یہ جنوں مالک اشتر کا بہت اچھا ہے

” عبادات سے روحانی طہارت اور نفس کو فیض یقیناً پہنچ سکتا ہے لیکن مادی یا طبعی مسائل کا حل ان میں کھوجنا منطقی عمل نہیں ہے“ ۔ (کیا کرونا وائرس اللہ کا عذاب ہے۔ ص: 43 ) ”۔ ”اس سماج کی زبان پر اس وقت آبلے پڑ جاتے ہیں جب ریڈ لائٹ ایریا میں کوئی دلال مرد سڑک پر گھوم گھوم کر جسم بھنبھوڑنے والے کسی بھوکے کو تلاش کرتا ہے تاکہ دلالی حاصل ہو سکے۔ یہ اخلاق کی

Read more

انجیر کی افادیت

انجیر ( Fig) نباتاتی نام: (Botanical name) انجیر کا نباتاتی نام فکس کریکا (Ficus Carica) ہے۔ تاریخی پس منظر: (Historical Background) انجیر کی کاشت قدیم زمانے سے جاری ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق اس کی ابتدا روم اور مغربی ایشیا سے ہے۔ یہ چھوٹے درخت کی ایک قسم ہے جو دیکھنے میں جھاڑی نما دکھائی دیتا ہے۔ ان پودوں کی لمبائی 7 سے 10 میٹر یا 23 سے 33 فٹ لمبی ہوتی ہے۔ درخت کی چھال سفید ہوتی ہے۔

Read more

انور مقصود کے ”ساڑھے 14 اگست“ تک کا ہمارا سفر

‫زمانہ جاہلیت، مطلب ہماری کم عمری یا جب صاحب ڈگری نہ تھے تب سے انور مقصود ایک پسندیدہ شخصیت رہے ہیں ‫۔ گو کہ ڈگریاں تو کئی لے لیں مگر صاحب علم نہ ہوئے تو پسند آج بھی اس زمانے کی سی ہے ‫۔ شاید ڈگری جعلی ہے، یا پھر پسند اصلی ہے۔ یا پھر بزبان شاعر ہم نے جس جس کو بھی چاہا ترے ہجراں میں، وہ لوگ​ آتے جاتے ہوئے موسم تھے، زمانہ تو تھا​ اپنی عادت ہے

Read more

امریکہ میں مقیم چترال کی بیٹی: انسانیت کی خادم

پاکستان میں جون 2022 کے مہینے سے شروع ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں پاکستان کے چاروں صوبوں میں سیلاب سے تباہی آئی ہے، ایک ہزار سے زائد لوگ موت کے منہ میں جا چکے ہیں، جن میں سے زیادہ تر بچے ہیں جبکہ لاکھوں ایکڑ پر مشتمل فصلیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق اس سیلاب سے 5 لاکھ سے زائد افراد اپنے گھر، مال، مویشی اور روزگار سے محروم ہوچکے ہیں اور درد

Read more

ڈرامہ سیریل بخت آور: معاشرے میں عورت سے سلوک کا عکاس

پاکستانی ڈرامہ سیریل ”بخت۔ آور“ اپنے پلاٹ کی انفرادیت اور تلخ سچائی کی وجہ سے ان دنوں ناظرین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ اس ڈرامے کی کہانی بختاور نامی لڑکی کے گرد گھومتی ہے۔ جس کو حالات کے تھپیڑے اپنی لڑکی کی شناخت سے لڑکے کا روپ دھار کر اپنی زندگی کے شب و روز گزارنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔ بختاور جس گھر میں آنکھ کھولتی ہے۔ وہاں گھر کی دہلیز پر غربت، جوئے و نشے کی

Read more

ریاست کی رٹ کیسے قائم کی جا سکتی؟ خلیفہ اول کی زندگی ایک نمونہ

بائیس جمادی الثانی خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق کا یوم وصال ہے۔ بطور خلیفہ جس مضبوط اعصابی کا مظاہرہ آپ نے کیا تاریخ میں کسی دوسرے حکمران نے نہیں کیا۔ نو زائیدہ ریاستوں اور وہ ریاستیں جو نوزائیدہ ریاستوں جیسے حالات سے گزر رہیں ہوں ان کے لیے آپ اسوہ بہترین مثال ہے۔ اڑھائی سالہ دور حکومت کئی انتہائی غیر مقبول، بہت سخت لیکن تاریخ اعتبار سے نہایت درست فیصلوں سے بھرپور رہا۔ ریاست کو باغیوں کے خلاف کس طرح

Read more

بلدیاتی انتخابات کے دنگل میں غیر جمہوری رنگ

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی وہ سب کچھ ہوا جو نہیں ہونا چاہیے تھا۔ مخالف امیدواروں کے خلاف جھوٹے مقدمات، تشدد کے واقعات، دھونس اور دھاندلی کے حربے، پولیس کے ذریعے ہراساں کر کے ووٹرز کو مینیج کرنا پیپلز پارٹی کی عین جمہوری روایات میں شامل ہے۔ یہی سب کچھ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں بھی کیا گیا تھا۔ بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ 26 جون 2022 کو منعقد ہوا تھا جس میں لاڑکانہ سکھر

Read more

پاکستان ترقی کیوں نہیں کرتا؟

پاکستان بر صغیر کے مسلمانوں پر اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا احسان تھا۔ یہ خلافت کے خاتمے کے بعد دنیا کے نقشے پر ابھرنے والی پہلی نظریاتی اسلامی ریاست تھی جس کے قیام کا مقصد اسلام ہے مسلمہ اصول پر عمل پیرا ہو کر عوام الناس کے مسائل کو حل کرنا تھا۔ اس مملکت کے حصول کے لئے قائد اعظم محمد علی جناح، علامہ محمد اقبال اور دیگر اکابرین نے ایک لمبے عرصے تک جد و جہد کی اور بالآخر

Read more

تبدیلی آپ کی کوشش سے پیدا ہوگی

میں انسٹاگرام پر فرانسیسی زبان میں ایک ویڈیو دیکھ رہا تھا۔ اس میں ایک خاتون زندگی کے مسائل پر بڑی اچھی گفتگو کر رہی تھیں۔ دوران گفتگو انہوں نے ایک جملہ استعمال کیا جو مجھے بے حد پسند آیا۔ وہ جملہ اس طرح ہے : Si tu ne changes rien, rien ne changera اس کا لفظی ترجمہ ہوا ”اگر آپ کچھ نہیں بدلتے ہیں تو پھر کچھ بھی نہیں بدلے گا۔“ میں نے یہ جملہ سنا اور ویڈیو وہیں روک

Read more

ساسو ماں کا گلہ

خدا نے شاید ساسو ماں بارش یا ٹھنڈ میں سوجی، گاجر یا سوہن کا حلوہ کھلانے کے لئے پیدا کیں ہیں۔ پروجیکٹ کی وجہ سے تین دن گھر اور یونیورسٹی سے غیر حاضر رہا، آج واپسی ہوئی تو بہت سے کام ادھورے پڑے تھے۔ اوپر سے جنوری کی ہڈی توڑ ٹھنڈ نے ناک میں دم کر رکھا ہے ؛ سرد موسم میں بادل برسنے کے لئے بہانے ڈھونڈتے ہیں، بارش ایسی برس رہی تھی جیسے دو چار دنوں میں انہی

Read more

پروفیسر برادری مشکل میں

صوبہ بلوچستان میں کالجوں کی کل تعداد تقریباً 135 ہے اور ان کالجوں میں پڑھانے والے پروفیسروں کی تعداد 3500 کے لگ بھگ ہے۔ اپنے حقوق، مفادات اور بقا کے لیے پروفیسر برادری کی اپنی ایک تنظیم ہے جو بلوچستان پروفیسرز اینڈ لکچررز ایسوسی ایشن، یعنی بی پی ایل اے کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ہر دو سال بعد بی پی ایل اے کے صاف شفاف انتخابات ہوتے ہیں اور اکتوبر 2022 کو بی پی ایل اے کے انتخابات

Read more

بزرگ اپنے گاؤں دیکھنا چاہتے ہیں

تقریباً ڈیڑھ برس پہلے ارادہ باندھا تھا کہ ان بزرگوں کی یادوں کو ریکارڈ کیا جائے جنہوں نے سن سنتالیس کے بٹوارے اور المناک ہجرت کو اپنی آنکھوں سے دیکھا اور اپنے جسموں اور روح پر جھیلا ہو۔ تقسیم کی ان کہی کہانیوں کو لوگوں تک پہنچایا جائے۔ اب تک پاکپتن اور بہاول نگر (پنجاب، پاکستان) کے مختلف علاقوں میں بسنے والے تقریباً ایک سو بزرگوں کی یادوں کو ہم ’پارٹیشن ڈائری‘ (Partition Diary) نام کے یوٹیوب چینل پر محفوظ

Read more

والدہ صاحبہ پر فالج کا حملہ

یہ کوئی پانچ دن پہلے کی بات ہے کہ ہم والدہ صاحبہ سے باتیں کر رہے تھے۔ کہ اچانک ہی ان کا کہا جملہ عجیب سا ہو گیا جس کی سمجھ نہیں آ رہی تھی۔ ہم فوراً چونک گئے اور کہا کہ اپنا جملہ دوبارہ سے دہرائیں۔ ہم سمجھے کہ شاید یوں ہی ان کے منہ سے غلط جملہ نکل گیا ہو۔ لیکن ان کا جواب پھر بھی سمجھ میں نہیں آ رہا تھا۔ ہم نے کہا کہ یہ تو

Read more

مشرف دور پالیسیاں کراچی میں دوبارہ لانے کی تیاریاں؟

فوجی آمریت اور پاکستانی سیاسی آمریت میں صرف اتنا فرق ہے کہ فوجی حکومت میں ہر ادارے پر فوج کا کنٹرول ہوتا ہے جبکہ سیاسی حکومت میں ادارے سیاست دانوں کے رشتہ داروں اور خیرخواہوں کے رحم و کرم پر ہوتے ہیں بلکہ ”آمریت“ میں بڑے اداروں میں کوئی ایک یا دو فوجی افسر تعینات ہوتے ہوں گے پالیسیاں یقیناً اپنی مرضی سے بناتے ہوں گے اس کے برعکس سیاسی حکومت میں سیاسی پارٹیوں کے رکن قومی و صوبائی اسمبلی

Read more

عروج آدم خاکی سے انجم سہمے جاتے ہیں

دنیا ارتقاء کا گھر ہے۔ عالم فانی میں بسنے والا ہر شخص چاہے کسی بھی شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھتا ہوں، خوب سے خوب تر اور بہتر سے بہترین کی تلاش میں رہتا ہے بقول ولی دکنی: راہ مضمون تازہ بند نہیں تا قیامت کھولا ہے باب سخن تخلیق کائنات کے وقت آدم خاکی کے عروج کو دیکھ کر عزازیل خوفزدہ ہو کر نافرمانی کر سکتا ہے تو حال ہی میں ولید نامی شخص کا میڈیکل کی تعلیم میں

Read more

برازیل میں سوشلسٹ صدر اور لاطینی امریکہ میں نئی انقلابی لہر

نئے سال کا سورج طلوع ہوا تو جنوبی امریکہ کے سب سے بڑے ملک برازیل میں سوشلسٹ راہنما لوئیز اناسیو لولا حلف اٹھا رہے تھے۔ ساتھ ہی یہ خبر بھی آ رہی تھی کہ معزول ہونے والے دائیں بازو کے صدر جیر بولسونارو اپنے خالق حقیقی، یعنی امریکہ بہادر کے ہاں مستقل قیام کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ یوں لگتا ہے کہ دنیا پر دھونس جمانے اور اقوام عالم کو سامراجی مفادات کے تابع رکھنے کے علم بردار امریکہ

Read more

ایف۔ 16 کے پاک فضائیہ کے ساتھ قابل فخر 40 سال

20 جنوری 1974 کے دن امریکی ایڈورڈ ائر فورس بیس ریاست کیلی فورنیا میں میں پہلی پرواز کرنے والا ایف سولہ، فضائی دور میں ایک نیا انقلاب تھا، فلائی بائی وائر ٹیکنالوجی جس کی وجہ سے جہاز میں بھاری بھرکم کیبلس سے سینسرز کو تبدیل کر دیا گیا، ایف سولہ بنیادی طور پر ہلکے وزن کے پھرتیلے لڑاکا طیارے کے طور پر ڈیزائن کیا گیا تھا، جنرل ڈائینامکس کے ایف سولہ نے نارتھ تھارپ گرومن کے ایف 17 کوبرا سے

Read more

پوٹھوہار کے ”دادا امیر حیدر“ کی وفات پر ”نوحہ“

آہ! عظیم مزدور دوست اور سوشل ریفارمر راجہ جہانگیر اختر بھی ہم میں نہیں رہے سب نے اپنی اپنی باری پر چلے جانا ہے راجہ جہانگیر اختر کا تعلق خطہ پوٹھوہار کے قصبہ بالیمہ (کلر سیداں ) سے تھا لیکن اپنی پوری زندگی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزار دی تاہم انہوں نے اپنی جنم بھومی کو فراموش نہیں کیا وہ پوٹھوہار کے عوام کے حقوق کے لئے لڑتے لڑتے بالآخر گردوں کی جان لیوا بیماری کے ہاتھوں زندگی ہار

Read more

ٹوٹے

1980 کی دہائی کی بات ہے جب وی سی آر کے عروج کا زمانہ تھا (ٹچ موبائل استعمال کرنے والی نئی نسل کو تو شاید وی سی آر کا بھی علم نہ ہو کہ یہ کیا بلا ہے؟) گاؤں میں جب کسی شادی بیاہ پر ایک رات کے لئے بھی کرایہ پر وی سی آر لایا جاتا تو ساتھ چار پانچ فلمیں لائی جاتیں، وقت بچانے کے لئے فلم کی صرف سٹوری دیکھی جاتی جب گانا آتا تو اسے فارورڈ

Read more

انٹرنیٹ کی سہولت کی اہمیت اور ہم بدقسمت قبائل

ہم قبائل کو موبائل انٹرنیٹ اور جدید طرز کی ٹیکنالوجی سے کیوں دور رکھا جا رہا ہے۔ جہاں دنیا گلوبل ولیج بن چکی۔ آخر وجہ کیا ہے۔ اور یہ ظلم کب تک چلے گا۔ انٹرنیٹ سے تعلیم انٹرنیٹ آن لائن تعلیم کی اجازت دیتا ہے، جس سے گھر بیٹھے افراد کے لیے دنیا میں کہیں سے بھی کلاسیں لینا اور ڈگریاں حاصل کرنا ممکن ہو جاتا ہے۔ جو کہ شاید ہمارے حکمرانوں کو پسند نہیں کہ ہم علم حاصل کر سکیں۔

Read more

سندھ کی بیٹی ام رباب کو انصاف کب ملے گا؟

سینکڑوں سال پہلے سندھ کی ایک بیٹی کی فریاد پر محمد بن قاسم اپنے لشکر کے ساتھ پہنچا اور اس نے تاریخ رقم کردی۔ نہ صرف فریادی کی داد رسی کی بلکہ برصغیر ہندوستان میں اسلام کی بنیاد رکھی۔ آج پھر سندھ کے ایک ضلع دادو کی تحصیل مہر کی ام رباب ایوان اقتدار اور انصاف فراہم کرنے والے اداروں سے انصاف کی فریادی بن کر عدالتوں کی دہلیز کے چکر کاٹ رہی ہے۔ آج سے 5 سال قبل 17

Read more

مادرم زہراء (ع)

بیس جمادی الثانی وہ مقدس و بابرکت دن ہے کہ جب خداوند متعال نے نبی آخرالزمان (ص) کو فاطمہ زہرا کے ملکوتی وجود سے نوازا۔ آپ علیہا السلام حضرت محمد مصطفٰی کی عزیز دختر تھیں جن کے شرف و کمال کا احاطہ ممکن نہیں۔ نسبتوں کے اعتبار سے آپ کو وہ مقام حاصل ہے کہ جس میں کوئی اور آپ کا ثانی نہیں ہے۔ آپ حبیبہ خدا ہیں، آپ دلبند مصطفٰی ہیں، آپ زوجہ مرتضٰی ہیں، اور آپ مادر حسنین

Read more

یہ جو اتنی سردی ہے، اس کے پیچھے وردی ہے۔

لاریب کہ دور رواں وطن عزیز کے لئے بیرونی سازشوں کا دور ہے اور حکومتوں کے ساتھ ساتھ موسم بھی، امپورٹڈ، ہوتے جا رہے ہیں۔ حالیہ یخ بستہ مغربی اور روسی ہوائیں ان سازشوں کا واضح ثبوت ہیں۔ مگر شاید ان ہواؤں کو یہ علم نہیں کہ ان کے جاڑوں کو کس قوم سے، پالا، پڑا ہے۔ لہٰذا اے میرے لذیذ ہم وطنو۔ اب وقت آ گیا ہے کہ پوری قوم یک جاں ہو کر ، یہ جو اتنی سردی

Read more

مختصر فلم: ہزارہ

ہزارہ تحریر: ایاز علی رند (مختصر فلم) منظر 1 وقت: شام کردار: حسن بخش اور سو سے زیاد ہزارہ برادری کے لوگ سخت سردی میں کچھ لوگ احتجاجی کیمپ میں بیٹھے ہیں۔ لوگوں کے درمیاں دس تابوت پڑے ہیں جن میں سے ہر تابوت کے سرہانے کوئی عزیز مرد یا خاتون بیٹھے ہیں۔ ایک تابوت کے سرہانے درد سے نڈھال بوڑھے حسن بخش کو فوکس کیا جاتا ہے اور پھر فلیش بیک میں کہانی کی شروعات ہوتی ہے۔ ۔ کٹ۔

Read more

سارے جہاں کا درد (حصہ دوم)۔

کتاب کی اشاعت کوئی آسان کام نہیں تھا کیونکہ تمام شعراء کے کلام کو دیکھ کر پرکھنا اور پھر قابل اشاعت کلام کو علیحدہ کرنا، منتخب کلام میں پائی جانے والی زبان و بیان کی معمولی کمزوریوں کو دور کرنا، سرورق کا انتخاب کرنا، کتاب پر اٹھنے والے اخراجات کا تخمینہ لگا کر متعلقین سے رقوم اکٹھی کرنا، پبلشر کے ساتھ معاملات طے کرنے کے بعد موزوں مواد اسے ارسال کرنا اور ٹائپ ہو جانے کے بعد اس کی پروف

Read more

کرونائی ادب اور ”وبا تے وسیب“

کورونا کی وبا نے جہاں عالمی معیشت اور سیاست کو متاثر کیا، وہیں اس نے تخلیقی ذہنوں پر بھی اثرات مرتب کیے۔ انسانی فکرو نظر، تصورات اور مزاج وہ نہ رہے جو کرونا سے پہلے تھے۔ انسانی نفسیات اور رویوں نے وہ رخ اختیار کیا جو انسان کے گمان سے بھی بالا تر تھا۔ ان رویوں اور رجحانات کو معاصر تخلیقی ذہنوں نے شدت سے محسوس کیا۔ شاعری اور فکشن کی دنیا میں کئی ایسے فن پارے تشکیل پذیر ہوئے

Read more

ہڈیو ں میں اتری سردی اور گرم حمام

مجھے تقریباً دس سال قبل وادی کشمیر میں ایک مہینہ رہنے کا موقع ملا۔ ستمبر کا مہینہ شروع ہوا اور ساتھ ہی وادی کشمیر میں خنک موسم شروع ہو گیا۔ سویٹر پہننے اور رات کو بستر میں پانی کی گرم بوتل رکھ کر سونا بھی شروع کر دیا گیا۔ مہینہ گزار کر واپس راولپنڈی پہنچا تو یہاں گرمی کا موسم ہی جاری تھا۔ لوگ گرم کپڑے ہی استعمال کر رہے تھے لیکن مجھے راولپنڈی پہنچ کر بھی سردی محسوس ہو

Read more

(3) ”اداس نسلیں“ اور ”نادار لوگ“ ; بیسویں صدی کے متنوع جہانوں کے غماز

”اداس نسلیں“ اور ”نادار لوگ“ فقط بیسویں صدی کے برصغیر، پنجاب اور پاکستان کی تاریخ کے اہم واقعات میں سے گزرنے والی جامع انسانی زندگیوں کی ایک تصویر دکھانے تک ہی محدود نہیں۔ یہ دونوں ناول اپنے زمانوں میں رائج رہن سہن کے متنوع طور طریقوں، خاص طور پر شہری اور دیہاتی طرز زندگی، کی بھی غمازی کرتے ہیں۔ ”اداس نسلیں“ کے شروع میں ہمیں روشن محل کی ایک تقریب کا منظر دکھایا جاتا ہے۔ یہ تقریب روشن پور گاؤں

Read more

نظریہ ارتقا

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ دس سے پندرہ جنوری تک میدانی علاقوں میں بارشیں اور پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری ہوگی۔ گاڑیاں نکال ہر زید بکر براستہ سرینگر ہائی وے مری، ایوبیہ، نتھیا گلی، مالم جبہ نکل پڑا۔ پچھلے سال برف میں پھنس کر ہلاک ہونے والوں کا سانحہ سب کے سامنے ہے۔ سارا دن سرگودھا فیصل آباد روڈ پر چلنے والے استاد بگے بلے بولانوں، کیری ڈبوں، جی ایل آئیوں، ہنڈا سٹیوں میں دوپائیوں کو لاد کر جب

Read more

خوشگوار زندگی کا فن،گرین زون فلسفے کے سنگ

میرے استاد اور مینٹورز ہمیشہ کہتے ہیں کہ اگر زندگی میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں تو مسلسل سیکھتے رہیں۔ یہ بات کہنے، لکھنے اور سننے میں بڑی اچھی اور آسان معلوم ہوتی ہے لیکن عملی زندگی میں بہت مشکل ہے۔ اچھی اور کامیاب ذاتی اور پروفیشنل زندگی کے لئے آپ کو بہت کچھ آنا ضروری نہیں، ہاں اگر آپ صرف یہ ایک عادت اپنا لیں کہ اپنے سے زیادہ تجربہ کار، تعلیم یافتہ اور کامیاب لوگوں کو پڑھ، سن اور

Read more

کیا ہم ہمیشہ زندہ رہیں گے؟

صرف چھ ماہ رہ گئے ہیں۔ داخلہ ٹیسٹ میں۔ پچھلے سال فرسٹ ائر میں بھی نمبر امید سے کم ہیں۔ کسی اور اکیڈمی کا بھی پتہ کرنا چاہیے۔ اگر اپنے شہر کے کسی کالج میں میرٹ نہ بنا تو؟ اور اگر اوپن میرٹ پر نہ آ سکا، تو اور تباہی ہے۔ کسی پرائیویٹ کالج میں فیس بھرنے کی جرات بہت مشکل کر دے گی۔ اور اگر جمع جوڑ کر ہی لیا، تو باقی کے دو بچے بھی تو ہیں۔ سنو!

Read more

کیا فلسفے کی موت واقع ہوچکی ہے؟ (پارٹ 5)۔

بات فلسفہ، سائنس اور تصوف سے شروع ہوتے ہوئے آسمانی مذاہب تک پہنچ چکی ہے۔ جس طرح سابقہ علوم کو تینوں ذرائع علم سے پرکھا اسی طرح آسمانی مذاہب کو بھی پرکھا جائے گا۔ اگر کسی ایک جگہ بھی تضاد پایا گیا تو فلسفہ اور تصوف کی طرح اس کو بھی رد کر کے آگے بڑھا جائے گا۔ سائنس کیونکہ (کیسے ) تک رہتی ہے اس لئے اس کو خاص حد تک قبول کیا جاسکتا ہے۔ آسمانی مذاہب کا مواد

Read more

ہمارے مائی باپ اور آئین کا مومی مجسمہ

شک تو پہلے بھی نہیں تھا مگر یقین محکم کی یہ کیفیت خواب و خیال میں بھی نہ تھی جو اب نصیب ہوئی ہے۔ ایک ”کتاب چہرہ“ دوست بہت یاد آ رہا ہے جو اکثر مطالعہ پاکستان کا طعنہ دے کر بات کرتا تھا اور میں جانتے بوجھتے اسے جھٹلانے پر تلا رہتا تھا۔ دل ہی نہیں مانتا تھا۔ بچپن سے ملی نغموں پر جھومنے والا دل بھلا کیسے مان لیتا۔ بھئی مانتے ہیں اس مرد قلندر کو جس کے

Read more

کراچی بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کی پوزیشن

کراچی: گزشتہ 6 ماہ کے دوران کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات 3 بار ملتوی کیے جانے کے بعد بالآخر صوبائی حکومت عدالتی احکامات کی روشنی میں 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کرانے پر مجبور ہو گئی ہے۔ تاہم اس بار بھی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے کے لیے سخت حربے استعمال کیے ہیں۔ تاہم عدالتی فیصلے کے باعث پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کی قیادت کی خواہش کے

Read more

چوہدری پرویز الہی: پنجاب کا کامیاب حکمران

چوہدری پرویز الہی پہلی دفعہ پنجاب کے وزیراعلی بنے تو اپنے اقدامات کے ذریعے اس دور کو یادگار بنا دیا انھوں نے صوبے میں کئی اہم کام کیے جن میں ون ون ٹو ٹو ریسکیو سروسز قائم کر کے عوام کو پہلی دفعہ ان کی دہلیز پر سرکاری خدمات مہیا کیں اور عوام کو پہلی دفعہ کسی مشکل اور ایمرجنسی صورتحال میں حکومت کی فوری مدد میسر آئی۔ ہزاروں بے روزگار افراد کو سرکاری ملازمتیں مہیا کی گئیں۔ بیوروکریسی کے

Read more

گورکن کی محبت

گورکن قبر کی کھدائی میں مصروف تھا۔ گیلی مٹی اور سردی نے اس کے کام کو اور مشکل کر دیا تھا۔ یخ بستہ ہوا کے باوجود اس کے ماتھے سے پسینہ بہہ رہا تھا۔ وہ تھوڑی دیر کے لئے رکتا اور پھر لمبا سانس لے کر کدال اٹھا لیتا۔ تیس پینتیس لوگ جنازے کے ساتھ بہت بے چینی سے قبر کے تیار ہونے کا انتظار کر رہے تھے۔ اس ہجوم میں چوبیس سالہ رضوانہ ہلکے لال رنگ کے قمیض شلوار

Read more

مہنگائی نے مہنگائی کی لغت بگاڑ ڈالی !

کسی کی حکومت گئی اور کسی کی آئی، کسی کی قسمت بدلی اور کسی کی قسمت چمک گئی۔ کسی پارٹی نے حکومت آنے پر پارٹی کی تو کسی نے جلسے میں ڈانس کر کے پارٹی کی۔ ایک طبقہ ہے وہ ہے ٹینشن فری طبقہ جو حکومت میں ہے، اپوزیشن میں ہے، سیاسی پارٹیوں میں ہے، اسٹیبلشمنٹ میں ہے، بیوروکریسی میں ہے، بزنس میں ہے، اور بدمعاشیوں میں ہے۔ ان کی زندگی سکون میں ہے اور سکون سے گزرتی ہے اور

Read more

سہارا سائیکیٹرک ریہیب سنٹر بٹ خیلہ کا کردار

نشے کی لعنت جتنی پرانی ہے، اتنا ہی نشے سے متاثرہ افراد کی بحالی (Rehabilitate) کا عمل قدیم ہے۔ جب سے انسان نے نشے کا آغاز کیا ہے، اسی وقت سے نشے سے متاثرہ افراد کی معاشرے میں بحالی کی سوچ نے جنم لیا ہے۔ ابتدا میں لوگوں کا خیال تھا کہ نشہ سماجی طور پر ناکامی کی کوکھ سے جنم لیتا ہے اور ارسطو جیسے فلاسفر نے بھی نشہ کو انسان کی مرضی میں بے ضابطگی قرار دیا تھا،

Read more

کراچی ایٹ فیسٹیول: انتظامی نااہلی کے باعث ایک فیملی تقریب ہنگامے میں کیسے تبدیل ہوئی؟

کراچی ایٹ ’فیسٹیول کو اس سال دس سال مکمل ہو گئے مگر لوگوں کی سوچ اور انتظامیہ کی پیسے کی ہوس میں کوئی تبدیلی نہیں آ سکی۔ پروگرام تفریح کے لئے ہوتے ہیں، مگر ہمارے معاشرے کی سوچ 2023 میں بھی بدل نہیں سکی، گزشتہ سال کووڈ کی وجہ سے اس تقریب کو محدود رکھا گیا، جبکہ اس سے قبل لاک ڈان کی وجہ سے اس کا انعقاد نہیں ہوا تھا۔ اسی وجہ سے اس سال لوگوں کا سمندر، سمندر

Read more

ڈاکٹر لبنیٰ مرزا کی تصنیف: وہ سب جو آپ کو ذیابیطس کے بارے میں جاننے کی ضرورت ہے

زندگی فطرت کا سب سے قیمتی عطیہ ہے اور صحت مند زندگی قدرت کا ایک ایک عظیم تحفہ۔ مگر جیسے جیسے سائنس اور ٹیکنالوجی ترقی کر رہی ہے، زندگی کی سہولتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اور رہن سہن کے طریقے آسان سے آسان تر ہوتے جا رہے ہیں۔ لوگوں کی ایک بڑی تعداد، تن آساں اور سہل پسند بنتی جا رہی ہے۔ اکثر لوگ پیدل چلنے، جسمانی کام کرنے اور باقاعدہ ورزش جیسی عادات اپنانے سے پہلو تہی کرتے

Read more

برف باری۔ سید فخرالدین بلے کی دو شاہکار نظموں میں خوبصورت منظر نگاری

فراق گورکھ پوری نے صاحب طرز شاعر و ادیب سید فخرالدین بلے کو لفظوں کا مصور قرار دیا اور لکھا ہے کہ وہ رنگوں کے بجائے الفاظ سے تصویریں بنانے کا ہنر جانتے ہیں۔ یہ عبارت جمیل الدین عالی کے کالم کی زینت ہے۔ فضائیں آج کل شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ اس لئے کہ برف باری نے جھیلوں اور آبشاروں کو بھی جما کر رکھ دیا ہے۔ اس یخ بستہ موسم میں مجھے سید فخرالدین بلے مرحوم کی

Read more

آٹا آٹا کرتی میں رل گئی

آٹے کا بحران انتہائی سنگین ہو گیا ہے۔ جو مناظر اس وقت دکھائے جا رہے ہیں وہ دل دہلا دینے والے ہیں۔ شامت ہمیشہ غریب ہی کی کیوں آتی ہے؟ کچھ روز پہلے میری ملازمہ نے بتایا کہ ہم صرف روٹی ہی کھاتے ہیں، جب بھی بھوک لگے۔ اور کچھ تو ہوتا نہیں کھانے کو تو بس روٹی ہی کھاتے ہیں۔ اب سوچ سوچ کے دل بیٹھا جاتا ہے کہ روٹی بھی پہنچ سے دور ہو گئی ہو گی۔ صد

Read more

احیائے استعمال خط کیوں ضروری ہے؟

کہا جاتا ہے تحریر کی ایجاد سے لفظ اور علم کی عمر میں اضافہ ہوا۔ یوں بھی کہا جا سکتا ہے الفاظ کو تحریر میں ڈھال کر عقلی پیرائے میں استعمال کیا جائے تو زندگی کے مختلف پہلؤں سے متعلق دیرپا علم سامنے آتا ہے۔ صاحب علم افراد خاص طور مصنفین نے دنیا سے متعلق اپنی ایجادات، تجربات یا ذاتی خیالات کی ترجمانی کے لیے تحریر کو کتابوں، یا مضامین میں ڈھالا، جس سے مادے سے متعلق علم کو لمبی

Read more

دوست کون؟ دشمن کون

اس دنیا میں انسان رشتوں کے بغیر ادھورا ہے۔ اس دنیا میں آتے ہی سب سے پہلے ماں، باپ اور بہن بھائی جیسے رشتے ملتے ہیں۔ یہ وہ خونی رشتے ہیں جو تاحیات آپ کے ساتھ رہتے ہیں۔ ہر دکھ سکھ میں ان رشتوں کو آپ اپنے پاس پاتے ہیں انسانی رویوں میں اختلافات آتے رہتے ہیں۔ محبت، خوشی، غم و غصہ اور نفرت بنیادی احساسات اور رویے ہیں۔ یہ احساسات اور رویے جہاں ہر رشتے میں خوب صورت رنگ

Read more

​جنگ لڑنا تیاری پر منحصر ہے

جب کوئی قوم زندگی اور حرارت سے محروم ہوجاتی ہے تو اس کے ہاں، اس کے نظریات اور معتقدات کے الفاظ تو باقی رہ جاتے ہیں لیکن ان کا واضح اور متعین مفہوم کسی کے ذہن میں نہیں ہوتا، وہ قوم بے سمت راہوں پر چلتے ہوئے اپنے رہبروں کے الفاظ کی پرستش کرتی اور ان کی بیانیہ کو سینے سے لگائے لگائے پھرتی ہے اور یہ سمجھتی ہے کہ یہ بہت بڑے ثواب کا کام اور قوم کی خدمت

Read more

”جب وی میٹ“ : زندگی میں خوشی اور امید کی کرن پیدا کرنے والی فلم

معروف بھارتی فلم ساز امتیاز علی کی 2007 ء میں ریلیز ہونے والی سپر ہٹ رومانٹک فلم ’جب وی میٹ‘ ایک شاہکار مووی ہے۔ جب یہ 25 اکتوبر 2007 ء کو سینما میں پہلی بار ریلیز ہوئی تھی تو اس نے باکس آفس میں ریکارڈ بزنس کیا تھا۔ ہر طرف سماجی، سیاسی اور معاشی مسائل میں جکڑی پاکستانی قوم کے پاس تفریح کے لیے کم ہی مواقع میسر آتے ہیں۔ ایسے میں انٹرنیٹ اور یوٹیوب پر بہت کچھ ایسا موجود

Read more

کیا فلسفہ کی موت واقع ہوچکی ہے؟ (پارٹ 4)۔

ہم نے پارٹ 3 تحریر میں تصوف کا جائزہ لیا تھا۔ اس تحریر میں تصوف کے بارے مزید جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔ عام طور پر سمجھا جاتا ہے کہ صوفی صوف سے نکلا ہے جس کا معنی اون کا کپڑا ہے جبکہ یہ بھی یونانی لفظ سوف سے آیا جس کا معنی حکمت و معرفت ہے۔ اس وقت ہم نے سائنس، فلسفہ اور تصوف کا جائزہ لیا ہے۔ کائنات کی حقیقت جاننے کے لئے سائنسی علم محدود قرار پایا

Read more

اب تو بہت سہولت ہوگئی صاحب

سال دو قبل جب بقر عید کا دوسرا دن تھا پہاڑوں کو عبور کرتے ہم پسو کونز کے سائے تلے خیبر گوجال گلگت کی وادی پہنچے۔ ایک مہمان خانے میں ٹھہرے تو رات ہونے کو تھی۔ تب میزبان نے پوچھا ”تو آپ کے لیے پھر مرغی بنوا لوں؟“ یعنی گوشت خور ہیں تو ٹرخا دیا جائے۔ تب مجھے حیرت ہوئی تھی کہ فارمی مرغی کی کیا اڑان ہے بھئی۔ یہاں بھی پہنچ گئی۔ میزبان نے فخر سے بتایا تھا کہ

Read more

بچوں کی فطرت میں عزت و تکریم کی عادت

لفظ عزت یوں تو ایک ادھ حروف کا مجموعہ ہے لیکن اس کا مطلب سمندر کی اتھاہ گہرائیوں اور فضا کی بے کراں وسعتوں پر محیط ہے۔ اگرچہ عزت کے مفہوم میں کسی انسان کے احساسات، خواہشات، خیالات اور حقوق کی پاسداری شامل ہیں لیکن عزت صرف بنی نوع انسان تک محدود نہیں بلکہ اس حصار میں حیوانات، نباتات، مقامات اور یہاں تک کہ پوری کائنات آتی ہے۔ ہمارا سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ ہم دین کے احکامات،

Read more

جنیوا کانفرنس اور امداد: قرض کی پیتے تھے مے

پاکستان اور اقوام متحدہ نے 9 جنوری کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں پاکستان کی تعمیر نو اور بحالی میں شراکت کے موضوع پر مشترکہ طور پر اہم کانفرنس منعقد ہوئی جس کا مقصد گزشتہ سال کے تباہ کن سیلابوں کے بعد ملک کی تعمیر نو اور بحالی کے لیے امداد کا انتظام تھا۔ گزشتہ سال پاکستان میں ریکارڈ مون سون بارشوں اور گلیشئر پگھلنے سے آنے والے سیلابوں سے 80 لاکھ سے زائد لوگ بے گھر اور 17 سو

Read more

حامد میر کا کالم، سابق باجوہ انتظامیہ کی کشمیر پالیسی، حقائق، سیاست

معروف صحافی حامد میر کا 9 جنوری کوایک کالم شائع ہوا جس میں انہوں نے کشمیر کے حوالے سے سابق فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ، آئی ایس آئی کے سربراہ فیض حمید اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے متعلق کئی باتوں کا انکشاف کیا۔ کالم میں بیان کردہ باتیں سیاسی اور عوامی حلقوں میں زیر بحث بھی ہیں۔ حامد میر نے کالم میں کہا کہ سابق باجوہ رجیم نے بھارت کے ساتھ بیک ڈور ڈپلومیسی میں اس بات

Read more

مہنگائی، غربت اور جرائم میں اضافہ

مہنگائی میں تواتر سے اضافہ جاری ہے اور اس میں کمی کا کوئی امکان نہیں۔ اور غربت، بے روزگاری، بیماری، جہالت ہر طرف اپنے پاؤں پھیلائے ہوئے جرائم کی جانب رواں دواں ہیں۔ پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ، قوت خرید صفر اور اب حکومت کے روس سے سستا تیل خریدنے کے دعوے کی حقیقت کیا ہے ’نا اہل حکومت روس سے 30 فیصد کم قیمت پر تیل لینے کی ڈیل پر کام نہیں کر سکی۔‘

Read more

بُزدل نطشے

کہتے ہیں کہ نطشے اک روز کسی چوراہے سے گزر رہا تھا تو اس نے اک کوچوان کو دیکھا جو اپنے گھوڑے پہ چابک برسا رہا تھا، گھوڑا اپنی جگہ پہ جما مسلسل چابک کھا رہا تھا۔ نطشے نرم دل آدمی تھا یہ منظر دیکھ نہ سکا، بھاگا اور گھوڑے سے جا کے لپٹ گیا تاکہ اسے چابک سے بچا سکے۔ نطشے گھوڑے سے لپٹا ہوا روتا جاتا اور کہتا جاتا کہ میں تمہیں سمجھ سکتا ہوں۔ اس واقعے نے

Read more

سارے جہاں کا درد (حصہ اول)۔

نومبر کی خنک شام میں سرسراتی خشک ہوا نے اداسی کا رنگ مزید گہرا کر دیا تھا۔ تربیت گاہ میں قدم دھرنے والوں کے چہروں سے پژمردگی اور پھیکا پن صاف چھلک رہا تھا۔ سب کے دلوں کو یہ خیال کچوکے لگا رہا تھا کہ سال بھر کا یہ طویل عرصہ اس قید خانے میں کیونکر کٹے گا۔ اجنبی ماحول میں ہر طرف اجنبی لوگ پھرتے دکھائی دے رہے تھے۔ درو دیوار کی وحشت نے لہجے گنگ کر ڈالے تھے۔

Read more

کتاب: دروازے، مصنف عرفان جاوید صاحب

کتاب: دروازے مصنف: عرفان جاوید صاحب تبصرہ: عرفان علی ڈنور عرفان جاوید صاحب کی کتاب ”دروازے“ جو ادارہ سنگ میل پبلشرز نے شایع کی ہے۔ ایک 256 پنوں پر مشتمل کتاب ہے، بڑی سائز کے چوڑے پنے۔ جس کو میں نے پہلی مرتبہ مطالعے کے لیے اٹھایا، پہلا خاکہ جناب احمد ندیم قاسمی صاحب کا تھا، اور چند ایک سطریں پڑھ کر رکھ دیا سرہانے۔ وہ سطریں یوں شروع ہوتی ہیں۔ ” دو منظر ہیں، ان میں صدی بھر کا

Read more

انٹرنیٹ کا جال

کئی دہائیوں کی تگ و دو کے بعد امریکہ نے یکم جنوری 1983 میں جدید انٹرنیٹ کا جال دنیا میں پھینکا مطلب وہ انٹرنیٹ متعارف کروایا جسے آج دنیا کی لگ بھگ 63 فیصد آبادی استعمال کرتی ہے۔ پاکستان 90 کی دہائی میں انٹرنیٹ سے متعارف ہوا۔ 2012 تک تقریباً 10 فیصد پاکستانی انٹرنیٹ تک رسائی رکھتے تھے لیکن 2021 تک یہ تعداد 54 فیصد تک پہنچ چکی تھی، مطلب ایک محتاط اندازے کے مطابق 118 ملین لوگ پاکستان میں

Read more

گلگت بلتستان کے عوام اور پاک فوج کے جوان

پورے ملک کی طرح گلگت بلتستان میں بھی پاک فوج پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ علاقے کی ترقی اور خوشحالی میں معاؤن کردار ادا کر رہی ہے۔ 1980 ء کے عشرے میں پاک فوج کے انجینئرز ایف ڈبلیو او نے گلگت سے سکردو تک شاہراہ قراقرم تعمیر کی اور اس سڑک کی تعمیر کے دوران افسروں اور جوانوں نے جام شہادت نوش کیا لیکن بلتستان کے عوام کے لئے ایک عظیم تحفہ دیا اور پہلی مرتبہ ستمبر

Read more

جینوا کانفرنس۔ معاشی بحالی کی آخری اُمید

پاکستان میں جب سن 2010 میں سیلاب آیا تو اس کا دورانیہ سن 2022 میں آنے والے سیلاب سے زیادہ نہیں تھا اسی لئے ماہرین موسمیات سن 2010 کے سیلاب کو دریائی سیلاب جبکہ سن 2022 کے سیلاب کو فلیش سیلاب کہتے ہیں۔ سن 2010 میں آنے والے سیلاب کے باعث مجموعی نقصان کا تخمینہ تقریباً 12 ارب ڈالر لگایا گیا تھا اس موقع پر امریکہ نے پاکستان کو 600 ملین ڈالر کی امداد دی تھی اس کے علاوہ دیگر 66

Read more

امیروں کی شام غریبوں کے نام

”امیروں کی شام غریبوں کے نام“ میں چھوٹا تھا تو ایک فلم دیکھی دیکھی تھی غالباً اس کا نام تھا ”نام“ اس فلم میں ایک گانا تھا ”امیروں کی شام غریبوں کے نام“ اس وقت مجھے اس فلم کے اس گانے کی سمجھ نہیں آئی تھی میں نے کئی بار چاہا کہ کسی سے پوچھوں اس شعر کا کیا مطلب ہے مگر نہ پوچھ سکا۔ اب جب سیلاب زدہ علاقوں کی تصاویر آٹا لینے والوں کی لائنوں کی تصاویر پھٹے

Read more

جس دیس میں آٹے چینی کا بحران فلک تک جا پہنچے

آٹے کا مصنوعی بحران اور آٹے کی قیمت میں کمر توڑ اضافہ سندھ کے غریب عوام کے لیے فی الوقت بہت بڑا مسئلہ ہے۔ ایک کلو آٹا اپنی اصل قیمت سے تین گنا زیادہ نرخ یعنی 160 روپے 170 اور 180 روپے پر بک رہا ہے۔ غریب عوام روٹی کے ایک ایک نوالے کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں۔ پیٹ کے جہنم کو بھرنے کے لیے آدم کی اولاد دربدر ہو چکی ہے۔ ایک طرف غربت افلاس بھوک بدحالی

Read more

کیا فلسفہ کی موت واقع ہو چکی ہے؟ پارٹ 3۔

ہم نے پارٹ 2 تحریر میں فلسفہ اور علم کی تحلیل کر کے دونوں کو علمی انداز سے سمجھا اور آخر میں اس نتیجے تک پہنچے کہ علم وہی چیز قرار پائے گی جو تینوں ذرائع علم سے ثابت ہو۔ اس کے علاوہ تمام چیزیں غیر علم ہوں گی ۔ لیکن اس ساری بحث سے صرف نظر انسان بہت سی خواہشات لے کر پیدا ہوا ہے۔ انسان کی عقل یا خواہشات پر تالے نہیں لگائے جا سکتے۔ انسان اپنی اور

Read more

بلوچستان میں سیاسی جوڑ توڑ

بلوچستان کے سابق وزیراعلی نواب اسلم رئیسانی کی ساتھیوں سمیت جے یو آئی میں شمولیت کے بعد اب بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے چار نمایاں رہنماؤں اور تحریک انصاف کے سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے امکان سے ظاہر ہوتا ہے کہ سیاسی عمل کو کنٹرول کرنے والی قوتوں نے ملک گیر جماعتوں کو قومی سیاست میں آزادانہ پیشقدمی کی راہ فراہم کر دی ہوگی، چنانچہ کراچی میں آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد

Read more

کشمیر، جونا گڑھ، حیدر آباد اور انڈیا کے توسیع پسندانہ عزائم

یہ کہنا بے جا نہیں کہ تقسیم برصغیر کے فوری بعد بھارت نے پاکستان کے ساتھ اپنے سیاسی مسائل کو ہٹ دھرمی اور دھونس پر مبنی سازشوں اور فوجی طاقت کے بل پر اپنے حق میں ناجائز طور پر حل کرنے پر مبنی کارروائیاں شروع کر دیں۔ اس کی بڑی مثالیں کشمیر، حیدر آباد اور جونا گڑھ مناور کی ریاستوں پہ بھارت کے فوجی قبضے کی کارروائیوں سے ظاہر ہوتی ہیں۔ تقسیم برصغیر کے وقت آل انڈیا مسلم لیگ، کانگرس

Read more

خالص جگہوں کے خالص دل والے خالص لوگ

چار ماہ پہلے کی بات ہے دوست کی موٹرسائیکل ماڈل ٹاؤن پارک لاہور کی عقبی سائیڈ پر پنکچر ہو گئی، تھوڑا پیدل چل کر پنکچر والا ملا، ٹیوب کھولی تو پتہ چلا تین پنکچر ہیں، پنکچر والے نے کچے پنکچر لگا کر 270 روپے کا بل بنا دیا، اب ہم دونوں بل کا سن کر حیران رہ گئے ایک پنکچر کے اتنے پیسے کہ جیسے ہم نے بائیک نہیں ہوائی جہاز کا پنکچر لگوا لیا۔ اب وہ بندا مہنگا تھا

Read more

پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق اور پروپیگنڈا!

دیکھا جائے تو وطن عزیز پاکستان میں اقلیتوں کو عبادت سمیت ہر قسم کی کھلی آزادی ہے۔ وہ مسلمانوں کی طرح بے خوف ہو کر زندگی گزارتے ہیں۔ بھارت سمیت امریکا، برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک میں وہاں اقلیتوں کو وہ حقوق آزادی نہی ہے جو پاکستان میں اقلیتوں کو حاصل ہے۔ لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں کسی ایک واقعہ کو جواز بنا کر عالمی سطح پر پروپیگنڈا اس طرح کیا جاتا ہے جیسے یہ ملک اقلیتوں کے لئے جہنم

Read more

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور مستقبل کے چیلنج

  محمود خان اچکزئی ایک تجربہ کار اور منجھے ہوئے سیاستدان ہیں جنہیں عملی سیاست کا تقریباً پانچ دہائیوں کا تجربہ ہے۔ انہوں نے پارٹی کی صدارت اس وقت سنبھالی جب 2 دسمبر 1973 کو ان کے والد اور معروف قوم پرست رہنما عبدالصمد خان اچکزئی کو شہید کر دیا گیا یہ وہ وقت تھا جب پارٹی کو قیادت کے بہت بڑے بحران کا سامنا تھا، محمود خان اچکزئی نے قیادت کے اس خلا کو پر کیا۔ اس کے بعد

Read more

امارات سے حرمین تک

کچھ دن پہلے، اللہ تعالی نے ہمیں حرمین شریفین کی زیارت سے نوازا۔ یہ تیسرا موقع تھا جب میرے قدم مقدس مقامات کی سرزمین پر پڑے۔ الحمد للہ، امارات میں رہتے ہوئے اس سے پہلے بھی دو بار یہ سعادت نصیب ہوئی تھی۔ اب کی بار مگر یہ سفر اس لحاظ سے بڑا خوشگوار تھا کہ یہ بڑے بھائی کی معیت میں تھا۔ اگرچہ وہ اپنی اہلیہ اور بیٹے ہدایت اللہ کے ساتھ اپنی گاڑی میں اور میں اپنی فیملی

Read more

مغربیت اور جدیدیت ایک ہی بات نہیں

ہم سماجی مخلوق ہیں، جس کی وجہ سے ہم ایک دوسرے کے ساتھ لامتناہی اور مسلسل رابطے میں رہتے ہیں۔ ہم اپنے خیالات اور خیالات کا اشتراک کرتے ہیں، ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور مدد کرتے ہیں، اور اس کی وجہ سے، ہم شعوری اور لاشعوری طور پر، کسی نہ کسی طرح سے ایک دوسرے سے متاثر ہوتے ہیں۔ یہ باہمی انحصار ہماری پرجاتیوں میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے، ہومو سیپیئنز نے زمین پر خود کو دیگر

Read more

ایک بے روزگار شخص کا قریبی دوست کے نام خط

2 دسمبر 2022 پیارے دوست! السلام علیکم! یار۔ کچھ سمجھ نہیں آ رہا کہ کیا کروں؟ ہر طرف کوشش کر چکا ہوں مگر مجال ہے کہ امید کی ایک کرن بھی نظر آئے۔ گریجوایشن کیے ہوئے بھی ایک سال ہونے کو ہے مگر کہیں روزگار لگنے کا دور دور تک کوئی نام و نشان تک نظر نہیں آ رہا۔ دن بھر مختلف دفاتر کی خاک پھانکتا ہوں مگر کوئی بھی مجھے کام پر رکھنے کو تیار نہیں۔ ہر ایک دفتر

Read more

اقبال دیوان کی کتاب: وہ ورق تھا دل کی کتاب کا

محمد اقبال دیوان صاحب، صاحب کتاب ہیں۔ یہ کتابیں جو انہوں نے تحریر کی ہیں بیتے ہوئے مہ و سال کی داستانیں ہیں۔ شب کی تنہائیوں میں (تنہائیاں اس لیے کہ میں شادی شدہ نہیں، مطلب کنوارہ بھی ہوں ) تو سردیاں مجھے کتاب پڑھنے میں نعمت محسوس ہوتی ہیں۔ گرمیوں میں تو بجلی کی لوڈ شیڈنگ، حبس، پسینہ کیا کچھ نہیں ہوتا۔ محمد اقبال دیوان صاحب کی کتاب ”وہ ورق تھا دل کی کتاب کا“ ایک ایسی تحریر کا

Read more

دیوالیہ ہونے کے نتائج خوفناک کیوں ہوتے ہیں؟

دیوانہ پن تو سنا ہے اور کچھ دیوانوں کو تو دیکھا بھی ہے مگر آج کل اس سے ملتا جلتا لفظ بھی بار بار سماعت سے ٹکرا رہا ہے۔ اس کی کیفیت بھی دیوانے پن جیسی ہی ہے وہ ہے دیوالیہ۔ آسان زبان میں ملکی معیشت جب دیوانے پن کا شکار ہو جائے تو اسے دیوالیہ کہا جاتا ہے۔ جی ہاں ملک اگر دیوالیہ ہو جائے تو ملکی نظام میں بہت بے چینی و بے قراری آجاتی ہے اور اس

Read more

پاکستان میں صحت کے مسائل اور سال 2022

سال 2021 ء وبائی امراض کے خوفناک مناظر، غیر یقینی صورت حال، عالمی تناؤ، غرض یہ کہ بڑے پیمانے پر انسانیت کے لیے ایک مشکل سال رہا تھا۔ سال 2022 شروع ہوا تو کووڈ کی طرز زندگی کو بھول جانے کا سب نے سوچا اور بہتری کی امید کے ساتھ آنکھ کھولی، لیکن وطن عزیز میں صحت کے مسائل پر کیا ہوا اور ہم اس ہنگامہ خیز سال کے آخر تک پہنچ گئے آئیے جائزہ لیتے ہیں۔ سال 2022 کا

Read more

سرفراز احمد: ایک شاندار سویپر اور وکٹ کیپر بیٹر

اردو فکشن اور عہد حاضر کے نامور ادیب مستنصر حسین تارڑ نے اپنے ناول ”راکھ“ میں پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز امتیاز احمد کا تذکرہ خوبصورت الفاظ میں کیا ہے۔ امتیاز احمد کے مشہور سوئیپ شاٹ کو ”گوڈا ٹیک سٹائل“ قرار دیا ہے۔ جو کسی دور میں پاکستان میں بے حد مقبول تھا۔ جب امتیاز احمد اپنی باری کھیلنے کے لیے میدان میں اترتے تو کرکٹ شائقین ”گوڈا ٹیک“ کے نعرے لگانا شروع کر دیتے تھے۔

Read more

مرزا اطہر بیگ کا افسانوی مجموعہ ”بے افسانہ“ : ایک مطالعہ

آج کے ماس میڈیا کے دور میں ہر ادارہ اپنے صارفین کی تعداد بڑھانے اور انہیں اپنے پلیٹ فارم پر لائیو رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے، ایسے تناظر میں کتاب سے جڑنا اور جڑے رہنا، اپنی ذات میں ایک مشقت بن گیا ہے۔ لیکن چند کتابیں اپنے اندر ایسے لوازمات رکھتی ہیں کہ قرات کا عمل مشقت نہیں رہتا بلکہ تخلیقی سفر اور طمانیت بخش عمل بن جاتا ہے۔ مرزا اطہر بیگ کا افسانوی مجموعہ ”بے

Read more

قطر کی فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی اور مستقبل کا عالمی منظرنامہ

جب سے قطر کو فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی ملی اور پھر اس کے کامیاب انعقاد کے بعد میں بہت سوچ رہا تھا کہ کیسے عالمی سامراجی طاقتوں نے ایک عرب مسلم ملک کو فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی دے کر اسے پوری دنیا میں متعارف کرایا اور اسے کامیاب کرایا۔ اس کے 220 ارب ڈالر لگوا دیے جبکہ واپسی اسے 20 ارب ڈالر تک ہونے ہیں۔ اس پر بہت سے لوگوں کی اپنی اپنی رائے ہے کہ اسے

Read more

میں ہوں اپنی شکست کی آواز

کوئی فرد سیاستدان کے عہدے کے لئے درخواست نہیں دے سکتا، جو اپنے آپ میں ایک منتخب عہدہ نہیں ہے سیاست دان کیا ہوتا ہے؟ افلاطون نے ”سیاست دان“ کے نام سے ایک طویل ڈرامہ لکھا (اس کے مرکزی کرداروں میں سے ایک سقراط تھا) ، افلاطون کا ڈرامہ اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ وہ اس لفظ کو واضح کرنے میں ناکام رہا۔ دی اسٹیٹس مین کے مورخ چارلس اے بیئرڈ نے امریکن مرکری میں لکھا ہے کہ

Read more

بری عادات سے اجتناب

بری عادات کی بہت سی وجوہات ہیں۔ جس طرح تکبر۔ تکبر دراصل یہ کیا؟ تکبر اصل میں اپنے آپ کو اعلیٰ و ارفع اور افضل سمجھنا اس کی نسبت دوسروں کو بہت ہی گرا ہوا اور حقیر سمجھنا ہے۔ تکبر ایک بہت بڑی بیماری ہے۔ اس بیماری میں مبتلا شخص کو متکبر اور مغرور کہا جاتا ہے۔ لیکن اصل میں اس طرح کا شخص خود کو دھوکا دے رہا ہے۔ تکبر انسان میں کیسے پیدا ہوتا ہے؟ بغض اوقات انسان

Read more

شیر کی خالہ اور حضرت انسان

دنیا کے چالاک چالاک ترین جانوروں میں سے ایک شیر کی خالہ سے بھی چوک ہو گئی۔ امریکا میں ایک پالتو بلی اڑتیس ہیئر بینڈ نگل گئی جس کی حالت بگڑنے پر آپریشن کر کے نکالنے پڑے۔ اب عام طور پر بلی کتنی محتاط رہتی ہے۔ کبھی آپ نے بلی کو کسی پرندے کا شکار کرتے دیکھا ہو کہ وہ کیسے گھات لگا کر دبے پاؤں آتی ہے کہ شکار کو اس کی موجودگی کا احساس تک نہیں ہو پاتا۔

Read more

امداد، کیمرا اور عزت نفس کی پامالی

”یہ کیوں تصاویر لیتے ہیں ان عورتوں کی، گلاس میں پانی دے رہے ہو تو بھی کہتے ہیں کہ تصویر لے لو، کیوں، کیا ہم کسی کی بیویاں نہیں ہیں؟ کیا ہم عزت والیاں نہیں ہیں؟ یہ اگر ہمیں کچھ دینا چاہتے ہیں تو خفیہ دیا کریں، ہماری تصاویر نہ لیا کریں، ہماری ویڈیوز نہ بنائیں ؛ کہ ہم ان کو پیسے دے رہے ہیں ؛ زکواۃ، خیرات دے رہے ہیں۔ جب تک شناختی کارڈ نہ دکھاؤ، پیسے نہیں دیتے۔

Read more

کیا فلسفہ کی موت واقع ہوچکی ہے؟ پارٹ 2۔

فلسفہ کے موضوع پر (پارٹ 1) تحریر میں ہم نے فلسفہ کی تعریف اور مقاصد کو سمجھا تھا اور مزید ذرائع علم بارے بھی۔ یہاں ایک سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا فلسفہ کی موت پورے علم کی موت ہے؟ اس سوال کے جواب سے پہلے ہمیں علم اور فلسفہ دونوں کی تعریف کو سمجھنا ہو گا۔ علم کیا ہے؟ علم کیسے وجود میں آتا ہے؟ جب انسان کا حواس خمسہ خارج کے کسی تجربہ و مشاہدہ سے متعلق ہوتا

Read more

بدکردار

میں بذات خود ایک بدکردار انسان ہوں۔ تمام قسم کی برائیاں مجھ میں الحمدللہ بخوبی پائی جاتی ہیں۔ اس لیے میں نے کبھی باکردار حکمرانوں کا سوچا ہی نہیں۔ مجھے وہ سارے کریکٹر بطور حکمران قبول ہیں جن کا کوئی کریکٹر نہ ہو۔ اس سے مجھے کوئی روک ٹوک نہیں ہوگی۔ اور میں ایک عیاشی والی زندگی گزار سکوں۔ خزانہ چور یا گھڑی چور ہونا کوئی برائی نہیں ہے۔ کیونکہ میں بھی اکثر وقت چوری کرتا ہوں۔ شوگر کا مریض

Read more

زندگی والے لمحے

کچھ لمحے مکمل زیست لے کر آتے ہیں۔ ان لمحوں میں بھی میں نے زندگی کو مسکراتے دیکھا جس وقت محبوب من میرے قریب تھے۔ یہ شام بہت خاص تھی کیوں کہ یہ رواں سال کی آخری شام تھی۔ سورج جو سر پر چمک رہا تھا آہستہ آہستہ آنکھوں سے اوجھل ہونے لگا تھا اور آسمان پر قوس قزح کے رنگوں کا مجموعہ رنگ چھوڑتا جا رہا تھا۔ آسمان پر ڈھیروں رنگ تھے وہ کائنات کے خوبصورت ہونے کی گواہی

Read more

پاکستان کی معاشی ترقی میں مسجد کا کردار

معاشی اشاریوں کے مطابق پاکستان اپنی تاریخ کے بدترین معاشی حالات سے گزر رہا ہے۔ بے روزگاری کا مرض عروج پر ہے، مہنگائی کے عفریت نے کمر توڑ رکھی ہے، آٹے جیسی بنیادی ضرورت اس زرعی ملک میں غریب کی پہنچ سے دور بلکہ ناپید ہوئی جاتی ہے۔ گاڑیاں بنانے والی 2 بڑی کمپنیوں نے اپنے کارخانے پرزہ جات درآمدات رکنے کی وجہ سے بند کر دیے۔ یہ سب پریشانیاں اپنی جگہ اہم اور پریشان کن ہیں مگر میرے لئے

Read more

ڈالر خرید لو

میرے ایک بزرگ دوست نے نصیحت کی کہ ڈالر خریدتے رہنا چاہئیں، بہت ہی منافع بخش کام ہے۔ وہ میرا پہلا یا اکلوتا محسن نہیں تھا جس نے یہ مفید مشورہ دیا ہو۔ آپ کو بھی اکثر و بیشتر دوستوں اور رشتے داروں کی طرف سے ڈالر خریدنے کے مشورے ملتے ہوں گے۔ شروع شروع میں تو دوستوں کے اس مشورے پر کان نہ دھرنے کا پکا پکا ارادہ کر لیا تھا بالکل پکی پکی معشوق کے اٹل ارادے کی

Read more

دہشتگردی کیخلاف فیصلہ کن جنگ شروع

ارض پاک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں وطن کی سلامتی پر مامور جوانوں کی شہادت ہوئی۔ ان شہیدوں اعزاز کے ساتھ سپرد خاک تو کیا ہی گیا نگر اس دفعہ جو غیر معمولی چیز ہوئی وہ تھی وطن کی حفاظت کے لئے جان نچھاور کرنے والوں کے جسد خاکی کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف اور سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر کی جانب سے کاندھا دینا۔ کچھ ایسا ہی تب ہوا جب خانیوال میں پاکستانی انٹیلی جینس

Read more

کابوس

وہ ایک تیز، چیختی ہوئی آواز تھی جو پھیلتی ہی چلی جا رہی تھی۔ اس قدر دھار دار کے کانوں کے پردے پھاڑ رہی تھی۔ شاید اوزون کی تہہ آوازوں کے شور سے پھٹ گئی تھی وہ آوازیں جو رنگ برنگ تھیں۔ بے ہنگم موسیقی کی آواز جو رات کے خاموش اندھیرے میں کسی کے لیے فرط و مسرت اور دیوانگی کا باعث تھی تو کسی کے لیے سیاہ شور جیسی بد ہیئت و بے رنگ۔ ان سیاہ لفظوں کی

Read more

ہیرے کی کنی

میں اپنے زخمی وجود کو گھسیٹتا ہوا کسی پناہ گاہ کی تلاش میں تھا۔ قدم اٹھانا مشکل تھا۔ مگر زندہ رہنے کی خواہش ہمت بندھا رہی تھی۔ چھوٹی چھوٹی پہاڑیوں کا سلسلہ ختم ہونے میں نہیں تھا۔ خشک جھاڑیوں سے الجھتے ہوئے۔ رینگ رینگ کر آگے بڑھتا گیا۔ ایک کھوہ پر نظر پڑتے ہی امید کی کرن جاگی۔ اس سخت گھڑی میں یہ کھوہ محفوظ اور پتھریلی زمین مخمل کا بستر لگی۔ ذرا سا آسرا ملتے ہی کمر ٹکا لی۔

Read more

بیٹی کی پہلی سالگرہ پر خط

پیاری بیٹی قرۃ العین! آج تم ایک برس کی ہو چکی ہو۔ سب تمہیں قیمتی تحائف دیں گے، جن کو تم یاد بھی نہیں رکھ سکو گی۔ تمہارے بابا ایک چھوٹے سے لکھاری ہیں، اسی لئے الفاظ کو کسی بھی مادی تحفے سے زیادہ قیمتی سمجھتے ہیں۔ ویسے تم ابھی اتنا چھوٹی ہو کہ تمہیں نہ تو تحفے کا کوئی علم ہے نہ ہی اس سے جڑے احساسات کو سمجھ سکتی ہو۔ لیکن میرے نزدیک تحفے دیرپا نہیں ہوتے ایک

Read more

سال نو، خود کو بدلنا سیکھیں!

گردش ایام زندگی کا اصول ہے۔ سالوں کی تبدیلی اور نئے سال کی آمد کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے پاس تبدیلی اور بہتری کے لیے ایک شاندار موقع ہے جس سے ہمیں بھرپور طریقے سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ نیا سال ہی نہیں بلکہ ہمیں میسر ہونے والا ہر منٹ، گھنٹہ، دن، رات، ہفتہ اور مہینہ اپنی ذات کی تطہیر اور ملک و قوم کی تعمیر کے لئے انتہائی قیمتی ہے۔ سال، مہینے، ہفتے، سیکنڈ اور منٹ سبھی در اصل

Read more

کیا فلسفہ کی موت واقع ہو چکی ہے؟ (پارٹ 1)

فلسفہ یونانی لفظ فلوسوفی یعنی حکمت سے محبت سے نکلا ہے۔ فلسفہ کو تعریف کے کوزے میں بند کرنا ممکن نہیں، لہذا ازمنہ قدیم سے اس کی تعریف متعین نہ ہو سکی۔ فلسفہ علم و آگہی کا علم ہے، یہ ایک ہمہ گیر علم ہے جو وجود کے اغراض اور مقاصد دریافت کرنے کی سعی کرتا ہے۔ افلاطون کے مطابق فلسفہ اشیاء کی ماہیت کے لازمی اور ابدی علم کا نام ہے۔ جبکہ ارسطو کے نزدیک فلسفہ کا مقصد یہ

Read more

گلگت بلتستان کا مسئلہ کیا ہے؟

پچھلے کچھ دنوں سے گلگت بلتستان کے عوام شدید سردی میں سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔ منفی دس سے نیچے کے درجہ حرارت میں یہ لوگ اس سرد موسم میں اپنے حقوق کی باتیں کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ مزید یہ احتجاج وسیع یا قلیل پیمانے پر ملک کے دیگر شہروں جیسے لاہور میں پریس کلب، کراچی سمیت ہر شہر میں ہو رہے ہیں۔ عوام اس بات پر بھی نالاں ہے کہ منفی دس سے نیچے درجہ حرارت میں

Read more

اجنبی شہر کا مسافر

یہ 3 جنوری 2019 ء کا تذکرہ ہے۔ بدھ کا دن اور دس بجے کا وقت تھا۔ سورج پہاڑوں کی اوٹ سے نکل چکا تھا مگر بادلوں نے کچھ کچھ اپنی لپیٹ میں لے رکھا تھا اور سورج کی مدہم کرنیں چار سو پھیل رہی تھی۔ ہر سو سردی کی شدید لہر دوڑ رہی تھی۔ موسم خزاں کے ستم سے برگ و بار ٹوٹ کر سڑک کے یہاں وہاں ادھر ادھر بکھرے پڑے تھے۔ بہار کے خوش گوار ماحول میں

Read more

وقت، ترجیحات، نظم و ضبط اور ہم

میں نے بہت سے لوگوں کو کہتے سنا ہے کہ ان کے پاس وقت نہیں ہے۔ میں نے ایسے لوگ بھی دیکھے ہیں جن کا کام انتہائی مصروفیت والا ہوتا ہے پھر بھی ان کے پاس ہر سرگرمی کے لئے وقت نکل آتا ہے۔ دونوں اقسام کے لوگوں کو دیکھیں تو سوچنے پر مجبور ہو جاتے ہیں کہ آخر ماجرا کیا ہے کہ ایک کے پاس وقت ہے اور دوسرے کے پاس وقت ہی نہیں۔ کچھ زندگی بہت تھوڑا کر

Read more

چھٹی نسل کے جنگی طیارے

دنیا کے تین ممالک کے پانچویں نسل سے تعلق رکھنے والے چار مشہور ترین جنگی جہاز جن میں امریکہ کے ایف 22، ایف 35، چین کا جے 20 اور روس کا ایس یو 57 شامل ہیں بیس سال قبل ظہور پذیر ہونے کے باوجود آج بھی اپنا ثانی نہیں رکھتے ہیں لیکن اس حقیقت کے علی الرغم کم از کم دنیا کے نو ممالک ایسے ہیں جو اپنے طور پر یا دوسرے ممالک کے اشتراک سے چھٹی نسل کے جنگی

Read more

بھوک، مہنگائی اور تفریح

  مرغی کے گوشت کی بڑھتی قیمتیں : مڈل کلاس چکن کھانا بند کر دے گی اور خاموش ہو جائے گی، بعض لوگوں کا کہنا ہے اس وجہ سے پاکستان کبھی ترقی نہیں کرسکے گا کیونکہ ایک طرف بدعنوان نظام ہے اور دوسری جانب نام نہاد قوم۔ یہ بی بی سی پر مہنگائی سے متعلق فیچر میں سوشل میڈیا پر چلنے والے کمنٹس ہیں۔ لیکن اسے عوام کی آواز ہی کہا جائے گا۔ اگرچہ وہاں سابق اور موجودہ حکومت کے

Read more

الخدمت کے روشن خوابوں کا سفر

دکھوں کی اس خیمہ بستی میں داخل ہوتے وقت میرے عجیب سے احساسات تھے مجھے لگتا تھا کہ جیسے ہی میرا وجود اس بستی کی مٹی سے آشنا ہو گا جیسے ہی میری آنکھیں جگہ جگہ پھیلے تباہی کے نشانات دیکھیں گی جیسے ہی میرے کانوں میں پانی کا وہی کھولتا ہوا شور سنائے دے گا جس نے لمحوں میں بستیاں اجاڑ دی تھیں۔ اس لمحے کے حصار میں آج بھی لوگ افسردہ اور خالی ہاتھ ہوں گے۔ ان بستیوں

Read more

بھٹو کیسے اور کیوں زندہ ہیں؟

چاروں طرف بھٹو حکومت قائم ہوئی۔ 6,500 ابتدائی اسکول، 900 مڈل اسکول، 407 ہائی اسکول، 51 انٹرمیڈیٹ کالجز اور 21 جونیئر کالجز۔ بھٹو کی حکومت نے 1974 میں پاپوش نگر کراچی میں عباسی شہید اسپتال کی بنیاد رکھی۔ بھٹو کی حکومت نے 7 اپریل 1973 کو سندھ میڈیکل کالج کراچی قائم کیا۔ بھٹو کی حکومت نے 20 اپریل 1973 میں چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ قائم کیا۔ بھٹو کی حکومت نے 1972 میں بولان میڈیکل کالج کوئٹہ قائم کیا۔ بھٹو کی

Read more

گڈی تے اکھ گڈھی

ریل گاڑی سے رومانس اپنی عمر سے بھی پرانا لگتا ہے۔ ہوش سنبھالنے سے قبل ہی ریل گاڑی اور ریلوے اسٹیشن سے عمومی شناسائی کروا دی گئی تھی۔ خصوصی شناسائی محض دو ریل گاڑیوں ہی سے تھی ایک بلو (ب کے نیچے زیر ہے ) ٹرین سے تھی جو میرے آبائی شہر سے لاہور کے لئے علی الصبح چلتی تھی۔ اور دوسری گوروں کے زمانے کی لاہور سے راولپنڈی چلنے والی ریل تھی جو چلنے کی اجازت کے لئے اپنے

Read more

کتاب: میرا زمانہ میری کہانی

2022 کا اختتام میں نے ایک کتاب کو پڑھتے ہوئے کیا! سال کا اختتامی وقت جب پیچھے ٹی وی پر نئے سال کہ رونقیں نیوز پر دکھائی جا رہی ہیں۔ نیوز کاسٹر کی آواز میری سماعتوں کے ساتھ ٹکرا رہی ہے اور میں کچھ لکھنے کی کوشش میں ہوں، اس کتاب کے بارے میں جو کتاب میں نے پڑھی ہے۔ کتاب کا نام ہے ”میرا زمانہ میری کہانی“ اور مصنفہ ہیں ماہ پارہ صفدر صاحبہ۔ میں نے جس دن کتاب

Read more

جہیز اور سماجی نفسیات

ہندوستان ٫بڑے ٹکڑوں میں منقسم تو ہو گیا مگر اس کے زمینی رسم و رواج اپنی نشوونما پاتے رہے۔ تقسیم سے قبل ہندؤں اور مسلمانوں کا اکٹھا رہن سہن تھا اسی وجہ سے بہت سی روایات آپس میں گھل مل گئیں۔ اسی طرح جو ہندو، سکھ یا دیگر مذاہب کے لوگ مسلمان ہوئے تھے وہ مذہبی طور پر تو نو مسلم ہو گئے مگر اپنے قبائل میں طے شدہ رسم و رواج جو اسلام کے منافی تھیں، انھیں بدلنا نہ

Read more