجہ پاکستانی پراپرٹی ٹائیکون اور القادر ٹرسٹ کیس میں اشتہاری قرار دیے جانے والے ملک ریاض کی ایک ٹویٹ ہے۔

Read more

نصراللہ گڈانی: بھوتار مائے فوٹ! سردار مائے فوٹ!

نصراللہ گڈانی، جو اپنی جرات مندانہ صحافت کے لیے مشہور تھے، وہ ایک سندھی اخبار کے لیے کام کرتے تھے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے اپنی رپورٹس شیئر کرتے تھے۔ وہ مقامی جاگیرداروں، سیاسی شخصیات اور سرکاری اہلکاروں کے خلاف بے خوف رپورٹنگ کے لیے مشہور تھے۔ وہ ایک عوامی صحافی تھے انہوں نے ہمیشہ عوام کو اپنے قلم کا موضوع بنایا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گڈانی اپنی رہائش گاہ سے میرپور ماتھیلو پریس کلب

Read more

نواز شریف کا متبادل کوئی نہیں

آج کی نوجوان نسل پاکستان کے ایٹم بم اور پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کا اکثر مذاق اڑاتی ہے۔ شاید ان کو معلوم نہیں کہ پاکستان نے کن حالات میں ایٹم بم بنایا اور کس قسم کی عالمی دھمکیوں کے حصار میں ایٹمی دھماکے کیے۔ ایٹم بم بنانے کا پروگرام شروع کرنے والے ذوالفقار بھٹو اور ڈاکٹر قدیر تو آج زندہ نہیں ہیں لیکن نواز شریف زندہ ہیں ان سے پوچھیں کہ پاکستان نے ایٹم بم کیسے بنایا اور کن

Read more

محمد حفیظ خان کا ناول : ہر ایک جنم کی جانما

حال ہی میں شائع ہونے والا محمد حفیظ خان کا ناول ”ہر ایک جنم کی جانما“ ایک تاریخی ناول ہے۔ اردو میں تاریخی ناول نگاری کی تاریخ اگرچہ پرانی ہے مگر ماضی قریب میں اس کا چلن ہمیں نسیم حجازی، ڈاکٹر وحید احمد (زینو) ، خوشونت سنگھ (ٹرین ٹو پاکستان) اور امرتا پریتم (پنجر) کے ہاں نظر آتا ہے۔ موجودہ دور میں اس روایت کو حفیظ خان نے زندہ رکھا ہوا ہے۔ اس سے قبل ان کا ناول ”انواسی“ تاریخی

Read more

لیاری کی بے بسی

محکمہ موسمیات کے مطابق اِس ہفتے کراچی میں ہیٹ ویو کی وجہ سے گرمی کی شدت میں مزید اِضافہ رہے گا، جس کا مطلب یہ ہے کہ انسان میں حرکت قلب بند ہونا، دماغ کی شریانیں پھٹنا، گردوں کا ناکارہ ہونا اور ہیضہ جیسے مرض میں مبتلا ہو سکنا ہے، بالخصوص لیاری جیسے پسماندہ علاقوں میں۔ دنیا بھر میں ہیٹ ویو سے متاثرہ افراد کے لیے نہ صرف طبَی سہولیات مختلف پوائنٹس پر فراہم کیے جا رہے ہیں بلکہ موسمیاتی

Read more

عینک کے استعمال میں تساہل

میں دسویں جماعت میں تھا جب مجھے اس بات کا علم ہوا کہ میری ایک آنکھ کی نظر اس قدر کمزور ہے کہ عینک بھی اس میں بہتری لانے سے قاصر ہے۔ ڈاکٹر نے مجھے بڑا کہا کہ تم عینک لگوا لو ورنہ دوسری آنکھ کی نظر بھی کمزور ہو جائے گی لیکن میرا ذاتی خیال تھا کہ عینک میری شخصیت کی ہیروانہ مقناطیسیت کو کم کر دے گی۔ کیونکہ اُن وقتوں کے فلمی ہیروز میں عینکیں لگانے کا رواج

Read more

عزت، پہلوانی اور دودھ کی لسی۔

ہمارے دوست شیخ از پیر یعنی شیخ ناش پاتی نے ایک دن تھڑے پہ چائے پیتے ہوئے، گولڈ لیف کا ایسا لمبا کش کھینچا کہ سگرٹ نے ہاتھ جوڑے کہ بھیا سانس تو لینے دو ۔ پھر شیخ گویا ہوئے کہ تمام عمر میں یہی سمجھتا رہا کہ عزت دوسروں سے ملتی ہے۔ اسی لیے میں دوسروں سے عزت کی بھیک مانگتا رہا ہوں۔ دھوپ میں بال سفید کیے تو سمجھ آئی کہ دوسروں سے تو چَونی بھی نہیں ملتی،

Read more

لندن تا برمنگھم (2)۔

چار بندوں کا قافلہ لندن سے برمنگھم کی جانب رواں دواں ہے۔ چاروں کے چار اپنی اپنی دُھن میں مگن ہیں۔ درون کا ماحول یہ ہے کہ ایک بندہ ڈرائیونگ کے عمل کے ساتھ موسیقی کی سُریلی دُنیا میں منہمک ہے۔ دورانِ انہماک بقراطی انداز بناتے ہوئے فرماتے ہیں : ”موسیقی سُننے یا گنگنانے کے لئے کھانے کی طرح کوئی اوقات متعین نہیں، یہ تو ایک چلتی پھرتی کیفیت ہے جو جسم کو انرجی، فکر کو تازگی اور روح کو

Read more

چترا پریتم – نروان کی تلاش

سورج جوبن پر تھا۔ اس کے ارد گرد زندگی پوری توانائی کے ساتھ رواں دواں تھی صرف وہ خاموش کھڑا بھاگتی دوڑتی گاڑیوں کو اور کبھی چمکیلے سورج کو دیکھ رہا تھا۔ اتنی روشنی کے اور شور کے باوجود اسے سب کچھ تاریک لگ رہا تھا۔ کہاں جانا ہے اسے معلوم نہ تھا۔ پیچھے رہ جانے والا دروازے اس پر بند ہو چکا تھا اور آگے کا رستہ سجھائی نہ دیتا تھا۔ آج سے چند سال پہلے جب اس نے

Read more

سامنا اور وہ بھی انجان کا۔ مگر کیسے؟

من چاہے سے سامنا ہو یا ان چاہے سے۔ دل کی دھڑکن نے بے ترتیب ہونا ہی ہے۔ کُچھ ایسا بھی بولا جا سکتا ہے جو آپ کے من کے اندر کی بے چینی کو ظاہر کر دے۔ دل کے معاملات کو تو سنبھالا جا سکتا ہے۔ کیسے؟ عصمت چغتائی کے الفاظ میں ”کوئی لاکھ روپیہ بھی دے تو میں نہ بتاؤں“ ۔ لیکِن میں آج آپ کوایک اور معاملے پر بہت کچھ بتانے لگا ہوں اور وہ بھی مفت

Read more

لوک سبھا انتخابات اور جموں و کشمیر کا سیاسی لینڈ سکیپ

آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد کشمیریوں پر کیا گزری ہے؟ لوک سبھا انتخابات کے دوران جموں و کشمیر کی سیاسی بیٹل فیلڈ میں کیا داؤ پیچ آزمائے گئے؟ کشمیریوں نے الیکشن کو استصواب رائے کا نعم البدل تسلیم کر لیا ہے؟ کشمیر و فلسطین کے انسانی المیے نام نہاد مہذب قوموں کے سامنے سراپا سوال ہیں۔ کروڑوں کشمیریوں کا ان کی زمین پر حق تسلیم کرنے سے انکار کرنے والا بھارت! دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی کلغی

Read more

مجھے بچہ نہیں چاہیے

ہر چرچ، ہر میوزیم میں موجود مجسموں اور اکثر کرسچن گھروں میں موجود مصوری کے شاہکاروں میں خدا کا بیٹا کہہ لیں یا پرتوِ خدا، مقدس ماں کی گود میں لپٹا لپٹایا نظر آتا ہے۔ پرتگال کے اس میوزیم میں زیر نمائش یہ ایک ایسا مجسمہ ہے جس میں وہ پالن ہار دودھ پیتا نظر آ تا ہے۔ ماں اور بیٹے کا یہ مجسمہ تمام مذہبی استعارات کی طرح وہمی مورت سجھائی دیتا تھا جنہیں چھوا نہیں جا سکتا؛ وہ

Read more

ایرانی صدر کی ناگہانی موت اور ولایت فقہیہ کا مستقبل

19 مئی کو ہیلی کاپٹر کے پراسرار حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی کی ناگہانی موت نے ایران کے ریاستی ڈھانچہ کے اندر جاری اقتدار کی کشمکش کو پیچیدہ بنا دیا، اس سانحہ کی اصل وجوہات جاننے اور ایران کی سیاست پر اس کے قریبی و طویل المدتی اثرات بارے قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ اگرچہ صرف وقت ہی بتائے گا کہ حقیقت کیا تھی تاہم ظاہری طور پہ مختلف عوامل ہیلی کاپٹر حادثے کا سبب ہو سکتے ہیں، جن میں خراب

Read more

پاکستانی سماج میں معاشرتی تبدیلیاں

صدیوں سے کرہ ارض سماجی و معاشرتی تبدیلیوں کا گواہ ہے۔ دنیا کے معرض وجود میں آنے سے لے کر آج تک اس میں تغیر و تبدیلیوں کی وقوع پذیری کا عمل جاری و ساری ہے۔ سماج و معاشروں میں تبدیلی ایک فطری امر ہے اور یہ عروج زوال کا فسانہ لئے ہوئے ہیں۔ قرون اولی کے انسانوں سے لے کر موجودہ انسان ایک ارتقائی عمل کا سفر طے کیے ہوئے ہے۔ فطری طور پر انسان تبدیلیوں کا خوگر، نئی

Read more

سانحہ سرگودھا: چراغ سب کے بجھیں گے

ہم جس مذہب کے پیروکار ہیں اس کے متعلق ہم اپنے بڑے بزرگوں سے سنتے آئے ہیں ” کہ یہ امن و آشتی کا مذہب ہے“. معزز علمائے کرام جمعہ و عیدین اور مختلف ٹی وی چینلز پر اس بات کا اکثر و بیشتر چرچا بھی کرتے رہتے ہیں۔ جس نے ایک انسان کو قتل کیا گویا اس نے پوری انسانیت کو قتل کر دیا اور جس نے ایک جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی۔ مومن

Read more

جرمن آئین کی پچھتر ویں سالگرہ۔

جرمن کے دارالحکومت برلن میں، رائیخس تاگ یعنی جرمن نیشنل اسمبلی اور چانسلری کے درمیان، کھلے اسمان تلے اور (فوجی) بینڈ باجے کے بغیر، جرمن آئین، جو جرمن زبان میں Grundgesetz یعنی بنیادی قانون کہلاتا ہے، کی پچھتر ویں سالگرہ، حکومتی سطح پر، نہایت دھوم دھام سے منائی گئی۔ یہ بنیادی قانون، پہلے صرف مغربی جرمنی پر لاگو ہوتا تھا اور 35 سال قبل مشرقی جرمنی میں پرامن انقلاب کے بعد ، اب متحدہ جرمنی کا بھی آئین ہے، یہ

Read more

ایسا کیسے چلے گا؟

دیسی مرغی، دیسی گھی اور خالص دودھ تو قصۂ پارینہ بن چکے۔ اب یہ سب کچھ خواب و خیال کہ دیسی مرغی کے نام پر فارمی مرغی اور دیسی گھی کی محض مہک ہی باقی ہے۔ دیسی گھی میں عام گھی اور کیمیکلز کی ملاوٹ کی جاتی ہے اور دودھ میں سنگھاڑے کا آٹا، کارن سٹارچ، کھاد، سرف اور پانی کی آمیزش تھوک کے حساب سے۔ اِس لیے ہم نے اِن اشیاء سے توبہ کرلی البتہ ایک شخص ایسا ہے

Read more

ہم تو چلے کیلاش

پشاور سے چترال کے لیے جہاز میں بیٹھنے سے قبل چیکنگ سکریننگ اور جہاز کی سیڑھیوں سے آگے دروازے تک کے مرحلوں میں میں نے اپنی تمام تر چالاکیوں اور ہوشیاریوں سے اپنے آپ کو کھڑکی کے ساتھ سیٹ لینے کے چکر میں گھُما پھرا کر آگے آگے رکھا۔ پر اس ساری تگ و دو پر پانی پھر گیا جب ایر ہوسٹس نے بورڈنگ کارڈ مانگا جو مجھے جلدی میں سٹیورڈ سے لینا یاد نہیں رہا تھا۔ نتیجتاً نیچے جانا پڑا۔ اور جب واپس آئی پروین عاطف کھڑکی کے ساتھ والی سیٹ پر قبضہ جما چکی تھی۔ ہانپتے ہوئے میں سیٹ پر ڈھے سی گئی۔

Read more

جڑانوالہ سے چلو چلو اب سرگودھا چلو

لگ بھگ 30 سال قبل ضیائی دو رسے شروع ہونے والا ہمارا مجموعی ذہنی تعلیم و تربیت کا قافلہ قَریہ قَریہ، نگر نگر اپنے عِلم، انسان دوستی، انسانی وقار، حقوقِ نسواں، اقلیتوں کی جان و مال کے تحفظ اور ملک و قوم کا نام روشن کرنے اور اعلیٰ وقار کے جھنڈے گاڑنے کے بعد جڑانوالہ سے ہوتا ہوا اب سرگودھا پہنچ گیا ہے۔ ہمارے اس قافلے کی ذہنی تربیت 1986 کے آس پاس چند مخصوص قوانین متعارف کروانے سے شروع

Read more

”خوشبو میں بسے خط“ اور سماج کا گند

”عدیلہ یہ عورتیں کون ہوتی ہیں، جن کے ساتھ تم مجھے منسوب کرتی ہو؟ مجھ پہ الزام لگاتی ہو۔ کون ہوتی ہیں یہ عورتیں؟ یہ بچاری زمانے کی ٹھکرائی ہوئی لاچار عورتیں ہوتی ہیں۔ محبت کے لفظ کی بھوکی۔ انہیں میں، احمد زریاب، اپنی محبت سے بناتا ہوں، سنوارتا ہوں، سجاتا ہوں، نکھارتا ہوں۔ میں اپنی محبت کے اوکسیجن سے ان کے مردہ وجود میں جان ڈالتا ہوں۔ انہیں زندہ رکھتا ہوں۔ اور تم کیا تھیں۔ تم بھی تو یہی

Read more

نواز شریف اور یوم تکبیر

11 مئی 1998 ء کو اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف قازقستان کے دورہ پر تھے۔ الماتے قازقستان کا آب و ہوا کے لحاظ سے پاکستان کا مری ہے۔ 1997 تک یہ قازقستان کا دارالحکومت رہا ہے۔ کانفرنس کے اختتام پر نواز شریف مشاہد حسین کے ہمراہ الماتے کی ٹھنڈی ہواؤں سے لطف اندوز ہو رہے تھے کہ انہیں پیغام ملا کہ ان کا ملٹری سیکریٹری بار بار فون کر رہا ہے اور ان سے اہم بات کرنا چاہتا

Read more

بڑا آدمی؛ ایک دھوکے کا سفر

قومی منظر نامے پر ہر گھر میں موجود اس دھوکے کے سفر کا آغاز میں اپنی کہانی سے کرتا ہوں۔ میرے والد صاحب، دادا، پردادا اور جہاں تک خاندانی یاداشت کام کرتی ہے سب کا پیشہ اور ذریعہ معاش کاشتکاری ہی رہی ہے۔ والد صاحب 70 کی دہائی میں بارہویں تک تعلیم حاصل کر کے گورنمنٹ سروس میں آئے تو ساتھ ساتھ خاندانی پیشے کو بھی اپنا اوڑھنا بچھونا بنائے رکھا۔ ہمارے لئے مگر یہ شعبہ شجر ممنوعہ قرار پایا۔

Read more

ٹرانس فیٹی ایسڈز آپ کی صحت کو تباہ کر رہے ہیں

پاکستان میں انسانی صحت پر سنجیدگی سے توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ کسی ملک کی ترقی کے لیے یہ ضروری ہے کہ پالیسی ساز صحت عامہ کی حفاظت اور بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ پاکستان میں صنعتی طور پر تیار شدہ ٹرانس فیٹی ایسڈز iTFAs ایک مضر صحت کیمیکل ہے جو کہ پاکستان میں زیادہ تر اشیاء خورد و نوش میں پایا جاتا ہے جبکہ سب سے زیادہ iTFAs صنعتی طور پر تیار شدہ گھی میں پایا جاتا

Read more

صلیبیں اپنی اپنی (8)

”میں تمہیں ایک نیا حکم دیتا ہوں کہ ایک دوسرے سے محبت رکھو کہ جیسے میں نے تم سے محبت رکھی تم بھی ایک دوسرے سے محبت رکھو۔ اگر آپس میں محبت رکھو گے تو سب جانیں گے کہ تم میرے شاگرد ہو۔“ یُوحناّ 13 : 34۔ 35 میں جیسے ہی انکل شاہد کی گلی میں مڑا، ان کے گھر سے شور کی آواز سنائی دی۔ جوں جوں میں نزدیک پہنچا، شور بڑھتا گیا۔ معلوم ہوتا تھا کہ بہت سے

Read more

تاریک سلطنت از ششی تھرور

تاثر و تبصرہ محمّد رضوان سلیم سندھو بہت دنوں سے یہ کتاب میرے سرہانے رکھی تھی مگر ایک کے بعد دوسری کتاب راہ میں حائل تھی۔ پچھلے جمعہ کو بالآخر کتاب ہاتھ میں لی اور فہرست ابواب کا جائزہ لیا تو دل نے کہا ابھی نہیں تو کبھی نہیں۔ مصنف معروف شخصیت ہیں، ان کا تعلق ہندوستان سے ہے، وہاں کی پارلیمنٹ میں کانگریس کی طرف سے رکن ہیں۔ بہت پڑھے لکھے اور کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔ ان کی

Read more

وائٹ گولڈ (کپاس) اور ہماری معیشت

گندم کی مناسب قیمت نہ ملنے سے مایوس کسان اب اپنی امیدوں کو کپاس سے جوڑ رہا ہے۔ حکومتی ادارے بھی کپاس کی کاشت اور اس کی حفاظت کی مہم زور شور سے چلا رہے ہیں۔ کپاس جسے وائٹ گولڈ یعنی ( سفید سونا ) بھی کہا جاتا ہے اور اس کی فصل کو کیش کراپ (یعنی نقد آور فصل ) کہا جاتا ہے اس کے ریشے سے ایک جانب ہمیں پہننے کے لیے کپڑا اور دھاگہ حاصل ہوتا ہے

Read more

فطرت بہترین دوست اور بدترین دشمن بھی

1983 میں میکسیکو کی ریاست ہائیڈالگو میں واقع چھوٹے سے گاؤں مولنگو ڈی ایسکاملا میں ایک حیرت انگیز واقعہ رونما ہوا۔ گاؤں والوں نے دیکھا کہ ان کا مقامی پانی کا ذریعہ جو کہ ایک چشمہ تھا خشک ہو رہا ہے۔ آنے والے پانی کے بحران کے پیش نظر انہوں نے ایک غیر متوقع حل کی طرف رجوع کیا اور وہ تھا درختوں کی کاشت۔ دیہاتیوں نے آس پاس کے پہاڑوں میں درخت لگانے کے ایک پرجوش منصوبے کا آغاز

Read more

عدلیہ کی بے توقیری

ہر انسان اپنی عزت و تکریم کا خود ذمہ دار ہے۔ اعلی اوصاف کا اظہار عزت اور تکریم کا سبب ہے تو اس کے برعکس رویے اور اقدامات عزت و توقیر کی نفی کا باعث ہیں۔ اگر یہ کہا جائے کہ عدلیہ کے ساتھ ظلم خود عدلیہ نے کیا تو یہ غلط نہ ہو گا۔ جسٹس منیر نے ”نظریہ ضرورت“ ایجاد کیا وہ جسٹس بندیال تک پہنچا تو ”گڈ ٹو سی یو“ کی صورت میں سامنے آیا۔ جسٹس منیر نے

Read more

موتزو، ابن الھیثم، ولیم ہرشل، جوزف فرون ہوفر اور روشنی کا جادو

کائنات کی عمر اور حجم روشنی میں لکھے گئے ہیں۔ خوبصورتی کی نوعیت، ستاروں کا مادہ اور زماں و مکاں کے قوانین بھی، سب وہیں موجود تھے، لیکن ہم نے انہیں اس وقت تک نہیں دیکھا جب تک کہ ہم نے دیکھنے کے زیادہ طاقتور طریقہ وضع نہ کر لیے۔ اس بیداری کی کہانی کی بہت سی ابتدائیں ہیں لیکن کوئی انتہا نہیں ہے۔ اس کے ہیرو بھی کئی زمانوں اور علاقوں سے آتے ہیں۔ ایک قدیم چینی فلسفی۔ ایک

Read more

پنجاب میں سرکاری سکولوں کی نجکاری کے مضر اثرات

پنجاب، پاکستان میں تعلیم کے شعبے کو گزشتہ برسوں کے دوران بے شمار چیلنجز کا سامنا رہا ہے، جن میں سے ایک سب سے اہم مسئلہ اہل اساتذہ کی کمی ہے۔ اس کے جواب میں، صوبائی حکومت نے ایک حل کے طور پر تیزی سے نجکاری کی طرف رجوع کیا، اکثر سرکاری اسکولوں کو پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (PEF) جیسی تنظیموں کے حوالے کر دیا جاتا ہے۔ اگرچہ اس اقدام کو اکثر تعلیمی نتائج اور کارکردگی کو بہتر بنانے کا ایک

Read more

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: دوسرے ٹی ٹونٹی کا تجزیہ

جٹ چڑھیا کچہری اور پہلی پیشی میں ہی لٹیا ڈبو دی۔ پہلا میچ بارش کی نذر ہو جانے کے بعد دوسرے ٹی ٹونٹی میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اوپنر فل سالٹ ( 13 ) عماد کی گیند پر جلدی پکڑے گئے، لیکن جوس بٹلر ( 84 ) اور ول جیکس ( 37 ) نے پاکستانی تھنک ٹینکس کو سجھایا کہ ٹی ٹونٹی میں بیٹنگ اپروچ کیا ہونی چاہیے۔ دونوں نے جلد وکٹ گرنے

Read more

ایک اور صحافی کو شہید کر دیا گیا

سندھ کے شہر گھوٹکی میں ایک سندھی اخبار کے صحافی نصراللہ گڈانی کو گولیاں مار کار شہید کر دیا گیا ہے۔ شہید نصراللہ کو جب گولیاں لگی تو اسی وقت اس کو رحیم یار خان کی ہسپتال داخل کرایا گیا تھا اور اس کے بعد ائر ایمبولنس کے ذریعے کراچی کی نجی ہسپتال میں لایا گیا مگر اس وقت دیر ہو چکی تھی اور کچھ ہی گھنٹوں میں نصراللہ گڈانی ہمیشہ کے لیے ہم سے بچھڑ گئے۔ شہید نصراللہ گڈانی

Read more

مفاد کی سیاست

اروندر سنگھ لولی، دہلی کانگریس کے صدر کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے ایک ہفتہ سے بھی کم وقت کے اندر ہی 4 مئی 2024 کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہو گئے۔ 2018 میں کانگریس میں دوبارہ شامل ہونے کے بعد بی جے پی میں یہ ان کی دوسری اننگ ہوگی۔ اس سے قبل 2019 کے بعد سے، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں کانگریس کے ممتاز رہنماؤں کی بھیڑیا دھنسان کا مشاہدہ کیا گیا

Read more

موسمیاتی تبدیلی اب ہمیں دوزخ کی راہ دکھا رہی ہے

پاکستان سمیت خطے کے کئی ممالک اس وقت شدید گرمی اور بے موسمی بارشوں کی لپیٹ میں ہیں جس سے انسانوں سمیت پرند چرند اور حشرات الارض کا جینا مہال ہوتا جا رہا ہے، یہ تمام تر صورتحال کوئی ایک دو روز، مہینے یا سال کی نہیں بلکہ کئی سالوں سے بنی آدم کی ترقی کی دوڑ میں معدنیات کے بے دریغ استعمال کا نتیجہ ہے۔ پاکستان میں رواں سال فروری کے مہینے میں جہاں بلوچستان اور کراچی سمیت ملک

Read more

موڈاسا

موڈاسا: لاہوری صوفی کے ہاتھوں ایک ہندو راجہ کا مسلمان ہونا۔ تاتہ ٹوپے۔ جنگِ آزادیٔ کا ہیرو۔ اورنگزیب کی جائے پیدائش۔ اس پورے سفر میں مجھے جس بات کا مسلسل احساس ہو رہا تھا وہ یہ تھی کہ اب شاید ہی کبھی دوبارہ ان علاقوں کا دورہ کرنے کا موقع ملے۔ اس لیے میں کوشش کرتا تھا کہ زیادہ سے زیادہ علاقے دیکھوں۔ میں سونے کی ناکام کوشش کرنے کے بعد دوبارہ ریل کے دروازے کے پاس کھڑا ہو کر

Read more

پاکستان میں تعلیمی زوال اور حاکم طبقات کے رویے!

چند روز قبل گورنمنٹ کالج لاہور سے وابستہ اپنے ایک دوست کی رائے جاننے کے لئے ایک علمی مقالہ بھیجنے کا اتفاق ہوا جس کے نتیجے میں معلوم ہوا کہ وہ دوست جو پہلے کبھی علم و ادب اور کتابوں کے بڑے رسیا تھے اور گھنٹوں ادبی مباحث اور مطالعہ میں صرف کرتے تھے، اب نوکری ملنے کے بعد بہت ”پریکٹیکل“ ہو گئے ہیں اور ”جمع تفریق“ کے علاوہ ان کی دیگر تمام علوم میں دلچسپیاں ماند پڑ گئی ہیں۔

Read more

کیا ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے شعبہ زراعت کو بچایا جاسکتا ہے؟

ماحولیاتی تبدیلی جس طرح دیگر شعبہ ہائے زندگی پر اثرانداز ہو رہے ہیں بالکل اسی طرح زرعی شعبے بھی ماحولیاتی تبدیلی کے زد میں ہیں۔ اگر ہم پاکستان کے زرعی شعبہ کی بات کریں تو پاکستان ایک زرعی ملک ہونے کے ناتے شعبہ زراعت سے زرمبادلہ حاصل کرنے پر انحصار کرتا ہے تاہم گزشتہ پندرہ سالوں سے پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے زد میں ہیں اور ملک کو دو بڑے سیلابوں کا سامنا کرنا پڑا۔ صوبہ خیبرپختونخوا نے بھی ماحولیاتی تبدیلیوں

Read more

جنریشن گیپ سے ہونے والے مسائل اور تدارک

جنریشن گیپ آج کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ آج ہم جنریشن گیپ پہ بات کریں گے کہ یہ ہے کیا اور اس سے کس طرح کے مسائل جنم لے رہے ہیں اور ان کا خاطر خواہ تدارک کیا ہے۔ جنریشن گیپ دراصل ایک نسل کا دوسری نسل سے عمر کا فاصلہ ہے کیونکہ جیسے جیسے وقت گزرتا ہے ویسی ہی اقدار تبدیل ہوتی ہیں، رویے تبدیل ہوتے ہیں، رجحانات تبدل ہوتے ہیں اور اصول و قواعد تبدیل ہوتے ہیں

Read more

مس ناز اور یونی فارم کا عذاب

ماما! کل بھی مجھے مس ناز نے ڈانٹا تھا، دوسری ٹیچرز بھی آپ کو گندا کہہ رہی تھیں۔ وہ خود گندی ہیں۔ اردو کی بڑی والی مس کہہ رہی تھیں، کیسی ماں ہے۔ روحان نے ٹیچر کی نقل اتاری۔ بیٹا آج کل آفس میں بہت کام ہے۔ آپ نے دیکھا تھا نہ کل بھی میں کتنا لیٹ آئی تھی۔ مجھے بس یہ فکر تھی، کہ آپ بھوکے بیٹھے ہوں گے۔ سدرہ روہانسی ہو گئی۔ ماما میں بھوک برداشت کر لوں

Read more

‏‏ ”ماہواری کا عالمی دنِ“ بول کہ لب آزاد ہیں تیرے

ماہواری کا سالانہ عالمی دن 28 مئی کو منایا جاتا ہے َ تاکہ عوام الناس اور بالالخصوص خواتین اور بچیوں میں ماہواری کے دوران صفائی کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے۔ اس حوالے سے اس سال کا تھیم ”ماہواری پسند دنیا کے لئے ایک ساتھ ہونا“ ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ دینا بھر میں ماہواری کی صفائی کے متعلق بات کرنے اور اس کے مسائل کا حل نکالنے کے سب لوگوں کا اکٹھا ہونا ضروری ہے۔ اب سوال

Read more

کالاش: کسی سے پوچھے بغیر اس کے ساتھ ٹک ٹاک بنانا

چلم جوشی فیسٹیول، چترال کی وادی کالاش رمبور، بمبوریت اور بریر میں منایا جاتا ہے، ایک متحرک اور ثقافتی لحاظ سے بھرپور تقریب ہے جو کالاش لوگوں کی منفرد روایات کو ظاہر کرتی ہے۔ لیکن بدقسمتی سے اس دفعہ چلم جوشی فیسٹیول کو دیکھنے کے لیے سیاحوں سے زیادہ یوٹیوبر ٹک ٹاکر اور فیس بک والے آئے ہوئے تھے، جب کوئی لڑکی دیکھی تو بغیر پوچھے اس کی تصویریں ویڈیو بنانا اور انٹرویو دینے کے لیے اصرار کرنا شامل تھا

Read more

مدثر نارو

شوہر کی تلاش میں مصروف صدف چغتائی ایک دن اچانک ہی خاموش ہو گئیں۔ وہ 2018 ء سے اپنے لاپتہ شوہر کی بازیابی کے لیے جدوجہد کر رہی تھیں کہ مئی 2021 ءمیں اچانک دل کا دورہ پڑنے سے ان کا انتقال ہو گیا اور ان کا چھ سالہ بیٹا دادی کے ساتھ باپ کی تلاش میں دائر مقدمے کی سماعت میں عدالتوں کی سخت اور نامہرباں راہداریوں کی خاک چھان رہا ہے۔ دنیا میں کہیں بھی سچ بولنا آسان

Read more

گل حسن کلمتی: جپسی ہو تو ایسا ہو

گل حسن اپنا تعارف جپسی کرایا کرتے۔ مشرق میں خانہ بدوشی کئی ہزار سال پرانا سلسلہ ہے۔ لیکن اس قدر محنتی، دھرتی سے محبت کرنے والا اپنے آپ کو خانہ بدوش کہہ کر کیا بتانا چاہتا تھا؟ اس سوال کا کھوج ہی میری یہ تحریر ہے جس کے محرک نڈر و بے باک گل رحمان پالاری ہیں جن کا کہا نہ ماننا ویسے ہی ہے جیسے کسی استاد کی بات ٹالتے ہوئے محسوس ہوتا ہے۔ گل حسن کلمتی سے میری

Read more

چوہدری حشمت علی عیسائی ہو گیا

موضع اسلام پورہ کے چوہدری حشمت بہت نیک دل زمیندار تھے۔ ان کے دادا کے نام سے منسوب اس گاؤں کی زرخیز زمینیں سونا اگلتی تھیں جس سے پورے گاؤں کی معیشت چلتی۔ وہ انتظامی صلاحیتوں پر بہت اچھی گرفت رکھتے تھے جس کی وجہ سے ان کا گاؤں امن و آشتی کے ساتھ صفائی کا بھی بہترین نمونہ پیش کرتا تھا۔ عیسائی برادری کے چند گھروں کے ساتھ چوہدری صاحب کی خصوصی انسیت تھی۔ اس انسیت کی وجہ اقلیتوں

Read more

کیوں” کی ہماری زندگی میں اہمیت”

وائے یعنی کیوں کو ہماری زندگی میں بہت اہمیت حاصل ہے۔ چاہے ہم کسی بھی شعبے سے تعلق رکھتے ہوں ’کسی بھی عہدے پر فائز ہوں یا عمر کے کسی بھی حصے میں ہوں یہ ہمارا وائے ہمیں متحرک رکھتا ہے کیونکہ یہ ہمارے جینے کی وجہ ہوتا ہے۔ فریڈرک نطشے لکھتے ہیں کہ: ”جس کے پاس جینے کی کوئی بھی وجہ ہے وہ ہر طرح کی صورتحال کا مقابلہ کر سکتا ہے۔“ ہر انسان کا وائے یعنی کیوں ضرور

Read more

زوال، کمال اور مولانا

اہل علم کا خیال ہے کہ مسلمانوں کے زوال کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ یا تو وہ حرام کی طرف مائل ہو چکے ہیں اور یا ان کے اعمال اس قسم کے ہیں کہ گناہ اور تذلیل میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ اس کے جواب میں میرے عزیز دوست شیخ از پیر یعنی شیخ ناشپاتی کا کہنا ہے کہ گناہ اور تذلیل میں تو یہودی اور عیسائی بھی ڈوبے ہوئے ہیں۔ جس قدر عیاشی اٹلی، سپین اور فرانس کے ساحلوں

Read more

سائنس جوتے کی نوک پر اور جہالت سر کا تاج

قائد اعظم یونیورسٹی میں منعقد ہونے والا ڈاکٹر عبدالسلام سے منسوب سائنس فیسٹیول ملتوی کر دیا گیا، اس سے پہلے غالباً 2022 میں بھی کچھ اسی عنوان کے تحت ایک تقریب منعقد کرنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن وہ بھی ملتوی کرنا پڑی تھی۔ سائنس فیسٹیول ملتوی کرنے کی بنیادی وجہ مذہبی اکابر کا دباؤ بتایا جا رہا ہے۔ مذہبی فکر کا خیال ہے کہ اس قسم کے سیمینار ملک بھر میں گمراہی پھیلانے کا سبب بنیں گے اور

Read more

جوتے کی نوک پر رکھی سائنس اور میری دل آزاری

سائنس ثواب دارین حاصل کرنے کا ہر دلعزیز، آسان اور سستا ذریعہ ہے اس لیے یہ پاک اور مقدس شے ہے۔ سائنس کو جوتے کی نوک پر رکھنے سے میری دل آزاری ہوئی ہے۔ سائنس ہی کی وجہ سے ہر روز صبح شام بپا جانی کا بیان ٹی وی پر سنتا ہوں اور ثواب دارین حاصل کرتا ہوں۔ ان کے بیان کی برکت ہے کہ کیلے ٹھیک رخ پر لٹکا کے رکھتا ہوں، عورتوں اور مردوں کے باتھ روم چپل

Read more

کیا آپ تخلیقی اقلیت سے واقف ہیں؟

دنیا کے ہر معاشرے میں افراد کے دو گروہ ہر وقت موجود ہوتے ہیں۔ روایتی اکثریت اور تخلیقی اقلیت۔ روایتی اکثریت پر مشتمل افراد مروجہ معاشرتی رسم و رواج اور اصول و ضوابط کے تحت زندگی گزارتے ہیں۔ ان کی سوچ اور ترجیحات معاشرے اور خاندان کے بنائے گئے سانچوں میں ڈھلی ہوتی ہیں۔ جن سے انحراف گناہ اور جرم کے زمرے میں آتا ہے۔ مشاہدے میں آیا ہے کہ روایتی اکثریت میں تخلیقی اذہان نہ ہونے کے برابر ہوتے

Read more

جانا ہمارا کیلاش

یہ بات ہے اُن دنوں کی جب پروین عاطف اپنے ایک ڈرامے کے لئے اپنی ٹیم کے ساتھ کیلاش جا رہی تھی۔ نیلم احمد بشیر نے یونہی مجھ سے پوچھا کالاش جانا ہے؟ بھئی نیکی اور پوچھ پوچھ۔ جانے کے لئے جو جھمیلے سُننے کو ملے وہ میرے لئے قطعی اجنبی تھے۔ پروین عاطف فون پر بڑی دلگیر سی تھیں۔ مشی خان پلہ نہیں پکڑا رہی ہے وہ سید نور کی ”بلی“ کی شوٹنگ میں مصروف ہے میری ہزار خواریوں

Read more

گندم، تربوز اور دانشوروں کی لڑائی

بہت دنوں سے گندم پہ جنگ جاری تھی اور ابھی اس سے پہلے کہ اس جنگ میں سیز فائر کا اعلان کرتے ہوئے سفید جھنڈا لہرایا جاتا تربوز کسی بم کی طرح پھٹ پڑا ہے۔ میں بہت مدت سے یہ تماشا دیکھ رہی ہوں آج سوچا کچھ لکھ بھی دوں۔ میرا تعلق ایک دیہات سے ہے اور میرے رشتے داروں سمیت ہم خود بھی ایک دو ایکڑ والے عام چھوٹے کسان ہیں۔ سب سے پہلے تو گندم کی کٹائی شروع

Read more

مرشد! مانتے ہو، مگر دیر سے کیوں؟

بلوچستان کو طاقت کی زور پر چلانے والوں نے کہیں سے دو چار وائرل ویڈیوز دیکھیں ہوں گے جن میں بتایا گیا ہو گا کہ بلوچستان کے لوگ کتابیں بہت پڑھتے ہیں اور ادب سے جنون کی حد تک لگاؤ رکھتے ہیں، تو بس کروڑوں روپے لگا کر پچھلے دنوں آرٹ کونسل کراچی کی زیر اہتمام کوئٹہ میں پاکستان لٹریچر فیسٹول کا انعقاد کیا گیا۔ فیسٹول کے مختلف سیشنز میں ایک سیشن وزیر اعلی بلوچستان جناب سرفراز بگٹی کا نوجوانوں

Read more

مقامی مسائل اور سیاسی ناکامی

بلاشبہ اللہ تعالی ’نے انسان کو اشرف المخلوق کا درج دے کر اس کی تعظیم و تکریم بڑھا دی ہے۔ جبکہ دوسری طرف ماہرین سماجیات انسان کو سماجی حیوان کہتے ہیں۔ انسان اور حیوان میں تمام جبلی تقاضے ایک جیسے ہی ہیں۔ اگر فرق یا برتری ہے تو صرف عقل اور شعوری بنیاد پر ہے۔ ایسی عقل ایسا شعور جو انفرادی اور اجتماعی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے ہمہ وقت مصرف عمل رہتی ہے۔ اور جہاں اجتماعیت کی

Read more

خاکروب کا کلیدی عہدہ اور مسیحی شہری

یہ کوئی نئی بات نہیں جب پاکستان میں غیر مسلم کے ساتھ ناروا سلوک نہ کیا گیا ہو بالخصوص غریب غیر مسلم کے ساتھ تو دوہرا تعصب ہوتا ہے حیرت کی بات یہ بھی ہے کہ اس مذہبی تعصب کو ایک خاص طبقہ تسلیم کرنے کے لیے تیار ہی نہیں۔ ویسے تو اس کی ابتدا پاکستان بننے سے پہلے ہی ہو چکی تھی جب پاکستان کا مطالبہ مذہبی بنیادوں پر حاصل کرنے کی جہدوجہد سے شروع ہوا تھا اور برصغیر

Read more

کیا پاکستانی عدالتیں اپنے دائرہ کار سے تجاوز کرتی ہیں؟

عدلیہ کو مقنّنہ اور انتظامیہ کے ساتھ ریاست کے بنیادی ستونوں میں شامل کیا جاتا ہے۔ عدلیہ کے بغیر ریاست کے وجود پر ہی سوالیہ نشان لگ جاتا ہے اس لیے جس طرح مقنّنہ اور انتظامیہ کی کارکردگی ریاست کی مضبوطی پر اثرانداز ہوتی ہے اسی طرح عدلیہ کا کام بھی کسی طور نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ مولانا ابو الکلام آزاد نے کہا تھا ”تاریخ عالم کی سب سے بڑی نا انصافیاں میدان جنگ کے بعد عدالت کے ایوانوں

Read more

لوٹ کے بدھو گھر کو آئے

غیر حاضر دماغی، لاپرواہی اور غیر ذمہ داری میری شخصیت کے بنیادی عناصر ہیں۔ دکاندار سے سامان خرید کر ادائیگی کرنا اور سامان دکان میں چھوڑ دیتا۔ ایک دکان سے سامان خرید کر دوسری دکان میں جاکر سامان خریدنا اور پہلی دکان کا خریدا ہوا سامان دوسری دکان میں بھول جانا۔ بل کی ادائیگی کرتے وقت دکاندار سے بقایا پیسے لینے یاد نہ رکھنا روز مرہ کا معمول تھا۔ بلکہ اب تو اس میں مزید برکت پڑ گئی ہے۔ ان

Read more

منو بھائی: نایاب ہو تم

میری پسندیدہ ادبی شخصیت ”منو بھائی“ کو ہم سے بچھڑے کئی سال بیت گئے لگتا ہے گویا صدیاں بیت گئی ہیں۔ انہیں خراج تحسین پیش کرنا میرے لیے ہمیشہ ہی مشکل رہا ہے کیونکہ باوجود کوشش کے وہ لفظ ملنا ناممکن ہو جاتے ہیں جو ان کی تعریف میں لکھے یا بیان کیے جا سکیں۔ بس اتنا کہوں گا کہ منو بھائی ایک عظیم شخصیت تھے وہ بہت زبردست دانشور، شاعر ڈرامہ نگار اور ایک عظیم مصنف تھے۔ جنہوں نے

Read more

بنگال کی ساحرہ۔ رونا لیلیٰ

موسیقی کی دنیا میں رونا لیلیٰ کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ بنگال کی ساحرہ رونا نہ صرف پاکستان میں موسیقی کے افق پر چمکتا ہوا ایک انتہائی روشن ستارہ رہی ہیں، بل کہ ہندوستان اور بنگلہ دیش میں بھی انہوں نے موسیقی کے میدان میں اپنا لوہا منوایا۔ رونا لیلیٰ نومبر 1952 میں ایک بنگالی گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد سید محمد امداد علی، ایک سوِل سرونٹ، جب کہ ان کی والدہ امینہ لیلیٰ ایک میوزیکل

Read more

سہمے ہوئے ’سیکس ورکرز‘ کی روداد: ’میرے آنے سے پہلے وہ نشہ کر رہا تھا، مجھے لگا اب بچنا ناممکن ہے‘

سنہ 2016 کے ایک مطالعے میں بتایا گیا ہے کہ سروے میں شامل 47 فیصد آن لائن سیکس ورکرز نے اپنے خلاف کسی نہ کسی طرح کے جرم کا تجربہ کیا تھا۔ اس میں ہراسانی سے لے کر ڈکیتی، ریپ، جسمانی حملہ اور اغوا کی کوشش تک شامل ہیں۔

Read more

میاں نواز شریف کا قوم سے گلہ

ستر کی دہائی میں سیاسی سفر کا آغاز کرنے والے میاں نواز شریف اس وقت ملک کے سینئر ترین سیاستدان ہیں جو سیاست کے کارزار میں ہر طرح کے نشیب و فراز سے گزرے ہیں۔ اس طویل سیاسی سفر میں جہاں ان پر اقتدار کی دیوی مہربان رہی وہیں پر اسی اقتدار کی وجہ سے وہ پابند سلاسل بھی رہے ہیں۔ اقتدار کا یہ طویل سفر انہوں نے بڑی کامیابی سے طے کیا ہے پنجاب کے وزیر خزانہ سے شروع

Read more

کیا سیاست دھوکہ دہی اور فراڈ کا نام ہے؟

سیاست، ریاست اور حکومت تین الگ الگ چیزیں ہیں۔ سیاست معاشرے کی اصلاح اور تبدیلی لانے کے عمل کا نام ہے جبکہ ریاست ان مستقل اداروں پر مشتمل ہوتی ہے جو عوامی خدمات فراہم کرتے ہیں۔ قوانین کو نافذ کرتے ہیں، تحفظ کو یقینی بناتے ہیں اور اس طرح افراد کی حکمرانی اور چیزوں کا نظم و نسق فراہم کرتے ہیں۔ دوسری طرف، حکومت سیاست دانوں پر مشتمل ہے جو عارضی طور پر ریاست چلاتے ہیں کیونکہ ان کو جمہوری

Read more

"چار آدمی” اور ڈاکٹر امجد ثاقب

میں نے چند کتابیں منگوائیں، ان میں یہ ایک کتاب کا عنوان تھا ”چار آدمی“ حقیقت تو یہی ہے کہ مجھے جن ناموں کا تذکرہ تھا اس کتاب کے سر ورق پر ان کی وجہ سے بہت معتبر کتاب محسوس ہوئی اور میں نے ازخود کشش محسوس کی۔ کتاب خریدنے کے بعد کئی دن یا ایک دو ماہ یہ کتاب کچھ مصروفیات کے باعث اور پہلے سے جاری شدہ زیر مطالعہ کتابوں کی وجہ سے یوں ہی کتابوں میں موجود

Read more

لندن سے برمنگھم تک ( 1 )

تیرہ اپریل دو ہزار چوبیس، ہفتے کے دن کا سحرانگیز پہلا پہر پھیلنے کو ہے۔ لندن کے ”رمفرڈ کاؤنٹی“ میں بہار اپنے جوبن پر ہے۔ پودوں کی پناہ گاہوں میں پرندوں کے سُر سنگیت سے جو سماں بندھ رہا ہے، ہمارے قلم کی نوک میں وہ دَم کہاں کہ اس کی منظر کشی کر سکے۔ سورج بادشاہ غیر معمولی طور پر چمک رہا ہے۔ یہ بادشاہ، شاذ و نادر گھٹاؤں کا گھونگھٹ سرکا کر چہرہ مبارک کا دیدار کروانے کی

Read more

مقابلے کا امتحان: متوسط ذہنیت یا نوآبادیاتی باقیات

مقابلے کے امتحانات کے نتائج کا اعلان ہوا اور پورے ملک میں جیسے ایک دریافت کی لہر دوڑ گئی ہو کہ لو دیکھو اس سال کون کون سے غیر معمولی دماغ یعنی ”افلاطون“ دریافت ہوئے ہیں۔ جو پاس ہو گئے ان کی گردنیں اکڑ گئیں، موبائل فون پہ پرائیویسی لگ گئی، سوشل میڈیا اکاؤنٹ پہ ”follow“ کا بٹن نمودار ہو گیا اور نام کے ساتھ اچانک صاحب لفظ کا اضافہ کر دیا گیا۔ گھر کے باہر قطار در قطار عزیز

Read more

ابتسام الٰہی ظہیر کی ڈگریوں کی قطار اور عبدالسلام فزکس کانفرنس

علامہ ابتسام الہی ظہیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ ہیں۔ آپ اس وقت شاید پاکستان کی سب سے متحرک مذہبی شخصیت ہیں۔ آج میں نے سوچا کہ ان کے بارے میں کچھ اسٹڈی کروں اور لکھوں۔ آپ علامہ احسان الٰہی ظہیر کے صاحبزادے ہیں جو اپنے وقت کی بڑی مذہبی اور سیاسی شخصیت تھے۔ علامہ ابتسام الٰہی ظہیر بنیادی طور پر حافظ قرآن ہیں اور انہوں نے حفظ کی سند لاہور کی مشہور جامعہ لسوڑیاں والی سے حاصل

Read more

کیا ایرانی صدر کی ہلاکت میں ورلڈ پاور ایلیٹ ملوث ہے؟

  ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی طیارہ حادثے میں ہلاکت کے بعد ہمارے ہاں مختلف قیاس آرائیاں سننے کو مل رہی ہیں مثلاً ان کی ہلاکت میں اسرائیل ملوث ہے۔ یہ ایک بین الاقوامی سازش ہے۔ سپر پاورز کو ابھرتا ایران ایک آنکھ نہیں بھاتا وغیرہ۔ طاقت میں ایک عجیب سا نشہ ہوتا ہے اور طاقتور ایک بدمست ہاتھی کی طرح ہوتا ہے جو چھوٹی موٹی چیزوں کو روندتا ہوا چلا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ طاقتور کی اپنی ایک

Read more

میرا رب دنوں کو پھیرتا رہتا ہے!

سورہ آل عمران میں اللہ پاک فرماتا ہے کہ ”ہم تمہارے درمیان دنوں کو پھیرتے (یا بدلتے ) رہتے ہیں۔“ اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان یقیناً مفصل تفسیر کا حامل ہے۔ تاہم سادہ الفاظ میں اس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ کے حکم سے لوگوں کی زندگی کے حالات تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔ کبھی آدمی کی زندگی میں خوشیوں اور کامیابیوں سے بھرپور دن آ جاتے ہیں۔ کبھی نہایت کامیاب و کامران آدمی غموں اور ناکامیوں میں گھر کر

Read more

گرمی کی شدت اور پانی کا استعمال

انسانی جسم کو اپنے کام کو بہترین انداز میں میں پورا کرنے کے لئے جسم میں پانی کی موجودگی کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔ جسمانی درجہِ حرارت کو یا پھر فشارِ خون کو قابو میں رکھنا ہو، خلیوں تک خوراک پہنچانا ہو یا آکسیجن اور نظامِ ہضم کا باقاعدگی سے کام کرنا سب کے لئے پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ جسم میں پانی اور نمکیات کی کمی کو ڈی ہائیڈریشن کہا جاتا ہے۔ دوسرے الفاظ میں جب پانی کا استعمال،

Read more

بادشاہ گر فقیروں سے یک جہتی

سال 2011 میں یوسف رضا گیلانی نے کراچی میں نیوی کی ایک تقریب میں بحیثیت وزیر اعظم شریک ہوئے جس میں انہوں نے نیوی کی یونیفارم پہنی تھی۔ سال 2018 میں شہباز شریف نے پنجاب پولیس اکیڈمی کا بحیثیت وزیر اعلی ’پنجاب شرکت کی۔ جس میں انہوں نے پولیس کی یونیفارم پہنی تھی سال 2020 میں سید مراد علی شاہ نے سندھ پولیس کے ایک ٹریننگ کالج میں بحیثیت وزیر اعلی ’سندھ شرکت کی۔ جس میں انہوں نے سندھ پولیس

Read more

خشک پتوں کی محبت

اُن دنوں میری تعیناتی نہر اپر جہلم کے کنارے آباد ایک قصبہ میں تھی۔ گھنے درختوں میں گھِرا یہ چھوٹا سا خوبصورت قصبہ تھا۔ نہر کے بائیں کنارے سڑک کے ساتھ ایک چھوٹا سا بازار تھا جس کے ایک طرف ہمارے بینک کی برانچ واقع تھی۔ قصبے کے زیادہ تر افراد برطانیہ میں آباد تھے۔ بھلے وقتوں میں بینک منیجر کو معاشرے میں بڑی اہمیت حاصل تھی۔ بینک منیجر سے دوستی فخر کی بات ہوا کرتی تھی۔ لوگ اپنے گھروں

Read more

سیاسی بحران کا ایپی سنٹر

اگر ملک کے موجودہ سیاسی بحران کو عالمی تناظر میں رکھ کر سمجھنے کی کوشش کریں تو ہم زیادہ حقیقت پسندانہ فیصلوں کے قریب پہنچ سکتے ہیں، جس طرح غزہ کی جنگ نے خطہ پہ سایہ فگن گہرے جمود کو توڑ کر مڈل ایسٹ کی سیاسی حرکیات کو بدل دیا، اسی طرح یوکرین کی جنگ نے بھی یورپ کے زوال کی رفتار تیز کر دی، اس وقت نیٹو کا فوجی اتحاد آخری سانسیں لے رہا ہے، یوکرین کے محاذ پہ

Read more

قومی زبان کی بے حُرمتی

اِس وقت میں وطن کی فضاؤں سے دور امریکہ کی ریاست ٹیکساس کی شہر ہیوسٹن میں ہوں۔ پچھلے تین چار دنوں سے ملک کے سیاسی حالات سے بے خبر کہ طویل سفر کی تھکن نے دنیا و مافیہا سے بے خبر کر دیا۔ اب تھوڑا ہوش آیا تو سوچا کہ اپنے قارئین سے رابطہ کروں کہ گزشتہ کئی برسوں سے وہ میری فیملی ہی تو ہیں۔ اِسی لیے اُن کے ساتھ کالموں کی صورت میں اپنا دُکھ سُکھ بانٹتی رہتی

Read more

پختون خواہ کے وسائل: شمس مومند کی تصنیف

یہ کتاب کل 118 صفحات پر مشتمل ہے۔ اس کتاب میں پختون خواہ کے آبی ذخائر اور وسائل، معدنیات، جنگلات، تجارت، انسانی وسائل سمیت سیاحت پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے۔ مقدمہ میں افراسیاب خٹک لکھتے ہیں کہ یہ کتاب پڑھ کر ذہن میں تین سوال ضرور پیدا ہوتے ہیں ● کہ اتنے قدرتی وسائل ہونے کے باوجود صوبے میں صنعتی ترقی کیوں نہیں ہوئی؟ یعنی خام مال، مزدور اور بجلی پختون خواہ کے ہو اور صنعت دوسرے صوبوں

Read more

اختلاف برائے اختلاف کی سیاست کا خاتمہ ہونا چاہیے!

پاکستان کا شمار تیسری دنیا کے ممالک میں ہوتا ہے 76 سال بعد بھی پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے۔ چین ہم سے بعد میں آزاد ہوا، لیکن آج یہ دنیا کی ایک معاشی طاقت ہے، ملک میں برسر اقتدار آنے والی ہر حکومت نے ملکی ترقی کے حوالے سے بلند بانگ دعوے تو بہت کیے لیکن عملی اقدامات نہ ہونے کے برابر تھے، جس سے ملک رفتہ رفتہ تباہی کی جانب گامزن ہوا، اور ہر حکومت نے سابقہ حکومتوں

Read more

اسکول کا آخری امتحانی پرچہ اور جہاد بالقلم

جہاد بالقلم کیسے کیا جاتا ہے، دشمن کی چالوں کو کیسے ناکام بنایا جاتا ہے۔ اس کے لیے نہ تو فوجی مشقیں دیکھنے اور نہ ہی کسی جنگ کے میدان میں جانے کی ضرورت ہے۔ آخری امتحانی پرچے والے روز کسی بھی تعلیمی ادارے کی دیواروں اور طلبا کے یونی فارم پر قلم کے نقش اور اس کی تاثیر دیکھی جا سکتی ہے۔ یہ وہ دن ہے، جب طلبا اسکول کے نظم کو قلم کی نوک پر رکھ دیتے ہیں۔

Read more

جمہوریت جاگیردار اشرافیہ اور زرعی اصلاحات

دنیا کے۔ مختلف ممالک میں اس وقت مختلف نظام ہائے حکومت رائج ہیں جن میں ایک جمہوریت بھی ہے جمہوریت کوئی آئیڈیل یا نقائص سے پاک طرز حکومت قرار نہیں دیا جا سکتا ہے تاہم موجود قابل عمل نظاموں میں اس کو قدرے بہتر سمجھا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ تقریباً تمام ترقی یافتہ ممالک میں جمہوری نظام کو اختیار کیا گیا ہے جبکہ دوسرے ممالک کے بیشتر عوام بھی اس کے حق میں ہیں۔ پاکستان میں ابتدا سے

Read more

طاوس فقط رنگ

طاوس فقط رنگ نیلم احمد بشیر کا ایک خوب صورت بیانیہ ناول ہے، جس کا عنوان اقبال کے معروف مصرِع: بلبل فقط آواز ہے طاوس فقط رنگ پر رکھا گیا ہے۔ ناول کا عنوان ہی کسی مور کے پر کی طرح ہمارے وجدان میں سہ رنگی سوال کے خیالات بھرنے لگتا ہے اورذہن خود بخود اقبال کی مغربی طرز زندگی اور معاشرتی روایتوں پر تنقیدی نظر کی طرف پرواز کرنے لگتا ہے جس کا اشارہ اسی کلام کے اگلے شعر

Read more

سیاسی بحران، ایجی ٹیشن اور مذاکرات

سانحہ 9 مئی کو ایک سال ہو گیا ہے۔ اس سانحہ میں کلیدی کردار ادا کرنے والوں کو تاحال قرار واقعی سزا نہیں دی گئی البتہ معمولی نوعیت کے جرم میں کچھ لوگوں کو ایک دن سزا تو ہوئی لیکن اگلے روز انہیں معافی بھی مل گئی عام تاثر یہ ہے کہ اس سانحہ کے منصوبہ بازوں کو بھی قوم سے معافی مانگنے پر رہائی ملنے کا امکان ہے۔ فوج کے ترجمان نے بھی برملا اپنے جرائم کا اعتراف کرنے

Read more

لذت کا دائرہ کار

 لذت کا دائرہ کار بے حد وسیع ہے۔ یہ جسمانی، ذہنی، نفسیاتی سمیت مختلف صورتوں میں ہو سکتی ہے۔ اسے صرف جسم تک محدود کرنا مناسب نہیں ہے۔ البتہ جسم میں حواس خمسہ لذت کا سب سے نمایاں اور غالب ذریعہ ہیں۔ دیکھنے کی لذت تشفی و تسکین کا سبب بنتی ہے۔ سننے کا لطف اسے مہمیز دیتا ہے، سونگھنے سے خاص کیفیت ظاہر ہوتی ہے۔ لمس ہیجان کا سبب بنتا ہے اور ذائقہ تمام حواس کو گویا ایک خاص

Read more

مصروفیت، کامیابی اور جان راک فیلر

نا معلوم مسئلہ نظام تعلیم کا تھا، زمانے کا یا خلل ہمارے دماغ کا تھا۔ مگر بچپن سے ہم نے استادوں اور بزرگوں سے تین بنیادی اصول سیکھے۔ 1۔ کامیاب آدمی کی نشانی یہ ہے کہ وہ مصروف ہوتا ہے۔ یعنی مصروف رہنا کامیابی کی نشانی ہے۔ اسے ہم مصروفیت پسندی کہتے ہیں۔ 2۔ کامیاب ہونے کے لیے ذہنی دباؤ برداشت کرنا پڑتا ہے۔ اس لیے جتنا ذہنی دباؤ ہو گا، مطلب آپ زیادہ کامیابی کی طرف جا رہے ہیں۔

Read more

چند روز کینکون (میکسیکو) میں ساحل سمندر پر

سہ پہر ڈھلتے ٹورنٹو ائر پورٹ سے کینکون، میکسیکو، جانے والا ہوائی جہاز اپنی پوری بلندی پہ پرواز کر رہا تھا۔ جنوب کی جانب بڑھتے جہاز میں دائیں طرف کی کھڑکی والی نشست پہ بیٹھے اچانک سورج کی چمکتی کرنیں چہرے پہ محسوس ہوئیں تو موندی آنکھیں کھول نیچے جھانکنا شروع کیا۔ نیچے شاید یو ایس اے کی وسطی شمالی ریاستیں ہوں۔ دور دور تک پھیلے جنگلوں کے درمیان کچھ کھلی جگہ کوئی حویلی سی لگتی۔ لکیر نظر آتی راہیں

Read more

وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور دیگر خواتین سربراہ مملکت

موجودہ دور سوشل میڈیا کا دور ہے ہر ایک اسی کا دلدادہ ہے دنیا بھر میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد کے پاس ٹچ موبائل ہے۔ موبائل ہاتھ میں کیا آیا جو بات پہلے کئی دن بعد دوسروں تک پہنچتی تھی اب منٹوں سیکنڈوں میں پہنچ جاتی ہے۔ اس حوالے سے ٹک ٹاک اور واٹس ایپ سب سے زیادہ دیکھی جاتی ہیں۔ جس میں لوگ مختلف سوانگ بھر کے مختلف حرکتیں کرتے نظر آتے ہیں۔ آج سے کئی سال پہلے

Read more

لاہور اور تقسیم

لاہور بلاشبہ دھنک مثل ہے کہ اس کے خمیر میں کئی ایک مذاہب، قومیتوں و تہذیبوں کی آمیزش ہے۔ مگر اس شہر نگاراں کی تاریخ میں ایک وقت ایسا بھی آیا کہ جب ہر جا نفسا نفسی کا عالم تھا اور یہ روشن شہر تاریکیوں میں ڈوب گیا۔ سن 1947 چودہ و پندرہ اگست کی درمیانی شب نوید آزادی تک محدود نہیں۔ بلکہ یہ صبح آزادی اندھیروں میں ڈوبی ہونے کے علاوہ سرخی مائل بھی ہے۔ قریباً دس لاکھ لوگوں

Read more

معاشرے میں کم عمری کی شادیوں کا رجحان اور ہمارا قانون

پاکستان میں کم عمری کی شادیوں کی روایت پرانی چلی آ رہی ہے جس کا سب سے زیادہ نقصان ماں اور پیدا ہونے والے بچے اٹھاتے ہیں۔ کم عمری کی شادی جیسے ظلم کا شکار صرف ہمارے بچیاں اور بچے نہیں ہوتے بلکہ پوری دنیا میں ہی یہ ظلم جاری ہے۔ ان سے نہ صرف ان کا بچپن چھین لینا جاتا ہے بلکہ بے فکری، کھیل کود اور پڑھنے کی عمر میں ان معصوم چہروں پر ذمہ داریاں واضح نظر

Read more

کلاسیکی چینی ادب کا شاہکار ناول ”دریائے ہولن کی کہانیاں“ ۔ ایک تعارف

معروف چینی ادیبہ شیاؤ ہونگ 1911 میں، شمال مشرقی چین کے صوبہ ہیلونگ جیانگ کے ایک امیر زمیندار گھرانے میں پیدا ہوئی تھیں۔ ان کا پیدائشی نام چنگ ناین تھا۔ وہ نو سال کی تھیں تو ان کی ماں کا انتقال ہو گیا، اور شیاؤ ہونگ کی ذمہ داری ان کے سرد مہر اور سخت گیر والد پر آن پڑی، لیکن ان کی پرورش ان کے محبت کرنے والے دادا کے ہاتھوں میں ہوئی جنھوں نے انھیں کلاسیکی شاعری پڑھائی۔

Read more