پیوٹن، یوکرین اور شکست

رواں سال فروری میں یوکرائن اور روس کے درمیان چھڑنے والی جنگ ابھی تک جاری ہے اور کسی بھی نتیجے یا منطقی انجام تک نہیں پہنچی۔ جب روس نے یوکرائن کو اپنے اندر ضم کرنے کی غرض سے ایک بھرپور حملہ کیا تو اہل تجزیہ کار اور جنگی ماہرین نے شاید یہ نہیں سوچا تھا کہ یہ جنگ کیا رخ اختیار کرے گی اور کب تک چلے گی۔ ان ماہرین نے یہ بھی اندازہ نہیں لگایا کہ یوکرینی کس حد

Read more

شادی کا تحفہ

شیلا کو دس سال تک، اپنی نانی، جو اس کے خاوند کی رشتے دار بھی تھی، کی طرف سے دیے گئے شادی کے تحفے کا انتظار کرنا پڑا تھا۔ نانی کی طرف سے یہ شرط تھی کہ یہ تحفہ، نانی کی موت کے بعد کھولا جائے گا۔ شیلا کی ماں نے ایک دن، شیلا کو فون پر اس کی نانی کے انتقال کی خبر سنائی۔ شیلا کے خاوند ستیش نے بھی یہ خبر سنی۔ ستیش اور شیلا کے لئے آخر

Read more

بوڑھا فنکار

وہ پاؤں گھسیٹتا ہوا ہسپتال کے اندر داخل ہوا تو پرچی لینے والوں کی لمبی لائن دیکھ کر گھبرا گیا، اس کی کانپتی ہوئی نحیف و ناتواں ٹانگیں مزید کانپنے لگیں۔ مگر وہ ہمت کر کے لائن میں لگ گیا اور اپنی باری کا انتظار کرنے لگا۔ اس دوران اس کو دمے کا اٹیک ہوا تو اس نے اپنے کانپتے ہاتھوں سے جیب سے انہیلر نکالا اور اپنا سانس بحال کرنے لگا۔ یہ دیکھ کر لائن میں لگے ایک نوجوان

Read more

مربی سے ملاقات

خود شناسی کے لئے انسان کو شب زاد پیشہ اپنانا چاہیے۔ جب افق پر چار سو سیاہ دبیز چادر پھیل جاتی ہے تو خود شناسی کا سراغ لاتی ہے۔ ایسی ہی ایک ساعت میں شمالی امریکہ کی برفانی چادر تلے (کینیڈا) ماضی کے اوراق حافظے کی لوح پر روشن ہو گئے۔ ہمارا بہت سا وقت عمل کے بجائے معجزوں کے انتظار میں بیت گیا۔ لمحہ افسوس کا پھیلاؤ ہماری زندگی کی حکایت پر محیط ہے۔ ہمارے شعور کی کوتاہ نگاہی

Read more

وہ مانوس خاموشی

میں جب چھوٹا تھا تو سردیاں بہت شاندار گزرتی تھی۔ اتنے ڈیجیٹل آلات تو نہیں تھے مگر سچی خوشی دستیاب تھی۔ وہ مانوس سی اذان، وہ کمرے کی چھت کو سونے سے قبل گھورتے رہنا۔ ایک حال نما کمرے میں ہم سب بھائی سوتے تھے۔ ساتھ ساتھ چارپائیاں ہوتی، سب مل کر عینک والا جن دیکھتے، اماں کے ہاتھ کے سادہ کھانے کھاتے، کہانیاں پڑھتے اور سر شام سو جاتے۔ کھیل بھی کیا ہوتے سلیٹی سے دیواروں، میزوں پر لکیریں

Read more

شہر آشوب کا ایک پر لطف مشاعرہ

شامیں سرد ہونے لگیں تو آسمان پہ ستارے نکلتے ہی گھنٹے بھر کی چہل قدمی سے ہی میری کچھ آوارگی ہوجاتی ہے۔ اور پھر گڑ کی چائے کی چسکیاں بھرتے ہوئے نظریں کسی کتاب کی سطروں پہ نہ دوڑیں تو احساس جرم کا سا ہوتا ہے۔ لیکن 25 نومبر کی شام جب شفق کی گرفت سے نکلی تو اپنے دونوں کام چھوڑ کر میرے لئے ایک مشاعرے میں جانا ضروری ہو گیا۔ مشاعرے کا انعقاد شہر خانپور کی ادبی تنظیم

Read more

جذباتی ذہانت (ایموشنل انٹیلی جنس) کا پس منظر و افادیت

انسان کے اندر ذہانت ایک فطری عمل ہے جس کا تعلق اس کی دماغی صلاحیت پر منحصر ہے۔ ذہانت کی کئی اقسام کی نشاندہی اور ان پر تحقیق کی جا چکی ہے جن میں اعدادی یا نمبریاتی ذہانت، معاشرتی یا سماجی ذہانت، تجریدی ذہانت، مکینیکل یا مشینی الات/ ٹولز کی ذہانت وغیرہ شامل ہیں۔ ذہانت کی تعریف کئی طریقوں سے کی گئی ہے جیسے تجرید کی صلاحیت، منطق، تفہیم، خود آگاہی، سیکھنے، جذباتی علم، استدلال، منصوبہ بندی، تخلیقی صلاحیت، تنقیدی سوچ،

Read more

دیار غیر میں وطن کی خوشبو

یہ 2019 کی بات ہے جب پایاب یونیورسٹی، چیانگ مائی، تھائی لینڈ میں میری یعنی فرید احمد رضا اور گل محمد ابا سندھی (انڈس کوہستان) کی درخواست ایک مہینے پندرہ دن کے مختصر تعلیمی کورس ”مادر ٹانگ بیسٹ ملٹی لنگویل ایجوکیشن“ میں شرکت کے لیے منظور ہو گئی، اور کسی نہ کسی طرح خرچے کا بھی بندو بست ہو گیا یعنی کہ سپانسر شپ مل گئی۔ تو ہرطرف سے اطمینان کرنے کے بعد یہ خیال آیا کہ تھائی لینڈ ایک

Read more

سیاسی تاریخ کی المناک شہادت

پاکستان کی سیاست عسکریت پسندی مذہبی جنونیت اور اقتدار کی ہوس سے آلودہ ہے برصغیر پاک و ہند کی سیاست کو مذہبی جنونیت عسکریت نے شدید نقصانات سے دوچار کیا ہے اس عسکریت پسندی اور جنونیت کی ہاتھوں خطے کی عظیم رہنماؤں کی شہادتیں واقع ہوئے دنیا بھر میں مقبول سیاست دانوں کی فہرست تیار کی جائے تو بھٹو خاندان کے افراد اس فہرست میں سب سے زیادہ نمایاں رہیں گے بینظیر بھٹو کا نام دنیائے سیاست میں ایک ممتاز

Read more

سیاسی جاہل

تمہیں معلوم ہے کسی ملک کے لئے سب سے خطرناک آدمی کون سا ہوتا ہے؟ جواب میں صرف یہی سننے کو ملا کہ کرپٹ حکمران! مگر دوسری طرف جواب کچھ اور ہی تھا۔ سب سے زیادہ سیاسی جاہل خطرناک ہوتا ہے۔ یعنی ایک ایسا شخص جو کہ ہر بار سینہ تان کر یہی کہتا ہے کہ اسے سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں بلکہ نفرت ہے ایسا آدمی نہ کچھ دیکھتا ہے، نا سنتا ہے اور نہ کچھ کرتا ہے اس

Read more

زندگی اے زندگی:ایک جائزہ

دانش ور ظفر محی الدین کی پانچ تصانیف تمثیل آزادی (سیاسی و سماجی مضامین کا مجموعہ) ، سرورق کی لڑکی (افسانوں کا مجموعہ) ، سب اچھا ہے (فکاہیہ مضامین کا مجموعہ) ، سندھ کی عدالت، حیدرآباد (دکن) کی فلاحی خدمات سمیت ان کے گزشتہ چالیس سال سے ملک کے ایک معروف اخبار میں لکھے جانے والے سیاسی، سماجی، بین الاقوامی تعلقات اور ماحولیات کے موضوعات پر مبنی مضامین، ان کی ادبی تنظیم دائرہ ادب و ثقافت کی معیاری تقریبات کی

Read more

جنگل اور جنگلی حیات کسی بھی ملک کا سرمایہ ہوتے ہیں

جنگلات کی کٹائی ایک خلاف فطرت عمل ہے اور دور حاضر میں جب پوری دنیا کو بدترین فضائی آلودگی اور موسمی حدت کا مسئلہ درپیش ہے، ایسے میں درختوں کی کٹائی گویا پوری انسانیت کو تباہی کی طرف لے جانے کے مترادف ہے۔ ہماری زمین بہت تیزی کے ساتھ جنگلات سے محروم ہو رہی ہے پاکستان میں اگرچہ ماحولیات کے تحفظ پر کافی بات ہو رہی ہے اور اقدامات بھی کیے جاتے ہیں لیکن اس کے باوجود جنگلات کی کٹائی

Read more

بینظیر بھٹو کی وطن واپسی

وہ 2006 کا سال تھا جب امریکی صدر نے جارج بش انڈیا کے دورے پر آئے، تو واپسی میں ایک رات پاکستان کا بھی دورہ کیا اس وقت صدر مشرف دو عہدے اپنے پاس رکھے ہوئے تھے، وہ آرمی چیف اور بہت زیادہ طاقت کے ساتھ صدر پاکستان بھی تھے۔ امریکی خارجہ پالیسی اس وقت نام نہاد دہشتگردی کے خلاف گھوم رہی تھی، ایران و افغانستان دونوں جگہ امریکی افواج کام کر رہی تھی۔ ایران میں اینٹی صدام گروپس کی

Read more

ترجیحات

ترجیحات ہماری دونوں جہانوں کی زندگیوں کی کامیابی اور ناکامی کا تعین کرتی ہیں۔ حدیث کے مطابق ترجیحات تربیت میں شامل ہیں۔ بحیثیت مسلمان ہماری ترجیحات تعلیم کے ارد گرد گھومتی رہنی چاہیے مگر تعلیم اور اس کے معیار کا فقدان ہمیں مشرق سے مغرب تک لے گیا ہے۔ نسل نو جس بے راہ روی کا شکار ہے اس کا خمیازہ آنے والی پشتیں بھگتیں گی۔ اس بات کا اندازہ اس بات سے لیجیے کہ اسی دسمبر کے پہلے ہفتے

Read more

ریکوڈک معاہدہ: ماضی حال اور مستقبل

ریکوڈک۔ وہ منصوبہ جو پاکستان کا مستقبل بدل سکتا ہے۔ پاکستانی معیشت کے لیے ایک بہت بڑا سہارا بن سکتا ہے۔ اس منصوبے پر عملدرآمد کا آغاز ہو چکا ہے۔ اس منصوبے کا ماضی تنازعات سے بھرا ہوا ہے۔ یہ وہ منصوبہ ہے۔ جس کا سنتے سنتے پاکستان میں ایک پوری نسل جوان ہو چکی ہے لیکن کچھ اپنوں کی غلطی اور کچھ دوسروں کی مہربانی سے یہ آج تک شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔ تقریباً انتیس سال قبل انتیس جولائی

Read more

عمران خان کی مشکلات میں اضافہ

سوشل میڈیا استعمال کرنے والے جیالے، نون لیگی اور انصافی ایک ہی بات کو لے کر بحث کر رہے ہیں۔ عمران خان خود اور اپنے ورکرز پیڈ لوگوں سے پاکستان آرمی کو گالیاں دلوا رہا ہے لیکن اصل حقائق یہ بھی ہیں جن کو نظر انداز کرنا غلط ہو گا کیونکہ عوام کو اصل حقائق بتانا بہت ضروری ہیں۔ کے پی کے میں عمران خان کی حکومت طالبان دہشت گردوں اور کچھ خلائی مخلوق کے لوگوں کی وجہ سے مسلسل

Read more

حیاتیاتی تنوع پر نیا عالمی معاہدہ

آج کل ملکی اور غیرملکی میڈیا میں حیاتیاتی تنوع کی اصطلاح کا استعمال بہت زیادہ ہونے لگا ہے۔ یہ حیاتیاتی تنوع کیا ہے؟ درحقیقت اس میں زمین پر موجود حیات کا ہر رنگ شامل ہے۔ کروڑوں برس سے حیاتیات کا ہر جزو اپنے مخصوص ماحول اور مدار میں محو بقا ہے۔ یوں اس خوبصورت دنیا کی سلامتی اور بقا کا دار و مدار قدرت کے متعین کردہ اصولوں پر ہے۔ دنیا میں اربوں انسان، حیوان، پرندے، حشرات، سمندری و آبی

Read more

خوف اور امید

خوف اور امید کے جذبات انسانی دماغ کو زیادہ تر اپنے حصار میں رکھتے ہیں۔ کوئی موت کے خوف میں مبتلا ہے تو کوئی اپنوں کو کھونے کے خوف میں۔ کہیں ملازمت سے فارغ ہو جانے کا خوف پایا جاتا ہے، تو کہیں کاروبار میں نقصان ہو جانے کا خوف۔ موسمیاتی تبدیلی کا خوف، بے عزت ہونے کا خوف، مال و دولت پر قبضہ ہو جانے کا خوف، کوئی معاشرتی عہدہ کھونے کا خوف اور بعض اوقات انسانی دماغ کسی

Read more

متضاد انسانی رویے

کچھ لوگ ہوتے ہیں جنھیں کسی بھی طرح کے حالات سے یا انسانی رویوں سے قطعاً کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ان کے نزدیک کسی کا ہونا یا نہ ہونا برابر ہی ہوتا ہے۔ ایسے لوگ جہاں احساسات سے عاری نظر آتے ہیں، وہیں وہ اپنی ذات کے لیے جیتے نظر آتے ہیں۔ وہ وقتی طور پر تو کسی کے لیے پریشان ہو سکتے ہیں لیکن تادیر کسی بھی دکھ کو خود پر طاری نہیں رکھتے۔ وہ بدلتے ہوئے حالات کے

Read more

(آخری قسط) ڈاکٹر وزیر آغا اور سید فخرالدین بلے، داستان رفاقت

سید فخرالدین بلے کی لاہور منتقلی کے ساتھ ہی قافلہ کے پڑاؤ بھی لاہور منتقل ہو گئے۔ اس سے قبل ڈاکٹر وزیر آغا ہر مہینے کی دس یا پندرہ تاریخ کے بعد لاہور آیا کرتے تھے لیکن سید فخرالدین بلے اور ان کی قائم کردہ ادبی تنظیم کی سرگرمیاں لاہور منتقل ہونے کے بعد جب ہر ماہ کی یکم تاریخ کو سید فخرالدین بلے کی اقامت گاہ پر قافلہ کا پڑاؤ ڈالا جانے لگا تو ڈاکٹر وزیر آغا نے بھی

Read more

ضمیر فروشوں کی منڈی

لفظ ضمیر دیکھنے میں صرف چار حروف کا مجموعہ ہے مگر اس کی ساخت پر غور کریں تو یہی چار حروف بالترتیب (ض۔ م۔ ی۔ ر ) اپنا حصہ ڈالتے معلوم ہوتے ہیں۔ جب ان چاروں حروف کی بناوٹ اور ڈھانچہ پر تحقیقی نگاہ کریں تو ان کے پس منظر میں ایک عمدہ معانی ملتا ہے۔ جو اس کی اہمیت اور تاثراتی و نفسیاتی پہلووں کو سمجھنے میں معاون ہوتے ہیں۔ یہی باہم مل کر انسانی زندگی کا حقیقی، مختصر

Read more

جمہوریت اور ہم

تقسیم ہند کے بعد 1947 میں ریاست پاکستان وجود میں آئی جس کا نام اسلامی جمہوریہ پاکستان رکھا۔ گو کہ اسلام اور عصر حاضر کی جمہوریت میں زمین آسمان کا فرق ہے مگر ہمارا مقصد جمہوریت فی السلام تھا، بار ہاں قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنے خطبات میں فرمایا ہم محض زمین کا ٹکڑا حاصل نہیں کرنا چاہتے بلکہ ایک ایسی اسلامی ریاست چاہیے جس میں مسلمان آزادانہ طور پر اپنے رب کی عبادت کر سکیں اور باقی

Read more

چھوٹے چھوٹے سیاستدان

جنرل باجوہ کا دور تاریخ میں سیاہ ترین دور کے طور پر جانا جائے گا۔ جب فوج سے عوام کا رومانس تقریباً تمام ہوا۔ آج خود کو سمجھاتے ہیں کہ ”فوج“ ایک شخص نہیں ہے تو پھر سرحدوں پہ قربان ہونے والے بیٹوں سے شکوہ کیوں؟ لیکن دل ہے کہ مان ہی نہیں رہا۔ وہ یہی کہتا جا رہا ہے کہ آخر کو طاقت ”اسی“ ایک شخص کی ہے۔ جب تک اس کی مٹھی سے آزاد نہیں ہوں گے، شاید

Read more

بنگلادیش میں کیا ہو رہا ہے؟

‎مسلسل چوتھی دفعہ اقتدار میں آنے کے لیے شیخ حسینہ حکومت ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیوں، غیرقانونی گرفتاریوں اور ریاستی تشدد میں ملوث ہے یاد رہے کہ بنگلادیش میں اپوزیشن پارٹیز کو عام انتخابات میں حصہ لینے کا حق نہیں ہے اور ان میں سے بڑی پارٹیوں کو کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔ ‎آئندہ آنے والے انتخابات کے تناظر میں شیخ حسینہ کی قیادت میں عوامی لیگ کی حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن

Read more

خلا کی نہیں زمین کی فکر کریں

ابھی کچھ دن پہلے ماحولیات کی بقاء کے حوالے کوپ ستائیس نامی اجلاس منعقد ہوا۔ فی الحال تو زمین کو آلودگی سے بچانے کے لیے اس میں جو وعدے کیے گئے ہیں وہ نشتا گفتا برخواستنا کی عملی تصویر لگ رہے ہیں۔ یہاں آنے والے رہنماؤں کی باتیں اور دعوے تو بڑے خوش نماء تھے لیکن ان کے عملی اقدامات سے سے یوں لگتا ہے کہ یہ اس زمین کی بقاء کی بات نہ ہو رہی ہو کہ جس پر

Read more

”نعیم بیگ کے ناول“ خواب انگارے ”پر ایک طائرانہ نظر“

نعیم بیگ کا شمار ہمارے سینیئر لکھنے والوں میں ہوتا ہے، انہوں نے ”ٹرپنگ سول“ ناول لکھ کر ادبی دنیا میں نام بنایا اور پھر ”گوگن پلان“ نے ثابت کیا کہ وہ اردو کے ساتھ ساتھ انگریزی میں بھی کمال مہارت رکھتے ہیں، ان کے افسانوی مجموعے ”یو۔ ڈیم۔ سالا“ کو سنجیدہ اہل ادب اس عہد کا ایک اعلی اور کامیاب فن پاروں کا مجموعہ تسلیم کرتے ہیں، اس وقت خاکسار کے سامنے ان کا ناول ”خواب انگارے“ موجود ہے،

Read more

چودھری پرویز الہیٰ کا بیان اور جمہوریت کی حقیقت

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 23 دسمبر کو دو صوبوں کے پی کے اور پنجاب کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کیا تو یہ بات تو واضح تھی۔ کہ پی ڈی ایم اتحاد اسمبلیاں بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی کیونکہ حکومتی اتحاد کے لیے ایک بڑے اکثریتی صوبے سمیت دو صوبوں میں انتخابات کرانا مشکل ہو گا۔ اور صورتحال قومی انتخابات کی طرف چلی جائے گی۔ جبکہ ملک کی معاشی صورتحال اور حکومت اپنی

Read more

اداریہ نویس اور ایڈیٹر کے اوصاف

بنیادی طور پر یہ تینوں اشخاص ایک جیسی اہمیت کے حامل ہیں لیکن ذمہ داریوں کے لحاظ سے ایک معمولی تفاوت رکھتے ہیں۔ اگر اس معمولی تفاوت کو ہٹا کر دیکھا جائے تو ان تینوں افراد میں ایک گہرا صحافتی ربط بھی موجود ہے۔ اسی ربط کی بناء پر ان کے فرائض، ذمہ داریاں اور اوصاف تقریباً ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہیں۔ مجموعی طور پر اگر ان کے اوصاف پر بات کی جائے تو کئی ایک خوبیاں ایسی ہیں

Read more

غربت

وہ آج پھر وہیں کھڑا تھا۔ دنیا بھر کی معصومیت چہرے پہ سجائے، کسی گہری سوچ میں گم لگاتار شیشے کے پار خوبصورت شیلف پہ سجے ہوئے ان جوتوں کو دیکھ رہا تھا۔ کبھی کبھار شیشے میں جہاں سے جوتے نظر آ رہے تھے وہاں اس انداز میں ہاتھ پھیرتا کہ گویا وہ اس جوتے کو چھو رہا ہو۔ چھوٹے یہ غبارہ کتنے کا ہے؟ یہ آواز اسے فوراً سے بھی پہلے حقیقت میں واپس لے آئی تھی۔ غریبوں کا

Read more

تجسم المسیح حقائق و اثبات کی روشنی میں

سادہ زبان میں ”تجسم المسیح“ کو مسیح کی پیدائش کا دن کہا جاتا ہے۔ اس دل کو دنیا بھر میں پچیس/25 دسمبر کو بڑی دھوم دھام اور جوش و خروش سے منایا جاتا ہے اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والا اس دن کی خوشی دوبالا کرنے کے لئے سرگرم ہو جاتا ہے۔ یہ دن اپنی فضیلت و کرامات میں لاثانی اور لافانی اور معجزاتی حیثیت رکھتا ہے۔ اس دن کی خوبصورتی کا راز یہ ہے کہ اسے عالمی

Read more

سانحہ بیلہ بلیک ڈے 19 دسمبر 2022

سانحہ بیلہ سے رات پہلے ایک ساتھی پروجیکٹ کوآرڈینیٹر ضلع خضدار فہیم بھائی کی فیملی سمیت جن میں ان کی زوجہ شامل تھی سو راب بلوچستان کے روڈ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہونے کی خبر نے بوجھل کر دیا تھا گاڑی میں ان کے تین بچے اور فہیم کی والدہ بھی ساتھ تھیں جو ابھی تک ہسپتال میں زیر علاج ہیں پھر اگلی صبح 19 دسمبر تک اسی کیفیت میں مبتلا تھا ایک اور جاننے والا قریبی دوست جس کا

Read more

قطر ورلڈ کپ: پردہ آنکھوں سے ہٹانے میں بہت دیر لگی

قطر میں فٹ بال کا عالمی میلہ اختتام پذیر ہو گیا۔ یہ ورلڈ کپ تاریخ میں ہمیشہ یادگار رہے گا۔ دنیا کا یہ مہنگا ترین اور شاندار ایونٹ منعقد کر کے ایک چھوٹے سے مسلم ملک قطر نے دنیا کو یہ باور کرایا کہ ہمت ہو تو کیا ہو نہیں سکتا۔ بعض مغربی ممالک اور میڈیا گروپس نے اس آڑ میں عربوں اور اسلام کے خلاف زہر افشانی کا سلسلہ برابر جاری رکھا۔ فرانس کے ایک اخبار نے قطر کے کھلاڑیوں

Read more

انصاف کا دہرا معیار

وطن عزیز میں چند دن قبل بتایا جا رہا تھا کہ ملک کی معاشی حالت خطرے میں ہے اور اسی سبب عین ممکن ہے کہ ملازمین کی دو یا تین ماہ کی تنخواہ ادا نہ کی جا سکے لیکن گریڈ 20 کے افسران کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن دیکھ کر تو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے پنجاب حکومت کو قارون کا خزانہ مل گیا ہو۔ کیا وطن عزیز کے دیوالیہ ہونے کی خبر اب جھوٹ ثابت ہو جائے گی

Read more

سقوط ڈھاکہ کے 51 سال اور ہم

16 دسمبر 1971ء کو پاکستان کی تاریخ میں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی اس سیاہ ترین باب سے شتر مرغ کی طرح آنکھیں چرا کر مسائل حل ہونے کی امید کی جا سکتی ہے کیوں کہ 15 اگست 1947ء کو وجود میں آنے والی اسلامی مملکت محض 24 برس کے قلیل عرصہ تک ہی متحد رہ سکی تھی اور متحدہ پاکستان کی 54 فیصد بنگالی آبادی جو مشرقی پاکستان کے نام سے مملکت کا حصہ تھی

Read more

پشتون اور نسلیات ہندوکش ( 4 )

پشتونوں کی اصل نسل کے متعلق نظریات میں سب سے مقبول اور مشہور نظریہ، آریائی نظریہ بھی ہے جس کے مطابق پشتون آریائی نسل ہے۔ یہ نظریہ افغانستان میں بہت زیادہ مقبول ہے اور اسے سرکاری سرپرستی بھی حاصل ہے اس لیے اس پر بہت زیادہ لکھا جاتا رہا ہے۔ پشتونوں کو آریا ثابت کرنے کی تحقیقات یا حوالوں کا انحصار ہندی اور ایرانی نوشتوں پر ہوتا ہے جن میں ژند، اویستا، شاہنامہ فردوسی، خدائے نامہ، رامائن اور مہابھارت وغیرہ

Read more

مخدوم قلی فراغی۔ وسطی ایشیا کے ایک معروف شاعر

گزشتہ برس معروف محقق ڈاکٹر حسن علی بیگ کی کتاب ”صدا بہ صحرا“ شائع ہوئی۔ کتاب بنیادی طور پر مجموعہ ہے ان مضامین کا جو 45 برسوں میں مختلف مواقع پر لکھے گئے اور قومی اور بین الاقوامی جرائد میں شائع ہوئے۔ کتاب میں شامل ایک حصہ ان یادداشتوں پر مشتمل ہے جو ڈاکٹر حسن علی بیگ کے والد گرامی مرزا محمود علی بیگ مرحوم نے وقتاً فوقتاً اپنے اجداد، خاندان، رشتہ داروں، محلے داروں کے حوالے سے ڈاکٹر بیگ

Read more

تمھیں کھانا پکانا نہیں آتا

بھئی میں تو بہت پچھتا رہی ہوں ڈاکٹر بہو بیاہ کر مجال ہے جو میری کوئی بات سمجھ لے۔ رخسانہ بیگم پڑوسن فاخرہ بیگم سے بیٹھ کر بہو کی برائیاں کر رہی تھی۔ ایسا کیا ہو گیا جو تم ایسے کہہ رہی ہوں۔ ارے ڈھنگ کی ایک ہنڈیا نہیں بنا سکتی۔ ایسا کیسے ممکن ہے کچھ نہ کچھ تو پکا ہی لیتی ہوں گی ۔ ہاں کچھ نہ کچھ تو پکا ہی لیتی ہیں جیسے کیا کہتے ہیں اسے اسپیگٹی،

Read more

مرشد

میرے پہلے مرشد میرے والدین ہیں۔ جنہوں نے زندگی کے تمام مراحل میں وہ دینی ہوں یا دنیاوی میری راہنمائی کی۔ پھر زندگی میں سید آصف حسین زیدی آ گئے جو میری بہترین دوست ہیں وہ میرے فوٹوگرافی اور شکار کھیلنے کے مرشد ہیں اور میں ان کو پیار سے مرشد کہتا ہوں تقریباً نو سال سے مرشد پیرالائز ہیں اور بستر پر ہیں، والدین دنیا سے پردہ کر گئے ہیں اس کے بعد کوئی مرشد زندگی میں نہیں آیا۔

Read more

جنگ عظیم دوم اسباب۔ واقعات اور نتائج

جنگ عظیم اول ( 1914 تا 1918 ) کی تباہ کاریوں کے تلخ اور ہولناک تجربے کے بعد یورپی ممالک آئندہ کے لیے جنگوں سے گریز اور قیام امن کو ضروری سمجھ رہے تھے جنگ کے بعد 1919 کی پیرس امن کانفرنس میں جنگوں کو روکنے کے لیے ”لیگ آف نیشنز“ کی تنظیم تشکیل دینے سے توقع کی جا رہی تھی کہ یہ قیام امن کے لیے موثر ادارہ ثابت ہو گا۔ جنگ کے بعد اگلے دہائی تک فضا نسبتاً

Read more

حضرت خضر ؑ (حصہ چہارم)

جب اللہ کے حکم سے حضرت موسی ؑ اپنے غلام یوشع بن نون کے ساتھ حضرت خضر ؑ کو ملنے کے لئے مجمع البحرین کے پاس جزیرے میں پہنچے اور حضرت خضر ؑ کو باہمی تعارف کے بعد ان سے وہ علم یا باتیں سکھانے کی درخواست کی جو ان کے پاس عطائے ربی علم تھا۔ اب اس علم جو اصل میں باطنی یا لدنی علم تھا اس کو سیکھنے کے لئے مشاہدہ ضروری تھا اور مشاہدہ حضرت خضر ؑ

Read more

انسانیت سے یکجہتی اور اسلام

اقوام متحدہ کی جانب سے دنیا بھر میں 20 دسمبر کو انسانی یکجہتی کا دن منایا جاتا ہے، جس کا آغاز 2005 سے ہوا۔ اس کا مقصد قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی مدد، غربت اور تنگ دستی کے خاتمے کے لیے آپس میں اتحاد و اتفاق اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا اور اس کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ جس کے لیے مختلف جگہوں پر بڑے بڑے سیمینار اور تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ جس میں سابقہ رپورٹس

Read more

‎خود کو جان لیا

‎بڑے دنوں سے سوچ رہی تھی کہ کیا لکھوں۔ پھر خیال آیا سال کا اختتام ہو رہا ہے میں بھی اس برس کو اپنے لفظوں میں قید کر دوں۔ اس سال کے حوالے سے جب میں لکھنے لگی تو سمجھ ہی نہیں آ رہا کہ کہا سے شروع کرو۔ یہ سال باقی سالوں کے بنسبت کافی دلچسپ اور منفرد رہا۔ تو خیال آیا کہ اس سال میں نے خود کی شخصیت کو صحیح معنوں میں جانا۔ ہی کیوں نہ اسی

Read more

حرمت سود سیمینار فیڈریشن ہاؤس کراچی

آج دنیا کی بڑی بڑی اقتصادی شخصیات کے مطابق پوری دنیا میں موجودہ سودی نظام سے صرف اور صرف سرمایہ کاروں کو ہی فائدہ پہنچتا ہے، نیز اس میں بے شمار خرابیاں ہیں جس کی وجہ سے پوری دنیا اب اسلامی نظام کی طرف مائل ہو رہی ہے۔ یورپ اور مغرب سود کی تباہ کاریاں سمجھ چکے ہیں وہ اب اسلامی بینکاری کو تیزی سے فروغ دے رہے ہیں۔ عالمی بینک اور اس کے تمام ذیلی ادارے سود کی مرہون

Read more

غالب اور موج شراب (نیورو سائنس کی روشنی میں)

غالب، شعر و ادب کا ایسا جہاں ہے جو اپنے اندر عظیم شخصیت کی تابانی و توانی، شان بے نیازی، انداز بیاں کی لطافت، آفاقیت، محشر خیال کی فیض یابی، ظرافت کی چاشنی، شوخی تحریر، عالم تقریر، گنجینہ معنی کی طلسمات آرائی، لفظیات کی تہہ داری، معنویت کی گہرائی، تشکیک پسندی، کلاسکیت کی چمک، جدیدیت کی رمک، فلسفیانہ و سائنسی شعور، مسائل تصوف، موج شراب کا لطف، ابہام کی کیفیات، رفعت تخیل، پر کشش تراکیب، دل کش تشبیہات و استعارے،

Read more

کسان کے چار بیٹے جن میں اتفاق نہ ہو سکا

احمد نے تمام عمر کھیتوں میں کام کرتے کاٹ دی تھی۔ اب وہ چل پھر نہیں سکتا تھا۔ ہر وقت بستر پر لیٹا کھانستا رہتا ہے۔ اس کے چار بیٹے تھے۔ چاروں میں سے کوئی بھی محنت کے لحاظ سے باپ پر نہیں گیا تھا۔ ہر وقت فون لے کر بیٹھے رہتے یا یوٹیوب پر آسان پیسے کمانے کے ذریعے تلاش کرتے رہتے۔ چھوٹے بیٹے کو ٹک ٹاک پر مشہور ہونے اور بڑا سٹار بننے کا شوق چڑھا ہوا تھا۔

Read more

اسمبلیاں ٹوٹیں گی یا پھر دل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آج اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کر رکھا ہے، دوسری جانب مسلم لیگ نون نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں کہ عدم اعتماد کی تحریک پر ارکان اسمبلی سے دستخط بھی کروا لیے گئے ہیں۔ عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ 17 دسمبر کو پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں

Read more

آگہی عذاب ہے

جب دنیا میں نعمتیں تقسیم ہو رہی تھیں تو طے ہوا کہ ہر نعمت کے ساتھ ایک عذاب دیا جائے گا اور ہر محرومی کے ساتھ ایک سہولت ملے گی۔ چنانچہ جب انتخاب کا مرحلہ آیا تو دنیا کہ کچھ نا عاقبت اندیش عقل مندوں نے پیش کردہ نعمتوں میں سے ایک نعمت ’آگہی‘ وصول کر لی۔ جب کہ باقیوں نے اس سے منہ موڑنا مناسب سمجھا۔ جنہوں نے منہ موڑا وہ آج راحت میں ہیں۔ انہیں ہر معمولی سی

Read more

پہاڑن

میں اگرچہ سطح مرتفع پوٹھوہار کا باسی ہوں او ر ہمارے خطے میں بھی پہاڑ پائے جاتے ہیں لیکن میری جائے پیدائش کچھ میدانی سی ہے اور کچھ کٹاؤ زدہ زمین ہے۔ لیکن پہاڑ کچھ ایسی دوری پر بھی واقع نہیں ہیں۔ ہماری چھت سے شمال کے سارے سلسلہ ہائے کوہ نظر آتے ہیں۔ مجھے بچپن سے پہاڑوں کے ساتھ عشق ہے۔ کیوں ہے؟ اس کی وجہ مجھے خود نہیں معلوم لیکن مجھے پہاڑ اچھے لگتے ہیں اور اسی لیے

Read more

فسانہ آزاد کا فکری/موضوعاتی مطالعہ

فکری جائزہ:۔ کسی بھی صنف کے فکری جائزے میں، اس صنف میں موجودہ موضوعات کو دیکھا جاتا ہے۔ ناول فسانہ آزاد کا نقطہ نظر لکھنؤی تہذیب کی عکاسی ہے۔ درج ذیل موضوعات فسانہ آزاد میں پائے جاتے ہیں وقت کا ضیاع:۔ ناول فسانہ آزاد کے شروع کے صفات میں ہی ایک فکری پہلو ملتا ہے وقت کا ضیاع۔ بعض اوقات ہم اپنی زندگی میں کچھ ایسے کام کرتے ہیں جن کی اس وقت ضرورت نہیں ہوتی۔ وہ مشاغل بھی ہو

Read more

کامیاب وزارت خارجہ

بلاول بھٹو زرداری پاکستانی تاریخ کے نوجوان وزیر خارجہ ہیں جن کی وزارت کے شروع ہوتے ہی بین الاقوامی سطح پر دوسرے ممالک نے ان کو جو پروٹوکول دیا وہ ساری دنیا نے دیکھا جہاں ایک طرف شاہ محمود قریشی جیسے اسٹیبلشمنٹ کے چہیتے وزیر خارجہ کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کے نوجوان طالب علم چائنہ میں تعلیم حاصل کرنے کی وجہ سے پریشان تھے جن کو شاہ محمود قریشی نے واضح کہا کہ چائنہ کے وزیر خارجہ

Read more

مزید ہتھیار نائجیریا سیکیورٹی بحران کا حل نہیں

رائٹرز کے ایک رپورٹ کے مطابق 2013 سے نائجیرین سیکیورٹی فورسز خفیہ طور پر ایک دانستہ اور غیر قانونی پروگرام جاری رکھیں ہوئے ہیں جس کا مقصد دس ہزار عورتوں کی جبری اسقاط حمل کروانا ہیں۔ اس پروگرام کا شکار وہ عورتیں ہیں جس کی ساتھ اسلامک جنگجووں نے اس مقصد کے تحت زبردستی جنسی زیادتیاں کی تھی کہ، ”سانپ کا بچہ سانپ ہوتا ہے“ یعنی اس عورتوں کی جو بچے پیدا ہوں گے وہ بھی جنگجوؤں بنے گی۔ اس

Read more

الخدمت کے روشن خوابوں کا سفر

دکھوں کی اس خیمہ بستی میں داخل ہوتے وقت میرے عجیب سے احساسات تھے مجھے لگتا تھا کہ جیسے ہی میرا وجود اس بستی کی مٹی سے آشنا ہو گا جیسے ہی میری آنکھیں جگہ جگہ پھیلے تباہی کے نشانات دیکھیں گی جیسے ہی میرے کانوں میں پانی کا وہی کھولتا ہوا شور سنائے دے گا جس نے لمحوں میں بستیاں اجاڑ دی تھیں۔ اس لمحے کے حصار میں آج بھی لوگ افسردہ اور خالی ہاتھ ہوں گے۔ ان بستیوں میں

Read more

(3) ڈاکٹر وزیر آغا اور سید فخرالدین بلے ، داستان رفاقت

سرگودھا سے ملتان منتقلی کے بعد بھی ڈاکٹر وزیر آغا اور دیگر احباب سے مسلسل رابطہ قائم رہا۔ ڈاکٹر انور سدید تو کوٹ ادو میں پوسٹنگ ہونے کے باعث اکثر و بیشتر ہی سید فخرالدین بلے سے ملنے آ جایا کرتے تھے۔ بسا اوقات تو ہر مہینے بھی لیکن ڈاکٹر وزیر آغا بمشکل چار پانچ مرتبہ ہی ملنے کے لیے بنفس نفیس تشریف لائے ہوں گے۔ ان چھ والد گرامی قبلہ سید فخرالدین بلے شاہ صاحب، سید انجم معین بلے

Read more

مشرقی پاکستان سے آزاد ہو کر کیا ملا؟

بنگلہ دیش ایک ایسا سانحہ ہے جو ہمیشہ دو قومی نظریہ کے تحت بننے والی مملکت کی بدترین مثال کے طور پر یاد کیا جاتا رہے گا پاکستان کے معاشی حالات و سیاسی عدم استحکام کو لے کر بنگلہ دیش سے موازنہ کرنا اب فیشن بن گیا ہے۔ ظاہر کیا جاتا ہے کہ جیسے بنگلہ دیش میں دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی ہوں اور مغربی پاکستان سے علیحدہ ہونے کے بعد وہاں غربت ختم ہو گئی ہو۔ اس

Read more

سولہ دسمبر: یوم حزن و ملال

آج 16 دسمبر ہے، یوم حزن و ملال۔ اس سے جڑی یادیں ایسی ہیں جو کسی دن یا کسی لمحے یاد سے محو ہو ہی نہیں سکتی۔ پہلا واقعہ تب ہوا جب آزادی وطن کو محض 25 برس ہی بیت پائے تھے اور دوسرا واقعہ 2014 کو درپیش ہوا جب سفاک قاتلوں کا ایک انبوہ مکروہ معصوم بچوں کو شکار گاہ بناء کر بے شمار ماؤں اور پوری قوم کو حزن و ملال میں مبتلا کر گیا۔ برصغیر کے مسلمان

Read more

سکھر۔ حیدرآباد ایم 6 موٹروے منصوبہ، شکریہ اسعد محمود صاحب!

پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں پر سب سے زیادہ روڈ حادثے ہوتے ہیں۔ ملک کسی نہ کسی کونے میں ایک گھنٹہ میں حادثے کی وجہ سے ایک شخص جاں بحق یا زخمی ہوتا ہے۔ ہم اس بدنصیب معاشرے میں کی رہے ہیں جہاں پر حادثے کے کچھ منٹوں میں ایک زخمی بروقت علاج کی سہولیات اور ریسکیو نہ ہونے کی وجہ سے پانچ منٹ کے اندر جان کی بازی ہار جاتا ہے۔ جبکہ مہذب معاشرے اور

Read more

شارٹ نوٹس

انسان کی زندگی میں خوشی یا غمی کے اثرات آنا فطری بات ہے۔ اور بعض اوقات ان سے زندگی کے راستے بدل جانا، سوچ یا رویہ میں تبدیلی آجانا کوئی انہونی نہیں۔ اسی طرح دیکھنے میں آیا ہے کہ *بعض اوقات انسان کا رد عمل قدرتی آفات، خوشیاں یا شارٹ نوٹس خوشی یا غمی یا شارٹ نوٹس چیزوں میں زیادہ ہوتا ہے۔ * اور ان سب کے اثرات دیر پا ہوتے ہیں۔ میں اپنی اس بات کی وضاحت کہ لیے

Read more

پارکنسن کی بیماری

چند روز پہلے میری ملاقات ڈاکٹر عبدالقیوم رانا سے ہوئی تو انہوں نے مجھے مشورہ دیا کہ میں پارکنسن کی بیماری کے بارے میں ایک مضمون لکھوں اور شائع کروں تاکہ عام لوگوں کو اس مرض کے بارے میں آگہی ہو۔ اس طرح وہ اس مرض میں مبتلا مریضوں کی مشکلات کو سمجھ سکیں گے اور خود بھی اس بیماری کی علامات سے واقف ہو جائیں گے۔ میں نے اس درویش صفات معالج سے عرض کیا کہ طب کی سائنس

Read more

میرے بچپن کے دن؟

تہذیب اپنے زوال کی اتھاہ گہرائی تک پہنچ چکی۔ وہ معصوم کلیاں اور پھول جو گلشن ہستی کا ساماں تھے آج ہوس پرست درندوں کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔ وہ نازک کونپلیں جو ابھی تنے سے نکلی ہی ہوتی ہیں کاٹ لی جاتی ہیں۔ لاشے بکھرے پڑے ہیں جس گلی میں جاؤ جس محلے میں جاؤ، جس شہر کا رخ کرو ہر طرف یہی وحشت نظر آتی ہے۔ انسان انسان کو ڈھونڈ رہا ہے کہ وہ کہاں گیا۔ کبھی بچپن

Read more

سانحہ مشرقی پاکستان کی ذمہ دار فوج تھی یا سیاسی قیادت

آج سے پچاس سال قبل سولہ دسمبر 1971 کو ہمارے ازلی دشمن بھارت نے متحدہ پاکستان کو دو لخت کر کے ہمارے دل، دماغ اور روح پر جو گہرے زخم لگائے، وہ کبھی نہ بھر پائیں گے۔ سولہ دسمبر ہماری درخشاں تاریخ کا وہ سیاہ باب ہے جسے ہم کبھی بھی فراموش نہ کر پائیں گے۔ قیام پاکستان میں ہراول دستے کا کردار ادا کرنے والے مشرقی کیا بنگالی عوام اپنی مرضی سے ہم سے علیحدہ ہوئے یا انہیں زبردستی

Read more

تعلیم کا مقصد کیا ہے؟

ہمارے ہاں اکثر لوگ تعلیم کو بنیادی طور پر دو مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ پہلا تعلیم بنیادی ذریعہ ہے کہ اس کو حاصل کر کے انسان کچھ مہارت سیکھتا ہے جس کو استعمال کر کے کوئی پیشہ اپنایا جا سکتا ہے۔ دوسرا مقصد تعلیم کا یہ سمجھا جاتا ہے کہ اس کے ذریعے روایات، نظریات کو نئی نسل میں منتقل کیا جاسکتا ہے اور کیا جا تا ہے۔ پاکستان میں بنیادی طور پر تعلیم حاصل کرنے کے لئے

Read more

کشمیریوں کا قائداعظم۔ غلام عباس مرحوم

ہر روز دنیا میں کئی لوگ پیدا ہوتے ہیں اور کئی مرتے ہیں، پر بہت کم ہیں ایسے ہوتے ہیں جو تاریخ میں امر ہو جاتے ہیں۔ ان امر رے جانے والوں میں سے بہت ہی کم ایسے ہوتے ہیں جن کے عقیدے یا نظریے کا پرچار ان کی وفات کے بعد بھی اسی جوش و جذبے سے ہو جس کا آغاز خود وہ اپنی زندگی میں کرتے ہیں۔ ریاست کشمیر میں بہت سے سیاسی و نظریاتی لوگوں نے جنم

Read more

سیمسن جاوید کی صحافتی خدمات

کچھ نام اپنی ذات و عرفان میں معتبر ہوتے ہیں۔ ان کی ہمہ گیریت کا راز فن و شخصیت اور محنت شاقہ کے ساتھ وابستہ ہوتا ہے۔ دنیا میں کوئی بھی انسان ماں کے پیٹ سے عزت، شہرت، دولت اور ناموری لے کر پیدا نہیں ہوتا بلکہ اسے دنیا میں پیدا ہونے کے بعد ہی حاصلات و ثمرات کے لیے تگ و دو کرنا پڑتی ہے۔ وقت اور حالات جیسے جیسے اسے آگے بڑھنے کی تحریک و اجازت دیتے ہیں

Read more

پاکستان کیوں نہ ٹوٹتا؟

بنگلادیش کی تخلیق نے سیاسی طور پر غیر ترقی یافتہ ممالک میں علاحدگی پسند رجحانات کو جلا بخشی۔ بنگلادیش کی آزادی اور اس کے مضمرات پر بہت کچھ لکھا گیا ہے، مگر ڈاکٹر صفدر محمود کی کتاب ”پاکستان کیوں ٹوٹا“ کسی حد تک 1947 سے 1971 تک کی سیاسی تاریخ کی بے لاگ اور غیر جانب دارانہ تحقیق ہے، جس میں اس المیے کی کئی وجوہات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ اس کتاب کے گہرے مطالعے کے بعد قاری بے

Read more

منزلیں سفر کرتی ہیں

عشق ایک راستہ ہے۔ منزل نہیں، اور مجھے تو ایسے محسوس ہوتا ہے۔ منزل بھی ایک راستہ ہی ہے۔ کسی کا یہ راستہ بہت طویل ہے اور کسی کا یہ راستہ اگلے قدم پر اختتام پذیر ہوتا ہے۔ کچھ احباب طویل سفر کر کے اپنی خود ساختہ منزل پر پہنچتے ہیں تو ہار جاتے ہیں کیونکہ وہ وہاں اکیلے کھڑے ہوتے ہیں۔ دور دور تک کوئی ساتھ نہیں ہوتا، بعض دفعہ ہم کئی گھنٹوں کا سفر کر کے جہاں پہنچتے

Read more

جدید عورت کے مسائل اور ہمارے سماجی رویے ( 2 )

یورپ میں عورتوں کی آزادی کے لئے پہلا آئینی قدم 1882 میں اٹھایا گیا جب برطانوی حکومت نے فرمان جاری کر کے عورت کو اپنی کمائی ہوئی دولت پاس رکھنے کا حق دیا، جس کے بعد عورت نے کارخانوں کا رخ کیا، منافع کی اسی ترغیب نے عورت کو گھروں سے نکال کر بازاروں اور دکانوں کی کنیز بنا دیا، آج بھی مغرب میں ہر دو میں سے ایک عورت دفتر، کارخانے اور دکان میں کام کرتی ہے، عورتوں کی

Read more

پاکستان کا بکاؤ میڈیا

آج کے اس ترقی یافتہ دور میں میڈیا ٹیکنالوجی ایک اہم کردار کی حامل ہے۔ میڈیا ٹیکنالوجی نے دنیا کا دیکھنے، سوچنے، اور سمجھنے کے زاویہ مکمل طور پر تبدیل کر دیا ہے۔ میڈیا ٹیکنالوجی خود میں ایک عظیم ایجاد ہے۔ میڈیا کا کردار اور میڈیا کی اہمیت سے ہرگز انکار ممکن نہیں۔ الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا کا استعمال دوسرے ممالک میں صحیح آگاہی کے لیے کیا جاتا ہے جبکہ بدقسمتی سے ہمارے ہاں یہ میڈیا حکومت، اپوزیشن اور

Read more

آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟ عالمی کتب میلے کی روداد

کسی سنجیدہ اور بہترین انسان نے، کسی بہترین اور سنجیدہ مضمون میں لکھا تھا کہ نئی صدی کی ابتداء میں کسی ادب کے سنجیدہ عاشق کو اپنے ساتھ ادب کی چند چنیدہ کتب لے کر جانا چاہیے۔ حال ہی میں ایک کتب میلہ ہوا اور اس پر ایک سنجیدہ اور سنجیدہ سے ذرا زیادہ رنجیدہ لکھاری نے لکھا کہ اسے عالمی کتب میلا نہیں بلکہ مذہبی کتب میلا ہونا چاہیے۔ کتب میلے میں کیونکہ مذہبی کتب زیادہ تھیں لہذا کچھ

Read more

شکوہ خدا سے کرتے ہو

قلم اور انسان کی ترقی ابتدائے عالم سے ساتھ ساتھ چلتی آ رہی ہے۔ اس کا بنیادی مرکز انسان کو علم و تعلیم اور ہنر کے ساتھ ساتھ حقیقت اور اصلیت سے واقف کروانا ہوتا ہے۔ جو وہ اپنی سرگرمیوں کے ذریعے وضاحت کرتا ہے قلم کے ذریعے علم سیکھا اور دوسروں کو سکھایا اور یہی نسل در نسل تسلسل ہے۔ اس عمل کو انبیاء کی میراث بھی قرار دیا گیا تاکہ خدا اور مقصد حیات کو بھرپور انداز میں

Read more

کارکردگی کا دیوالیہ پن اور عوام

پچھلے کچھ عرصے سے ملک کے دیوالیہ ہونے کے خدشات سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں۔ ان خبروں کو تقویت اس وقت ملی جب سری لنکا کے دیوالیہ ہونے کی خبریں سامنے آئیں اور اس کے عوام نے حکمرانوں کے محلات پر دھاوا بول کر لوٹ مار شروع کر دی اور حکمرانوں کو ملک چھوڑنے پر مجبور کر دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ وطن عزیز میں بڑھتے ہوئے معاشی عدم استحکام، روپے کی قدر میں مسلسل کمی، آئی ایم

Read more

دو دن غمخوار فون کے بغیر

وہ 24 نومبر 2020 کی شام تھی جب اچانک ہی میرے ہاتھ میں موجود میرے فون کی روشن اسکرین، جس پر میری انگلیاں مسلسل حرکت کر رہی تھیں، تاریک ہو گئی۔ میرا موبائل آٹو ری سٹارٹ پر سیٹ تھا اس لیے مجھے لگا کہ فون ری سٹارٹ ہونے لگا ہے، جو کہ اکثر ہوتا بھی تھا۔ لیکن اب کی بار یہ نہیں ہوا۔ فون کی اسکرین تاریک ہی رہی۔ میں نے پاور بٹن دبایا، کچھ نہیں ہوا، چارجر کا پلگ

Read more

توقیر حسین، زاہد عباس اور وجاہت حسین بنام ریاست پاکستان

پاکستان بن گیا تو قائد نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ:۔ ”آپ آزاد ہیں اپنے مندروں میں جانے کے لیے، اپنی مسجدوں میں جانے کے لیے، آپ آزاد ہیں اپنی عبادت گاہوں میں جانے کے لیے۔ مملکت کو آپ کے مذہب سے کوئی سروکار نہیں۔“ کسی بھی ریاست کی بنیادی ذمہ داریوں میں سے ایک اہم ترین ذمہ داری یہ ہے کہ ریاست اپنے شہریوں کو تحفظ فراہم کرے۔ ایک عام شہری کی جان، مال اور عزت کی

Read more

ملکی حالات سے مایوسی ایسی ہے کہ ان پر لکھنے کو کچھ نہیں

میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ پاکستانی سیاست پر کچھ نہ لکھوں۔ اس کی دو وجوہات ہیں۔ پہلی یہ کہ ٹیلی ویژن چینلز، اخبارات، رسائل اور آن لائن فورمز پہ پہلے ہی بہت کچھ لکھا اور بولا جا رہا ہے جس میں ہر لکھاری اور صاحب رائے اپنے تجربے، نظریے اور سوچ کے مطابق ملک کے حالات و واقعات پر اپنے قلم سے روشنی ڈالتا ہے۔ ہر قلم کار کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ ہر گزرتے سیاسی وقوعے اور

Read more

رانا ثناء اللہ منشیات کیس

انیس سو چوراسی پچاسی کی بات ہے۔ ایک زمیندار کی بھینس چوری ہو گئی، گاؤں میں لوگ چوری کو بے عزتی اور چوری برآمدگی کو عزت سے جوڑتے ہیں۔ بھینس والوں نے عزت بچانے کی خاطر تلاش شروع کردی، چند دنوں بعد ایک باڑے کو مشکوک کرار دے دیا، وہاں لوگ جمع ہو گئے، چارپائیاں لگ گئیں، حقوں کی مہک اڑنے لگی، پگوں والے چارپائیوں پر اور عام ارد گرد کھڑے ہو گئے۔ بات چلی اور ختم اس پر ہوئی

Read more

ناول ”سدھارتھ“ ، فکری مطالعہ

انتساب گمنام آہوں اور گمشدہ راہوں کے نام جرمن لکھاری ہرمن ہیسے کے قلم سے تخلیق پانے والا ناول سدھارتھ 1922 ء میں جرمنی میں شائع ہوا۔ 1951 ء میں اس کا انگریزی ترجمہ امریکہ سے شائع ہوا۔ 1960 ء تک اس کی شہرت عام ہو چکی تھی۔ یعقوب یاور نے 1982 ء میں اسے اردو کے قالب میں ڈھال کر ہندوستان کو اس سے متعارف کروایا۔ سدھارتھ سنسکرت زبان کا لفظ ہے جو سدھ اور ارتھ کا مجموعہ ہے۔

Read more

خواب لے لو خواب۔ ”ہاں میری معیشت کا سہارا خواب ہیں!

عالم میں متعدد مثالیں ایسی ہوں گی اور ہیں بھی کے سیاست کا محور جمہور کی فلاح و بہبود ہوتی ہے۔ مختلف ممالک کے حکمران اپنی اپنی سیاسی جد و جہد میں، عوام کی روز مرہ زندگی میں بہتری لانے کے لئے اپنا منشور پیش کرتے ہیں اور حق حکمرانی عوام تک پہنچانے کے لیے عوام سے اعتماد کا ووٹ لیتے۔ عوام کارکردگی کی بنیاد پر انہیں اقتدار میں لاتے ہیں یا اقتدار سے باہر لے جاتے ہیں۔ عام طور

Read more

صرف ہندسہ ہی تو بدلا ہے

ہیگل خیالاتی جدلیات کی کسوٹی پر وقت کے بہاؤ اور حالات کی رفتار کو ماپتا ہو یا مارکس مادی جدلیات کا سہارا لیتا ہو، من حیث القوم ہمیں نہ اس بات سے کوئی شغف ہے اور نہ ہی ہمارے اذہان کی کھڑکی ایسی کسی شعوری کرن کو دماغ کے کواڑوں سے رستہ دینے کو تیار ہے۔ کیونکہ وقت چاہے 1947 کا ہو یا 2022 کا، ہمارے نہ کردار بدلے ہیں نہ افکار۔ دنیا کی دو سو ریاستوں میں شاید ہم

Read more

قومی یکجہتی: کیا ہم پھر سے کسی سانحے کے منتظر ہیں

آج سے ٹھیک ایک دن بعد 16 دسمبر کو قوم جہاں سقوط ڈھاکہ کے زخموں کو کرید رہی ہو گی، وہیں 16 دسمبر 2014 کو پیش آنے والے سانحہ اے پی ایس کو دکھ، کرب اور تکلیف کے ساتھ یاد کر رہی ہو گی۔ 16 دسمبر 2014 جب دہشت گردوں نے ظلم و بر بربریت کی تمام حدود کو پار کرتے ہوئے اے پی ایس اسکول پشاور کے معصوم بچوں کو بھی نہ بخشا اور بے دردی سے موت کے

Read more

فری لانس صحافیوں کیلئے تربیتی سیشن کا اہتمام

پاکستان میں ایک طبقے کے علاوہ باقی صحافیوں کی صورتحال کافی پریشان کن ہے اور اس سے زیادہ پریشانی کا سبب ہے ان کے تربیتی عمل کا فقدان جس نے مسائل کو دوچند کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ اس مسئلے کی سنگینی کو محسوس کرتے ہوئے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام فری لانس جرنلسٹس کی جانب سے مختلف موضوعات پر سیمینارز اور تربیتی ورکشاپس کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس ضمن میں دوسرا سیشن کراچی میں

Read more

جدید عورت کے مسائل اور ہمارے سماجی رویے (1)۔

جب سے روئے زمین پہ شعوری زندگی کا ظہور ہوا، تب سے یہاں مرد و زن کا تعلق ہی انفرادی اور اجتماعی حیات کا مرکزی موضوع اور سماجی اصولوں کی تخلیق کا محرک بن گیا، یعنی مرد و زن کا جو رشتہ پہلے خاندان اور پھر معاشرے کی تشکیل کی اساس بنا وہی فلسفہ زیست کا سرچشمہ بھی ثابت ہوا۔ ازل سے اب تک دنیا کے تمام مذاہب، سارے فلسفے اور ہر علم اسی رشتے کے گرد گھومتے نظر آتے

Read more

بدامنی کے بڑھتے ہوئے واقعات کا چیلنج

خیبرپختونخوا کے طول و عرض میں پولیس پر حملے روزمرہ کا معمول بن چکے ہیں شاید ہی کوئی دن ایسا گزرتا ہو گا جب صوبے کے کسی نہ کسی حصے سے پولیس فورس پر حملے کی اطلاعات سامنے نہ آتی ہوں۔ اس حوالے سے اب تک زیادہ واقعات شمالی وزیر ستان اور اس سے ملحقہ صوبے کے جنوبی اضلاع لکی مروت اور بنوں میں رپورٹ ہو چکے ہیں جن میں پولیس کی گشتی پارٹیوں کے علاوہ پولیس چوکیوں پر بھی

Read more

شاہ فاروق: بغاوت، معزولی اور جلاوطنی

”“بحیرۂ روم اور نہر سوئز کے سنگم کے قریب واقع مصر کے دوسرے بڑے شہر اسکندریہ میں سخت کرفیو نافذ ہو چکا تھا۔ باہر نظر آنے والے فرد کو بغیر انتباہ گولی مارنے کا حکم تھا۔ مگر شہر کے نواح میں واقع مو نتازہ پیلیس سے نکلی دو مرسیڈیز کاریں اسی میل سے زیادہ رفتار سے ویران بازاروں اور گلیوں سے مڑتی، گزرتی شہر کے گنجان آباد علاقہ میں واقع راس التین محل کی طرف بڑھ رہی تھیں۔ ان کاروں

Read more

لوٹا اور طہارت پارٹی

جب میں پہلی بار فرنگیوں کے دیس میں آیا تو مجھے اس وقت بہت شدید دھچکا لگا جب میں نے ائرپورٹ کے غسل خانے میں مکمل طور پر خشک سالی کا ماحول پایا۔ یعنی غسل خانے میں تمام ”معاملہ“ کھل کھلا کر دینے کے بعد جب آپ کو یہ احساس ہو کہ غسل خانے میں نہ لوٹا ہے نہ پانی تو آپ کا کیا حال ہو گا؟ جی ہاں! اپنی بھی کچھ ایسی ہی کیفیت ہوئی۔ اس موقع پر مجھے

Read more

یو اے ای کا خلائی مشن چاند کی طرف روانہ

یو اے ای (UAE) کا چاند کی سطح پر اترنے والا روور راشد اسپیس ایکس کے راکٹ کے ذریعے امریکی ریاست فلوریڈا کے لانچ سینٹر سے 11 دسمبر کو خلائی سفر پر روانہ کیا گیا۔ اس راکٹ میں روور کے ساتھ ساتھ ایک جاپانی کمپنی آئی اسپیس کا لینڈر بھی موجود ہے، لانچ کے 35 منٹ بعد آئی اسپیس لینڈر راکٹ سے الگ ہو گیا، جس کے اوپر یو اے ای کا روور بھی موجود تھا۔ لینڈر کے الگ ہونے

Read more

( 2 ) ڈاکٹر وزیر آغا اور سید فخرالدین بلے، داستان رفاقت

ڈاکٹر وزیر آغا کی تصانیف کی فہرست طویل ہے جن میں، مجید امجد کی داستان محبت، تنقید اور احتساب، تنقید اور جدید اردو تنقید، دوسرا کنارا، اک کتھا انوکھی، غالب کا ذوق تماشا، مسرت کی تلاش، نظم جدید کی کروٹیں، شام اور سائے، دن کا زرد پہاڑ، اردو شاعری کا مزاج، عبدالرحمن چغتائی کی شخصیت اور فن، چمک اٹھی لفظوں کی چھاگل جیسی شاندار تصانیف قابل ذکر ہیں۔ بے شک یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مجید امجد کی

Read more

مہنگائی اور امپورٹ قوانین کی خلاف ورزی

وفاقی ٹیکس محتسب نے قاسم پورٹ کراچی پر سویابین اور کینولہ کے نو جہازوں کو کلیئر کرنے کی سفارش کردی۔ کئی دنوں سے پھنسے سویابین اور پولٹری فیڈ کی کھیپ جہازوں میں پڑی رہی اور انڈسٹری سپلائی التوا کا شکار رہی۔ کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے مارکیٹ میں سویابین اور پولٹری فیڈ کا بحران پیدا ہوا۔ جس کی وجہ سے مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔ گزشتہ دو ہفتوں سے مرغی کا فی انڈا قیمت

Read more

بے روزگاری اور سماجی مسائل

اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون میں ایک نوجوان جس کے بالوں کے رنگ سے لے کر جوتوں کا رنگ سنہرا ہے۔ یہ نوجوان ایک سنہرے بت کا روپ دھارے جناح سپر مارکیٹ کے ایک چوک پر صبح سے شام تک کھڑا ہوتا ہے۔ احسان نامی یہ نوجوان اسکول میں تین جماعتیں ہی پڑھ سکا اور روزگار کی تلاش میں کراچی سے اسلام آباد آیا۔ ایک اخباری خبر کے مطابق اسے یہ روپ اختیار کرنے کے لیے 1500 سے 2000

Read more

الاؤ اور آسمان

دسمبر کی اک لمبی اور سرد رات، سلگتے، چٹختی ہوئی لکڑیوں سے چنگاریاں برامد کرتے اک بجھتے ہوئے الاؤ کے نزدیک ہم چار نے یادوں کو روشن کرنے والے پل بتائے اور ان کو اک خزانے کی مانند اپنے ذہن کے اک دستیاب گوشے میں فروزاں کر دیا۔ زندگی کیا ہے؟ خوشی کیا ہے؟ اک مثلث ہے الاؤ، سرد موسم اور اکٹھے بیٹھنا، یا دوست، مقام اور کیفیت، یا دسمبر، لمبی رات اور ہم، یا کچھ اور، کہ ریاضی سے

Read more

شمالی کوریا کی میزائل تجربات اور جنگی جنون

یوکرین پر روسی جارحیت سے، روس اور چین کی امریکہ کی ساتھ حالیہ کشیدہ تعلقات سے فائدہ اٹھا کر شمالی کوریا اپنے سرد جنگ کے اتحادیوں سے تعلق بہتر بنا رہا ہیں۔ یہ اکیلا صرف نئی سٹریٹجک صف بندی نہیں بلکہ اس سے شمالی کوریا نہ صرف اپنی داخلی معیشت کو مستحکم کرے گا بلکہ ایٹمی و میزائل پروگرام کو بھی وسیع اور جدید بنانے کا کوشش کرے گا۔ 2022 کے آغاز سے پیانگ یانگ نے بڑے پیمانے پر میزائل

Read more

رومانس یا پڑھائی

بہت سارے پاکستانی نوجوان باہر ممالک کا سوچتے ہی انگریزی فلموں جیسا ماحول ذہن میں لاتے ہیں کہ جلد ایک گوری گرل فرینڈ بنے گی۔ وہ اسی امید سے پوری محنت کر کے باہر پہنچتے ہیں، لیکن علم حاصل کرنے نہیں، بلکہ رومانس کی تلاش میں۔ یہ لوگ جب باہر پہنچ جاتے ہیں تو بہت مایوس ہوتے ہیں کیونکہ ان کی ساوتھ ایشین بوتھی کو کوئی منہ نہیں لگاتا، اوپر سے یہ غریب اور ان کلچرڈ ہوتے ہیں، نہ شراب

Read more

رشید سرابھا ایک متحرک، نڈر اور سچے انقلابی تھے!

ہماری دھرتی نے ایسے ایسے سپوت پیدا کیے ، جو اپنی ساری زندگی اپنے وطن اور اس کی مٹی سے محبت اور اس دھرتی کے مظلوم، محکوم اور پسے ہوئے عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے، انہیں سیاسی شعور دینے اور انہیں ملکی سیاسی دھارے میں لا کر انقلاب برپا کرنے کے لیے اپنی زندگیاں قربان کرتے رہے۔ جو سماجی انصاف پر مبنی خوشحال سماج کی بنیاد رکھنے کے لیے کوشاں رہے، وہ بھی ایک ایسی سماج، جس میں بالادست

Read more

( 1 ) ڈاکٹر وزیر آغا اور سید فخرالدین بلے، داستان رفاقت

سال 2022 کو دنیائے اردو ادب میں ڈاکٹر وزیر آغا صدی کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر وزیر آغا عمر میں والد گرامی قبلہ سید فخرالدین بلے سے تقریباً آٹھ برس بڑے تھے لیکن ہم نے ہمیشہ انہیں والد گرامی کا حد درجہ احترام کرتے دیکھا۔ ڈاکٹر وزیر آغا اور سید فخرالدین بلے کی داستان رفاقت کا آغاز کب اور کیسے ہوا، اس حوالے سے کوئی حتمی بات کہنا ہمارے لیے دشوار ہے البتہ ہم نے اپنے ہوش

Read more

جنوبی ہند میں واقع تین ہزار سال پرانا اڈونی قلعہ جہاں افریقی شیدی حکمرانی کرتے تھے

1999 ء میں ہندوستان کے سفر میں جو جانا، جو سنا، جو سمجھا، اس کی ایک جھلک پیش ہے ہماری گاڑی رات بارہ بجے کے بعد اڈونی سے گزرنی تھی۔ ٹائم ٹیبل دیکھنے سے مجھے معلوم ہوا کہ ہماری ٹرین اڈونی سٹیشن پر کچھ دیر کے لیے رکے گی۔ اس علاقے کی تاریخ پڑھتے ہوئے جو چند باتیں مجھے بہت ہی عجیب و غریب لگیں ان میں سے کچھ کا تعلق اڈونی سے بھی تھا۔ یہ شہر دلی سے دو

Read more

حضرت خضر ؑ (حصہ سوم)

  کوہ طور پر اللہ تبارک و تعالی کی تجلی مبارک کی زیارت کے بعد حضرت موسیٰ ؑکے چہرہ مبارک پر ایسی قوی چمک رہتی تھی کہ چہرے پر نقاب کے باوجود بھی آپ ؑ کے چہرہ مبارک کی طرف جو کوئی آنکھ بھر کر دیکھتا تو اس کے چہرے کی بینائی ختم ہو جاتی۔ آپ ؑ نے حق تعالی ٰ سے عرض کیا کہ مجھے ایسا نقاب عطا فرمائے جو اس قوی نور کی طاقت کے سامنے پردہ بن

Read more

نعیم اشرف کے افسانے ”پونم پریت“ کا تجزیہ

تجزیہ نگارہ : لبابہ نجمی پیشہ کے اعتبار سے مکینیکل انجینئر، افسانہ نگار اور مصنف نعیم اشرف 1964 میں وادی سماہنی، کشمیر کے پاکستانی حصے میں پیدا ہوئے۔ وہ بالترتیب مکینیکل انجینئرنگ، ہیومن ریسورس مینجمنٹ، وار اسٹڈیز، لیڈرشپ اور مینجمنٹ میں باضابطہ تعلیم حاصل کرنے کے لیے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور، ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور یونیورسٹی آف بلوچستان گئے۔ فکشن کے شوقین، اشرف نے اپنے ادبی سفر کا آغاز 2016 میں افسانے کے ترجمے سے کیا۔ :

Read more

شہزاد احمد کا ایک شعر، علم حیاتیات کی روشنی میں

شعر/بیت ترا کرم ہے کہ تو نے مجھے عطا کر دی وہ زندگی جو کسی اور کو نہ چاہی تھی شعر ایک ایسا آئینہ ہے جس میں انسان نور فراست سے اپنی علمی و ادبی بصیرت اور تفہیم کا چہرہ دیکھتا ہے۔ شعر اپنے باطن میں کئی مفاہیم و مطالب مخفی رکھتا ہے۔ شعر شناس، شعر سے اپنے علم و عرفان کی بنا پر معنی و مفہوم کشید کرتا ہے۔ جدیدیت و مابعد جدیدیت کی یہ اہم خاصیت ہے کہ

Read more

پاگل ہے سالا!

سنا تھا، اور سن رہے ہیں کہ پاگل یا پھر سادہ لوح اشخاص ہی سچ بولتے ہیں۔ لیکن آج سننے کے ساتھ ساتھ دیکھ بھی لیا لیکن یہ کوئی سادہ لوح شخص نہیں بلکہ ایک پاگل شخص تھا لیکن یہ اس طرح کا پاگل شخص تھا جن کو آتے جاتے اور ان کے حرکات اور سکنات سے نہ صرف لوگ ان کو شک کی نگاہ سے دیکھتے تھے بلکہ پورے دن میں ان پر گھنٹے دو کے لئے بولنے کا

Read more

مہرباں کیسے کیسے؟

سیاسی حلقوں میں یہ بات کھلے عام کہی جا رہی ہے کہ عمران خان نے آرمی چیف کی تقرری پر جو چیخ و پکار شروع کر رکھی تھی، اس کا مقصد جنرل عاصم منیر، جن کا نام سنیارٹی لسٹ میں سب سے اوپر تھا، کو 27 نومبر 2022 ء کو ہی ریٹائر کروا کر کسی اور کے لئے گنجائش پیدا کرنا تھا۔ انہوں نے تو جنرل باجوہ کو آئندہ انتخابات تک آرمی چیف بنائے رکھنے کی تجویز پیش کر کے

Read more

چین عرب تعلقات کا اہم سنگ میل

چین اور عرب دنیا ایک دوسرے سے طویل فاصلوں کے باوجود دوستانہ تعلقات کی ایک طویل تاریخ رکھتے ہیں۔ چین اور عرب ریاستوں کے مابین تبادلے 2000 سال سے زیادہ پرانے ہیں۔ حال ہی میں چین نے عرب ریاستوں میں 20 کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ اور دو کنفیوشس کلاس رومز قائم کیے ہیں جبکہ 40 سے زائد چینی یونیورسٹیوں میں عربی کو ایک مضمون کے طور پر پڑھایا جا رہا ہے۔ انہی دوستانہ روابط کو مزید آگے بڑھانے کے لیے ابھی

Read more

سچائی کا سفر

زمیں زاد نے جب سے دنیا پر قدم رکھا ہے، اس نے اپنے زمانے کے انداز کو ہمیشہ سے اپنے پرکھوں، والدین کی پرورش، ماحول، تعلیم اور علاقائی، ذہنی اور نفسیاتی تعصبات کی عینک سے ہی دیکھا ہے۔ بہت زیادہ مادی اور سائنسی ترقی کرنے کے باوجود جدید دور کا انسان بھی ہر سو اپنی اپنی عینک لگائے ہوئے حالات و واقعات کو سمجھتا اور پرکھتا پھر رہا ہے۔ آج کل یورپ میں قومیت پرستی کی عینک پھر سے سر اٹھا

Read more